Baaghi TV

Tag: امریکا

  • ہمارے ہاتھ ٹریگر پر موجود ہیں، دشمن کی معمولی غلطی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

    ہمارے ہاتھ ٹریگر پر موجود ہیں، دشمن کی معمولی غلطی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

    سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اپنی تمام فوجی یونٹس کو فائرنگ روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، تاہم تمام فوجی شاخیں سپریم لیڈر کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے فائر بندی کریں۔

    ایران نے واضح کیا کہ اس سیزفائر کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں اور اگر امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کو جنگ کے خاتمے سے تعبیر نہ کیا جائے بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ہاتھ ٹریگر پر موجود ہیں، دشمن کی معمولی غلطی کا بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا تھا، جس میں جنگ کے پہلے ہی روز سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہوگئے تھے گزشتہ 39 دنوں کے دوران اس تنازع میں مختلف ممالک میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے تقریباً تمام اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور ایرانی عوام کی قربانیوں نے دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے۔

    پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ایران نے اسے امریکا اور اسرائیل کے خلاف اپنی ایک بڑی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے تہران کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حملوں کی دھمکیاں واپس لینا اور مذاکرات پر آمادگی دراصل ایران کے دس نکاتی منصوبے کو اصولی طور پر تسلیم کرنا ہے۔

  • جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی عوام میں جشن

    جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی عوام میں جشن

    دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

    جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران لوگوں نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھے اور پرجوش نعرے بازی کی مظاہروں میں خواتین، بچے، بوڑھے ، جوان سب شامل رہے اور مختلف شہری تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بھی بنائی۔

    بدھ کی صبح جیسے ہی ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے جنگ بندی اور امریکا کی پسپائی کا اعلان کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ جہاں ایک طرف حکومت کے حامی مظاہرین فتح کے نعرے لگا رہے تھے، وہیں دوسری جانب ایک طبقہ اس معاہدے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

    مظاہرین کے ایک گروہ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے پرچم نذرِ آتش کیے مظاہرین کو پرامن رکھنے کے لیے منتظمین نے کوششیں کیں، لیکن عوام کا جوش و خروش کم نہ ہوا۔

    سڑکوں پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اس جنگ بندی کو تسلیم کر لیا ہے تو ہم بھی اس فیصلے پر راضی ہیں، کیونکہ ہمیں اپنے لیڈر کی بصیرت پر مکمل اعتماد ہے، تاہم، بہت سے شہریوں نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کبھی بھی قابلِ اعتبار نہیں رہا، کیونکہ ماضی میں بھی مذاکرات کے دوران حملے کیے گئے ہیں،شاید یہ جنگ بندی صرف اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کے لیے وقت فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

    ادھر ایرانی موسیقار علی قمصری نے دماوند پاور پلانٹ کے باہر دھرنا دیا اور کہا حملے روکنے کے لیے موسیقی بجائیں گے دوسری جانب عراق کے دارالحکو مت بغداد میں بھی جنگ بندی پر جشن کا سماں رہا، لوگ رات گئے گھروں سے باہرنکل آئے، ایران پر مسلط جنگ روکے جانے کاخیرمقدم کیا۔

  • ایران امریکا جنگ بندی: حیران کن حد تک درست پیشگوئی کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    ایران امریکا جنگ بندی: حیران کن حد تک درست پیشگوئی کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    عالمی واقعات اور سیاست پر شرطیں لگانے والی مشہور ویب سائٹ ’پولی مارکیٹ‘ پر ایک گمنام صارف نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کی بالکل درست پیش گوئی کر کے چار لاکھ ڈالرز یعنی کروڑوں روپے جیت لیے ہیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ’پولی مارکیٹ ہسٹری‘ نامی اکاؤنٹ نے ان مشکوک شرطوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی صارف نے دو ایسی شرطیں جیتیں جن کا وقت اور نتیجہ سو فیصد درست تھا، اس شخص نے نہ صرف ایران کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کے آغاز کا صحیح وقت بتایا بلکہ بدھ کے روز ہونے والی جنگ بندی کی تاریخ کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی۔

    اس غیر معمولی جیت پر کئی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ محض قسمت کا کھیل نہیں بلکہ ’انسائیڈر ٹریڈنگ‘ یعنی اندرونی معلومات کا نتیجہ ہو سکتا ہے-

    اس سے قبل بھی جب صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کا فیصلہ کیا تھا، تو اسی طرح کے چند گمنام اکاؤنٹس نے عین وقت پر درست شرطیں لگا کر بھاری رقم جیتی تھی، اور اب ایران اسرائیل جنگ کے دوران بھی یہی سلسلہ جاری ہے،ان واقعات کے بعد پولی مارکیٹ کو شدید تنقید اور جانچ پڑتال کا سامنا ہے کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ شاید کچھ لوگوں کو امریکی حکومت کے اہم فیصلوں کی پہلے سے خبر ہوتی ہے جو اس پلیٹ فارم کا استعمال کر کے بڑی رقم بناتے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب عام دنیا جنگ کے سائے میں ڈری ہوئی ہوتی ہے، اس وقت کچھ گمنام لوگ ان فیصلوں سے لاکھوں ڈالرز کما رہے ہوتے ہیں،فی الحال اس صارف کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے لیکن اس واقعے نے آن لائن جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز کی شفافیت پر بڑ ے سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔

  • امریکا واسرائیل کی حملوں کی دھمکی،جوابی وار میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں 5 اہداف کے نام بتا دیئے

    امریکا واسرائیل کی حملوں کی دھمکی،جوابی وار میں ایران نے مشرق وسطیٰ میں 5 اہداف کے نام بتا دیئے

    اپریل 2026 کے اوائل کی حالیہ رپورٹس کی بنیاد پر بڑھتے ہوئے تناؤ اور ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کے ممکنہ جوابی اقدامات کی بنیاد پر، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) یا اس سے منسلک میڈیا نے مشرق وسطیٰ میں کئی اہم اہداف اور اقتصادی لائف لائنز کی نشاندہی کی ہے۔

    رپورٹس میں ایران نے صرف فوجی مقامات کے بجائے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے،جن میں سرائیل میں حیفہ میں آئل ریفائنری ،متحدہ عرب امارات میں میں موبل ایگسن اور شیورون گیس کمپنی جبکہ ابوظہبی میں نیشنل آئل کمپنی پیٹروکیمیکل کشامل ہیں اسی طرح بحرین کے اندر سطرہ میں پیٹروکیمیکل کو نشانہ بناے کی دھمکی دی ہے علاوہ ازیں ایران کی جانب سے ٹارگٹ میں کویت کے شہر شعیبہ میں موجود پیٹروکیمیکل بھی شامل ہیں-

    علاوہ ازیں کنگ فہد کاز وے (سعودی عرب/بحرین) دونوں ممالک کے درمیان 25 کلومیٹر کا ایک اہم رابطہ جو کہ امریکی 5ویں بحری بیڑے کے لیے رسد کے راستے کے طور پر بھی کام کرتا ہے شیخ جابر الاحمد الصباح پل (کویت): 48 کلومیٹر طویل کاز وے جو کہ ایک اہم اقتصادی اور اقتصادی راہداری کے طور پر کام کرتا ہے ابوظہبی میں پل، بنیادی ڈھانچے کی جوابی کارروائیوں کی فہرست کے ایک حصے کے طور پر شناخت کیا گیا ہے شیخ خلیفہ پل (یو اے ای): ابوظہبی میں ایک اور اہم پل کو ہدف کے طور پر درج کیا گیا ہے المقطہ پل (یو اے ای): متحدہ عرب امارات کے اہم انفراسٹرکچر کے حصے کے طور پر بھی درج کیا گیا ہے جس کو نشانہ بنایا جائے گا قطر میں راس لافن ایل این جی حب سمیت توانائی کی اہم سہولیات یہ انتباہ ایرانی انفراسٹرکچر کو بھی امریکی،اسرائیلی حملوں کے بعد نشانہ بناے کی دھمکی دی گئی ہے-

  • ایران کی حفاظت کے لیے مجھ سمیت 1 کروڑ 40 لاکھ رضاکار جان دینے کو تیار ہیں، صدر پزشکیان

    ایران کی حفاظت کے لیے مجھ سمیت 1 کروڑ 40 لاکھ رضاکار جان دینے کو تیار ہیں، صدر پزشکیان

    ایران کے صوبے البرز میں منگل کو بڑے فضائی حملے کئے گئے جن میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق، ان حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ابھی تک یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ اصل ہدف کیا تھا ان حملوں کے ساتھ ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران، پہاڑی علاقوں میں قائم اسلحہ خانوں اور مغربی ایران میں واقع خرم آباد کے ہوائی اڈے پر بھی شدید بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی ایران کے شہر شیراز میں ایک پیٹرو کیمیکل پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے جہاں مبینہ طور پر بیلسٹک میزائلو ں اور دھماکہ خیز مواد کے لیے کیمیائی اجزاء تیار کیے جا رہے تھے بکہ اسرائیل اب ایران کے ریلوے نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہا ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ یہ نظام اسلحے کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہو رہا ہے اسرائیلی فوج نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر فارسی میں جار ی پیغام میں ایرانی شہریوں کو ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    ایرانی ہلالِ احمر نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگی جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں 17 سویلین علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ان حملوں کا ایک مقصد مقامی آبادی کی زندگی مشکل بنا کر انہیں حکومت کے خلاف اکسانا بھی ہو سکتا ہے، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے عوام الٹا حکومت کے گرد متحد ہو سکتے ہیں۔

    اس کشیدہ صورتحال اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کرنے کی ڈیڈ لائن کے جواب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ مجھ سمیت 1 کروڑ 40 لاکھ ایرانیوں نے جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر نام لکھوا دیے ہیں،جبکہ میں خود بھی ایران کے لیے اپنی جان دینے کو تیار ہوں۔

  • پاکستان کیجانب سے  خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ایران

    پاکستان کیجانب سے خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ایران

    پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

    ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور اب یہ عمل ایک حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

  • ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کےشدید فضائی حملے

    ایران کے رہائشی علاقوں پر اسرائیل کےشدید فضائی حملے

    اسرائیل نے آج صبح ایران پر نئے فضائی حملوں کا آغاز کر دیا، یہ حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ نیوز کانفرنس کے بعد کیے گئے، جس کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

    صیہونی فوج کی جانب سے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تہران کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی گئی جبکہ دارالحکومت اور اس کے قریبی شہر کرج کے مختلف علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے نظام کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ہے، ایران کے دو بڑے پیٹروکیمیکل کمپلیکسز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایران کی برآمدات کا تقریباً پچاسی فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔

    تلہ گنگ میں انوکھا فراڈ، قربانی کے دنبے کو مصنوعی دانت لگانے والے چار ملزمان گرفتار

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا سب سے بڑا پیٹروکیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا گیا ہے پاسدارانِ انقلاب کے مالی وسائل کو منظم انداز میں ختم کیا جا رہا ہے۔

    ادھر ایران نے بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملے شروع کر دیے ہیں اسرائیلی حکام کے مطابق جنوبی اسرائیل کی فضاؤں میں ایرانی میزائل دیکھے گئے، جو الخلیل سے نیگوو کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دیے،ملک کا دفاعی نظام ان میزائلوں کو فضا میں ہی روکنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی الرٹ کو بلند ترین سطح پر کر دیا گیا ہے۔

    آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے امریکا ٹیکس وصول کرے گا،ٹرمپ

  • عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے،ایران

    عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے،ایران

    ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کی عارضی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسے عارضی نہیں بلکہ صرف مستقل جنگ بندی قبول ہوگی۔

    ’رائٹرز‘ کے مطابق، تہران کا موقف ہے کہ عارضی جنگ بندی کا مطلب امریکا اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دینا ہے تاکہ وہ ایران کے خلاف نئے جرائم کر سکیں ایران نے اپنے دس نکاتی جواب میں مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں تمام حملے بند کیے جائیں، ایران پر لگی پابندیاں ختم ہوں اور جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کا مالی ازالہ کیا جائے اور جب تک مستقل جنگ بندی نہیں ہوتی، عالمی معیشت کے لیے اہم ترین راستہ ’آبنائے ہرمز‘ بند رہے گا۔

    دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جواب کو مسترد کرتے ہوئے ایک انتہائی سخت الٹی میٹم جاری کیا ہے ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر منگل کی رات تک ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ ایران کے تمام بجلی گھروں، پلوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیں گے ایران کو ایک ہی رات میں ختم کیا جا سکتا ہے اور وہ رات کل کی بھی ہو سکتی ہے۔

    اس بیان کے بعد ایران میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے ’دہشت گردی پر اکسانے‘ اور ’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے ایران کے نائب وزیر کھیل نے فنکاروں اور کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی گھروں کے گرد انسانی زنجیر بنا کر احتجاج کریں تاکہ دنیا کو دکھایا جا سکے کہ عوامی تنصیبات پر حملہ جنگی جرم ہے۔

  • آبنائے  ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے امریکا ٹیکس وصول کرے گا،ٹرمپ

    آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے امریکا ٹیکس وصول کرے گا،ٹرمپ

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اب امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے خود ٹیکس وصول کر سکتا ہے۔

    پیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کی جانب سے جہازوں سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کے باوجود جنگ ختم کر دیں گے، تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کیوں نہ ہم خود یہ ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیں؟ایران عسکری طور پر شکست کھا چکا ہے اور چونکہ امریکا اس جنگ میں فاتح بن کر ابھرا ہے، اس لیے اس راستے پر کنٹرول اور وہاں سے ہونے والی آمدنی پر بھی ہمارا حق ہونا چاہیے۔

    صدر ٹرمپ کا موقف ہے کہ ایران اب صرف نفسیاتی حربے استعمال کر رہا ہے اور سمندر میں چند بارودی سرنگیں بچھا کر ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ہار چکا ہے کسی بھی امن معاہدے کی پہلی شرط یہ ہوگی کہ تیل کی ترسیل کے لیے سمندری راستہ مکمل طور پر آزاد اور محفوظ ہو۔

    واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسا نظام اپنایا ہے جس کے تحت وہ چند مخصوص جہازوں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کے بدلے ان سے بھاری رقم وصول کرتا ہے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کو یہ فائدہ اٹھانے دینے کے بجائے خود یہ نظام سنبھالنا پسند کریں گے۔

    اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امریکا اس ٹیکس کی وصولی کا آغاز کب اور کیسے کرے گا، لیکن اس بیان نے عالمی منڈیوں اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

  • کویت میں علی السالم ایئر بیس پر ایران کا حملہ، 15 امریکی فوجی زخمی

    کویت میں علی السالم ایئر بیس پر ایران کا حملہ، 15 امریکی فوجی زخمی

    کویت میں رات گئے ایران کے جوابی ڈرون حملوں میں 15 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

    کویتی حکام کے مطابق یہ حملہ ایک حساس فوجی تنصیب، علی السالم ایئر بیس، پر کیا گیاامریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون ایئر بیس کے احاطے میں گرا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود امریکی اہلکار زخمی ہوئے زخمی ہونے والے تمام فوجیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے حملے کے بعد بیس پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں نگرانی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

    ادھر امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 375 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    بھارت میں شادیوں کے بڑھتے اخراجات، سماجی دباؤ اور قرضوں کا بوجھ

    دوسری جانب خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان قطر نے شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے عمل کی شدید مذمت کی ہےقطری وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    قطری وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران شیخ محمد بن عبدالرحمان نے واضح کیا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے انہوں نے زور دیا کہ خلیجی ریاستوں، خصوصاً ان ممالک پر حملے کسی صورت مناسب نہیں جو خود کو جاری تنازع سے الگ رکھے ہوئے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیاقطری وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ بحران کا واحد حل مستقل اور جامع سفارتی کوششیں ہیں، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

    شادی میں جانے والے پر تشدد،سر و بھنوؤں کے بال مونڈ دیئے،اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

    سعودی عرب میں بھی ایک بڑے صنعتی سانحے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں الجبیل کے صنعتی علاقے میں واقع ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ میزائل حملے کا نشانہ بنا، حملے کے بعد پلانٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی جبکہ متعدد بڑے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔