Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • 200 حلقوں سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،خالد مسعود سندھو

    200 حلقوں سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدواران نے پنجاب کے 200 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پنجاب کے 200 صوبائی حلقوں سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدواران نے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہور،فیصل آباد ،ملتان، قصور، شیخوہورہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،اوکاڑہ،سیالکوٹ،اٹک،وہاڑی،رحیم یارخان سمیت پنجاب کے 200حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں

    -اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں سے باکردار اور فعال امیدواروں کا انتخاب کرکے انتخابی میدان میں لارہی ہے۔ ہم نے پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے اور محمد علی جناح کی سوچ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے مرکزی مسلم لیگ کے نام سے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کیساتھ کیساتھ سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اس پلیٹ فارم سے قوم کو پڑھی لکھی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بطور قوم سوچنے والی قیادت فراہم کریں گے، پاکستان کو درپیش سیاسی ومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ آئندہ جنرل انتخابات سمیت تمام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پاکستان کے تمام قوم و صوبائی حلقوں سے امیدواران میدان میں اتارے گی-

    انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ محض اقتدار کیلئے سیاست نہیں کرے گی ہمارا نعرہ اسلامی فلاحی پاکستان ہے اور اس کیلئے ہم عوامی سطح پر شعور اجاگر کررہے ہیں مرکزی مسلم لیگ کا انتخابی نشان کرسی خدمت کی ضمانت،طاقت،مدد اور استحکام کی علامت کا نشان ہے، ہم عوامی سطح پر شعور بیدار کررہے ہیں اس شعور کی بیداری سے ہم اپنی منزل کو پائیں گے اور وہ منزل قائد اور اقبال کا اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئے روز نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے کبھی پیٹرولیم مصنوعات تو کبھی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے- حکمرانوں کی بے حسی اور خود غرضی عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے- کل تک تمام سیاسی جماعتیں جو ایک دوسرے مورد الزام ٹھہرا رہی تھیں- توشہ خانہ کی فہرستوں نے سب کو ننگا کر دیا ہے-مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے،ہم نے پورے پنجاب میں اپنے نامزد امیدواران کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ انتخابات کی تیاری کے ساتھ رمضان المبارک میں ہر یونین کونسل اور شماریاتی بلاک کی سطح پر اپنا شیڈول جاری کریں اور عوامی رابطے کو مضبوط کریں۔ لوگوں کی خوشی و غمی میں شریک ہوں اور لوگوں کے لیےرفاہی سرگرمیوں کو تیز کریں-

    قبل ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو انتخابی نشان کرسی آلاٹ کر دیا گیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پہلا انتخابی نشان پڑھائی والی (کرسی میز) تھا،جسے تبدیل کروانے کے لیے مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دی گئی تھی۔جس کو الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو انتخابی نشان (کرسی) آلاٹ کر دیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب اور کے پی کے سمیت آئندہ جنرل اور ضمنی انتخابات (کرسی) کے نشان سے لڑے گی۔

    اسلام آباد پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ آئندہ انتخابات پُرامن ہوں گے،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا

    گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ آئندہ انتخابات پُرامن ہوں گے،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا

    اسلام آباد،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا

    سیکریٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکریٹری اورآئی جی خیبر پختونخوا نے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات کا پُر امن انعقاد انتہائی ضروری ہے،ایساماحول ضروری ہے کہ امیدواران اور ووٹرز اپنا حق رائے دہی بلا خوف و خطر استعما ل کر سکیں،چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو19ارب کے مالی خسارے کا سامنا ہے، انتخابات کے انعقاد کیلئے تقریباً 1اعشاریہ 6ارب مزید درکار ہونگے،رقم کو پورا کرنا صوبائی حکومت کے لئے مشکل ہے،صوبہ کی امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے پولیس کو الیکشن کے انعقاد کیلئے 56ہزار نفری کی کمی کا سامنا ہے، گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ آئندہ انتخابات پُر امن ہوں گے، انتخابات کے دوران پاک فوج ،ایف سی کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے،اکیلے پولیس انتخابات کے دوران امن وامان کو کنٹرول نہیں کر سکتی،باقی ملک کی نسبت خیبرپختونخوا کی صورتحال بہت خراب ہے،صوبائی اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی کے انتخابات سے اخراجات دُگنے ہوں گے،

    جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی مشکلات کا ادراک ہے، صوبائی حکومت کی بریفنگ انتہائی اہم اور مفید ہے،اس بربفنگ کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے الیکشن کمیشن جلد اس سلسلے میں مناسب فیصلہ کرے گا

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے بارے میں از خود نوٹس کیس میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • خیبرپختونخوا میں عام انتخابات،گورنر نے مشاورتی اجلاس سے متعلق مراسلہ بھجوا دیا

    خیبرپختونخوا میں عام انتخابات،گورنر نے مشاورتی اجلاس سے متعلق مراسلہ بھجوا دیا

    خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالہ سے گورنر کے پی نے مشاورتی اجلاس سے متعلق مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے،

    گورنر خیبرپختونخوا غلا م علی نے مراسلے میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی  گورنرغلام علی نے الیکشن کمیشن کو تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کی ہدایت کی،گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو ارسال رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت سکیورٹی صورتحال نازک ہے اور اضافی سکیورٹی اہلکار دستیاب نہیں مشکل معاشی صورتحال ہے اور مردم شماری ہورہی ہے حلقہ بندی ہونی ہے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل ان چیلنجز کو حل کیا جائے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف چند ماہ میں آپریشن ختم ہوگا اس کو بھی مد نظر رکھا جائے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے

    ان کا کہنا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سکیورٹی صورتحال بہت نازک ہے اورسرحد پار سے دہشتگرد گروپس ضم اضلاع میں آکر آباد ہوگئے ہیں ضم اضلاع میں رہائشیوں کو دیگر اضلاع کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ خطرہ ہے،ان خطرات کے باعث سیاستدانوں اور پولنگ اسٹاف کی آزادانہ نقل و حرکت ممکن نہیں ،رپورٹ میں گورنر کے پی نے مزید کہا کہ الیکشن سے متعلق صورتحال پرآئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت حل تلاش کیاگیا، الیکشن کی تاریخ وزارت دفاع اور داخلہ سمیت دیگر شراکت داروں کو اعتماد میں لے کر رکھی جائے۔ماضی میں ایسی صورت حال پیدا ہوئی جس کا آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت حل تلاش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے بارے میں از خود نوٹس کیس میں فیصلہ دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا کو خط لکھا تھا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،توشہ خانہ فوجداری کارروائی میں عدالت نے وارنٹ معطلی کی درخواست مسترد کردی.عدالت نے وارنٹ برقرار رکھے اور عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمران خان کی درخواست خارج کر دی،

    قبل ازیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال نےکہا ہےکہ عمران خان اب بھی سرینڈر کردیں تو میں آئی جی کو آرڈر کردیتاہوں کہ ان کوگرفتار نہ کریں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی، جہاں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا وارنٹ بحالی کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

    عمران خان پر زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج،مکمل سیکیورٹی بھی واپس لے …

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ قانون کے مطابق عمران خان نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنا ہے، غیر قانونی عمل سے آرڈر پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے، عمران خان ابھی عدالت میں سرنڈر کر دیں تو میں آئی جی کو گرفتاری سے روک دوں گا۔

    جج نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اب تک عدالتی طریقہ کار سے سیشن عدالت کو موصول نہیں ہوئی، جج نے استفسار کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ کیس قابل سماعت ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو نوٹس دینا چاہیے ؟ مسئلہ ایک سیکنڈ میں حل ہو سکتا ہے، عمران خان کہاں ہیں؟ عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں کہاں پیش ہوئے ہیں؟ انڈرٹیکنگ کا کانسیپٹ کہاں پر ہے؟

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا ضروری ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے ہی عدالت لائیں؟ جج نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالت آجائیں،عمران خان کیوں نہیں آرہے؟وجہ کیا ہے؟ قانون کےمطابق عمران خان نےپولیس کےساتھ تعاون کرنا ہے، مزاحمت نہیں کرنی، عمران خان نے مزاحمت کرکے سین نہیں بنانا ہے۔

    سیکورٹی فورسز کی کاروائی 8 دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر قابل ضمانت وارنٹ ہوتے تو مسئلہ ہی کچھ نہ ہوتا، وارنٹ ناقابلِ ضمانت ہیں، آپ جو دلائل بتا رہے ہیں وہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےمطابق ہیں کیس میں شوریٹی توآئی ہوئی ہےاسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلےمیں یہ بھی لکھاہےکہ غیرقانونی عمل سے آرڈر پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ شورٹی یہاں پرموجود ہےانڈر ٹیکنگ دے رہے ہیں،کیا یہی سختی رکھنی ہےکہ عمران خان کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری رکھنے ہیں، جج نے ریمارکس دیئےکہ وارنٹ گرفتاری عمران خان کی ذاتی حیثیت میں پیشی کےلیےہیں، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان تو خود کہہ رہے ہیں کہ میں عدالت آنا چاہتاہوں، عمران خان استثنا نہیں مانگ رہے، عدالت آنا چاہتےہیں۔

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا اس وقت ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کی ضرورت ہے؟ آپ کے پاس دو آپشنز موجود ہیں، درخواست گزارآناچاہتےہیں،پہلا آپشن آپ انڈرٹیکنگ کی درخواست منظورکرکےناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ کردیں، دوسرا آپشن آپ شوریٹی لے کر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں، عمران خان انڈرٹیکنگ دینا چاہتےہیں کہ 18 مارچ کو سیشن عدالت پیش ہوں گے۔

    ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید سیلاب کے باعث متعدد افراد ہلاک

    جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ دنیا کا سب سے مہنگا وارنٹ ہوگیا ہے، کروڑوں روپے اس وارنٹ کے پیچھے لگ گئے ہیں، خواجہ حارث نے کہا کہ وارنٹ اگزیکیوٹ کر دیتے تو بہتر تھا، جج نے ریمارکس دیئے کہ وارنٹ اگزیکیوٹ کیسے ہوتا ناقابل ضمانت وارنٹ تھا، عدالت نے کہا کہ جو ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ جو کہ رہے میں اس کو مانتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی جس پر جج نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی دیتے ہیں، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ نوٹس دے کر الیکشن کمیشن کو آج ہی بلالیں، جج نے ریمارکس دیے کہ لاہور زمان پارک میں صورتحال خراب کیوں ہے؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام بنا رہی، گرفتاریاں ہوئی ہیں، زیادتی ہوئی ہے، زمان پارک میں جو ہورہا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    چینی کمپنی پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی

    خواجہ حارث نے کہا کہ تین سے زیادہ ایسے واقعات ہوئے ہیں جس میں تشدد کے واقعات ہوئے ،لوگوں پر مقدمات کیے گئے، عدالت نے کہا کہ عمران خان ابھی عدالت میں سیرنڈر کر دیں تو میں آئی جی کو گرفتاری سے روک دوں گا، جج نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق عمران خان کو سیدھا عدالت لانا تھا، عمران خان کو عدالتی پیشی پر حراساں کرنا ممکن ہی نہیں ہے، عدالت نے کہا کہ سیکشن 91 کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور یہ وارنٹ سیکشن 93 کہ تحت جاری ہوئے ہیں۔

    عمران خان کے وکلا نے اصل انڈر ٹیکنگ عدالت میں جمع کروا دی، جج نے ریمارکس دیئے کہ غریب ملک ہے، کروڑوں روپے وارنٹ پر خرچہ ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیلی کیا ہوگی۔

    وکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ عمران خان انڈرٹیکنگ دے رہے ہیں، وارنٹ معطل کردیں، عدالت نے کہا کہ وارنٹ پر تاریخ کا مطلب یہ نہیں کہ اسی دن کارروائی ہونی ہے، وارنٹ پر دی گئی تاریخ کا مطلب گھنٹہ پہلے بھی یا اسے سے پہلے جب بھی بندے کو پکڑ کر عدالت لائیں۔

    زمان پارک؛ ڈنڈا برداروں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے

    توشہ خانہ کیس، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہو گئے، جج نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب بتائیں ورانٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ ہم عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے گئے اور عدالت کی خاطر ڈنڈے اور پتھر کھائے، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ہمارے پولیس افسران زخمی ہوئے، پولیس کی دس گاڑیاں جلائی گئی ہیں،پولیس اہلکار عدالت کے حکم کی تعمیل کے لیے لاہور گئے مگر 65 اہلکاروں سمیت ڈی آئی جی رینک کے آفیسر کو زخمی کیا گیا، آج میں ان 65 زخمی اہلکاروں کے خاندانوں کو کیا جواب دوں؟ زمان پارک میں پولیس کو بتایا گیا کہ عمران خان دستیاب نہیں پھر آدھے گھنٹے بعد عمران خان اسی جگہ پائے گئے،عمران خان نے لاہور میں ریلی نکالی سیکیورٹی کا صرف بہانہ بنایا جارہا ہے، اگر ایک شخص کو رعایت دینا چاہتے ہیں تو باقی 22 کروڑ کو بھی دیں،آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 کہتا ہے قانون سب کیلئے برابر ہے،

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہر بار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس عدالت کے حکم کو قانونی قرار دیا،عمران خان نے لاہور میں ریلی نکالی، سکیورٹی کا بہانہ ناقابل قبول ہے، ضرورت سے زیادہ ریلیف مانگا جارہا ہے، ایک ایم پی اے بھی 2 ہزار بندہ سڑکوں پر نکال سکتا ہے،عمران خان وارنٹ گرفتاری کیس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کافی تفصیل سے باتیں ہوئیں، اب آرڈر بھی تفصیل سے ہی آئے گا، میں آرڈر لکھوا کر، اس پر دستخط کرکے یہاں سے جاؤں گا، آپ دونوں فریقین ایک ایک بندہ بھیجیے گا، زیادہ نہیں، یہاں کھڑے ہونے کا یا بیٹھنے کا فائدہ نہیں، نہیں معلوم کب آرڈر مکمل ہوگا،

  • کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ،  یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی:الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست خارج ، یو سی 4 لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی فتح برقرار

    کراچی: دو ماہ قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ، الیکشن کمیشن نے یو سی 4 لیاقت آباد سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست خارج کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار کی فتح کو برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاون کی یوسی 4 میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔

    آج عمران خان کہتا ہے کہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے،وزیراعظم

    تاہم الیکشن کمیشن نے لیاقت آباد کے ابن سینا ٹاؤن کی یوسی 4 کا نتیجہ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی-

    الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کرنے پر دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار چاہیں تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے ریٹرننگ افسر کے مطابق جماعت اسلامی نے 1818 جبکہ پی ٹی آئی نے 1260 ووٹ حاصل کیے، آر او کے مطابق پی ٹی آئی نے ٹمپرڈ فارم 11 الیکشن کمیشن کو پیش کیے۔

  • پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

    باغی ٹی وی: پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد، صدر مملکت کی مبینہ آڈیو لیک ، منصوبہ بندی آئی سامنے

    مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 3 حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، حمزہ شہباز نے پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے لاہور سے الیکشن لڑیں گی۔

    خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکا سلسلہ جاری ہے قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے پی پی 173 سے کا غذات جمع کرائے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھی اس حلقے سے الیکشن لڑنےکی دعوت دی ہے، مریم نواز نے اس حلقے سے کاغذات حاصل کیے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کا زمان پارک میں پولیس کا آپریشن فوری روکنے کا حکم

    واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی ہے

    الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو پنجاب میں الیکشن کےلیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں صدر مملکت نے پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی۔

    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں صدر مملکت اور گورنر کے پی کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کے پی کے میں الیکشن کے لیے گورنر سے جواب مانگا گیا ہے۔

    آج عمران خان کہتا ہے کہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے،وزیراعظم

  • الیکشن کمیشن میں پنجاب اورکے پی انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکریٹری ،آئی جی پنجاب بھی طلب

    الیکشن کمیشن میں پنجاب اورکے پی انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکریٹری ،آئی جی پنجاب بھی طلب

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تیاریوں پر آج اجلاس طلب کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے لیےتیاریوں سے متعلق فریقین کو بھی آج طلب کر لیا ہے چیف الیکشن کمشین کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخواغلام علی الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے-

    آئی جی پنجاب، خیبرپختونخوا اور چیف سیکریٹری ، خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے،گورنر خیبرپختونخوا الیکشن تاریخ پر الیکشن کمیشن کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پنجاب میں الیکشن تیاریوں پر اجلاس میں شرکت کریں گے-

    محسن نقوی الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے،آئی جی پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں الیکشن کی انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے-

    وزارت دفاع اور حساس اداروں کے افسران الیکشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا-

  • توہین الیکشن کمیشن،عمران خان کو نوٹس جاری،کل ہو گی سماعت

    توہین الیکشن کمیشن،عمران خان کو نوٹس جاری،کل ہو گی سماعت

    توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ،الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیئے الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا، کاز لسٹ جاری کر دی گئی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چودھری الیکشن کمیشن وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری، توہین کمیشن درخواست الیکشن کمیشن میں بھی پینڈنگ ہے جو معاملہ الیکشن کمیشن میں پینڈنگ ہے وہ ہم کیسے سن سکتے ہیں؟ کمیشن میں چیلنج دائرہ اختیار پٹیشن واپس لیں یا سننے دیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کلائنٹ عمران خان، فوادچودھری سے نئی ہدایات لے کر آگاہ کریں الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سماعت بارے جو بھی فیصلہ کرے اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کردیا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

  • لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی

    لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔

    باغی ٹی وی:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابی شیڈول جاری کرچکا ہے۔ قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہوتی ہے-

    درخواست میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے دوسری مرتبہ دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا 8 مارچ کو پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کیلئے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ پولیس تشدد کے باعث ظل شاہ کی شہید جبکہ کئی کارکنان زخمی ہوئے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
    
    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران پنجاب حکومت کا ایسا رویہ بڑے سیاسی سانحے کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔پی ٹی آئی کی ریلی 2 بجے جبکہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے ہوگا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دے۔پی ٹی آئی کو الیکشن مہم کیلئے ریلی نکالنے کی اجازت دی جائے۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا بہانا بنا کر نگراں حکومت نے پابندی لگا دی جوکہ دو عدالتوں کی کھلی توہین ہے۔ سپریم کورٹ نے 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابات ممکن بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ نگران حکومت انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پہلی ریلی میں ظل شاہ کی موت ہوئی، ظل شاہ اور ارشد شریف کے موت میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال ہوا۔

  • شاہ محمود قریشی کی دفعہ 144 کے باوجود کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

    شاہ محمود قریشی کی دفعہ 144 کے باوجود کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود پارٹی کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کے اجلاس میں عمران خان کے فیصلے کے مطابق آج لاہور میں پرامن ریلی نکالی جائی گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے دفعہ 144 کا کوئی جواز نہیں، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

    شاہ محمود نے کہا کہ مریم کو ہر چیز کی اجازت ہے اور ہمیں آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہےیہ کھلا تضاد ہے اسی لیے ہم الیکشن میں جا رہے ہیں حکومت لاشیں گرا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے اور نگران وزیر اعلیٰ کہہ دیں کہ وہ پی ڈی ایم کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے خلاف اتوار کی چھٹی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی جائیں گےتحریک انصٓف کی انتخابی مہم روکنے کے لیے 144 لگائی گئی ہے لہٰذا اس سلسلے میں یاسمین راشد اور اسلم اقبال آج صبح 10 بجے الیکشن کمیشن کے آفس جایئں گے ا لیکشن کمیشن لاہور سے درخواست کریں گے کہ نگراں حکومت آپ کی پابند ہے، انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے تو ریلی کی پابندی کا جواز نہیں۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    شاہ محمود نے کہا کہ وکلاء کی ٹیم کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کریں گے کہ 144 کا نفاذ ختم کروایا جائے، بابر اعوان سپریم کورٹ میں بھی اپیل کریں گے اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی کریں گے۔

    انہوں نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج 2 بجے زمان پارک پہنچیں، عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں ر ینجرز کو طلب کر لیا