Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے، آیت اللہ علی خامنہ ای

    امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے، آیت اللہ علی خامنہ ای

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کرے گا امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی‘، ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دانشمند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی، اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی، امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب نہیں دیتے۔

    یہ خامنہ ای کا جمعہ کے بعد پہلا باضابطہ ردعمل ہے، جب اسرائیل نے ایران پر بمباری شروع کی تھی اور انہوں نے سرکاری میڈیا پر نشر کی گئی ایک تقریر میں خطاب کیا تھا۔

    ملک کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں ہیں،ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم

    مشرق وسطیٰ میں جوہری خطرہ کوئی مفروضہ نہیں ، ترجمان روسی وزارت خارجہ

    اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور پاگل پن پر مبنی حملوں کا دفاع ایران کا جائز حق ہے،ترک صدر

  • دنیا  امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے،چینی صدر

    دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے،چینی صدر

    چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا اب امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، اور اگر امریکا نے دنیا کا احترام کھو دیا تو وہی انجام دیکھے گا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا۔

    چینی صدر شی جن پنگ تاریخ گواہ ہے کہ ہر طاقتور سلطنت نے خود کو ناقابلِ شکست سمجھا، مگر ہر ایک کا سورج آخرکار غروب ہوا آج سے 100 سال پہلے برطا نوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی، لوگ سمجھتے تھے کہ اس سلطنت کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا، لیکن وہ وقت بھی آیا جب برطانیہ عالمی منظر نا مے سے پیچھے ہٹ گیا۔

    شی جن پنگ نےکہا کہ 200 سال قبل فرانس یورپ کے افق پر غالب تھا، اور ایک وقت تھا جب ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے لے کر میکسیکو تک حکومت کر رہا تھاہسپانوی بادشاہ یہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ قائم رہے گی، لیکن تاریخ نے ثابت کیا کہ ہر سلطنت کو زوال کا سامنا کرنا پڑا اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ وہ عالمی سیاست و معیشت میں ہمیشہ کے لیے ناگزیر ہے، تو وہ ماضی کی ان سلطنتوں سے سبق لے وقت بدلتا ہے اور قومیں بدلتی ہیں، جو قوم دنیا کا احترا م نہیں کرتی، وہ خود اپنے زوال کی راہ ہموار کرتی ہے۔

    خامنہ ای کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

    دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا،چین کا ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ر دعمل

    خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے ، مزید 47 فلسطینی شہید

  • پاکستان اور امریکا کا  دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

    پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ہے

    یہ پیش رفت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری برائے کامرس کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں سامنے آئی وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف پالیسیوں اور تجارتی ضوابط سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی حکام کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بہتر معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا پاکستان اور امریکا نے مذاکرات کے تسلسل اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔

    یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان عالمی سطح پر معاشی روابط کو وسعت دینے اور برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

    ایران کا ایک بار پھر میزائل حملہ،اسرائیل میں سائرن ،خوف و ہراس

    تہران میں لائیو براڈکاسٹ پر حملہ، اسرائیلی بمباری میں دو میڈیا ورکرز جاں بحق

    اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلیوں پر شدید تحفظات،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

  • اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    اسرائیلی حملوں میں امریکا برابر کا شریک ، اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اسکا خمیازہ بھگتنا ہوگا،اسرائیل نے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے نئی سرخ لائن عبور کرلی ہے-

    تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ امریکی آشیر باد کے بغیر اسرائیل کا ایران پر حملہ ممکن نہیں تھا،اسرائیلی حملے میں امریکا کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں، امریکا نے مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    عباس عراقچی نے مطالبہ کیا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران کے نطنز ری ایکٹر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرے، انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اہم ایرانی عہدیدار کو شہید کرکے جوہری مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، اسرائیلی حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے خلاف ہے دنیا کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے، اسرائیل نےجوہری تنصیبات پرحملہ کرکے ریڈلائن کراس کی، ہمیں اسرائیلی معاشی مفادات پر حملوں کے لیے مجبور کیا گیا۔

    عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جنگ کو طول نہیں دینا چاہتا،اسرائیل کےخلاف جوابی حملے اپنے دفاع میں کیے، ہم نہیں چاہتےکہ یہ تنازع دیگرممالک تک پہنچے پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کا حملہ خطرناک عمل تھا، توانائی کے انفرااسٹرکچر پر حملے جنگ کو خلیج فارس تک لے آئے، اگر مجبور کیا گیا تو تہران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے۔

    ایران.اسرائیل جنگ، بھارتی جاسوسی اور پاکستان کا کردار

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے تنازع پورے خطے میں پھیل جائے گا،عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنے پُرامن جوہری پروگرام پر کاربند ہے، حملہ ظاہرکرتاہےکہ اسرائیل ایران کاعالمی جوہری معاہدہ نہیں چاہتا، انہوں نے واضح کیا کہ ایران 60 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔

    اسرائیلی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے نقش قدم پر چل پڑا , پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے لگا

  • پیوٹن کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر  گفتگو

    پیوٹن کا ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

    روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے روسی صدر نے امریکی صدر 50 منٹ طویل گفتگو کی، دونوں رہنمائوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    کریملن کے ترجمان یوری اوشاکوف نے بتایا کہ پیوٹن نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت کی اور صورتحال کے مزید بگڑنے کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر بتایا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہونی چاہیے، میں نے روسی صدر کو بتایا کہ یوکرین جنگ بھی ختم ہونی چاہیے۔

    مسلم امہ متحد ہو کر ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں آپریشن، خوارجی دہشتگرد مولوی نذیر ہلاک

    ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکا نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے

  • جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے ہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کی حمایت کر رہا ہے۔

    انہوں نے ایرانی خبر ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ امریکا کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا،دوسری جانب (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی ہے، آپ ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ اور دوسری طرف صہیونی حکومت کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دیں، یہ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر اثر انداز ہونے میں کامیاب ہو گئی، اور یہ حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    ایران نے پہلے بھی اسرائیلی حملوں میں امریکا کو شریک جرم قرار دیا تھا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کا انعقاد اتوار کو مسقط میں ہونا تھا، لیکن اسرائیلی حملوں کے بعد اس کے انعقاد کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں، ورنہ سب کی باری آئے گی، خواجہ آصف

    ’روئٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اور ان کی ٹیم کو اسرائیلی حملوں کے بارے میں پہلے سے علم تھا، لیکن وہ اب بھی ایران کے ساتھ معاہدے کی امید رکھتے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کا گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

  • امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 66.46 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں اور معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، جس کی حتمی منظوری دونوں ممالک کے سربراہان دیں گے۔

    صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا 55 فیصد جبکہ چین 10 فیصد ٹیرف حاصل کرے گا، اور چین امریکا کو میگنٹس اور نایاب معدنیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چینی طلباء کی تعلیم سمیت متعدد معاملات پر چین کے ساتھ اتفاق کر چکا ہے۔

    جدہ سے پہلی حج پرواز 146 عازمین کو لے کر کراچی پہنچ گئی

    برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش

    پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں سال 48 شہری لقمہ اجل بن گئے

  • امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،  درجنوں گرفتار، مظاہرے

    امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے

    امریکا کے بڑے شہروں لاس اینجلس اور نیویارک میں وفاقی ایجنٹس نے بغیر دستاویزات مقیم تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران ایجنٹس نے عدالتوں، پارکنگ ایریاز اور عوامی مقامات پر چھاپے مارے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لاس اینجلس میں نقاب پوش اور مسلح وفاقی ایجنٹس نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کم از کم تین علاقوں میں غیر معمولی چھاپے مارے۔ عدالتوں سے لے کر ہارڈویئر اسٹورز کی پارکنگ تک، تارکین وطن کو ہتھکڑیوں میں ڈال کر گاڑیوں میں بٹھایا گیا۔سٹی ہال سے کچھ فاصلے پر چھاپے کے دوران مظاہرین نے ایجنٹس پر انڈے پھینکے، جس پر ایجنٹس نے فلیش بینگ گرینیڈز پھینک کر ہجوم کو منتشر کیا۔

    لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے کارروائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے ہماری کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں اور شہر کے امن کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے تارکین وطن کو شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا طبقہ قرار دیا۔دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ وفاقی قانون سپریم ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔

    سروس ایمپلائز انٹرنیشنل یونین کے رہنما ڈیوڈ ہورٹا کو لاس اینجلس میں چھاپے کی ویڈیو بنانے پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا، بعد ازاں رہائی پر انہوں نے کہا کہ محنت کش افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی ترجمان یاسمین پٹس او کیف کے مطابق، چھاپے ان افراد کے خلاف تھے جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دے رہے تھے۔

    ادھر نشریاتی ادارے اے بی سی 7 کے مطابق، سیکڑوں مظاہرین لاس اینجلس کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا، ریلی کو بعد ازاں پولیس نے منتشر کر دیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان کچھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

  • ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی پر قدغن 100 فیصد قومی مفاد کے خلاف ہےایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ قومی آزادی کا مطلب یہ ہےکہ ملک امریکا کی گرین لائٹ کا انتظار نہ کرے۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہے اور دشمن نے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، بدتمیز اور مغرور امریکی لیڈر ایران سے جوہری پروگرام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ ہوتے کون ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی ہونی چاہیے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ جوہری پروگرام پر امریکی تجویز اومان نے ہفتے کے روز ایران تک پہنچائی تھی جس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا-

    دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہےیہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل” کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے فائدہ حاصل ہونا شروع ہوگا، اسے اپنے ملک میں ہر قسم کی یورینیم افزودگی بند کرنا ہوگی۔

    یہ خفیہ تجویز گزشتہ ہفتے ایران کو پیش کی گئی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا اور اپنے جوہری حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

  • بھار تی ارب پتی گوتم اڈانی سے متعلق امریکا میں تحقیقات

    بھار تی ارب پتی گوتم اڈانی سے متعلق امریکا میں تحقیقات

    بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی سے متعلق امریکا میں تحقیقات جا ری ہیں۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ انصاف بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے اڈانی جو ایشیا کے دوسرے دولت مند ترین شخص اور بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی فنانسر ہیں، وہ کوشش کر رہے تھے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان کے خلاف فارن برائبری (غیر ملکی رشوت ستانی) کے الزامات ختم کردے لیکن ان الزامات کا خاتمہ تو کیا ہوتا، اب ان کے خلاف ایک نیا محاذ کھل گیا ہے اور پراسیکیوٹرز یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی کمپنیاں کیا ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات خرید رہی ہیں۔

    آپریشن سندور : لڑاکا طیاروں کے نقصانات کا اعتراف، مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب

    امریکی محکمہ انصاف نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں ان کے خلاف تحقیقات شروع کروا دی ہیں ان کی کمپنیاں ایران سے ایل پی جی بذریعہ گجرات کے مندرا پورٹ بھارت میں منگوا رہی ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کی انویسٹی گیشن میں یہ پتا چلا ہے کہ مندرا (گجرات، مغربی بھارتی ریاست) اور خلیج فارس کے درمیان ٹینکرز کی ٹریولنگ سامنے آئی ہے جو کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

    بھارتی معیشت کی حقیقت: مودی سرکار کے دعوے کھوکھلے ثابت