Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

    عمران خان نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا …

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن نے کس بنیاد پر محسن نقوی کا نام فائنل کیا اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ، محسن نقوی کو خاص مقاصد کے لئے تعینات کیا گیاالیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں نگراں وزیراعلیٰ کا بڑا کردار تھا، نگراں وزیراعلیٰ نے آتے ہی ایڈووکیٹ جنرل آفس میں برطرفیاں کیں اور من پسند لاء افسر لگائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان تعیناتیوں کو کالعدم بھی تو قرار دیا ہے وکیل نے بتایا کہ ابھی تک عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور ایک بھی افسر اپنے عہدے پر نہیں آیا عدالت نے کہا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے عدالت کا فیصلہ تو اپنی جگہ موجود ہے۔

    عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی عمران خان کے خلاف مقدمات

    جج نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے خود کوئی نام دیئے تھے، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں۔ عدالت نے پوچھا کہ فریقین کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے کون کون سے نام دیئے گئے تھے، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ اور احمد نواز سکھیرا کے نام دیئے گئے تھے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ نام دیکھ کر فریقین کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے دن سے سب کو پتا تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہوں گےعدالت نے کہا کہ ہم نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کی تقرری کے لیے کیا پراسس اختیار کیا گیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کےلیے مکمل اختیار ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محسن نقوی کی تقرری پر پہلے دن سے سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کو طریقہ کار کے مطابق تعینات کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بعد ازاں الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین کےتحت کام کرتا ہے الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کی۔ فریقین دیئے گئے وقت میں نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر نہیں کر سکے تھے الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت محسن نقوی کی تقرری کی۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

    دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ اگر نگراں وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

    پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد …

    عدالت نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خود مختار ہے تو کوئی نگراں وزیر اعلیٰ کچھ نہیں کرسکتا۔ فریقین آپس میں تجویز کردہ ناموں سے کسی ایک پر اتفاق کرلیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فریقین میں سے کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

    بعد ازاں عدالت نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف شیخ رشد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم بعد ازاں دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی-

    واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے محسن نقوی کے تقرر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے تمام 59 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا 6 نشستوں پر جی ڈی کے امیدوار کامیاب کامیاب رہے، تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

    امیر جماعت اسلامی عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن کے مطابق 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبر کی نشستوں پر مقابلہ ہوا تھا۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11، چیئرمین وائس چیئرمین کی 16 اور جنرل ممبر کی 32 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 6، چیئرمین وائس چیئرمین کی 8 اور جنرل ممبر کی 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ جی ڈی اے 6، ایم کیو ایم 1 اور مختلف کیٹگریز کی 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں میں جھگڑے، عدالتی فیصلوں، غلط بیلٹ پیپر پرنٹ ہونے پر ری پولنگ اتور کو ہوئی جن اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی ان میں حیدرآباد، جامشورو، بدین سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، میر پور خاص، لاڑلانہ، تھرپارکر اور بینظیر آباد شامل ہیں-

  • سندھ بلدیاتی الیکشن:15اضلاع میں ری پولنگ کاعمل جاری

    سندھ بلدیاتی الیکشن:15اضلاع میں ری پولنگ کاعمل جاری

    کراچی: سندھ کے 15اضلاع کی 24 یونین کونسلز میں دوبارہ الیکشن ہورہے ہیں جہاں صبح 8 بجے سے پولنگ کا عمل جاری ہے جو پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی: دوسرے مرحلے کےدوران ہنگامہ آرائی اور مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر ہونے والی پولنگ کا آج ہورہی ہے مجموعی طور پہلےاور دوسرے مرحلے میں ری پولنگ 24 یونین کونسل میں ہورہی ہےچیئرمین، وائس چیئرمین، ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرز کی نشستوں پردوبارہ پولنگ کی جائے گی۔

    100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    24 یونیں کونسلز میں کل 81 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں 21مردوں کیلئے خوتین کے ئے 22 جبکہ 38 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 9 ہزار687 ہے۔

    ضلع جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، حیدر آباد،جامشورو اور بدین میں مختلف کونسلز کی کیٹیگریز چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرز کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

    عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا معاملہ،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد:رجسٹرار سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست تسلیم کر لی-

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشنز ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے آئینی درخواست دائر کی تحریک انصاف کےسیکرٹری اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبد الرحمان بھی مشترکہ درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

    اہلکاروں سمیت ملزمان عدالت میں پیش

    آئینی درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی کے، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ الیکشن کمیشن نےآئینی مینڈیٹ اورعدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

    پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کےلیے پرواز اچانک تبدیل

    رجسٹرار سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر نمبر لگا دیا اور کوئی اعتراض بھی نہیں اٹھایا گیا۔

  • شیخ رشید نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    شیخ رشید نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول واپس لینے کا معاملہ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے از خود نوٹس کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا

    شیخ رشید کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، سپریم کورٹ نے الیکشن آئینی مدت میں کرانے کا حکم دیا الیکشن کمیشن شیڈول واپس لے کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا، الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی پر از خود نوٹس لیا جائے

    دوسری جانب تھریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے حکمران عوام نہیں اپنے مفاد کیلئے الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان آئین سے کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ شب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں شیڈول انتخابات ملتوی کر دیئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملکی معاشی و سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر رہے ہیں، الیکشن ملتوی ہونے کے بعد تحریک انصاف نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس کی اپیل کی ہے تو حکمران اتحاد اس بات پر قائم ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے

    پنجاب میں انتخابات ملتوی ہونے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ دلیرانہ ہے،

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

    ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حالات ایسے ہیں کہ اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ الیکشن کے حوالے سے مختلف آراء ہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار حاصل ہے حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے۔ ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ جو آڈیو لیک ہوئی؛ کیا علی ساہی کا کوئی وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کے بعد حکومت برسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہو گی، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔ ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے،شیخ رشید

    الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔ آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گےسپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنے دیتی ہے یا ان پر آرٹیکل 6 لگاتی ہےچیف جسٹس کہہ چکےہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گےنگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں-


    انہوں نے کہا کہ آئین میں90 دن کا ذکر ہے سکیورٹی اور پیسوں کا نہیں انہوں نے اپنی سیاسی ساکھ کےساتھ پاکستان کی ساکھ بھی کھودی ہے ملک خانہ جنگی کے دہانے پر آگیا ہے یا آئین کا فیصلہ چلے گایا اب عوام کا فیصلہ چلے گا دنیا کوشک تھا یہ الیکشن آگے لےکرجائیں گےعمران خان کا راستہ روکنے کے لیےساری جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا ہے-


    شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرے گی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے آج چھٹی ہے کل سے سپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہےقوم کوبتایاجائےملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا-

  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے،مریم اورنگزیب

    الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے جو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتِحال کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا ہے کہ شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں، آرٹیکل 224 کا تقاضا ہے کہ انتخابات کے وقت وفاق اور صوبائی اکائیوں میں نگراں حکومتیں ہوں۔

    رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلےہیں،کامران ٹیسوری

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگا تو 2 صوبوں میں حکومتیں قائم ہوں گی، 30 اپریل کو 2 صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کے لیے متنازع ہو جاتے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کےبعد یہ فیصلہ کیافیصلےسےملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچا لیا ہے، فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا-

    ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہےپنجاب اورکے پی میں مردم شماری سےپہلے انتخابات ہوں یہ نہیں ہوسکتا تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کے سبب 2 صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیا جا رہا ہے، ایک شخص کی مرضی پر آئین نہیں چل سکتا کہ وہ جب چاہے آئین توڑ دے، جب چاہے اسمبلی توڑ دے، جب چاہے پولیس والوں کےسرتوڑ دے، جب چاہے الیکشن کمیشن پر حملہ کرے، عدالت پر دھاوا بول دے؟ یہ نہیں چلے گا وہ جب چاہے الیکشن ہو جائے، جو چاہے فیصلے آئیں، یہ نہیں چلے گا۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی …

  • الیکشن کمیشن  نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،عمران خان

    الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،عمران خان

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکےالیکشن کمیشن پاکستان آئین سے کھلےانحراف کا مرتکب ہوا ہے۔آج ہر کسی کو اِس امید کےساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہوناہوگا۔کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کرلیا جاتا ہےتو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہوجائےگا۔

    عمران خان چار پانچ پولیس والوں کو مروا کر ملک میں افراتفری چاہتا. خواجہ محمد


    عمران خان نے کہا کہ ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائےجائیں گے،جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے۔ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سےفرار کےذریعےخوف و دہشت کا راج قائم کرنےکی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔

    ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہےکمیشن کی تمام تر کوششوں کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز پنجاب میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی مدد نہیں کر سکے۔

    پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی، 8 اکتوبر کی نئی تاریخ …

  • جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

    جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ گیارہ سیٹوں کے انتخابات الیکشن میئر کے الیکشن کے بعد ہونے چاہئیں،رمضان میں ضمنی الیکشن کا انعقاد مشکل ہے،قومی اور صوبائی اسمبلی میں میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ضمنی انتخابات ہوتے ہیں بعض امیدوار دو جگہ سے الیکشن جیتے ہیں فردوس شمیم نقوی رکن اسمبلی بھی ہیں اور بلدیاتی الیکشن بھی جیتے ہیں دو ماہ کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے کو عجیب منطق ہےتاخیری حربوں کی وجہ سامنے آ رہی ہے ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا ، یہ تاخیر کیوں ہورہی ہے، الیکشن کمیشن ایک وجہ بتا دےیہ 18 جنوری کو میئر کا انتخاب کیوں نہیں ہوسکتا تھا، 11 نشستوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم کہتے ہیں عسکریت ہمارے ساتھ ہے عسکریت کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو ہرا کر ستار افغانی کو میئر بنایا گیا تھا عسکریت پر کی بنیاد پر نعمت اللہ کو میئر بنایا گیا تھا ،کراچی سے باہر جماعت اسلامی کی حالت کیوں خراب ہے آپ کو 83 نشستیں مل گئی ہیں آپ شکر ادا کریں پیپلز پارٹی پورا سندھ جیت کر آئی ہے پھر کہتے کراچی میں کیسے جیت گئے ہمارے کراچی میں 5 ایم این اے ہیں آپ ہمارے مینڈیٹ سے پر سوال اٹھاتے ہیں اصل میں سوال تو آپ کے مینڈیٹ پر ہے عمران خان ملک دشمن آدمی ہے یہودیوں نے اسے پاکستانی معیشت اور معاشرت تباہ کرنے کیلئے پیسے دئیے

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

    لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

    برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا