Baaghi TV

Tag: امریکا

  • قطر اور امریکا کے درمیان بوئنگ طیاروں کا سب سے بڑا تاریخی معاہدہ

    قطر اور امریکا کے درمیان بوئنگ طیاروں کا سب سے بڑا تاریخی معاہدہ

    قطر اور امریکا کے درمیان بوئنگ طیاروں کا سب سے بڑا تاریخی معاہدہ ہوا-

    عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے جہاں امیرِ قطر تمیم بن حمد نے ان کا پُرتپاک استقبا ل کیا امیرِ قطر کےساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی معاہدوں پر دستخط بھی کیے ان معاہدوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کا ایک ایسا معاہدہ بھی شامل ہے جو کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’آرڈر‘‘ ہے۔

    وزیراعظم اور انتونیو گوتریسں کا ٹیلیفونک رابطہ، امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق

    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان Letter of Intent پر بھی دستخط کیےمصدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو خطے میں امریکا اور قطر کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعاون کی ایک بڑی مثال قرار دیا۔

    امیرِ قطر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ہم نے دنیا، یوکرین کی جنگ، اور ایران سے متعلق جو ایک ‘دلچسپ صورتحال’ ہے، پر بات کی۔ مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ بہتر طریقے سے حل ہو جائے گا، قطری امیر نے کہا کہ ان کی ٹرمپ سے ملاقات "عمدہ” رہی اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

    بھارتی فوج نے را کے ساتھ مل کر پہلگام میں ہندوؤں کا قتل عام کیا،بھارتی فو جی نے سچائی بتادی

    ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے قطر اور امریکا کے درمیان تعاون کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

  • پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

    پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم

    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرا ت ہیں، جموں و کشمیر تنازع کا تصفیہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بشمو ل ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہیے۔

    سوویت دور کا خلائی جہاز 53 سال بعد زمین پر آگرا

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے پرعزم ہے، ہم امریکا کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں شراکت داری چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جھوٹ کی فیکٹری بے نقاب،بھارتی عوام آگ بگولہ

  • پاکستان کا پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا  مطالبہ درست ہے، ٕامریکی دفترخارجہ

    پاکستان کا پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ درست ہے، ٕامریکی دفترخارجہ

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کو امریکا اہم سمجھتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور امریکا ایسی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے جو سچ سامنے لانے کے لیے کی جائے۔دونوں ممالک کو چاہیے کہ سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے معقول، پائیدار اور ذمہ دارانہ حل تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا خواہاں ہے۔

    ٹیمی بروس نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطے کیے ہیں تاکہ تنازع کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا گزشتہ دو ہفتوں سے دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، تاہم رابطوں کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کا واضح مؤقف ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، چاہے وہ مشرق ہو یا دنیا کا کوئی اور خطہ۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، کیونکہ یہی بہترین اور پائیدار طریقہ ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا، اور پاکستان و بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

  • امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

    امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں بھارت کے بلااشتعال اقدامات اور حملوں پر پاکستان کے عوام کے شدید غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آج شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا بھارت کے حملوں نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

    شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصّے میں ہیں پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیراعظم نے جنوبی ایشیاءکی موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر صدر ڈونلڈٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔

    امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اس مقصد کے لیے انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے-

  • امریکاکی پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت،طیارے کو   ’آؤٹ آف سر وس‘ کردیا گیا

    امریکاکی پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت،طیارے کو ’آؤٹ آف سر وس‘ کردیا گیا

    امریکاکی پرواز میں خاتون مسافر کی غلیظ حرکت کی وجہ سے طیارے کو چند گھنٹوں کے لیے ’آؤٹ آف سر وس‘ کردیا گیا۔

    نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا سے شکاگو جانے والی معمول کی پرواز میں اس وقت غیر متوقع موڑ آیا جب جہاز میں سوار ایک خاتون نے دوران پرواز برہنہ ہو کر اپنی سیٹ پر رفع حاجت کر ڈالی، جس سے دیگر مسافر صدمے کا شکار ہوگئے، شکایت موصول ہونے پر، پولیس حکام اور ایک طبی ٹیم ہفتے کے روز شکاگو کے مڈ وے ایئرپورٹ پہنچی جب ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز 418 لینڈ کی، خاتون مسافر نے اپنے کپڑے اتار کر سیٹ پر رفع حاجت کی، جس کے باعث ایئرلائن کو طیارے کو چند گھنٹوں کے لیے ’آؤٹ آف سر وس‘ کردیا گیا۔

    پی ایس ایل 10:میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

    ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز نے اس واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ اہمیت کسٹمرز اور ملازمین کی حفاظت ہے، اور ہم اپنی فلائٹ کریو کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں، ہماری ٹیم ایسی غر متوقع صورتحال کے لیے اور مسافروں کے سفر میں کسی بھی تاخیر کے لیے ان سے معذرت خواہ ہے۔

  • امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

    امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے دروازہ پوری طرح کھلا ہے اور چین امریکاکے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگوں میں کوئی فریق فاتح نہیں ہوتا مذاکرات کے لیے دروازہ پوری طرح کھلا ہے اور چین امریکاکے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہو جائے تو چین پر عائد بھاری محصولات میں کمی کی جا سکتی ہے،وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف میں کمی کی جائے گی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کمی کی شرح کیا ہوگی-

    ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت مسترد کردی

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، چین کو ہر حال میں معاہدہ کرنا ہوگا، اگر وہ نہیں کرتا تو ہم اپنی شرائط پر ڈیل طے کرلیں گے۔”

    اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور دونوں بڑی معیشتوں کے مابین تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں مما لک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز تاحال نہیں ہوا۔

    ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

    یاد رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں-

  • ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر

    ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، چین کو ہر حال میں معاہدہ کرنا ہوگا-

    وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف میں کمی کی جائے گی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کمی کی شرح کیا ہوگی،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، چین کو ہر حال میں معاہدہ کرنا ہوگا، اگر وہ نہیں کرتا تو ہم اپنی شرائط پر ڈیل طے کرلیں گے۔”

    اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور دونوں بڑی معیشتوں کے مابین تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز تاحال نہیں ہوا۔

    پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    واضح رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں-

    مستونگ: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار وں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

  • امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

    امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے کہاہے کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کاجائزہ لینے کو بھی تیار ہیں پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔

    عالمی جریدے بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا،ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنےپر بھی بات چیت جاری ہےتاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پا کستا نی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں، پاکستا ن میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے،خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے، ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گےپاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    امریکا ،چین ٹیرف کے معاملے پر تجارتی جنگ میں شدت آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اضافے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 67.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

    دوسری جانب چین نے امریکا کیلئے 7 نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ، یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں کی تیاری میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور ان کے بغیر لڑاکا طیارے، آبدوزیں، میزائل، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز کی تیاری ممکن نہیں۔

    انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کا کراچی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    امریکی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو فوری ریلیف دے دیا

  • امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

    امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

    نیویارک: امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے –

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بھی ہزاروں مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر کے خلاف بڑی ریلیاں نکالیں،نیویارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے "امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں” اور "ظالم کے خلاف مزاحمت” جیسے الفاظ درج تھے۔

    بہت سے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی ملک بدری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کوئی آئی سی ای (تارکین وطن کےخلاف کریک ڈاؤن کرنے والی ایجنسی) نہیں، کوئی خوف نہیں، یہاں تارکین وطن کا خیر مقدم ہے کے نعرے لگائے۔

    یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن میں مظاہرین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شفاف طریقہ کار پر عمل درآمد کے حق سمیت طویل عرصے سے رائج قابل احترام آئینی اصولوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے،50501 کا مطلب پچاس امریکی ریاستوں میں پچاس مظاہروں کی ایک تحریک ہے منتظمین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے غیر جمہوری، غیر قانونی اقدامات پر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بہت بڑی شکست ہوگی،نیتن یاہو