Baaghi TV

Tag: اومی کرون

  • بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے

    بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے

    کراچی :بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی فیملی کے 11 افراد میں اومی کرون کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پزیر ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے ہیں۔

    متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں ، متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں۔ کراچی میں اب تک اومی کرون کے 44 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن میں اومی کرون کے 12 کیس سامنے آگئے۔اسلام آباد میں صرف 5 روز میں اومی کرون کے 32 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے تناظر میں اسلام آباد میں اومی کرون مزید پھیلے گا، شہری افراتفری میں نہ آئیں ،احتیاطی تدابیر کریں۔

    این سی او سی نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، این سی او سی کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین لگانا ترجیح ہے ، ملکی آبادی کے 30 فیصد اور اہل آبادی کے 46 فیصد افراد ویکسی نیشن کرا چکے ہیں ۔

    پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح بڑھ کر ایک فیصد کے قریب آگئی ہے، مزید 482 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کورونا سے مزید تین افراد انتقال کرگئے ۔

  • اومیکرون اور ڈیلٹا کی سونامی کاایسا طوفان آنے والاہےکہ دنیاکانظام صحت زمین بوس ہوجائےگا:عالمی ادارہ صحت

    اومیکرون اور ڈیلٹا کی سونامی کاایسا طوفان آنے والاہےکہ دنیاکانظام صحت زمین بوس ہوجائےگا:عالمی ادارہ صحت

    جنیوا:ڈیلٹا اوراومیکرون کی سونامی کا ایسا طوفان آنے والا ہے کہ دنیا کا نظام صحت زمین بوس ہوجائے گا:عالمی ادارہ صحت کی وارننگ ،اڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے دنیا کو کورونا کی وبا پر خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا اور اومیکرون کی مختلف اقسام کا ایسا سونامی آئے گا کہ صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔گیبریئس نے کہا – دنیا کا نظام صحت اسی طرح اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    اس کے بعد ڈیلٹا اور اومیکرون جیسے دونوں خطرات انفیکشن کے اعداد و شمار کو ریکارڈ بلندی تک لے جائیں گے۔ اس سے اسپتال میں داخل ہونے اور اموات میں اضافہ ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا کے عالمی کیسز کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    بدھ کے روز امریکہ اور فرانس میں روزانہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ میں اومی کرون کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ ڈیلٹا کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ موجودہ ویکسین اومیکرون کے خلاف اب بھی موثر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں موجود ٹی سیل امیونٹی نئے قسم کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ایسا لگتا ہے کہ ویکسین اب بھی کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔

    تاہم، مختلف ویکسین کا اثر مختلف ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل زیادہ تر ویکسین سنگین بیماری کو روکنے اور ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے وبائی امراض کے ماہر مائیک ریان نے بدھ کو کہا کہ کورونا وبا کی ہولناکی اگلے سال ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم کورونا وائرس دنیا سے ختم نہیں ہوگا۔اعلی ہنگامی ماہر ریان نے کہا کہ اومی کرون مختلف قسم کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا بہت جلد ہے۔ اس قسم کے بزرگوں میں پھیلنے کے بعد ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

  • سعودی عرب: ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ:مگرپاکستان میں موجاں ای موجاں

    سعودی عرب: ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ:مگرپاکستان میں موجاں ای موجاں

    ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار کے مطابق خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک پہنچ سکتا ہے۔ اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے ہر وقت ماسک پہنے رکھنا ضروری ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کل منگل کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمعرات سے تمام بند اور کھلے مقامات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر پھر سے عمل کیا جائے گا۔

    وزارت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حرمین شریفین سمیت تمام تجارتی اداروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدر آمد شروع کیا گیا ہے۔

    ادھرعالمی ادارہ صحت کی وارننگ ،اڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے دنیا کو کورونا کی وبا پر خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا اور اومیکرون کی مختلف اقسام کا ایسا سونامی آئے گا کہ صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔گیبریئس نے کہا – دنیا کا نظام صحت اسی طرح اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    اس کے بعد ڈیلٹا اور اومیکرون جیسے دونوں خطرات انفیکشن کے اعداد و شمار کو ریکارڈ بلندی تک لے جائیں گے۔ اس سے اسپتال میں داخل ہونے اور اموات میں اضافہ ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا کے عالمی کیسز کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    بدھ کے روز امریکہ اور فرانس میں روزانہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ میں اومی کرون کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ ڈیلٹا کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ موجودہ ویکسین اومیکرون کے خلاف اب بھی موثر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں موجود ٹی سیل امیونٹی نئے قسم کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ایسا لگتا ہے کہ ویکسین اب بھی کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔

    تاہم، مختلف ویکسین کا اثر مختلف ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل زیادہ تر ویکسین سنگین بیماری کو روکنے اور ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے وبائی امراض کے ماہر مائیک ریان نے بدھ کو کہا کہ کورونا وبا کی ہولناکی اگلے سال ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم کورونا وائرس دنیا سے ختم نہیں ہوگا۔اعلی ہنگامی ماہر ریان نے کہا کہ اومی کرون مختلف قسم کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا بہت جلد ہے۔ اس قسم کے بزرگوں میں پھیلنے کے بعد ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

  • کورونا وبا: دنیا بھرمیں 7 ہزار سے زائد اموات جبکہ 15 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: دنیا بھرمیں 7 ہزار سے زائد اموات جبکہ 15 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 ہزار662 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 482 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار861 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 921 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی۔

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ81 ہزار 381، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 334، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار862،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار565، بلوچستان میں 33 ہزار 630، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا 5 ہزار 927، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں 15 لاکھ 94 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں اٹلی میں 98 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، اسپین میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، فرانس میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں-

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹے میں برطانیہ میں ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، امریکا میں 4 لاکھ 65 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا میں بھر میں کورونا سے 7ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئے-

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں کورونا کیسز کا سونامی لانے والی ہیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ کوویڈ 19 کے اومی کرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ دونوں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامی لانے کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے امید ظاہرکی کہ دنیا 2022 میں اس وبا کی بدترین صورتحال کو پس پشت ڈال دے گی۔

    عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاو کی رفتار بہت زیادہ ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگائی ہیں، کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کر سکتا ہے اومی کرون کی قسم ڈیلٹا ویرئنٹ سے ہلکی ہے، جس میں متاثرہ افراد کے اسپتال میں جانے کے امکانات 30 سے 70 فیصد کم ہیں لیکن یہ خدشہ بدستور موجود ہے کہ انتہائی تیزی سے پھیلنے والی قسم سے کیسز اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ اسپتالوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

    اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی

  • اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام

    اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام

    جنیوا: اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے:عالمی ادارہ صحت کا پیغام، اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے حوالے سے نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم شدت کے باوجود اومی کرون نظام صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ اومی کرون کی شدت کم ہے، لیکن اس کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چین اور جرمنی نے دوبارہ سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے پیش نظر تقریبات کو ملتوی کردینا چاہیے، اومی کرون ویرینٹ پر قابو پانے کیلئے ہالیڈے ایونٹس کو مؤخر یا منسوخ کردینا چاہئے، کیوں کہ ایک ایونٹ منسوخ کرنا ایک زندگی ختم کرنے سے بہتر ہے۔

    ادھر چین میں کورونا وائرس کے سبب پابندیوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، چین کے شہر یان آن کے مختلف علاقوں میں عوام کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    چین کے شہر شیان میں شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ شہر میں ہر 3 دن میں خاندان کے ایک فرد کو ضروری سامان لانے کی اجازت ہے۔

  • اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی

    اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی

    برطانوی سرکاری ادارے ’یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی‘ (یو کے ایچ ایس اے) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف ویکسین کی اضافی یعنی بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے۔

    باغی ٹی وی : یو کے ایچ ایس اے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ کووِڈ 19 ویکسین کا اثر، ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

    یو کے ایچ ایس اے سے وابستہ سائنسدانوں کے پینل نے اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف بوسٹر ڈوز کی اثر پذیری دس ہفتے بعد 15 سے 25 فیصد تک کم ہوجاتی ہے البتہ ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر اخذ کیے گئے نتائج ہیں اس کے علاوہ، کورونا وائرس کے پچھلے کسی ویریئنٹ کو شکست دے کر صحت یاب ہوجانے والوں میں سے بھی 9.5 فیصد افراد اومی کرون ویریئنٹ سے متاثر ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    تاہم ڈیلٹا کی نسبت اومیکرون کے باعث اسپتال پہنچنے والوں کی تعداد خاصی کم رہی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ، ڈیلٹا کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ہے۔

    واضح رہے کہ اومی کرون ویریئنٹ اب تک 108 ملکوں میں پھیل چکا ہے جبکہ کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی ایک بار پھر بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، جس کی وجہ اسی ویریئنٹ کو قرار دیا جارہا ہے کووِڈ 19 کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنے کے نتیجے میں دس ہزار سے زائد بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے کرسمس کے بعد نئی پابندیاں بھی لگا دی گئیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز 3لاکھ 12 ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے، فرانس کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ بن گیا، ایک ہی دن میں 1 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز ریکارڈ برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں 3 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا کے باعث 6 ہزار 500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں-

    یورپ میں اومی کرون پنجے گاڑنے لگا

    انگلینڈ میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد برطانیہ میں جنوری میں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ نیدر لینڈز ،سوئٹزرلینڈ، یونا ن اور پر تگال میں بھی اومی کرون کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ جرمنی میں نجی تقاریب ویکسین شدہ 10 افراد تک محدود کر دی گئیں اور نائٹ کلبز بند کر دیے گئے ،فن لینڈ نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے غیرملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی ۔

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی میں اومی کرون بڑھنے پر اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے اور نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی ہدایت کی گئی ۔اس کے علاوہ بنگلادیش میں اومی کرون ویرنٹ کےخطرے کے پیش نظربوسٹر ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ہے-

    پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے…

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں 12 لاکھ 17 ہزار سے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 348 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں39 ہزار739کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 348 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں-

    یورپ میں اومی کرون پنجے گاڑنے لگا

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار379ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 918ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ81 ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 285، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار752،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار534، بلوچستان میں 33 ہزار 626، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 666، خیبرپختونخوا 5 ہزار 924، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں کینیڈا میں 27 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ، اٹلی میں 78 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، اسپین میں 99 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں-

    جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، برطانیہ میں ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، امریکا میں 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہیں-

    گزشتہ 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا کے باعث 6 ہزار 500 اموات رپورٹ ہوئی ہیں-

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    اس کے علاوہ نیدر لینڈز ،سوئٹزرلینڈ، یونا ن اور پر تگال میں بھی اومی کرون کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ جرمنی میں نجی تقاریب ویکسین شدہ 10 افراد تک محدود کر دی گئیں اور نائٹ کلبز بند کر دیے گئے ،فن لینڈ نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے غیرملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگادی ۔

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی میں اومی کرون بڑھنے پر اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے اور نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی ہدایت کی گئی ۔اس کے علاوہ بنگلادیش میں اومی کرون ویرنٹ کےخطرے کے پیش نظربوسٹر ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

    عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیاہے کہ اومی کرون سے اسپتالوں پر بوجھ پڑ سکتا ہے ، اور صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ اومی کرون کی شدت کم ہے تاہم اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اومی کرون کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے ، جس کی وجہ سے غیر ویکسین شدہ افراد متاثر ہو کر اسپتال داخل ہوں گے،اس سے صحت کے نظام اور دیگر ضروری سروسز پر دباؤ بڑھ سکتاہے۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

  • پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

    پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات

    اسلام آباد: پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق:ایک بارپھرمعاشی سرگرمیاں معطل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ،اطلاعات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق کردی ہے،

    قومی ادارہ صحت نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون کے اسلام آباد میں17، کراچی33، لاہور13 اور 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے، شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    ان کیسز میں اسلام آباد 17، کراچی میں 33 اور لاہور میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح اومیکرون کے 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں پائے گئے۔ قومی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے اومی کرون کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کنٹیکٹ ٹریسنگ کررہے ہیں جبکہ تمام شہری کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔

    دوسری جانب وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کہا کہ ملک بھر میں 15 کروڑ19 لاکھ51 ہزار 87 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 13 لاکھ 58 ہزار 181افراد کو کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پیشِ نظر معیشت پر منفی اثرات پڑنے کے خدشات کا اظہار کر دیا ہے

    حکومت کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ، زرمبادلہ کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا تاہم حکومت کی بین الاقوامی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کوشش جاری ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جی ڈی پی کا سالانہ مالی خسارہ 1.7 سے گر کر 1.1 فیصد ہوگیا ہے، اسی طرح اگر جولائی تا اکتوبر کا گذشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو پرائمری بیلنس 156 بلین سے بڑھ کر 206 بلین ہوگیا ہے۔

  • اومی کرون وائرس لاہور بھی پہنچ گیا

    اومی کرون وائرس لاہور بھی پہنچ گیا

    کراچی اور اسلام آباد کے بعد اومی کرون کے لاہور میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورمیں اومی کرون وائرس کے 12مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے 7 مریضوں کاتعلق جوہرٹاؤن جبکہ پانچ مریضوں کاتعلق ڈیفنس سےہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد اور کراچی میں اومی کرون کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں اسلام آباد میں جن افراد میں اومی کرون پایا گیا وہ لوگ کراچی کا سفر کرچکے تھے۔

    اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی

    اسلام آباد میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد نے کی تھی اس حوالے سے محکمۂ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی تھی این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی اس کی تصدیق کی تھی ان کا کہنا تھا کہ واقعی ایک مریض جو کہ کراچی سے اسلام آباد آیا ہے وہ اومی کرون کا شکار ہے اور اب انتظامیہ اس شخص سے رابطہ میں رہنےوالے تمام لوگوں کی مانیٹرنگ کررہےہیں اور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں ان کے ملنسار تواس مرض کا شکارنہیں ہوئے؟

    امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیراختیار کریں،ویکسی نیشن کرائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

  • اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی

    اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی

    اسلام آباد:اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

    اس حوالے سے محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ان کا کہنا تھا کہ واقعی ایک مریض جو کہ کراچی سے اسلام آباد آیا ہے وہ اومی کرون کا شکار ہے اور اب انتظامیہ اس شخص سے رابطہ میں رہنےوالے تمام لوگوں کی مانیٹرنگ کررہےہیں اور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں ان کے ملنسار تواس مرض کا شکارنہیں ہوئے؟

     

    اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اس کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیا نے شہری میں اومی کرون کی تصدیق کردی۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی میں اومی کورون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی، شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں، شہری کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیراختیار کریں،ویکسی نیشن کرائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔