Baaghi TV

Tag: امریکا

  • چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

    چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

    چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی-

    چینی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کی بنا پر ملکی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی تقریباً بارہ سائبر سیکیورٹی کمپنیوں کے سافٹ ویئر کا استعمال بند کر دیں،یہ سافٹ ویئر حساس اور خفیہ معلومات جمع کرکے بیرون ملک منتقل کر سکتے ہیں، اس لیے وہ مغربی ٹیکنالوجی کے بجائے اپنے مقامی متبادل کو ترجیح دے رہا ہے۔

    پابندی کا اطلاق امریکی کمپنیوں جیسے براڈکام کی ملکیت وی ایم ویئر (VMware)، پالو آلٹو نیٹ ورکس اور فورٹینیٹ کے سافٹ ویئر پر کیا گیا ہے، جبکہ اسرائیلی کمپنی چیک پوائنٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز بھی اس فہرست میں شامل ہےاس فیصلے کے بعد امریکی کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی، جہاں براڈکام اور پالو آلٹو نیٹ ورکس کے حصص میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی، اور فورٹینیٹ کے شیئرز تقریباً تین فیصد گر گئے۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ کو خدشہ ہے کہ مغربی ٹیکنالوجی کو غیر ملکی طاقتیں ہیک کر سکتی ہیں، اسی لیے چین سائبر سیکیورٹی، کمپیوٹر سسٹمز اور سافٹ ویئر کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب گامزن ہےچین کی بڑی مقامی سائبر سیکیورٹی کمپنیوں میں 360 سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور نیوسافٹ شامل ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ نے کچھ شرائط کے تحت اینویڈیا (Nvidia) کو چین میں جدید مصنوعی ذہانت (AI) چپس کی فروخت کی اجازت دی ہےامریکی محکمہ تجارت کے مطابق اینویڈیا مخصوص حالات میں اپنا H200 چپ چین کو فروخت کر سکے گی، تاہم جدید ترین پروسیسرز پر پابندی برقرار رہے گی چینی حکومت مقامی سطح پر تیار کردہ AI چپس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، جس کے باعث اینویڈیا کی چپس کی طلب کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

  • امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی

    امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی

    وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی ہے۔

    خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکا نے وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی اپنی پہلی فروخت مکمل کر لی ہے آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے تیل کی اضافی فروخت متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے نیویارک کی جیل منتقل کردیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کہا تھا کہ وہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،وہ وینزویلا کے تیل کی تباہ شدہ صنعت کی تعمیرنو کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، وینزویلا 30 سے 50 ملین بیرل امریکی پابندی والے تیل کی فروخت کرے گا، جسے فوری طور پر امریکی توانائی سیکریٹری کرس رائٹ کے ذریعے امریکہ پہنچایا جائے گا یہ تیل مارکیٹ کے مطابق فروخت ہوگا، اور اس کی رقم میرے کنٹرول میں ہوگی تاکہ وینزویلا اور امریکہ کے عوام کو فائدہ پہنچےوہ چاہتے ہیں کہ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز امریکا اور نجی کمپنیوں کو وینزویلا کے تیل کے شعبے تک مکمل رسائی دیں۔

    پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری، 126 سے 98 ویں نمبر پر آگیا

    وینزویلا کے پاس اس وقت لاکھوں بیرل تیل ٹینکروں اور ذخیرہ ٹینکوں میں موجود ہے، جسے دسمبر کے وسط سے عائد امریکی برآمدی پابندیوں کے باعث برآمد نہیں کیا جا سکا۔ یہ پابندیاں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت پر بڑھتے امریکی دباؤ کا حصہ تھیں، جو اس ہفتے امریکی افواج کی جانب سے ملک میں بڑے پیمانے کی کارروائی اور مادورو کو حراست میں لیے جانے پر منتج ہوئیں۔

    وینزویلا کے اعلیٰ حکام امریکا پر ملک کے وسیع تیل ذخائر چرانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وینزویلا 3 کروڑ سے 5 کروڑ بیرل تک پابندیوں کے تحت موجود تیل امریکا کے حوالے کرے گا۔

    آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

  • وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل  امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل اور کراس بارڈر ادائیگیوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    حکومتِ پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فائنانشل امریکا سے وابستہ ادارے ایس سی فائنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان بدھ کے روز ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام اور سرحد پار مالیاتی جدت میں تعاون کو فروغ دینا ہے، اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

    اس ضمن میں جاری حکومتی اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد ’سرحد پار لین دین کے لیے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے ڈھانچوں پر منظم مکالمے اور تکنیکی فہم کو فروغ دینا‘ ہے،پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی جانب سے اس کے سی ای او زکری وِٹکوف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

    وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ

    وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کے اپنے وژن سے آگاہ کیا، جس کا مقصد شہریوں کے لیے رابطہ کاری، رسائی، شفافیت اور کھلے پن میں اضافہ کرنا ہے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی جدت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ڈیجیٹل معیشت کا ایک اہم جزو ہےوزیر اعظم نے پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فائنانس کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

    ملاقات کے دوران زکری وٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے ڈھانچے پر کام کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس میں سرحد پار تصفیہ اور زرِ مبادلہ کے عمل میں جدت بھی شامل ہے زکری وٹکوف نے پاکستان کے پالیسی فریم ورک کی تعریف کی، جو ملک کو عالمی ڈیجیٹل فائنانس کے میدان میں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر پیش کر رہا ہے ا نہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئی نسل کے ڈیجیٹل ادائیگی اور سرحد پار مالیاتی نظام کی جدت تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

    واضح رہے کہ ورلڈ لبرٹی نے گزشتہ سال کے پہلے نصف میں ٹرمپ خاندان کی ٹرمپ آرگنائزیشن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا، جس میں غیر ملکی اداروں سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی شامل تھی گزشتہ مئی میں ابوظہبی کی سرکاری تحویل میں موجود سرمایہ کاری کمپنی ایم جی ایکس نے ورلڈ لبرٹی کے اسٹیبل کوائن کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کے شیئرزخریدے تھے۔

    پاکستان نقدی کے استعمال میں کمی اور ترسیلاتِ زر جیسے سرحد پار ادائیگی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جو زرمبادلہ کا ایک اہم ذریعہ ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے جولائی میں کہا تھا کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ منصوبے کے اجرا کی تیاری کر رہا ہے اور ورچوئل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    ایک سازش کے تحت سندھ کی کردار کشی کی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

  • ٹی20 ورلڈکپ :انڈیا کا پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

    ٹی20 ورلڈکپ :انڈیا کا پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

    ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل امریکی اسکواڈ میں شامل 4 پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر علی خان، شایان جہانگیر، احسان عادل اور محمد محسن شامل ہیں علی خان نے سوشل میڈیا پر ویزا مسترد ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی ایسے ہی مسائل کی اطلاعات ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ویزا درخواستوں پر اضافی جانچ پڑتال کر رہا ہے، جس کے سبب پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو ویزہ حصول میں مشکلات کا سامنا ہے آئی سی سی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم سمجھا جاتا ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہے،امریکی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کولمبو میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک ہیں اور ویزا مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں اسکواڈ میں آخری لمحے پر تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں، جو ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

    اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    اس صورتحال میں دیگر ٹیمیں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، کیونکہ عمان، یو اے ای اور اٹلی کے اسکواڈز میں بھی پاکستانی نژاد یا پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں انگلش اسکواڈ میں عادل راشد اور ریحان احمد شامل ہیں آئی سی سی نے گزشتہ ستمبر میں تمام ٹیموں کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے ویزے حاصل کرنا متعلقہ بورڈز کی ذمہ داری ہوگی، تاہم ضرورت پڑنے پر آئی سی سی سہولت فراہم کرے گا امریکا کے کیس میں یہ ذمہ داری آئی سی سی پر ہوگی۔

    اڈیالہ جیل میں بااثرقیدی کا دوسرے پر تشدد،ناک کی ہڈی توڑ دی

  • ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی  رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

    ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ویک اینڈ پر ہونے والی ملاقات میں ایران مظاہروں پر تبادلہ خیال کیاگیا ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد ایرانی حکومت مخالف شخصیت اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی،اس سے قبل گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ پہلوی سے ملنے کا ارادہ نہیں رکھتے، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ‘ایک اچھے انسان لگتے ہیں’ لیکن یہ ‘اس وقت مناسب نہیں ہوگا’۔

    واضح رہے کہ ایران کے آخری بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت لانے کے لیے ملک بھر میں عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سڑکوں پر نکلیں رضا پہلوی کو پیدائش کے بعد سے ہی اپنے والد (شاہ ایران) کے جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ سنہ 1979 میں وہ امریکا میں لڑاکا طیارہ اُڑانے کی تربیت حاصل کر رہے تھے، جب انقلاب کے دوران اُن کے والد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کو ختم کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایران کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا ہے اور حالات معمول پر آنے لگے ہیںم ایران میں احتجاج کا سلسلہ رکنے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے انٹرنیشنل کالز بحال کردی گئیں تاہم انٹرنیٹ سروس ابھی بند ہے۔

    امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 2403 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں ادھر ایرانی انٹیلی جنس حکام نے کہا کہ انہوں نے متعدد گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ پکڑ لیا۔

    دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ملٹری آپریشن کی کوشش کی تو ایران تیار ہے ایران نے ملک میں مہنگائی کے خلاف جائز احتجاج کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا، مظاہرین سے ریلیف کی بات چیت جاری تھی کہ ٹرمپ کو مداخلت کا موقع فراہم کرنے کے لیے سازش کے تحت مظاہروں کو پُرتشدد کردیا گیا تاکہ ایران کے خلاف بیرونی فوجی طاقت کا ممکنہ جواز تلاش کیا جا سکے ۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے پاس بیرونِ ملک سے دہشت گرد ایجنٹوں کو احکامات دینے کے شواہد موجود ہیں، نہيں سمجھتے کہ امریکا منصفانہ مذاکرات کے لیے تیار ہے جرمن چانسلر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ برلن انسانی حقوق کے لیکچر کے لیے سب سے بدترین مقام ہے، جرمن چانسلر وینزویلا کے صدر کے اغوا پر مسلسل خاموش رہے، غزہ میں 70 ہزار شہادتوں پر خاموش رہنے والے جرمنی کو شرم آنی چاہیے۔

  • ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کر دیا

    ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کر دیا

    واشنگٹن:امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے لین دین رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت معاشی قدم اٹھاتے ہوئے تمام تجارتی سرگرمیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے کسی بھی ملک کو امریکا کے ساتھ ہونے والی تمام تجارتی سرگرمیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ادا کرنا ہوگا صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی –

    رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا حالیہ حکم ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہےواضح رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • قوانین کی خلاف ورزیاں:امریکا میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ

    قوانین کی خلاف ورزیاں:امریکا میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ

    واشنگٹن: امریکا نے ویزا قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کے پہلے سال کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے گئے۔ ان میں کاروبار اور سیاحت کے ویزے رکھنے والے وہ افراد بھی شامل تھے جو مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود امریکا میں قیام پذیر رہے،جن افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے ان میں 8 ہزار طلبہ اور 2 ہزار 500 روزگار کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں-

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کیسز میں افراد کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود تھے شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے، تشدد، چوری، بچوں سے بدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی جیسے الزامات کی بنیاد پر بھی ویزے منسوخ کیے گئےامریکا کو محفوظ بنانے کے لیے ویزا منسوخی اور ملک بدری کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے 55 ملین ویزا ہولڈرز کے ریکارڈ کا ازسرِنو جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت

    امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت

    ایران بھر میں جاری احتجاجات دن بدن شدت اختیار کر رہے ہیں اور حالات “پرتشدد” ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،جس کے باعث امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے-

    امریکی سفارتخانے کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں احتجاجات کے باعث گرفتاریاں، زخمی ہونے، سیکیورٹی اقدامات، سڑکیں بند، ٹرانسپورٹ معطل اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے حالات ہیں، جن سے امریکی شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے امریکی شہری اگر محفوظ ہو سکے تو زمینی راستوں سے آرمینیا یا ترکی کے راستے ایران چھوڑ دیں۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کے پیشِ نظر رابطے کے متبادل انتظامات بنائے جائیں۔

    دوھری شہریت رکھنے والے امریکی ایرانی شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ ایران دوہری شہریت تسلیم نہیں کرتا، اس لیے ان کو اپنے ایرانی پاسپورٹ سے ہی ایران چھوڑنا چاہیے وہ لوگ جو اب بھی ایران میں ہیں، احتجاجات سے دور رہیں، عوامی اجتماعات میں شامل نہ ہوں اور اپنے آپ کو محفوظ مقامات پر رکھیں۔

  • ٹرمپ کی دھمکیاں ، کیوبا کا امریکا کیساتھ بات چیت کرنے سے انکار

    ٹرمپ کی دھمکیاں ، کیوبا کا امریکا کیساتھ بات چیت کرنے سے انکار

    کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگوئل دیاز کانیل نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ سوائے امیگریشن کے تکنیکی مسائل کے علاوہ کسی بھی معاملے پر بات چیت نہیں ہو رہی،صدر کانیل کا یہ مؤقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈالنے اور دھمکی دینے کے بعد سامنے آیا۔

    صدر کانیل نے کہاکہ امریکی حکومت کے ساتھ مہاجرین کے سوا کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ان کا یہ ردعمل اس بیان کے بعد آیا جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا اور کیوبا کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

    ہم کسی کے دل میں زبردستی اعتماد نہیں ڈال سکتے، مولانا فضل الرحمان

    ٹرمپ نے الزام عائد کیاکہ کیوبا نے برسوں تک وینزویلا سے حاصل ہونے والے تیل اور مالی وسائل پر گزارا کیا اور اس کے بدلے وینزویلا کے دو رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کی انہوں نے خبردار کیاکہ اب امریکا کی طاقتور فوج وینزویلا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور کیوبا کو مزید تیل یا مالی مدد نہیں ملے گی، اس لیے فوری معاہدہ کرنا ضروری ہے ورنہ دیر ہو جائے گی۔

    صدر ٹرمپ کی دھمکی پر گزشتہ کیوبا کے صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیوبا ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور کوئی بھی ملک یا رہنما انہیں یہ حکم نہیں دے سکتا کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

    وزیراعظم کی اسی سال حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت

  • امریکا کی ایران پر حملے کی دھمکی پر چین کا ردعمل

    امریکا کی ایران پر حملے کی دھمکی پر چین کا ردعمل

    ایران میں جاری مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں پر امریکا کی فوجی کارروائی کی دھمکی پر چین نے کہا ہے کہ کسی بھی تنازع کا حل فوجی طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ دو طرفہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے احترام کو ناگزیر سمجھتا ہےچین کو امید ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے اور ملک میں استحکام اور نظم و ضبط برقرار رہے گا کسی بھی تنازع کا حل فوجی طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ دو طرفہ مذاکرا ت اور سیاسی عمل کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ممکن ہے ایران پر مذاکرات سے پہلے ہی کارروائی کرنا پڑے اگرچہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے اور ملاقات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاہم امریکا کے پاس انتہائی طاقتور آپشنز موجود ہیں جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

    
غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدام کیا جائے، اقوام متحدہ سے اپیل

    ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جاری مظاہروں میں شہریوں کی ہلاکتوں پر امریکا گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی فوج یہ معاملہ قریب سے مانیٹر کر رہی ہے اور ایرانی اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں امریکی صدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان سے رابطہ کریں گے تاکہ ایران میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں مدد فراہم کی جا سکے وہ اس سلسلے میں ایلون مسک سے بھی بات کریں گے تاکہ ایرانی عوام تک معلومات کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

    صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ایران کے وزیرِ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے ایران دباؤ یا دھمکیوں کے تحت کوئی فیصلہ نہیں کرے گا اور اپنے قومی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

    لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار