Baaghi TV

Tag: امریکا

  • آج امریکی  بحریہ کے کئی جنگی جہاز  آبنائے  ہرمز  سے گزرے  ہیں،امریکی ویب سائٹ

    آج امریکی بحریہ کے کئی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں،امریکی ویب سائٹ

    امریکی نیوز ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ آج امریکی بحریہ کے کئی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔

    ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار پیش آیا ہے اور یہ اقدام ایران کے ساتھ کسی قسم کی ہم آہنگی کے بغیرکیا گیا اس کارروائی کا مقصد تجارتی بحری جہازوں کے لیے اعتماد بڑھانا تھا تاکہ وہ اس راستے سے محفوظ طریقے سے گزر سکیں، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں دونوں فریقین کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے ہیں۔

    ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ یہ آپریشن بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، اہلکار کے مطابق امریکی بحری جہاز مشرق سے مغرب کی سمت آبنائے ہرمز سے خلیج کی طرف گئے اور پھر واپس اسی راستے سے گزرتے ہوئے بحیرہ عرب کی طرف روانہ ہوئے۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز یواے ای کی فجیرہ بندرگاہ سے آبنائے ہرمز روانہ ہوا تھا لیکن ایرانی فورسز کی دھمکی پر امریکی جنگی بحری جہاز واپس لوٹ گیا ایرانی فوج نے اسلام آباد میں وفدکو امریکی جنگی جہاز کی پیش قدمی سے آگاہ کر دیا تھا اور ایران نےثالث کو جنگی جہازکو آگے بڑ ھنے کی صورت میں نشانہ بنانے کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا تھا۔

    تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی کوئی باضابطہ وارننگ موصول نہیں ہوئی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اب ہم آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں، ہرمز سے بارودی سرنگوں ہٹانے سے چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی بھی مستفید ہوں گے۔

  • اقوام متحدہ کا پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کا پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین شروع ہونے والے مذاکرات کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

    یو این ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خلوصِ نیت کے ساتھ ان مذاکرات کو آگے بڑھائیں سیکریٹری جنرل نے ان مذاکرات کو خطے میں امن کی جانب ایک ‘اہم پیش رفت’ قرار دیا ہے انہوں نے فریقین کو مشورہ دیا ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور تعمیری بات چیت کے ذریعے ایک ایسے جامع معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے جو پائیدار ثابت ہو۔

    واضح رہے کہ یہ تاریخی مذاکرات پاکستان کی میزبانی اور ثالثی میں اسلام آباد میں منعقد ہو رہے ہیں، جس کا بنیادی مقصد تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ شدید کشیدگی کو ختم کرنا اور سفارتی حل تلاش کرنا ہے،مریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں مذاکرات جاری ہیں دنیا بھر کی توجہ اس وقت اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہے، کیوں کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے براہِ راست اثرات دنیا بھر کی مارکیٹوں خصوصاً تیل کی عالمی منڈی پر مرتب ہوئے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے نکات میں سب سے اہم نکتہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کروانا ہے، جو صرف امریکا کا ہی نہیں بلکہ یورپ سمیت مختلف ممالک کا سب سے اہم مطالبہ ہے-

  • اسلام آباد مذاکرات:ایرانی قونصلیٹ اور صحافیوں کی درمیان دلچسپ نوک جھونک

    اسلام آباد مذاکرات:ایرانی قونصلیٹ اور صحافیوں کی درمیان دلچسپ نوک جھونک

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق نہایت اہم اور حساس مذاکرات جاری ہیں، اسی دوران ممبئی میں واقع ایرانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے دلچسپ بیان سوشل میڈیا پر سامنے آیا –

    ممبئی میں واقع ایرانی قونصلیٹ جنرل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پوسٹ میں ایران کے صحافیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایرانی صحافی اسلام آباد میں ایران-امریکا جنگ بندی مذاکرات کے لیے موجود ہیں اور ہمیں ہوٹل کی ویڈیوز ایسے بھیج رہے ہیں جیسے یہ کوئی ٹریول ولاگ ہو،آیا یہ رپورٹنگ ہے یا چھٹیوں کی ویڈیوز؟

    کچھ ہی دیر بعد ایرانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ایکس پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایرانی صحافی نے رپورٹنگ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی رپورٹنگ کرتے ہیں، صرف ریلز نہیں بناتے-

    ایرانی قونصلیٹ جنرل ممبئی کے ایکس ہینڈل پر شئیر کی گئی ویڈیو میں اسلام آباد میں قائم جناح کنونشن سینٹر دکھایا گیا تھا جہاں دنیا بھر سے صحافی، تکنیکی عملہ اور دیگر حکام اسلام آباد ٹاک کی کوریج کے لیے موجود ہیں –

    واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تاریخی مذاکرات جاری ہیں، ان امن مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ آج صبح اسلام آباد پہنچے جبکہ ایرانی وفد رات کو ہی اسلام آباد پہنچ گیا تھا۔

  • اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا آغاز

    اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا آغاز

    پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران ایک دہائی بعد آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کر رہے ہیں۔

    امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں جاری ہیں،جہاں دونوں ممالک آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کر رہے ہیں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد ابتدائی طور پر مذاکرات کی نوعیت کے بارے میں ابہام پایا جارہا تھا کہ یہ بات چیت ثالثوں کے ذریعے ہوگی یا فریقین آمنے سامنے بیٹھیں گے۔

    پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن ’پی ٹی وی‘ کے علاوہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی تصدیق کی ہے اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جب کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں۔

    ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق مذاکرات کا عمل اب ’ایکسپرٹ فیز‘ میں داخل ہو چکا ہے، اور ایرانی وفد کی تکنیکی کمیٹیوں کے متعدد ارکان بھی مذاکرات کے مقام پر موجود ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے یہ مذاکرات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہے، جس کے بعد دونوں وفود نے وقفہ لیا ہے۔

    اب تک دو بار رسمی بات چیت ہو چکی ہے پہلی بار کے دوران، امریکی اور ایرانی وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں تاہم، دوسرے مرحلے میں، امریکی اور ایرانی وفود نے ایف ایم کی موجودگی میں براہ راست بات چیت کی،فی الحال، ایک ورکنگ ڈنر جاری ہے عشائیہ کے بعد، تیسرا تیسرا ٹیک مباحثہ شروع ہونے والا ہے، جس میں دوسرے درجے کے وفود بہتر طریقوں پر غور و خوض کریں گے،اب تک، بات چیت کا مجموعی لہجہ اور نتیجہ مثبت رہا ہے،تاہم، آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر ایک تعطل برقرار ہے، کیونکہ ایرانی فریق اپنے موقف پر ثابت قدم ہے، اس نے اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے مشترکہ کنٹرول کے لیے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ کرنے یا اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات کی کوریج کے لیے کئی ملکوں کے صحافی اور مندوبین جناح کنونشن سینٹر میں موجود ہیں اس اہم ترین معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزارتِ اطلاعات صحافیوں کو براہِ راست رسائی دینے کے بجائے مذاکرات کی پیش رفت سے وقتاً فوقتاً آگاہ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں مذاکرات جاری ہیں دنیا بھر کی توجہ اس وقت اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہے، کیوں کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے براہِ راست اثرات دنیا بھر کی مارکیٹوں خصوصاً تیل کی عالمی منڈی پر مرتب ہوئے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے نکات میں سب سے اہم نکتہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کروانا ہے، جو صرف امریکا کا ہی نہیں بلکہ یورپ سمیت مختلف ممالک کا سب سے اہم مطالبہ ہے-

    اسلام آباد مذاکرات سے قبل عمان کی ثالثی میں بھی ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے تھے۔ پہلا دور اپریل 2025 میں مسقط میں ہوا، جس میں امریکا کی جانب سے اسٹیو وٹکوف جب کہ ایران کی جانب سے عباس عراقچی شریک ہوئے فروری 2026 کے وسط میں بھی عمان کی ثالثی میں جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات ہوئے جہاں فریقین نے جوہری پروگرام سے متعلق بنیادی اصولوں پر کسی حد تک اتفاق کیا۔ تاہم 28 فروری کو جنیوا مذاکرا ت کی ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر حملہ کردیا پاکستان کی سفارتی کوششوں سے پہلے فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہوئے اور اب 11 سال بعد دونوں ملکوں کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا انعقاد ممکن ہوا ہے اور فریقین ایک میز پر بیٹھنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔

  • امید ہے عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو جائے گی،بلاول بھٹو

    امید ہے عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو جائے گی،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

    الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے اس سوال پر کہ آیا پاکستان ان مذاکرات سے کوئی واضح اور ٹھوس نتیجہ حاصل کر سکے گا؟ پر کہا کہ اسلام آباد میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے، ایران اور خطے کے بیشتر حصوں میں بمباری رک گئی ہے اور دونوں بڑی طاقتیں اب مذاکرات کی میز پر موجود ہیں، امید ہے یہ عارضی جنگ بندی آگے چل کر ایک مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو جائے گی۔

    بلاول بھٹو کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا ان مذاکرات کو احتیاط کے ساتھ امید کی نظر سے دیکھ رہی ہے، گزشتہ 6 ہفتوں میں جنگ نے نہ صرف انسا نی جانوں بلکہ عالمی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سفارتی عمل میں پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی کردار ادا کیا ہے جن میں چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر،قطر اور دیگر خلیجی ممالک شامل ہیں، گزشتہ چند ہفتوں کے تجربے سے واضح ہو گیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اگر اس تنازعے کا کوئی مستقل اور متوازن حل نہ نکالا گیا تو اس کے اثرات مزید سنگین ہوں گے،ہ اس وقت تمام توجہ موجودہ بحران کے حل پر ہے اور پائیدار امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے-

  • ایران آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا مکمل سراغ لگانے میں ناکام ہے،امریکی میڈیا

    ایران آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا مکمل سراغ لگانے میں ناکام ہے،امریکی میڈیا

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ سمندر بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے میں دشواری آبنائے ہرمز کھولنے میں تاخیر کا سبب بن رہی ہیں-

    نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے بے ترتیب انداز میں بارودی سرنگیں بچھائیں،امریکی حکام کے بقول ایران نے آبنائے ہرمز میں بچھائی گئیں ان بارودی سرنگوں کے درست مقامات کا ریکارڈ بھی مکمل طور پر محفوظ نہیں رکھا جب کہ پانی کی لہروں کے باعث کچھ مائنز اپنی جگہ سے سرک یا بہہ گئیں،یہی وجہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کا مکمل سراغ لگانے میں ناکام ہے اور ایرانی فورسز اسے ہٹانے کی فوری صلاحیت بھی نہیں رکھتیں۔

    امریکی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ زمینی بارودی سرنگوں کے برعکس بحری سرنگوں کی تنصیب اور پھر ان کو وہاں سے ہٹانا زیادہ مشکل عمل ہے جس میں مہارت اور صلاحیت درکار ہیں،امریکی حکام کے بقول بارودی سرنگیں نہ ہٹائے جانے کے باعث ہی تاحال آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدور فت بحال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

  • قومی قیادت کی بدولت پاکستان کو ایک نیا اعتماد اور عزت ملی ہے،مریم نواز

    قومی قیادت کی بدولت پاکستان کو ایک نیا اعتماد اور عزت ملی ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے لیے ایک فخر کا مقام ہے، قومی قیادت کی بدولت پاکستان کو ایک نیا اعتماد اور عزت ملی ہے-

    سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ آج کا دن پاکستان کے لیے ایک فخر کا مقام ہے، کیونکہ ہمارا ملک عالمی سطح پر ایک قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جس کا ماضی میں تصور بھی مشکل تھا، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ملک کے وقار اور قومی فخر کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، قومی قیادت کی بدولت پاکستان کو ایک نیا اعتماد اور عزت ملی ہے، جس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں مذاکرات جاری ہیں دنیا بھر کی توجہ اس وقت اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر مرکوز ہے، کیوں کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے براہِ راست اثرات دنیا بھر کی مارکیٹوں خصوصاً تیل کی عالمی منڈی پر مرتب ہوئے ہیں۔

    امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے نکات میں سب سے اہم نکتہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کروانا ہے، جو صرف امریکا کا ہی نہیں بلکہ یورپ سمیت مختلف ممالک کا سب سے اہم مطالبہ ہے-

  • آئل ٹینکرز تیل اور گیس  کے لیے امریکا کا رخ کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    آئل ٹینکرز تیل اور گیس کے لیے امریکا کا رخ کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے خالی آئل ٹینکرز بڑی تعداد میں امریکا کا رخ کر رہے ہیں تاکہ یہاں سے عالمی معیار کا تیل اور گیس حاصل کر سکیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ٹینکرز (بحری جہاز) اعلیٰ معیار کے تیل اور گیس کے حصول کے لیے امریکا کی طرف رواں دواں ہیں جن کا مقصد یہاں سے بہترین کوالٹی کی پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی لوڈنگ کرنا ہے۔

    امریکی صدر نے کہاکہ امریکا کے پاس موجود تیل کے ذخائر حجم اور معیار کے لحاظ سے دنیا کی اگلی دو بڑی معیشتوں کے مجموعی ذخائر سے بھی زیادہ ہیں،ا مر یکی توانائی نہ صرف وافر مقدار میں دستیاب ہے بلکہ یہ معیار کے اعتبار سے بھی دنیا میں سب سے برتر ہے،’ہم آپ کے منتظر ہیں، یہ لوڈنگ تیز رفتار ہوگی-

  • ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ  کا اعلان

    ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ کا اعلان

    ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ ایران کے خلاف امریکی صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ کرے گی تاکہ ایران میں جاری جنگ کو روکا جا سکے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید حملوں کے لیے کانگریس کی منظوری لینا لازم ہو۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سینیٹر چک شومر کا کہنا ہے کہ خاص طور پر اس خطرناک لمحے میں کانگریس کو اپنی اتھارٹی دوبارہ واضح کرنی ہوگی، انہوں نے ٹرمپ کے بیانات کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران کی حکومت کو کمزور کرنے یا اس کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جس کا اعلان بدھ کی رات صدر ٹرمپ نے کیا تھایہ اہم پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایران کے لیے صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں محض دو گھنٹے باقی تھے، اس ڈیڈ لائن میں ایران کو وارننگ دی گئی تھی کہ اگر اس نے بند کی گئی آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایران نے کہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہےٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کو فیصلہ کن فتح کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، حالانکہ امریکا کے اعلیٰ جنرل نے کہا کہ امریکی فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے وائٹ ہاؤس کا موقف ہے کہ ٹرمپ کے اقدامات قانونی ہیں اور بطور کمانڈر ان چیف ملک کے تحفظ کے لیے محدود فوجی کارروائی کرنے کے ان کے حقوق میں شامل ہیں۔

    سینیٹ اور ہاؤس میں ڈیموکریٹس نے گزشتہ مہینوں میں کئی بار کوشش کی کہ جنگی اختیارات کی قرارداد پاس ہو تاکہ ٹرمپ کو فوجی کارروائی سے پہلے قانون سازوں کی اجازت لینا لازم ہو، مگر وہ ناکام رہے۔

  • اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، ٹریفک  پلان جاری

    اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کے پیش نظرٹریفک کا خصوصی ڈائیورژن پلان جاری کر دیا گیا ہے-

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق 9 اور 10 اپریل کو مختلف شاہراہوں پر سیکیورٹی اور سفارتی سرگرمیوں کے باعث ٹریفک میں تبدیلیاں کی گئی ہیں سرینا چوک سے نادرا چوک جانے والے حضرات چیک پوسٹ روڈ استعمال کریں جبکہ خیابان سہروردی اور 9th ایونیو پر بھی مخصوص اوقات میں ڈائیورژن ہوگا۔

    اسی طرح جی-6، جی-5 اور ایف-6 کے اطراف آنے جانے والے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ فیصل ایونیو، 9th ایونیو اور مری روڈ پر بھی ٹریفک کی جزوی بندش یا تبدیلی متوقع ہے ریڈ زون میں داخلے کے لیے خصوصی چیکنگ کے باعث تاخیر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بروقت معلومات کے لیے ایف ایم 92.4 اور سوشل میڈیا اپڈیٹس سے رہنمائی حاصل کریں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات سکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔