Baaghi TV

Tag: امریکا

  • ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

    نیویارک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کروڑوں مالیت کے ہزاروں ٹکٹس چوری کر کے دوبارہ فروخت کردئیے جنہیں امریکی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے 20 سالہ ٹائرون روز اور 31 سالہ شمارا سیمنز کو ہزار ٹکٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،ہیکرز امریکا میں قائم آن لائن ٹکٹ مارکیٹ کیلئے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے طور پر کام کرر ہے تھے-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک استغاثہ نے ہیکرز پر الزام لگایا کہ ٹائرون راور شمارا نے ایک آف شور ٹکٹ فروش پلیٹ فارم میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانسرٹ کے ہزار ٹکٹس چرا کر انہیں دوبارہ فروخت کردئیے، چوری کردہ ٹکٹس کی مالیت 6 لاکھ35 ہزار ڈالر ( تقریباً 16 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے ) بنتی ہے جب کہ چوری کیے گئے ٹکٹس میں سے زیادہ تر ٹکٹس پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے Eras tour کے ہیں۔

    فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

    اس واقعے کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سدرلینڈ کے ملازمین ٹائرون نے اپنے ساتھی شمارا کے ہمراہ مبینہ طور پر پلیٹ فارم کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کی اور فروخت شدہ ٹکٹس چوری کیے، بعد ازاں ان ٹکٹس کو 6 لاکھ 35 ہزار ڈالر کی زائد قیمت میں دوبارہ فروخت کردیا،ملزمان کو نیویارک شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور دونوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ ملزمان پر جرم ثا بت ہونے پر انہیں 3 سے 15 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    لاہور:: پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث،3 خواتین سمیت 7 ملزمان

  • پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا  امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونیکا امکان

    امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے،امریکی صدر کی طرف سے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا-

    برطانوی خبر ایجنسی "روئٹرز” کے مطابق اس معاملے سے واقف تین ذرائع نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی ممالک کی سلامتی اور جانچ کے خطرات کے بارے میں حکومتی جائزے کی بنیاد پر اگلے ہفتے افغانستان اور پاکستان کے لوگوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا سکتی ہے،تینوں ذرائع نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم کہ کون سے ہیں –

    میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

    یہ اقدام ریپبلکن صدر کی سات اکثریتی مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر پہلی مدت کی پابندی کی طرف اشارہ کرتا ہے، ایک ایسی پالیسی جو 2018 میں سپریم کورٹ کی طرف سے برقرار رکھنے سے پہلے کئی تنازعات سے گزری-

    ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی جائے جن پر جزوی یا مکمل پابندی کا اطلاق کیا جانا چاہیے افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے، نئی پابندیوں سے وہ ہزاروں افغان بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں امریکا میں بسانے کے لیے کلیئرنس مل چکی ہے، طالبان کے انتقام کے ڈر سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندوں کو پناہ گزین یا خصوصی ویزے پر امریکا میں بسانے کا فیصلہ ہوا تھا اور ان کے پاس امریکی ویزے بھی ہیں۔

    لاہورمیں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،خاتون ڈیلر رنگے ہاتھوں گرفتار

  • امریکا  کی جانب سے لبنان کی فوجی امداد بحال

    امریکا کی جانب سے لبنان کی فوجی امداد بحال

    امریکا نے مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کی فوج کے لیے 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد بحال کردی۔

    عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے کے ساتھ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان فنڈز کے حوالے سے محکمہ دفاع کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔جنوری میں صدرات کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان فوج کی امداد روک دی گئی تھی، ان کی انتظامیہ غیر ملکی امداد کے بجٹ میں وسیع کٹوتیوں کر رہی ہے۔

    میڈیاسے بات کرنے والے 2 امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکا اس امداد کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو کمزور کرنے کی حکمت عملی کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی سالوں میں پہلی بار لبنان کی فوج ملک کے جنوبی حصے کے ان علاقوں میں داخل ہوئی، جہاں حزب اللہ کا کنٹرول تھا، جہاں گروپ کے گولہ بارود کے کچھ ذخیرے پر قبضہ کر لیا گیا۔

    حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

    برطانوی ہائی کمشنر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات

    پرویز الہیٰ پر پنجاب میں 32 مقدمات درج، پولیس رپورٹ

    اسپین میں چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات

  • امریکی اور یوکرینی صدر گتھم گتھا ہو گئے،ویڈیو وائرل

    امریکی اور یوکرینی صدر گتھم گتھا ہو گئے،ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی جس میں دونوں کو گتھم گتھا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں-

    آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے جس کے بعد یوکرینی صدر ٹرمپ پر باکسنگ کے انداز میں مکوں سے حملہ کرتے ہیں۔

    دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھناؤنی حقیقت بے نقاب

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی جس کے بعد ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے بھیج کر کہا کہ زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، جب وہ امن کیلئے تیار ہوں تو وہ واپس آسکتے ہیں۔

    ٹرمپ نے زیلنسکی کو آگاہ کیا کہ ان کا بیان احترام سے عاری ہے، امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب سے کہا کہ انہوں نے خود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، وہ سودے بازی کے لیے کوئی کارڈ نہیں رکھتے ہیں جبکہ امریکی صدر نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ پر شکر کا اظہار لازم ہے۔

    ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کر کام کریں، وزیراعظم

    کشیدگی سے بھرپور ملاقات سے قبل ایک ہفتے سے مسلسل سفارتی سرگرمیاں جاری تھیں، اس دوران فرانس کے صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے وائٹ ہاؤس کا رخ کیا تاکہ ٹرمپ کو یوکرین کو اکیلا نہ چھوڑنے پر قائل کیا جا سکے۔

  • ٹرمپ نے امریکا میں انگریزی کو سرکاری زبان بنانے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    ٹرمپ نے امریکا میں انگریزی کو سرکاری زبان بنانے کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیئے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نگریزی کو امریکا کی سرکاری زبان قرار دینے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق اس فیصلے سے سرکاری اداروں، وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں اور تارکین وطن پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے یہ اقدام سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں نافذ کیے گئے قوانین کو منسوخ کرتا ہے، جو سرکاری اداروں کو غیر انگریزی بولنے والوں کیلئے زبان کی سہولت فراہم کرنے کا پابند بناتے تھےنئے حکم کے تحت اب سرکاری ادارے اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ غیر انگریزی زبانوں میں خدمات فراہم کریں یا نہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کا مقصد "قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور سرکاری معاملات کو آسان بنانا” ہے ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے "انگریزی سیکھنا نہ صرف معاشی مواقع کھولتا ہے بلکہ تارکین وطن کو امریکی معاشرے میں گھلنے ملنے میں مدد دیتا ہے۔”

    دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے،آرمی چیف

    یہ فیصلہ ٹرمپ کے "امریکا فرسٹ” ایجنڈے کے حامیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ تارکین وطن کے حقوق کے حامی، سول رائٹس تنظیمیں اور ڈیموکریٹ رہنما اس پر تنقید کر رہے ہیں۔

    معروف قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک نے اسے "قومی اتحاد کیلئے ایک بڑا قدم” قرار دیا، جبکہ امیگرنٹ رائٹس گروپ "یونائیٹڈ وی ڈریم” کی ڈائریکٹر انابیل مینڈوزا نے کہا "یہ فیصلہ تارکین وطن، خاص طور پر سیاہ فام اور ہسپانوی برادریوں کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔”

    دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    پورٹو ریکو میں، جہاں اسپینش بنیادی زبان ہے، اس فیصلے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا امریکہ میں 75 فیصد لوگ گھروں میں صرف انگریز ی بولتے ہیں، لیکن تقریباً 42 ملین افراد ہسپانوی اور لاکھوں لوگ چینی، ویتنامی اور عربی زبانیں بولتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں افراد کیلئے سرکاری خدمات اور قانونی معلومات حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے انگریزی زبان کو ترجیح دینے کیلئے اقدامات کیے ہیں، 2017 میں، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہسپا نوی ویب سائٹ بند کر دی تھی، جو 2021 میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد بحال کی گئی تھی۔

    ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا

  • بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کو ننگے پاؤں انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا

    بھارتی نژاد امریکی سیاستدان کو ننگے پاؤں انٹرویو دینا مہنگا پڑ گیا

    بھارتی نژاد امریکی سیاستدان وویک راما سوامی کو اپنے ہی گھر میں ننگے پاؤں انٹرویو دینے پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: وویک راما سوامی نے ایلون مسک کی قیادت میں امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا اب وہ 2026 میں اوہائیو کے گورنر کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں،اوہائیو کے رہنے والے ویویک راماسوامی ایک کروڑ پتی سابق بائیوٹیک ایگز یکٹو، تامل بولنے والے برہمن والدین کے ہاں پیدا ہوئے جو کیرالہ سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے، تاہم ان کے ایک پرانے انٹرویو سے تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں انھیں اپنے ہی گھر میں ننگے پاؤں دکھائے جانے پر صارفین نے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا-

    پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹرویو گزشتہ سال وویک راما سوامی کے گھر پر کیا گیا تھا لیکن جب تصاویر دوبارہ شیئر کی گئیں تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کیا آپ ہندوستان میں نہیں ہیں، وویک راما سوامی کو ”ڈی پورٹ“ کر دینا چاہیےایک اور شخص نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو میں ننگے پاؤں ہونا بے عزتی ہے پیشہ ورانہ نہیں، ایک اور صارف نے لکھا وویک کبھی بھی اوہائیو کے گورنر نہیں بنیں گے یہ امریکہ کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    لاؤڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال، عبادات میں خلل یا دینی خدمت؟

  • امریکی بینک نے شہری کے اکاؤنٹ میں 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے

    امریکی بینک نے شہری کے اکاؤنٹ میں 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے

    واشنگٹن: امریکا کے معروف مالیاتی ادارے ”سٹی گروپ“ نے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 280 ڈالر کی جگہ 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے-

    باغی ٹی وی : امریکی میگزین ”فنانشل ٹائمز“ کی رپورٹ کےمطابق یہ واقعہ سٹی گروپ کے آپریشنل مسائل کو اجاگر کرتا ہے جنہیں بینک حل کرنے کی کوشش کر رہا ہےیہ غلطی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی، بینک کے ایک ملازم اور دوسرے چیکنگ افسر سے یہ بھاری رقم ٹرانزیکشن کےپراسیس ہونے سے پہلے نظر انداز ہوگئی ایک تیسرے ملازم نے ڈیڑھ گھنٹے بعد غلطی پکڑ لی، اور کئی گھنٹوں بعد ٹرانز یکشن کو ریورس کر دیا گیا، کوئی رقم ”سٹی گروپ“ سے باہر منتقل نہیں ہوئی، اور بینک نے اس معاملے کی اطلاع فیڈرل ریزرو اور آفس آف دی کمپٹرولر آف دی کرنسی (OCC) کو دے دی۔

    شہریوں کو سوشل میڈیا فراڈ، ہنی ٹریپ سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع

    سٹی گروپ نے خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کو ایک ای میل میں بتایا کہ ان کے حفاظتی نظام نے جلد ہی اس غلطی کو پکڑ لیا اور بروقت درست کر دیا گیا، جس سے بینک یا صارف کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا سال 2023 میں، سٹی گروپ میں ایکارب ڈالر یا اس سے زائد کی 10 غلط ٹرانزیکشنز ہوئیں، جو 2022 میں 13 کے مقابلے میں کم تھیں۔

    اوچ شریف: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی، ٹانگ ٹوٹ گئی

    گزشتہ ماہ سٹی گروپ کے سی ایف او مارک میسن نے کہا تھا کہ بینک اپنی ریگولیٹری اور ڈیٹا مینجمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے جولائی 2023 میں، سٹی گروپ کو 136 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا، جبکہ 2020 میں بھی بینک پر 400 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

    ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

  • مخصوص  چیٹ سسٹم پر نامناسب گفتگو ،امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے 100 سے زائد کارکن برطرف

    مخصوص چیٹ سسٹم پر نامناسب گفتگو ،امریکی نیشنل انٹیلیجنس کے 100 سے زائد کارکن برطرف

    واشنگٹن:امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے کہا کہ مختلف انٹیلیجنس ایجنسیوں کے 100 سے زائد کارکنوں کو ایک محفوظ سرکاری چیٹ پر نامناسب گفتگو کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نے فاکس نیوز کو ں بتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کے لیے مخصوص تھا، سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے لیے استعمال کر رہے تھے،ملازمین کی یہ حرکت بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

    تلسی گبارڈ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گبارڈ میں نے آج حکم جاری کیا ہے کہ ان سب کو برطرف کر دیا جائے گا اور ان کی سکیورٹی کلیئرنس چھین لی جائے گی، ہم انٹیلیجنس ایجنسیوں میں سخت صفائی مہم جاری رکھیں گے،ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ گبارڈ نے ایک میمو جاری کیا ہے جس میں تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ملازمین کو تلاش کریں جنہوں نے جمعہ تک نامناسب چیٹس میں حصہ لیا تھا۔

    ٹرمپ کیجانب سے اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پرحماس کا شدید ردعمل

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

    منشیات کے مقدمات میں گرفتار ساحر حسن کے ہوشربا انکشافات

  • ٹرمپ کیجانب سے  اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پرحماس کا شدید ردعمل

    ٹرمپ کیجانب سے اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پرحماس کا شدید ردعمل

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نےسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو پوسٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق 33 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں منگل کی رات ابتدائی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد بھی کسی تردید یا واپسی کے بغیر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر موجود رہا، سوشل میڈیا صارفین نے حمایت اور تنقید دونوں کے ساتھ رد عمل کا اظہار کیا، لیکن بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ نے خود مونٹاج پوسٹ کیا تھا؟

    ویڈیو میں غزہ کو ایک پرتعیش ریزورٹ کے طور پر دکھایا گیا، جس میں ٹرمپ کا سنہری مجسمہ، ایلون مسک کو غزہ کے بچوں میں ڈالرز نچھاور کرتے دکھایا گیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کو سوئمنگ پول کنارے کاک ٹیلز پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    یہ لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا،احسن اقبال

    ویڈیو کا عنوان ’غزہ 2025 آگے کیا ہوگا؟‘ تھا جس کے آغاز میں ٹوٹی اور سڑکوں پر لوگوں کو ایک سرنگ سے نکل کر کھجور کے درختوں اور کشتیوں کے ساتھ ساحل سمندر پر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے،تاہم اب ٹرمپ کی شئیر کردہ غزہ سے متعلق اے آئی پر مبنی ویڈیو پر حماس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

    حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ترجمان اور رکن باسم نعیم نے ایک انٹرویو میں ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے پیش کردہ غزہ کا خیال وہاں رہنے والے فلسطینی عوام کی ثقافت یا مفادات کی عکاسی ظاہر نہیں کرتا،افسوس کی بات ہے کہ ٹرمپ ایک بار پھر ایسے خیالات تجویز کر رہے ہیں جس نے غزہ کے لوگوں کی ثقافت اور مفادات کو نظر انداز کیا۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ازبک نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

    حماس ترجمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ اس دن کی امید رکھتے ہیں جب غزہ کی تعمیر نو ہو گی، اس کی معیشت بحال ہو گی، اور اس کے بچو ں کے لیے ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جائے گا لیکن غزہ ایک بڑی جیل بنا ہوا ہے جس میں یہ سب ابھی ممکن نہیں،ہم جیل کے حالات بہتر کرنے کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں، بلکہ جیل اور اس کے محافظوں سے بچنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :اہم گواہ نے ملزمان رمغان اور شیراز کو شناخت کرلیا

  • امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے  سے بال بال بچ گئے

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    شکاگو: امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھو نے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری،پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔

    یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا،عین اسی وقت ایک مسافر بردار طیارہ رن وے پر لینڈنگ کر رہا تھا تاہم جب پائلٹ نے سامنے ایک طیار ے کو دیکھا تو لینڈنگ کے بجائے دوبارہ پرواز بھرلی، بعد ازاں اس طیار نے کامیابی سے شکاگو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ ہی ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے درمیان ایئرپورٹ کی فضا میں تصادم سے 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد،سخت سیکیورٹی انتظامات