Baaghi TV

Tag: اومی کرون

  • صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار

    لاہور:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار،اطلاعات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کوکوروناہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق شہر میں کورونااور ڈینگی کا مل کروار جاری ہے،کورونا کے کیسز میں اچانک اضافے نے پانچویں لہر کے خدشات بڑھا دیئے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کوکوروناہوگیا۔ڈاکٹریاسمین راشدکاکوروناٹیسٹ مثبت آیاہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج ہی اجلاس کی صدارت بھی کی،

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران ماسک اتار رکھا تھا،اجلاس میں چیف سیکرٹری اورڈی سی بھی بغیر ماسک پہنے موجود تھے،صوبائی وزیرصحت نےاپنےگھرمیں قرنطینہ کرلیا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکا پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اپنا بھی ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ اجلاس میں شریک تمام افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔

    کورونا کی وجہ سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 161 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے اور مثبت کیسز کی شرح بھی2 فیصد تک جاپہنچی ،جبکہ ڈینگی فیور میں مبتلا ایک مریض دم توڑگیا،شہر میں ڈینگی کے19 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے، صوبائی وزیر نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے خود کو گھر پر قرنطینہ کرتے ہوئے صحت یابی کی درخواست کی تھی ۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے ۔ مجتبی شجاع الرحمان نے بھی خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

  • بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے سنٹر قائم، تفصیلات جاری

    بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے سنٹر قائم، تفصیلات جاری

    ضلعی انتظامیہ لاہور نے روٹین ویکسینیشن سنٹرز اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی تفصیلات جاری کر دیں.

    لاہور شہر میں 32 ویکسینیشن سنٹرز ہیں. تحصیل سٹی کے ویکسینیشن سنٹرز سپورٹس کمپلیکس آزادی چوک، پائلٹ سکول وحدت روڈ،میو ہسپتال،گنگارام ہسپتال،پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم کیمپس،گورنمنٹ ہسپتال سوڈیوال،گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال، سائرہ معراج ہسپتال بیگم کوٹ،سی ڈی جی ایل بوائز ہائی سکول شاہدرہ،مزار داتا گنج بخش، انڈس ہسپتال سبزہ زار، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ، مزنگ ہسپتال، سوامی نگر ہسپتال میں سنٹرز قائم کئے ہیں.

    تحصیل ماڈل ٹاؤن کے ویکسینیشن سنٹرز سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، شیخ زیدہسپتال، یونایئٹڈ کرسچن ہسپتال لبرٹی چوک،انڈس ہسپتال کاہنہ، ریلوے کیرن ہسپتال، ریلوے ہسپتال مغل پورہ، پائلٹ سکول وحدت روڈ ہیں.

    تحصیل کینٹ کے ویکسینیشن سنٹرز پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ،ریلوے ڈسپنسری والٹن روڈ لاہور،میاں میر ہسپتال،فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال ڈی ایچ اے، نیشنل ہسپتال ڈی ایچ اے ہیں.

    تحصیل شالیمار کے ویکسینیشن سنٹرز لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نزد صحافی کالونی،انڈس ہسپتال مناواں جی ٹی روڈ لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گڑھی شاہو لاہور اور غازی آباد ہسپتال شالیمار ہیں.

    تحصیل رائیونڈ کے ویکسینیشن سنٹرز یونیورسٹی آف لاہور رائیونڈ لاہور، فیملی ہسپتال، انڈس ہسپتال رائیونڈ، بحریہ آرچرڈ ہسپتال رائیونڈ روڈ، گورنمنٹ ڈسپنسری لالہ زار. سنٹرل پارک میڈیکل کالج، بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال بحریہ ٹاؤن موجود ہیں.

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شہری ان سنٹرز میں روٹین ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں.سوشل میڈیا پر بھی بھرپور تشہیر کی جا رہی ہے. عوام الناس اپنے قریبی سنٹرز میں جا کر روٹین ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگوا سکتے ہیں.ایسے افراد جن کی عمر 30 سال سے زیادہ ہیں، وہ بھی لگوا سکتے ہیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہریوں کو اومی کرون سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی اور ماسک کا استعمال ، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات کیں.

    لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے مزید 39 نئے کیسز سامنے آگئے- محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 39 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد لاہور میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 151 ہو چکی ہے پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 153 ہوگئی ہے، اومی کرون کا شکار افراد میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومی کرون پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے دوسری جانب پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس کے 600 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وبا:پاکستان میں 2 جبکہ دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد33 ہزار648 ہوگئی بلوچستان میں کوروناسے جاں بحق افراد کی تعداد365ہوگئی ہے-

    سابق وزیراعظم کے بیٹے کو کرونا ہو گیا

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے 6 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کئے گئےکوئٹہ میں کورونا کی پھیلنے کی شرح1.05فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ
    24گھنٹے میں بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح 1.72فیصدرپورٹ کی گئی اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد33ہز243ہوگئی ہے-

    جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اٹلی میں 68 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹے میں اسپین میں 93ہزار زائد کورونا کیسز فرانس میں 67ہزار سے زائد کورونا کیسز ، برطانیہ میں ایک لاکھ 57ہزار سے زائد کورونا کیسزاور امریکا میں 4لاکھ ایک ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    لاہور
  • راولپنڈی:4 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

    راولپنڈی:4 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

    اسلام‌آباد کے جڑواں شہرراولپنڈی میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 4 مریض سامنے آ گئے۔

    باغی ٹی وی : ڈی ایچ او راولپنڈی نے اومی کرون مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک مریض کا تعلق راول ٹاؤن، ایک کا کینٹ جب کہ 2 پوٹھوار کے علاقے سے ہیں انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی۔ چاروں مریض صحت مند ہیں۔

    کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 29 کروڑ سے بڑھ گئی ایک دن میں کورونا کے5 لاکھ 47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،برطانیہ میں ایک دن کے دوران ایک لاکھ37 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،فرانس میں 58 ہزار،ترکی میں 33 ہزار،اٹلی میں 61 ہزار،کینیڈا میں 34 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے،دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد54 لاکھ59 ہزار سے زائد ہوگئی

    مصباح الحق اور لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

    دوسری جانب جرمنی کے بحری جہاز میں کورونا پھیل گیا،بحری جہاز کو پرتگال کے ساحل پر روک دیا گیا،بحری جہاز میں سوار 3 ہزار کے قریب سیاح پھنس گئے، بحری جہاز میں موجود عملے کے19 ارکان سمیت 52 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی سیاح سال نو کا جشن منانے جزیرے پر جارہے تھے،

    این سی او سی کی جانب سے کرونا کے نئے اعدادوشمار جاری کئے گئے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں مزید 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹے میں45 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد28 ہزار 943 ہو گئی ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 97 ہزار 235 ہو گئی-

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے، ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں اومیکرون کے مزید 46 نئے مریض سامنے آئے ہیں ہیں جس کے بعد اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں اور احتیاط کریں-

    ایک بار پھر ایک خاندان کے 12 افراد میں اومی کرون کی تصدیق:مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں آج سے شہریوں کوبوسٹرڈوزلگائی جائے گی ،30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹرڈوزلگوائیں ،ویکسین کی دوسری ڈوزکے 6 ماہ بعدبوسٹرڈوزلگائی جائے گی،اومی کرون کیسزکے باعث شہری ایس اوپیزپرعمل کریں-

    کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

  • سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش  بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    واشنگٹن: امریکی طبی ماہرین نے سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش کو بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرئنٹ کی اہم علامت قرار دے دیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق جاری کی گئی جس میں اومی کرون اور کورونا کی علامات کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، اس دوران تحقیقی ٹیم نے کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی معلومات جمع کیں اور اُن کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے جان کاری حاصل کی۔

    ماہرین کے مطابق ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی کہ حال ہی میں جن لوگوں کو کورونا یا اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں روایتی علامات جیسے بخار، سانس لینے میں دشواری ، نزلہ، جسم اور سر میں درد سمیت دیگر ظاہر نہیں ہوئیں البتہ 3 فیصد مریضوں کو آنکھیں سرخ، بال گرنے اور جلد متاثر ہونے کی شکایات تھیں علاوہ ازیں جن لوگوں میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں جلدی بیماری یا خارش بھی شکایت بھی تھی۔

    ماہرین کے مطابق کرونا وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد اینزائم 2 میں تبدیل ہوکر آنکھوں اور بالخصوص ریٹینا کو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی آنکھ کی سفیدی لال ہونے، آنکھوں میں خشکی، کھجلی اور سوجن کی شکایت ہوتیں ہیں-

    امریکن اکیڈمی آف ڈرمٹالوجی ایسوسی ایشن کے ماہرین نے بتایا کہ مطالعے کے دوران کچھ ایسے شواہد بھی سامنے آئے جس کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ متاثرہ شخص کے بال تیزی سےگرتے ہیں بخار اور مدافعتی نظام کی کمزوری سےانسان جسمانی طورپرکمزورہوتا ہےجس کاسب سے زیادہ اثرانسان کی کھوپڑی پر پڑتا اور پھر بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں ابتدائی 6 ماہ کےدوران بال بہت زیادہ جھڑتےہیں جبکہ 9ویں مہینےمیں یہ سلسلہ رُک جاتا ہےاورپھربالوں کی نشوونما پہلے کی دوبارہ طرح شروع ہوجاتی ہے۔

    کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

    واضح رہے کہ کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    اسرائیل میں‌ کورونا ایک اور خطرناک شکل سامنے آگئی

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومی کرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

    خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

  • کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

    کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی

    دبئی :کورونا،اومی کرون اور اب فلورونا کے حملے:عرب امارات نے پھرپابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے غیر ویکسین یافتہ شہریوں پر 10 جنوری سے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اماراتی جریدے نے وزارت خارجہ اور امارت کی سپریم کونسل فار نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وہ شہری جنہوں نے کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسین کا کورس نہیں کیا انہیں 10 جنوری کے بعد امارات سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزارت خارجہ اور امارت کی سپریم کونسل فار نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وہ شہری جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں لگوائی ہیں انہیں سفر کے لیے لازمی طور بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہوگی۔

    مذکورہ فیصلے سے وہ افراد مستثنی ہونگے جنہیں ویکسین سے طبی طورپر استثنی دیا گیا ہے علاوہ ازیں ایسے کیسز جو انسانی ترجیجات کے متقاضی ہوں یا علاج کی غرض سے انکا سفر کرنا ضروری ہو۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتے سے کورونا کی نئی شکل ’اومی کرون ‘ اور کورونا کے کیسز میں غیر معمولی طورپر اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عرب ممالک میں احتیاطی تدابیر سخت کرتے ہوئے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جارہی ہے۔

    ادھراطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

    ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

  • کورونانےچین جیسی عالمی طاقت کوگھٹنےٹیکنے  پرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ

    کورونانےچین جیسی عالمی طاقت کوگھٹنےٹیکنے پرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ

    بیجنگ:دنیا بھر میں جاری توانائی کے بحران نے بڑے بڑے ممالک کی چولیں ہلادی ہیں، ایک طرف تیل و گیس مہنگا ہونے سےمہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے، کئی امیر ملکوں سے بھی بجلی کی راشننگ کی آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، برطانیہ میں پیٹرول کے لئے لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہیں، تو دوسری جانب دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین میں لوڈ شیڈنگ کی نوبت آگئی ہے، جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس سے قبل چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی ایور گرینڈ گروپ بھی دیوالیہ ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی ہے، جسے اب چینی کمپنی سہارا دینے کےلئے کوشاں ہے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ لاکھوں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہیں اور بیجنگ جیسے عالمی شہر میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر تو قابو پالیا جائے گا لیکن کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سنبھالنے میں وقت لگ سکتا ہے

    ادھر کورونا نے چین جیسی عالمی طاقت کو گھٹنے ٹیکنےپرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ ،اطلاعات کے مطابق چین میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

    چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق ہفتے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 140 یوآن (تقریباً 21.96 امریکی ڈالر) فی ٹن اور 135 یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا۔

    قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی آتی ہے اور 10 کام کے دنوں تک اسی سطح پر رہتی ہے تو چین میں پٹرول اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتیں اسی کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

    این ڈی آر سی نے کہا کہ چین کی تین بڑی آئل کمپنیوں یعنی چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے تیل کی پیداوار کو برقرار رکھیں اور نقل و حمل کو آسان بنائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

  • کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا

    کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا

    اسلام آباد:کورونا وائرس ایک بارپھرزورپکڑنے لگا مزید 8 جانیں نگل گیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس مزید 8 جانیں نگل گیا،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 594 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

    کورونا کے حملے جاری، ملک بھرمیں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 10 ہزار 184 ہو گئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہے۔ 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 594 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،

    کورونا سے متاثر 637 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 207 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 24 ہو گئی ہے۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 585 کوروناٹیسٹ کیے گئے، تاحال 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ادھراطلاعات کے مطابق کورونا کی مزید شکلیں سامنے آرہی ہیں اور جو ماہرین نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ سات سال تک کورونا مختلف انداز میں حملہ آور ہوتا رہے ان دعووں کی تصدیق میں قوت پیدا ہوتی جارہی ہے ، ادھر اسرائیل میں کورونا وائرس نے نئی شکل اختیار کرلی، پہلا کیس رپورٹ

    ابھی دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں کہ اسرائیل میں کورونا نے ایک نئی شکل اختیار کرلی۔اسرائیل میں کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کا پہلا مشترکہ کیس سامنے آیا ہے جسے ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی طبی حکام نے پہلے فلورونا کیس کی تصدیق بھی کی ہے۔مذکورہ فلورونا وائرس ایک خاتون میں پایا گیا ہے جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہر پیتاہ تکوا کے ایک اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

    نوجوان خاتون کو کورونا ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ خاتون کی میڈیکل رپورٹس میں فلو اور کورونا وائرس دونوں کے پیتھو جینز کی مشترکہ موجودگی کا پتا چلا ہے۔

    اسرائیل میں سامنے آنے والے کورونا وائرس اور فلو انفیکشن کے امتزاج کو ’’فلورونا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ڈیلٹا اور اومیکرون کے امتزاج کو ’’ڈیلمیکرون‘‘ کہا جا رہا ہے۔

  • بچ جاوبچا لو،احتیاط اپنا لو:نئہیں تاں میں آیا جے،لاہورمیں اچانک اومیکرون کے 37 نئے کیسز

    بچ جاوبچا لو،احتیاط اپنا لو:نئہیں تاں میں آیا جے،لاہورمیں اچانک اومیکرون کے 37 نئے کیسز

    لاہور: بچ جاوبچا لو،احتیاط اپنا لو:نئہیں تاں میں آیا جے،لاہورمیں اچانک اومیکرون کے 37 نئے کیسز،اطلاعات کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کیسز کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے، 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی اومیکرون وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، آبادی میں اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے، اس لیے شہری زیادہ احتیاط کریں۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، جو 14 جنوری تک نافذ رہے گا۔

    کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ملک میں اومیکرون ویرینٹ کے بعد ایک بار پھر کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 556 کیسز سامنے آئے جب کہ کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح ایک فیصد سے اوپر ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28 ہزار933 ہوگئی ہے۔

  • مجتبی شجاع الرحمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت:میاں اسلم پردوسرا حملہ

    مجتبی شجاع الرحمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت:میاں اسلم پردوسرا حملہ

    لاہور:پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے۔اطلاعات ہیں‌ کہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ میاں اسلم اقبال نے دوست احباب سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

    صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے، صوبائی وزیر نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے خود کو گھر پر قرنطینہ کرتے ہوئے صحت یابی کی درخواست کی ہے۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئےہیں ۔ مجتبی شجاع الرحمان نے بھی خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
    واضح رہے کہ ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 8 فیصد سے اوپر چلی گئی، 556 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس موذی وباء کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔

    پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 933 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 933 ہو چکی ہے۔

    ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور سمیت پنجاب بھر میں اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا، دیگر ویرینٹ کے کورونا کیسز میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔

    پنجاب بھر میں اومی کرون کے سامنے آنے والے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عمران بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے، پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 130 نئے کیسز سامنے آگئے۔محکمۂ صحت پنجاب کےمطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا کے 18 ہزار 42 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 114 مثبت رہے۔

    صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں یہ شرح 2 فیصد پر جا پہنچی ہے۔راولپنڈی میں 4 اور سرگودھا میں 3 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • امریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسزکا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    امریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسزکا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    واشنگٹن:ا مریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متعدی ویرینٹ اومیکرون کے بعد امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر میں کرونا وبا شدت اختیار کر گئی ہے، امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 5 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 362 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

    امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے 8 لاکھ 45 ہزار 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 52 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔ادھر برطانیہ میں مسلسل دوسرے روز بھی ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ 332 افراد جان سے گئے، جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 1 لاکھ 48 ہزار ہو گئی ہیں۔

    فرانس میں مسلسل دوسرے روز 2 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کینیڈا کے شہر کیوبک میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، ترکی میں ریکارڈ 37 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ 7 یورپی ممالک نے ترک مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔دوسری طرف جنوبی افریقہ نے اومیکرون ویرینٹ پر قابو پا نے کا دعویٰ کر دیا ہے، کہا گیا کہ ملک میں وبا کی چوتھی لہر گزر چکی ہے۔