Baaghi TV

Tag: امریکا

  • ٹرمپ بھی اے آئی کا شکار، ایلون مسک کے پاؤں چومتے ہوئے ویڈیو وائرل

    ٹرمپ بھی اے آئی کا شکار، ایلون مسک کے پاؤں چومتے ہوئے ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: ہیکرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو امریکی سرکاری دفتر کے ٹی وی پر چلا دی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اے آئی سے محفوظ نہ رہ سکےڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے پاؤں چومتے ہوئے جعلی ویڈیو امریکی سرکاری دفتر کے ٹیلی وژن پر چلا دی گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی جعلی ویڈیو ٹی وی پر ایک سے زائد بار چلنے کے سبب تیزی سے وائرل ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ حرکت ہیکرز کی جانب سے کی گئی ہے، ٹرمپ کو ایلون مسک کے پاؤں چومتے دکھایا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جعلی ویڈیو کا عنوان ’Long Live The Real King‘ تھا تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی جبکہ اس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکی دفاتر کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، مذکورہ جعلی ویڈیو ایک ہفتے قبل پہلی بار ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی، اس جعلی ویڈیو نے سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور سیاست میں مسک کے سمجھے جانے والے اثر و رسوخ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی صدر ٹرمپ کے اہم اتحادی ہیں اور ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وفاقی ایجنسیوں میں نمایاں اثر و رسوخ حاصل کر چکے ہیں۔

  • پیوٹن کی نایاب معدنیات امریکی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی پیشکش

    پیوٹن کی نایاب معدنیات امریکی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی پیشکش

    ماسکو: ولادیمیر پیوٹن نے روسی زمین کی نایاب معدنیات امریکی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی پیشکش کر دی،جن میں روس کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقے بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: "دی گارڈین” کے مطابق پیوٹن نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں بشمول امریکہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں،روس دوبارہ امریکا کو ایلومینیم فروخت کرنے کا عمل شروع کر سکتا ہے اس کے ساتھ ہی روسی صدر پیوٹن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    روسی صدر نے کہا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس یقینی طور پر وسائل یوکرین سے کہیں زیادہ ہیں زمین کی نایاب معدنیات کی تلاش کے ممکنہ سودوں میں مشرقی یوکرین کے ذخائر بھی شامل ہو سکتے ہیں، جس پر روس نے تین سال کی فوجی کارر وا ئیوں کے بعد قبضہ کیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار ،100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف

    اس سے قبل پیر کو ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ روس کے ساتھ ”بڑے اقتصادی معاہدے“ ہوں گے، امریکی صدر کے بیان کے دو گھنٹے کے اندر، پیوٹن نے اپنے وزراء اور اقتصادی مشیروں کے ساتھ نایاب زمینی دھاتوں پر بات چیت کے لیے ایک غیر متوقع ملاقات کی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، چین، برازیل، ہندوستان اور آسٹریلیا کے بعد، روس کے پاس دنیا میں نایاب زمینی معدنیات کے پانچویں بڑے ذخائر موجود ہیں۔

    وینا ملک اپنی والدہ سے 10 سال چھوٹی ہیں؟گوگل پر درج معلومات کی حقیقت کیا

    واضح رہے اس سے قبل برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین اپنی معدنیات امریکا پر قربان کرنے پر آمادہ ہوگیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ تیز ہوگیا یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے یوکرین سے 500 بلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے وقت کی امداد کی ادائیگی کے لیے امریکہ نے کوئی خاص حفاظتی ضمانتیں پیش نہیں کیں۔

    مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات

    ٹرمپ کی جانب سے اس حوالے سے توقع ظاہر کی گئی تھی یوکرین کے ساتھ جلد ہی ایک معاہدے پر دستخط ہو جائیں گےاگلے روز خبر سامنے آئی جس میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکا کو معدنیاتی وسائل دینے سے متعلق واضح طور پر پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنگی اخراجات کی واپسی کے لیے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے جس کا بوجھ آئندہ 10 نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔

    برطانوی میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کے معدنی وسائل کے 50 فیصد حصے کے حقوق کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اب زیلنسکی نے اس معاہدے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    طالبہ کو ہراساں کرنے والاگرفتار

  • ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    واشنگٹن:ایلون مسک نے امریکی مسلم امدادی تنظیموں پر دہشت گردی سے تعلق کا الزام لگایا ہے جس سے نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے ایک ریٹویٹ میں امریکی مسلم امدادی تنظیموں پر دہشت گردی سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے لکھا کہ ہم ان تنظیموں اور کچھ ممالک کو نفرت پھیلانے کے لیے فنڈ کیوں دے رہے ہیں، جب کہ وہ یہ کام مفت میں بھی کر سکتے ہیں؟”

    یہ بیان ان گروپس کے خلاف دیا گیا جو USAID سے فنڈنگ حاصل کرتے ہیں، جن میں عرب امریکن انسٹی ٹیوٹ، اسلامک ریلیف ایجنسی، مسلم ایڈ، اور فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ شامل ہیں،CAIR کے مطابق یہ تنظیمیں رجسٹرڈ غیر منافع بخش ادارے ہیں اور انہیں دیگر فلاحی اداروں کی طرح وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد عوض نے ایلون مسک کے بیان کو "بے بنیاد، خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی امریکی مسلم فلاحی تنظیم کے نام میں ‘اسلام’ دیکھ کر اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے، وہ نفرت اور لاعلمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔”

    CAIR نے ایلون مسک کو مشورہ دیا کہ وہ امریکی مسلم اداروں پر تنقید کرنے کے بجائے، امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اسرا ئیل کی فوجی مدد پر توجہ دیں، جس کے باعث غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بہاول پور : ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد،میرج ہالز کی مانیٹرنگ جاری

    ایلون مسک، جو اس وقت ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے سربراہ ہیں، امریکی امدادی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں، اتوار کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے 2000 USAID ورکرز کی برطرفی کا اعلان کیا اور ہزاروں ملازمین کی معطلی کا فیصلہ کیا، جس سے تنازع مزید بڑھ گیا ہے۔

    ایلون مسک کے متنازع بیان کے بعد امریکی مسلم تنظیموں اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

    بنگلہ دیشی ائیر فورس بیس پر حملہ،ایک شخص ہلاک

  • ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

    ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص اورامریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے امریکی سرکاری ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پورے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات دینا ہوں گی، ورنہ انہیں مستعفی سمجھا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے تحت کام کرنے والے وفاقی ملازمین کو ایک ای میل موصول ہوگی، جس کے جواب میں انہیں یہ وضاحت دینا ہوگی کہ پورے ہفتے میں کتنا کام کیا گیا ہے۔

    امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے مزید کہا کہ اگر کسی ملازم نے ای میل کا جواب نہ دیا تو اسے ملازمت سے مستعفی تصور کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کے بعد امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ملازمین اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔

  • امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    امریکا نے 5 ارب ڈالرز امداد جاری کردی،پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالرز

    امریکا نے منجمد کی گئی 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کی غیرملکی امداد جاری کردی جس میں پاکستان کیلئے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد زیادہ ترسیکیورٹی اور انسداد منشیات کے پروگراموں کیلئے ہے،اس میں صرف محدودانسانی امداد شامل ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نےعہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد غیر ملکی امداد پر 90 دن کی پابندی عائد کی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی امداد کیلئے 243 پروگراموں کو استثنیٰ ہےجن کی مالیت 5 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین اورافغانستان کیلئے کسی امدادی پروگرام کو پابندیوں سے استثنیٰ نہیں دیا گیا۔

    پاک بھارت میچ میں بابر اعظم کی ممکنہ عدم شرکت، اینکر مبشر لقمان نے بڑی خبر سنا دی

    خبرایجنسی کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کےاستعمال کی نگرانی سے متعلق ہے، نگرانی میں یقینی بنایاجاتا ہےکہ ایف 16 طیارے انسداد دہشتگرد آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں نہ کہ بھارت کےخلاف۔ یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے 100 ملین ڈالر سے کم فنڈز جاری کیے گئے، اس کے علاوہ ریڈکراس کیلئے علیحدہ سے 56 ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے۔

    چیمپیئنز ٹرافی میچز ، اسلام آباد میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل

    راولپنڈی میں آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

  • ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو برطرف کر دیا-

    باغی ٹی وی : جنرل چارلس براؤن امریکی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے تاریخ ساز عہدیدار سمجھے جاتے ہیں اور فوج میں مختلف نسلوں اور صنفی برابری کے چیمپئن مانے جاتے تھے، وہ امریکی فوج میں دوسرے سیاہ فام جنرل تھے جو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا جنرل چارلس براؤن کے 16 ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا صدر ٹرمپ نے ائیر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازین کین کو چارلس براؤن کی جگہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

    اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا کہا ہم نے یوکرین جنگ پر اپنا خزانہ خرچ کیا،برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی امریکی سرمایہ کاروں کو معدنیات تک رسائی دینے کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔

    19 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

  • دو ریاستی حل  پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری،تجزیہ شہزاد قریشی

    دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری،تجزیہ شہزاد قریشی

    مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور دیگر عالمی فورم پر سوالیہ نشان ہے ؟عالمی طاقتیں اپنے ریاستی مفادات کے لئے استعمال کرتی آرہی ہیں۔عرب بادشاہوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔ فلسطین اور کشمیری عوام پر وحشیانہ تشدد جاری رہا۔ اقوام متحدہ اورد یگر عالمی ادارے فلسطینی عوام اور کشمیری عوام کو انصاف دلانے میں تادم تحریر ناکام رہے۔ روسی اور چینی حکمرانوں کی پالیسیاں بھی معاشی مفادات کے گرد گھوم رہی ہیں۔ عالمی طاقتوں نے فلسطین اورکشمیر کو داخلی دوکانداری کے لئے استعمال کیا۔ غزہ اور کشمیر دونوں میں کھلی اور آزاد فضا میں سانس لینا مشکل ترین ہے۔ دونوں کی عوام قید خانوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ غزہ میں جب خیموں میں لپٹی ہوئی آبادی پر گولہ باری اور بھوک پوری طرح سے گر رہی تھی۔ اقوام متحدہ ، دیگر عالمی ادارے ،عالمی طاقتیں ،عرب بادشاہ ،د یگر جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعویدار اسلامی ممالک کہاں تھے؟ وہ عرب بادشاہ اور عرب ممالک کہاں تھے ،جب غزہ کی خواتین اور بچے چیخ رہے ہیں تھے، مدد کو پکار رہے تھے ۔ عالمی دنیا بھی کہاں تھی۔عالمی تبصرہ نگاروں کے مطابق امریکی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق فلسطینی علاقوں ایران اور یوکرین میں اہم ڈیڈ لائنز قریب آرہی ہیں دو رسیاستی حل پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری ہے، اس جاری مسئلے کا واحد حل کا یہی راستہ ہے سعودی عرب ایک سرکردہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک جو اس مسئلے کے حل کے لئے صلاحیت رکھتے ہیں،کردار ادا کریں ٹرمپ کی تجاویز کا متبادل منصوبہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر تیار کریں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بات کریں دنیا بدل رہی ہے پاکستان کو بھی اگر بدلنا ہے تو ہمارے حکمرانوں ،سیاسی جماعتوں کے قائدین اورطاقتور حلقوں کو بدلنا ہوگا دنیا کے ساتھ نئے طور طریقے بدلنا ہوں گے۔ ریاستی مفادات اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کر بدلنا ہوگا۔ داخلی بُحران کا حل تلاش کرنا ہوگا ۔بلاشبہ مسائل پیچیدہ ہیں لیکن ان کا حل ناممکن نہیں۔ اداروں کو متنازعہ بنانے سے گریز کرنا ہوگا۔ ایک دوسرے کے سیاسی وجود کو تسلیم کرنا ہوگا ۔ اس پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر اس مقدس سرزمین کے لئے بڑی قربانیاں دی گئیں اس کے وقار میں اضافے کا سبب بنیں ۔ پاکستان خطے کا اور اسلامی دنیا میں واحد ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے۔ اس کا کردار عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک میں اہم ہی ہونا چاہیئے ۔ اس کے لئے صدق دل سے اپنے ذاتی مفادات کو وطن عزیز کے لئے قربان کرنا ہوگا۔

  • امریکا :2025 میں مسلسل فضائی حادثوں  نے مسافروں کو ہلا کر رکھ دیا

    امریکا :2025 میں مسلسل فضائی حادثوں نے مسافروں کو ہلا کر رکھ دیا

    پیر کو ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈیلٹا ایئر لائنز کا حادثہ اس سال حادثات کی ایک سیریز میں تازہ ترین ہے جس نے ہوائی مسافروں میں بے چینی پھیلائی ہے اور امریکی ایوی ایشن ریگولیٹرز پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیاکے مطابق پیرکو منیاپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران تیز ہواؤں کی وجہ سے اُلٹ گیا، طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر محفوظ رہے۔

    پے در پے ہونے والے فضائی حادثات نے ہوائی مسافروں میں بے چینی پھیلائی ہے اور امریکی ایوی ایشن ریگولیٹرز شدید تنقید کی زد میں ہے۔

    امریکا میں بڑھتے فضائی حادثے ،ایف اے اے نے 300 ملازمین کو فارغ کر دیا

    2025 میں اب تک تین بڑے امریکی حادثات یہ ہیں:

    امریکن ایئرلائن کا جیٹ اور آرمی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا نا

    29 جنوری کی رات کو، ایک امریکن ایئرلائنز کا طیارہ واشنگٹن کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب آ رہا تھا جب وہ ایک آرمی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جو تربیتی مشن پر تھا اس تصادم سے ہیلی کاپٹر اور جہاز دونوں تباہ ہو گئے جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے ،64 بمبارڈیئر CRJ700 پر اور تین UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر پوٹومیک دریا میں گر کر تباہ ہوئے کوئی زندہ نہیں بچا تھا۔

    پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا،مصدق ملک

    یہ 20 سالوں میں امریکہ میں سب سے مہلک فضائی حادثہ تھا اس کے نتیجے میں، ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کے پرواز کے راستوں کے بارے میں سوالات ابھرے ،کہ کیا ریگن نیشنل کے ایئر ٹریفک کنٹرول میں عملے نے تصادم میں حصہ لیا اہم اس حادثے کی تفتیش جاری ہے-

    امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوا-

    امریکہ کی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ 31 جنوری کو اڑان بھرنے کے ایک منٹ بعد آبادی پر گر کر تبادہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد گھروں میں آگ لگ گئی متاثرہ طیارہ میڈیکل ٹرانسپورٹ جیٹ تھا جس میں ایک مریض، اس کی ماں اور چار دیگر افراد سوار تھے جہاز میں سوار تمام چھ افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ترجمان شائی گولڈ کے مطابق مریض بچے کو فلاڈیلفیا میں علاج کے بعد اسے گھر منتقل کیا جا رہا تھا۔

    القادر ٹرسٹ کیس:ٹرائل کورٹ فیصلہ کالعدم ہونے تک سماعت نہیں ہو سکتی،جسٹس سرفراز ڈوگر

    الاسکا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ

    الاسکا کے شہر نوم کی طرف جانے والا چھوٹا امریکی طیارہ سمندری برف پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں سوار تمام 10 مسافر ہلاک ہو گئے تھے یہ المناک حادثہ الاسکا میں گزشتہ 25 سالوں میں ہوائی جہاز کے سب سے خوفناک حادثے میں سے ایک ہے۔

    بیرنگ ایئر کی ایک پرواز، جس میں 9 مسافر اور 1 پائلٹ سوار تھے، 6 فروری کو الاسکا میں نوم کے قریب لاپتہ ہو ا تھا جو تباہ کن حالت میں جمے ہوئے سمندر میں مل گیا تھ طیارہ سیسنا 208B گرینڈ کارواں جمعرات کی سہ پہر انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔
    سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا،وکیل سلمان اکرم راجہ

    پرواز نمبر 445 نے 2 بجکر 37 منٹ (2:37pm) پر انالکلیٹ سے ٹیک آف کیا تھا جسے آخری بار نورٹن ساؤنڈ کے علاقے میں 3 بجکر 16 منٹ (3:16pm) پر ریڈار پر دیکھا گیا تھا اس کی گمشدگی نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، کوسٹ گارڈ اور ایئر فورس کے طیاروں نے الاسکا کے مغربی ساحل کے ساتھ ایک دور دراز علاقے کو سکین کیا،سیسنا 208 کارواں ایک علاقائی ایئر لائن بیرنگ ایئر کے ذریعے چلایا جاتا تھا اس کا ملبہ، پائلٹ اور نو مسافروں کی لاشوں کے ساتھ، اگلے دن مل گیا۔

    اس کے کریش ہونے سے پہلے، اس کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو بتایا تھا کہ وہ نوم میں رن وے کے کلیئر ہونے کا انتظار کرتے ہوئے ہولڈنگ پیٹرن میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، لیکن الاسکا کے ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ طیارہ جس رن وے کے قریب پہنچ رہا تھا وہ اس دن کھلا رہا۔

    ٹورنٹو میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ،1 بچے سمیت 15 افراد زخمی

  • امریکا میں بڑھتے فضائی حادثے ،ایف اے اے نے 300  ملازمین کو فارغ کر دیا

    امریکا میں بڑھتے فضائی حادثے ،ایف اے اے نے 300 ملازمین کو فارغ کر دیا

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(ایف اے اے) نے تقریباً 300 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تقریباً 300 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے کیونکہ طیاروں کی تباہ کاریوں کا سلسلہ امریکہ پر اثر انداز ہو رہا ہے، ایف اے اے نے ملازمین کی برطرفی کے بعد بیان جاری کیا جس میں ایجنسی نے کہا کہ ایف اے اے ہوائی ٹریفک کنٹرولرز اور حفاظتی پیشہ ور افراد کی خدمات حاصل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، بشمول مکینکس اور دیگر جو ان کی حمایت کرتے ہیں،ایجنسی نے ایسے ملازمین کی ملازمتیں برقرار رکھی ہیں جو حفاظتی اہم کام احسن طریقے اور ذمہ داری سے انجام دیتے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق پروفیشنل ایوی ایشن سیفٹی اسپیشلسٹ (PASS) یونین کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی میں درمیانی فضائی طیارے کے مہلک تصادم کے ہفتوں بعد ٹرمپ انتظامیہ نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کرنا شروع کر دیا ہے۔

    امریکا میں بڑھتے فضائی حادثے ،ایف اے اے نے 300 ملازمین کو فارغ کر دیا

    پی اے ایس یس کے سربراہ، الیکس سپیرو نے کہا کہ ایجنسی کے سیکڑوں پروبیشنری ورکرز جو عام طور پر ایک سال سے بھی کم عرصے سے اپنے عہدوں پر ہیں کو جمعہ کی رات دیر گئے ای میل کے ذریعے یہ خبر موصول ہوئی-

    یہ لاگت میں کمی کی مہم کا ایک حصہ ہے، جو ایلون مسک کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈوج) کے ذریعے چلائی گئی ہے، جس کا مقصد وفاقی افرادی قوت میں زبردست کمی کرنا ہے۔

    القادر ٹرسٹ کیس:ٹرائل کورٹ فیصلہ کالعدم ہونے تک سماعت نہیں ہو سکتی،جسٹس سرفراز ڈوگر

    سپیرو نے فائرنگ کو "شرمناک” قرار دیا اور کہا کہ وہ "کام کا بوجھ بڑھائیں گے اور ایک ایسی افرادی قوت پر نئی ذمہ داریاں عائد کریں گے جو پہلے سے ہی کم ہے،متاثر ہونے والے کارکنوں میں سسٹم کے ماہرین، سیفٹی انسپکٹرز، مینٹیننس میکینکس اور انتظامی عملہ شامل ہیں۔

    اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے، سپیرو نے کہا کہ ایف اے اے کو "پہلے سے ہی کم عملہ کا چیلنج درپیش ہے”، اور یہ کہ عملے میں کمی کا فیصلہ "گزشتہ مہینے میں تین مہلک طیاروں کے حادثات کے نتیجے میں تھا”، بشمول واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن ہوائی اڈے کے قریب ہونے والا حادثہ، جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جا سکتا،وکیل سلمان اکرم راجہ

    جیسن کنگ، جو برطرف کیے جانے والوں میں شامل ہیں، نے کہا کہ وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ اس اقدام سے ہوا بازی کی حفاظت پر کیا اثر پڑے گا،فضائی حفاظت سے براہ راست ملوث افراد کو برطرف کرنا "ہماری قومی فضائی حدود میں عوامی تحفظ کے لیے فکر مند ہے۔”

    مسٹر کنگ، جن کا کام ایف اے اے میں براہ راست حفاظتی خدشات کو دور کرنا شامل ہے، نے کہا کہ اس اقدام سے "عوام کے اعتماد کو خطرہ ہے اور مستقبل میں حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ایوی ایشن سیفٹی کو کبھی بھی بجٹ کے آئٹم کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہئے جسے صرف مکمل طور پر کاٹا جا سکتا ہے۔”

    ملک کے بالائی علاقوں میں کل نیا موسمیاتی نظام داخل ہوگا ،محکمہ موسمیات

    پیر کے روز، ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی ایک ٹیم جنوری میں واشنگٹن ڈی سی کے طیارے کے تصادم کے بعد، امریکی فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم میں بہتری کی تجویز کے لیے ایف اے اے کا دورہ کرنے والی تھی اگرچہ نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے ابھی تک تصادم کی وجہ کا تعین نہیں کیا ہے، لیکن ہوائی اڈے پر ایئر ٹریفک کنٹرول میں عملے کی سطح، مبینہ طور پر حادثے کی شام کو معمول کی سطح سے کم تھی۔

    ٹرانسپورٹ سکریٹری شان ڈفی نے کہا کہ اسپیس ایکس ٹیم کا ایف اے ے کا دورہ انہیں "موجودہ نظام پر پہلی نظر” دے گا، اور انہیں یہ جاننے کی اجازت دے گا کہ وہ "ایک نیا، عالمی معیار کا ہوائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کیسے بناتے ہیں جو دنیا کے لیے قابل رشک ہوگا۔”

    پاکستان میں طویل خشک سالی خاتمہ، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

  • ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں،نیتن یاہو

    ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہےکہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اس کی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے ایران کو زبردست دھچکے اور کاری ضربیں پہنچائی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آیت اللہ کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا ئے کھڑے ہیں۔

    حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس، سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

    اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو جارحیت سے روکنے کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے اسرائیل یہ کام کرسکتا ہے اور کرے گا اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو کمزور کر دیا ہے اور شام میں سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنایا ہے ان کارروائیوں سے ایران کی حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کو ایک نیا محاذ کھولنے سے روکا جانا ممکن ہوسکا ہے۔

    حافظ آباد: سکیورٹی گارڈ سے ڈاکوؤں نے دن دہاڑے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا

    نیتن یاہو نے کہا کہ شام کو ہمارے خلاف کارروائیوں کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں ایسا سوچنے والے سنگین غلطی کر رہے ہیں، ہم سب کو یہ یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اور میں مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان،ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو خبردار کر دیا