Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • ہم توساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے، مونس الہی

    ہم توساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے، مونس الہی

    لاہور:ق لیگ کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مؤنس الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے ایک دوسرے پر تحفظات آئے روز سامنے آرہے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی عمران خان سے متعدد بار وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت کرچکے ہیں، جب کہ ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ کا بھی بیان سامنے آچکا ہے۔

    وی لاگرز کے ساتھ ملاقات میں ق لیگ کے رہنما مؤنس الہیٰ نے ایک بار پھر انکشاف کیا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔

    ق لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں اور میرے والد پرویزالہیٰ پی ٹی آئی کے ساتھ دیرپا تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں، اور ہم نے کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اورعزت پر فرق آئے۔

    مؤنس الہی نے کہا کہ عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، ہم نے ہی دونوں میں تناؤ کم کرنے کی کوشش کی تھی۔مؤنس الہی نے واضح کیا کہ چوہدری شجاعت اور پرویزالہی کے درمیان رابطہ بحال ہوچکا ہے، تاہم ہم الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان جو کہیں گے وہی ہوگا یہ اٹل ہے۔

  • یوکرین کے ساتھ جنگ میں ایران روسی فوج کی سب سے زیادہ مدد کررہا ہے:امریکا

    یوکرین کے ساتھ جنگ میں ایران روسی فوج کی سب سے زیادہ مدد کررہا ہے:امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ ایران یوکرین جنگ میں روسی کی سب سے زیادہ مدد کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس اور ایران کے تعلقات ایک مکمل دفاعی شراکت دار کی طرح ہوگئے ہیں جو ایک دوسرے کی مدد سے میدان جنگ میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    امریکا کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے الزام عائد کیا کہ ایران گولہ بارود اور اسلحہ فراہم کرکے یوکرین جنگ میں روس کی فوجی مدد کر رہا ہے۔ ایران اور روس کے مشترکہ طور پر مہلک ڈرونز کی تیاری کی بھی اطلاعات ہیں۔جان کربی نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی تیاری اور تربیت جیسے شعبوں میں تعاون کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ بھی خدشہ ہے کہ روس بشمول ہیلی کاپٹر اور فضائی دفاعی نظام کے ایران کو جدید فوجی پرزے فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران روس کا سب سے بڑا فوجی حمایتی بن گیا ہے۔ آج یوکرین میں لوگ دراصل ایران کے اقدامات کے نتیجے میں مر رہے ہیں۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    ادھر برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے بھی کہا کہ ایران روس کے اہم فوجی حامیوں میں سے ایک بن گیا ہے اور ان کے درمیان تعلقات عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سنگین معاہدوں کی بدولت ایران نے روس کو سیکڑوں ڈرونز دیئے۔

    سرکاری عہدیدار سے تحائف لینے کے الزام میں لبنانی اداکارہ گرفتار

    خیال رہے کہ یوکرین نے بھی ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ روس کو خودکش بمبار ڈرون ایران نے فراہم کیے تھے کیوں کہ ان ڈرونز کے ملبے پر ایرانی ساختہ لکھا تھا۔ایران نے پہلے تو اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا لیکن بعد میں اعتراف کیا کہ یہ ڈرونز روس کو ایران نے ہی فراہم کیے تھے لیکن یہ یوکرین جنگ سے بہت پہلے کی بات ہے۔اس اعتراف کے بعد امریکا، آسٹریلیا اور چند یورپی ممالک نے ایران کی چند شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

  • نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے کوچ کرگیا

    نیدرلینڈزاورارجنٹینا کےکوارٹرفائنل میں امریکی صحافی میچ دیکھتے دیکھتےدنیا فانی سے کوچ کرگیا

    جمعہ کی شب فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے دوران معروف امریکی صحافی کا انتقال ہوگیا۔امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گرانٹ واہل نامی صحافی قطر کے لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کا میچ کور کررہے تھے کہ اس دوران وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال لے جانے پر پتا چلا کہ گرانٹ اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم صحافی کی موت کی حتمی وجہ معلوم ناہوسکی۔

    اس حوالے سے امریکی فٹبال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحافی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، اپنے بیان میں امریکی فٹبال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی فٹبال کی پوری انتظامیہ اس خبر کے بعد دل شکستہ ہے’۔تحریری بیان میں کہا گیا کہ ‘گرانٹ نے فٹبال کے لیے اپنی زندگی وقف کردی، ہم افسردہ ہیں کہ اب اس کی تحریریں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گی’۔اس کے علاوہ صحافی کی اہلیہ نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ وہ اس خبر پر صدمے میں ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ کھڑے رہنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

     

     

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرانٹ واہل دو دہائیوں سے زائد عرصے سے فٹبال پر رپورٹنگ کررہے تھے جس میں 11 ورلڈ کپ شامل ہیں، انہوں نے اس ہفتے کے آغاز پر ہی اپنی سالگرہ منائی تھی۔

  • لکی مروت میں حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوقتل کردیا گیا

    لکی مروت میں حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوقتل کردیا گیا

    پشاور: خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام مروت بنوں میں تعینات تھے۔

    پسند کی شادی کیس؛ ملزم ظہیر کی ضعیف والدہ کی ضمانت منظور

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ادھر پنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوگے۔رپورٹ کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 03افراد جاں بحق اور03افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں طاہر،نور علی اوریاسر شامل ہیں۔

    جعلی عامل نے دم کے لئے آئی خاتون کے ساتھ زیادتی کر ڈالی

    پولیس کے مطابق نعشوں کو پورسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر اور ایس ڈی پی اوسول لائنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    پولیس کے مطابق موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ایس پی اور ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

  • کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے:ناصر شاہ

    کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے:ناصر شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر سیاسی نہیں بلکہ سندھ گورنمنٹ کا افسر ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت مخلصانہ طور پر اس مقصد کےلیے کوشاں ہیں‌

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں لگانا تھا اسلیے اچھا افسر تعینات کیا، ایم کیو ایم نے سابق ممبر اسمبلی عبدالوسیم کا نام دیا تھا، جس پر ہم نے ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    سری لنکن کھلاڑی شاندار کیچ پکڑتے ہوئے 4 دانت تڑوا بیٹھے،ویڈیو وائرل

    انہوں نے کے پی حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر شعبے میں کارکردگی خیبرپختونخوا حکومت سے بہتر ہے، سندھ پولیس کے 2384 جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، 2014 میں کراچی کرائم انڈیکشن میں چھٹے نمبر پر تھا، سندھ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے یہ 128 ویں نمبر پر پہنچا۔

    اسکائی ونگز کی سول ایوی ایشن کے الزامات کی تردید، قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا

    دوسری جانب سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اضلاع میں ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدہ نہیں پڑھا، ٹیکس بڑھانے کا معاملہ عدالت پر ڈال دیا جاتا ہے، عدالتیں اس طرح مداخلت کریں گی تو کوئی بھی میئر کام نہیں کرسکے گا، ایڈمنسٹریٹر کی پوسٹ پر بیوروکریٹ آگئے اب وہ کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹھیکداروں کا سو فیصد احتساب ہونا چاہیے۔

  • نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    نیویارک ٹائمز کے 1100 سے زائد صحافیوں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    نیویارک ٹائمز کے 1,100 سے زیادہ صحافی اور دیگر ملازمین 24 گھنٹے کی ہڑتال کرنے کااعلان کیا ہے ، چار دہائیوں سے زیادہ عرصے میں اخبار میں اس طرح کا پہلا اقدام کیا ہوگا۔نیویارک کی نیوز روم یونین کے مطابق، اخبار کے عملے نے جمعرات کو ایک دن کام نہ کرنے کے عہد پر دستخط کیے جب تک کہ یونین اور آجروں کے درمیان معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔

     

    سندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

     

    دی ٹائمز اور نیویارک ٹائمز گلڈ کے درمیان معاہدہ مارچ 2021 میں ختم ہو گیا تھا، اور تب سے تقریباً 40 سودے بازی کے سیشنز ہو چکے ہیں۔

    اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ بات چیت منگل کے آخر تک 12 گھنٹے سے زیادہ جاری رہی اور بدھ کو بھی جاری رہی، لیکن دونوں فریق تنخواہوں، دور دراز سے کام کی پالیسیوں، اور صحت اور ریٹائرمنٹ کے فوائد سمیت مسائل پر بہت دور رہے۔جس پر یونین نے بالآخر بدھ کی شام ٹویٹر کے ذریعے اعلان کیا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور واک آؤٹ کیا جائے گا۔

    صرف کراچی میں ایک ماہ میں مزید 9 ہزار سے زائد شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

     

    اس میں کہا گیا ہے، "ہم اس وقت تک کام کرنے کے لیے تیار تھے جب تک کہ ایک منصفانہ معاہدے تک پہنچنے میں وقت لگے،” لیکن انتظامیہ پانچ گھنٹے باقی رہ کر میز سے ہٹ گئی۔ "ہم جانتے ہیں کہ ہماری کیا قیمت ہے،” یونین نے ٹائمز پر بد نیتی سے سودے بازی کا الزام لگایا۔ یونین نے کہا کہ "ان کی اجرت کی تجویز اب بھی معاشی لمحے کو پورا کرنے میں ناکام ہے، جو کہ مہنگائی اور امریکہ میں اجرت میں اضافے کی اوسط شرح دونوں سے بہت پیچھے ہے۔”

     

     

    معاہدے پر بات چیت کرنے والی یونین نیو یارک ٹائمز کمپنی کے نیوز روم، اشتہارات اور دیگر شعبوں میں تقریباً 1,450 ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔ ٹائمز کے نیوز روم میں 1,800 سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔

     

    ٹائمز کے ایگزیکٹو ایڈیٹر جو کاہن نے کہا، "ہم جمعرات کو ایک مضبوط رپورٹ پیش کریں گے۔” "لیکن یہ معمول سے زیادہ مشکل ہو گا،” انہوں نے نیوز روم کو ایک نوٹ میں کہا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ یونین کے فیصلے سے مایوس ہیں۔

  • سندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

    سندھ میں عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے عادی مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو کہ جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    قانون منظوری کی صورت میں چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے، منشیات کے استعمال یا فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو یہ الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔

    شاہراہِ نور جہاں پولیس نے 4 ملزمان کوکیا رنگے ہاتھوں گرفتار

    مسودے میں بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم کے عادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ عادی مجرمان اور مفرور ملزمان کی مانیٹرنگ کا یہ بل سندھ اسمبلی آج پیش کیا جائے گا۔قانون کے تحت متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگاسکے گی، الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے عادی ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

    اطلاعات ہیں کہ سندھ پولیس کے لیے پہلے مرحلے میں 5 ہزار سے زائد برقی کڑے خریدے جائیں گے۔حکومت نے جیلوں میں سزا کاٹنے والے کم عمر قیدیوں کو میڈیکل کی ابتدائی سے اعلیٰ تک تعلیم دلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سپر مارکیٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق حکومت میڈیکل کے شعبے کی ترقی و بہتری کے لیے مؤثر و عملی اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ سال 2023ء سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، اور ایم بی بی ایس میں داخلے اور تعلیم دی جائے گی۔

    سپر مارکیٹ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 10 ملزمان گرفتار

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کے لیے لازم کیا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اگر جیل میں ڈاکٹر بننا چاہے تو یہ اس کا حق ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں موجود لائق اور ذہین بچوں کو ڈاکٹر، نرس اور میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد جیل میں قید تمام بچوں کو معاشرے میں ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔ معاشرے کی ترقی کے لیے ہر شخص کو مساوی تعلیم کی سہولیات دینا ہمارا فرض ہے۔ تعلیم اور صحت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

  • نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے قیام کی سفارش:رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اہم فیصلہ

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے قیام کی سفارش:رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اہم فیصلہ

    اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی زیر صدارت نیکٹا کا تیسرا بورڈ آف گورنرز اجلاس آج مورخہ 8 دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نیکٹا کی متعدد انتظامی اور مالی سفارشات پیش کی گئیں۔ نیشنل کوآڈینیٹر نیکٹا، محمد طاہر رائے کی طرف سے وفاقی سطح پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ National CTD کے قیام کی سفارش کی گئی۔ جس کے لئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دینے اور مجوزہ تجویز پر جلد از جلد سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے نیکٹا کی کارکردگی صراحتے ہوئے FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے پر نیکٹا کی کاوشوں کی خاص طور پر تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیکٹا کو موثر کردار ادا کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اپنے ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کے ذریعے بہتر معاونت کی تلقین بھی کی۔ بورڈ ممبران سے مخاطب ہوتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوری قوم اور وفاقی سطح پر مستحکم عظم کی بنیاد پر ہی دہشتگردی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے پاور اینڈ انرجی جناب خرم دستگیر، سینیٹر ھدایت اللہ اور سینیٹر مقبول احمد کے علاوہ وفاقی سیکریٹریز داخلہ، دفاع، قانون و انصاف اور سیکریٹری خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈی جی انٹیلیجنس، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی کاؤنٹر ٹیررزم آئی ایس آئی اور ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس، چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز اور IGPs نے بھی بطور ممبران نیکٹا بورڈ آف گورنرز، اجلاس میں شرکت کی۔

  • آزاد کشمیربلدیاتی انتخابات تیسرامرحلہ،نتائج کا سلسلہ جاری:ہرپارٹی کا دعویٰ: اسکا پلڑہ بھاری

    آزاد کشمیربلدیاتی انتخابات تیسرامرحلہ،نتائج کا سلسلہ جاری:ہرپارٹی کا دعویٰ: اسکا پلڑہ بھاری

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ وارڈ 1 موہڑہ بخشیاں میں ن لیگ کے راجہ قیصر اقبال 292 ووٹ سے کامیاب ہوگئے۔
    ضلع کونسل کوٹلی یو سی 20 وارڈ 2 چرناڑی سے تحریک انصاف کے امیدوار تبارک احمد 191 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

    ضلع کونسل میرپور یو سی 3 وارڈ 4 ڈھانگری بہادر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار یونس 128 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔میونسپل کمیٹی چکسواری وارڈ 8 ڈھیری بارواں میں پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد رضوان لون 238 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

    اس سے قبل میرپور آزاد کشمیر میں چیچیاں وارڈ نمبر 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران کارکنوں نے لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔

    الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کے سرکاری نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 30 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

    سیکریٹیر الیکشن کمیشن غضنفر علی نے الیکشن کنٹرول روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 88 میں سے 82 ضلع کونسل کی نشستوں کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں، 6 اضلاع کونسل کی نشستوں پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہوا، جن کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 82 اضلاع کے حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 30 نشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 22 اور پیپلزپارٹی 13 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اسی طرح جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے پانچ اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے چار جبکہ جے یو آئی نے ایک نشست پر فتح حاصل کی۔

    پونچھ ڈویژن
    سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے دونوں میونسپل کارپوریشن کے سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی پر ضلع کونسل کی نشستوں پر 8امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

    راولاکوٹ
    اسی طرح راولاکورٹ کی میونسپل کارپوریشن کی کُل بائیس نشستوں کے حتمی اور سرکاری نتائج بھی مکمل ہوگئے، جس کے مطابق جموں کشمیر پیپلز پارٹی میونسپل کارپوریشن کی 8 نشتوں کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ پیپلزپارٹی چار، مسلم لیگ ن تین اور پی ٹی آئی دو نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

    جبکہ میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سے پانچ آزاد امیدواروں نے بھی میدان اپنے نام کیا،

    میونسپل کارپوریشن باغ کے نتائج
    حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق باغ میں میونسپل کارپوریشن کی 9 نشتیں پی ٹی آئی نے اپنے نام کیں جبکہ پیپلزپارٹی دو اور تین پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔راولاکوٹ میں اپوزیشن جماعتیں جبکہ باغ میں تحریک انصاف میئر منتخب کرے گی۔

    پونچھ ڈویژن کی میونسپل کمیٹیز کے سرکاری نتائج
    میونسپل کمیٹی کہوٹہ حویلی کی کل تین نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 2 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی جبکہ تحریک انصاف نے 1 نشست جیتی۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں مسلم لیگ ن اپنا چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کر لے گی۔

    میونسپل کمیٹی ہجیرہ کل 7 نشتیں
    حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی ہجیرہ کی کُل 7 نشستوں میں سے 4 آزاد امیدوار جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 2اور پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی۔ یوں ہجیرہ ہجیرہ میونسپل کمیٹی میں آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے والی جماعت چیئر مین اور وائس چیئرمین منتخب کرکے گی۔

    میونسپل کمیٹی پلندری کے نتائج
    پلندری کی میونسپل کمیٹی کے اضلاع کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف4 مسلم لیگ ن 1 اور دو آزاد امیدوار کامیاب ہوئی، یہاں پی ٹی آئی اپنا چیئرمین وائس چیئرمین منتخب کرسکے گی۔

    پونچھ ڈویژن ٹاؤن کمیٹیز کے سرکاری نتائج
    ٹاؤن کمیٹی دھیرکوٹ مسلم کانفرنس 1، پاکستان پیپلز پارٹی 1 اور 2 آزاد امیدوار کامیاب جبکہ تحریک انصاف کوئی نشست حاصل نہ کر سکی۔ یہاں آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے والی پارٹی چیئر مین ،وائس چیئر مین منتخب کر سکے گی۔

    ٹاؤن کمیٹی تراڑ کھل کی کُل 6 نشستوں میں سے تحریک انصاف 3 مسلم لیگ ن 1 جبکہ دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف آزاد امیدواروں کی حمایت سے چیئر مین اور وائس چیئرمین منتخب کر سکتی ہے۔

    ٹاؤن کمیٹی بلوچ مجموعی چار نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف تین جبکہ مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب ہوئی جبکہ ٹاؤن کمیٹی عباسپور کی کل 5 نشتوں میں سے تحریک انصاف 3، پیپلز پارٹی 1 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، یہاں تحریک انصاف باآسانی اپنا چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرسکتی ہے۔

    ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ کی نشستیں
    الیکشن کمیشن کے مطابق کھائی گلہ ٹاؤن کمیٹی کی کُل 11 نشتوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی 3، تحریک انصاف 3، مسلم لیگ ن 1، جموں کشمیر پیپلز پارٹی 1جبکہ آزاد امیدوار دو کامیاب 1 نشست پر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ووٹ برابر ہو گئے، ٹاؤن کمیٹی کھائی گلہ میں پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں اور آزاد امیدوار کی حمائت سے چیئرمین وائس چیئر مین منتخب کر سکتی ہے۔

    پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع کی وارڈز کے سرکاری نتائج
    الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ ڈویژن کے کل 702 وارڈ میں سے 660 کے سرکاری نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کر دیئے۔ سب سے زیادہ 219 آزاد امیدوار جیت گئے، تحریک انصاف 188 مسلم لیگ ن 103 پاکستان پیپلز پارٹی 95 نشتیں جیت گئی، مسلم کانفرنس 23 جموں کشمیر پیپلز پارٹی 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

  • امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا

    امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا

    واشنگٹن:امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر کو روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا کر دیا گیا ہے اور وہ امریکہ واپس جا رہی ہیں، صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ اس نے مہینوں جہنم میں گزارے

    روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے گرائنر کی تجارت روسی شہری وکٹر بوٹ کے لیے کی تھی، جو ایک سابق اسلحہ ڈیلر تھا۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں نے بتایا کہ یہ تبادلہ متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی ہوائی اڈے پر ہوا۔

    بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا، "وہ محفوظ ہیں، وہ ہوائی جہاز میں ہیں، وہ کئی مہینوں کے بعد روس میں غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیے جانے کے بعد گھر جا رہی ہیں، جو ناقابل برداشت حالات میں رکھے گئی ہیں،” بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔ "یہ وہ دن ہے جس کی طرف ہم نے طویل عرصے سے کام کیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی اس کی رہائی کے لیے دباؤ نہیں چھوڑا۔

    خواتین کی قومی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی فینکس مرکری کی سٹار 32 سالہ گرائنر کو 17 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے بات چیت 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے نتیجے میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات کی گہرے کھٹائی کے باعث پیچیدہ ہو گئی تھی۔یہ تبادلہ حملے کے بعد سے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعاون کی سب سے اعلیٰ اور نایاب مثالوں میں سے ایک تھی۔

    متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور سعودی ولی عہد نے ثالثی کی کوششوں کی جس نے گرینر کی رہائی کو محفوظ بنایا۔

    اسے 4 اگست کو ایک پینل کالونی میں منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کے الزام میں نو سال کی سزا سنائی گئی۔ اس نے جرم قبول کیا تھا، لیکن کہا کہ اس نے "ایماندارانہ غلطی” کی تھی اور اس کا مقصد قانون کو توڑنا نہیں تھا۔پچھلے مہینے اسے اپنی جیل کی سزا پوری کرنے کے لیے روسی علاقے موردوویا کی ایک پینل کالونی لے جایا گیا تھا۔