Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی

    اسلام آباد:عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کل ہو گی،اطلاعات کے مطابق کل بروز بدھ سپریم کورٹ میں ہونے والی کیسز کی سماعت کے حوالے سے کچھ اہم کیسز کا شیڈول آگیا ہے اور اس میں سب سے اہم کیس پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کے متعلقہ ہے

    کہا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل ہونے والے ایک کیس جس میں ذوالفقار علی بھٹی بنام الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس کی سماعت جو قومی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے، جو کہ کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی جج کرے گا

    دوسرا کیس جوکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر توہین سے متعلق ہے اس کی سماعت ہوگی ، اس کیس میں سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    دوسری طرف یہ کہا جارہا ہے کہ امکان ہے کہ متزکرہ کیس کی سماعت پر پی ٹی آئی سرکردہ رہنما اور کارکن کافی تعداد میں سپریم کورٹ آ سکتے ہیں لہذا کمرہ عدالت اوراحاطہ سپریم کورٹ کے علاؤہ دیگر ضروری مقامات پر مناسب حفاظتی اقدامات ضروری ہیں تاکہ کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

    ریکوڈک کے معاملہ پر دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوگی ،سماعت دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا

    اس سے پہلے آج سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدے کے حوالے سے شفافیت پر زور دیتے ہوئے صدارتی ریفرنس پر تین ماہرین قانون کو عدالتی معاونین مقرر کردیا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار کو بھی نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک معاہدے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت سماعت کی۔

    سپریم کورٹ کے لارجربینچ کے سامنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے اپنے دلائل جاری رکھا اور کہا کہ عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ رولز میں نرمی خلاف قانون کی گئی اور ایک بین الاقوامی کمپنی کے لیے رولز میں نرمی کا اختیار نہیں تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اب بھی رولز وہی ہیں یا ترمیم ہوچکی ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک سے متعلق قانون میں ترمیم ہوچکی ہے اور نئے قانون کے مطابق حکومت رولز میں ترمیم کر سکتی ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رولز میں نرمی ہو بھی تو شفافیت لازمی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکوڈک سے نکالی گئی معدنیات میں پاکستان کا حصہ 50 فیصد ہوگا۔جسٹس جمال مندوخیل نے بتایا کہ حصہ جتنا بھی ہے لیکن قانون پر عمل کرنا لازمی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانون سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ ماضی کے عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق ریکوڈک پر موجودہ حالات میں اس سے اچھا معاہدہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوا تو پاکستان کو 9 ارب ڈالر سے زائد ادا کرنا ہوں گے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں عدالت کا دائرہ اختیار کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات تک محدود ہوتا ہے۔

  • سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ  ریکارڈ قائم کردیا

    سب سےکم عمرکوہ پیما،شہروزکاشف نےگنیزورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    لاہور:شہروز کاشف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا:پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    29 سالہ شہروز جسے براڈ بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کیا، شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہروز کاشف نے لکھا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شائع کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر ہونے کا میرا کارنامہ تسلیم کیا گیا ہے جس پر میں اپنے گھر والوں، چاہنے والوں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    خیال رہے کہ شہروز اس سال اگست میں دنیا کی 11 ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم 1 کو سر کرنے کے بعد 8000 میٹر سے زیادہ کی 10 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

  • گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

    پرتھ: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان جس طرح دو میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی۔ڈیرن سیمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، پاکستان کو بھی آگے بڑھنے کیلئے دلیرانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ شاہین شاہ مکمل فٹ نظر نہیں آرہے 2022 میں 2021 والے شاہین آفریدی نظر نہیں آئے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈ کو6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کا فین ہوں، زمبابوے اور بھارت کیخلاف پاکستان نے حریف کو میچ میں آنے کی اجازت دی، پاکستان جس پوزیشن پر تھا وہاں سے دونوں میچز جیتنا چاہیے تھے۔

    ڈیرن سیمی نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر کا پرفارم نہ کرپانا اس کو اچھے بیٹرز کی فہرست سے باہر نہیں نکالتا، ویرات کوہلی بھی کافی عرصہ اسکور نہیں کرسکے تھے لیکن کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں اپنی کلاس دکھائی،امید ہے بابر جلد کم بیک کریں گے۔ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ میں پی ایس ایل کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہاہوں پاکستانی فینز سے کہوں گا کہ پی ایس ایل کیلئے میدانوں کا رخ کریں۔

    حارث رؤف کےباؤنسرسےنیدرلینڈزکا بیٹرشدید زخمی،ہیلمٹ بھی نہ بچاسکا:میچ سے باہر

    یادرہےکہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ12 مرحلے میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔

    پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈ کے بلے باز پاکستانی پیس بیٹری کا سامنا نہ کرسکے اور شاہینوں کو جیت کے لیے 92 رنز کا آسان ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 13 اعشاریہ 5 اوورز میں پورا کیا۔

    لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

  • چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

    چینل فائیو کی رپورٹرصدف عمران خان کےکنٹینرکےنیچےآکرجاں بحق

    سادھوکی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون صحافی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کے نیچے آکر خاتون جان کی بازی ہار گئی، خاتون کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر ہے۔

    عمران ریاض خان اورڈاکٹرمعید پیرزادہ رات کی تاریکی میں پاکستان چھوڑگئے

    عمران خان نے حادثے کے بعد کنٹینر رکوا دیا اور وہ کنٹینر سے نیچے اتر کر جائے حادثہ پر پہنچے، صدف نعیم نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر تھیں۔

    اس حوالے سے عمران خان کا کہنتا تھا کہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا لانگ مارچ یہیں ختم کرتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ خاتون کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا…

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا حادثے پر کہنا تھا کہ صحافی کی زندگی پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے،خاتون صحافیوں کے لئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیئں تھے،

    ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔

    حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

     

    وزیراعظم شہبازشریف نے بھی چینل فائیو کی رپورٹر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہےاورانکی بخشش کے لیے دعا بھی کی ہے

    ادھروزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ خاتون صحافی کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے، چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے،

  • اسلام آباد: پولیس کےپی ٹی آئی کےمقامی عہدیداروں کےگھروں پرچھاپے

    اسلام آباد: پولیس کےپی ٹی آئی کےمقامی عہدیداروں کےگھروں پرچھاپے

    اسلام آباد:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے یا دینے والوں کی تلاش ہے، پولیس کی مختلف رہنماؤں کے گھروں پر آمد ہوئی، چھاپے راجہ خرم نواز اور راجہ ذوالقرنین کے ڈیروں پر مارے گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پولیس کو جن 23 مقامی عہدیداروں کی تلاش ہے لسٹ سامنے آ گئی، چھاپوں کی اطلاع سے قبل ہی مقامی عہدایدار نامعلوم مقامات پر شفٹ ہو گئے، لسٹ میں سرگرم کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے، راجہ قیصر، نیاز اللہ نیازی، جمیل عباسی، زوہیب خان کے نام شامل ہیں۔

    جمیل عباسی، راجہ محمد بابر، چوہدری نثار وغیرہ کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، پولیس مطلوبہ افراد کے حوالے سے انفارمیشن اکٹھی کر رہی ہے۔

    عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن…

    دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں مگر غلامی نہیں کر سکتا۔

    مریدکے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھجوایا ہے، میں آپ کے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا، شہباز شریف سن لیں میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں،عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، جب فوج پر تنقید کرتا ہوں تو وہ تعمیری ہوتی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج تیسرے روز چیئرمین عمران خان کی قیادت میں مریدکے سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کا آج رات پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہوگا۔

     

    عمران خان کی گوجرانوالہ میں موجودگی کے دوران ممکنہ کشیدگی کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ میں وفاقی زیر خرم دستگیر کی رہائش گاہ پر پولیس سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔

  • میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں:عمران خان لانگ مارچ سے خطاب

    میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں:عمران خان لانگ مارچ سے خطاب

    مرید کے:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی، غلام اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے، میں آزاد آدمی ہوں، مر سکتا ہوں مگر غلامی نہیں کر سکتا۔

    مریدکے میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تیسرے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو ایک پیغام بھجوایا ہے، میں آپ کے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا، شہباز شریف سن لیں میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا، میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، جن سے بات کی ان کو کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قانونی کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، میں نے نہ کسی کے پیر پکڑے اور نہ منتیں کیں،عوام کی طاقت سے وزیراعظم بنا، امریکا سے مدد مانگتا ہوں اور نہ ہی کسی اور سے، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، جب فوج پر تنقید کرتا ہوں تو وہ تعمیری ہوتی ہے۔

    عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

    عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے امریکیوں کے گھٹنے دبائے اور پھر ڈگی میں چھپ کر ملاقات کی، اب دنیا میں پھر رہے ہیں کہ پاکستان کو پیسے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کےساتھ ہوں اور رہوں گا،جوفیصلہ عمران خان کا ہوگا وہ میرا ہوگا:پرویزالٰہی

    چیئرمین پی تی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، ان سے بھی ایک پی بات کی کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کرواؤ ، دوسری بات نہیں کی۔

    اسلام آباد میں جمعے کو کتنے لوگ آئیں گے؟

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی فوجی آمر کی نرسری میں نہیں پلا، میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کو ڈیڈی نہیں کہتا تھا، میں نواز شریف کی طرح جنرل جیلانی کے گھر پر سریہ لگاتے وزیر نہیں بنا۔ میں نے کسی کی منتیں نہیں کیں عوام کی طاقت سے آیا ہوں۔

    لانگ مارچ کا دوسرا دن:عثمان بزدارغیرحاضراوربھی کئی رہنما نظرنہ آئے

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ میں ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے، ہم انسان ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں، جنرل پرویز مشرف نے جب ان دونوں پارٹیوں کو ہٹایا تو لوگوں نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں کیونکہ عوام ان کی چوری سے تنگ تھے، پرویز مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان پہنچایا جو کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔

  • بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

    لاہور:بیوی کی وفات نے زندگی ہی بدل دی:وسیم اکرم نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کوکین کے عادی تھے جب ان کا کیریئر ختم ہوا تھا لیکن اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ماضی میں کوکین کے نشےکا عادی ہونےکا اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے یہ اعتراف اپنی آنے والی کتاب ‘سلطان اے میموئر’ میں کیا ہے۔وسیم اکرم نے اعتراف کیا ہےکہ کیریئر ختم ہونےکے بعد انہوں نےکوکین کا نشہ کیا تھا، کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی۔

    وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔

    وسیم اکرم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعدکوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا، تب سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔

    خیال رہےکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر، انہوں نے 18 سالہ کیریئرکے بعد 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

    لاہور: پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔یہ پیشکش رات وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے کی گئی تھی

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

    فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

    یاد رہے کہ رات گئے رانا ثنااللہ کی طرف سے عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بات کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    سوشل میڈیا پر سامعین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ ختم کردیں اور بات چیت کے لیےآگے آئیں

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گےجبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔

    چوہدری غلام حسین کوکیوں گرفتارکیا؟ایف آئی اے نے بتادیا

    انہوں نے کہا کہ عمران خان عجیب آدمی ہے جو نہ سیاست کو سمجھتا ہے نہ جمہوریت کو، وہ اپنا رویہ تبدیل کرے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ آکر بیٹھے، ملک سیلاب کی تباہی سے دوچار ہے، معاشی بدحالی ہے، اس پر بات کرے۔

     

     

    اس کے علاوہ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں،جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے اسی صورتحال کا سامنا رہے گا،ہم چاہتے تھے الیکشن میں جائیں،دوسری سیاسی جماعتوں کی جمہوری رائے کےساتھ جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے کسی عمل پر اختلاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن حملہ نہیں کیا جاسکتا، کل ادارے کی طرف سے قوم کو گواہ بنا کر کہا گیا آئینی کردار ادا کریں گے۔

  • ‘پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں ملوث 96 فیصد ملزمان کو سزا نہیں دی گئی’

    ‘پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں ملوث 96 فیصد ملزمان کو سزا نہیں دی گئی’

    اسلام آباد:فریڈم نیٹ ورک کی ‘سالانہ امپیونٹی رپورٹ’ 2022 کے مطابق پاکستان میں 2012 سے 2022 کے درمیان ہونے والے صحافیوں کے قتل کے 96 فیصد واقعات میں ملزمان کو کوئی سزا نہیں ملی۔

    ذرائع کے مطابق ‘قتل کا میدان: پاکستان میں مقتول صحافیوں کے لیے کوئی انصاف نہیں’ کے عنوان سے رپورٹ صحافیوں کے خلاف جرائم کے لیے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن سے پہلے جاری کی گئی جو کہ ہر سال 2 نومبر کو منایا جاتا ہے۔یہ تحقیق صحافیوں کے تحفظ اور ان کے خلاف کیے جانے والے جرائم میں سزا نہ ملنے کے مسئلے پر اقوام متحدہ کے 2012 کے ایکشن پلان کے 10 سال مکمل ہونے کے تناظر میں کی گئی۔

    پاکستان نے پہلی بار اکتوبر 2013 میں اس یو این پلان آف ایکشن کی توثیق کی تھی اور بعد ازاں پروٹیکشن میڈیا پروفیشنلز اینڈ جرنالسٹ ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کا عزم کیا۔رپورٹ کے مطابق 2012 سے 2022 کے درمیان 53 پاکستانی صحافیوں کو قتل کیا گیا لیکن ان 53 کیسز میں سے صرف 2 کے مجرموں کو سزا سنائی گئی۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقی 96 فیصد مقدمات میں کرمنل جسٹس سسٹم مقتول صحافیوں اور ان کے سوگوار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

    فریڈم نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال خٹک نے رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا کے خلاف جرائم میں سزا نہ ملنا اور استثنیٰ بدترین صورتحال اختیار کر رہا ہے اور دھمکیوں کے شکار صحافی ارشد شریف کا کینیا میں حالیہ قتل ہمیں دکھاتا ہے کہ صحافیوں اور پریس کی آزادی کے خلاف جرائم کے مرتکب ملزمان کتنے مضبوط ہو رہے ہیں۔

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ناقص تحقیقات کی وجہ سے پولیس بہت سے معاملات میں چالان پیش کرنے میں ناکام رہتی ہے، قانونی کارروائی کے ابتدائی مرحلے میں ہی انصاف کے قتل اور استغاثہ کی نااہلی کی وجہ سے زیادہ تر مقدمات میں عدالتوں میں ٹرائل ہی مکمل نہیں ہو پاتا۔‘

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

    اقبال خٹک نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں وفاقی سطح اور صوبہ سندھ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے خصوصی طور پر قانون سازی کے باجود بھی صحافی غیر محفوظ ہیں۔یہ رپورٹ قتل کیے گئے صحافیوں کے اہل خانہ کے علاوہ ان کے ساتھ کام کرنے والے میڈیا ورکرز، مقامی پریس کلب اور صحافیوں کی تنظیموں سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

  • ارشد شریف شہید یونیورسٹی آف جرنلزم:عمران خان لانگ مارچ کوکامیاب بنانےکےلیےکارڈ کھیلنےلگے

    ارشد شریف شہید یونیورسٹی آف جرنلزم:عمران خان لانگ مارچ کوکامیاب بنانےکےلیےکارڈ کھیلنےلگے

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں شہید ارشد شریف یونیورسٹی آف جرنلزم بنانے کا اعلان کردیا۔لاہور سے لانگ مارچ کے آغاز پر شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی کیرئیر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں،وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ہمیں انگریزوں سے آزاد کرایا تھا، وقت آگیا کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔ مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کےلئے نہیں ہے، مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کروں ، فیصلے ملک سے باہر نہ ہوں۔

    آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں نہ کہے کہ ہم جنگ میں شامل ہوں۔میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔لوگ تماشا دیکھ رہے ہیں اور قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا، شفاف انتخابات چاہتاہوں، میں ملک کو نقصان نہیں پہنچاناچاہتا، میں نوازشریف کی طرح بھگوڑا نہیں، میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے۔

    اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے

    عمران خان نے غیراخلاقی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو، میں جو چیزیں جانتا ہوں میں اپنے ملک اور ادارے کی خاطر چپ ہوں کیونکہ میں اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، میں نواز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں ہوں جو یہاں دم دبا کر بیٹھا رہے اور لندن جا کر فوج کو برا بھلا کہے، میں نے اس ملک سے جانا نہیں ہے، میرا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔ میں وہ پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں جو ایک آزاد ملک ہو اور آزاد ملک کے لیے ایک طاقتور فوج ضروری ہے، تو ڈی جی آئی ایس آئی صاحب ہماری تعمیری تنقید ہے جو ہم آپ کی بہتری کے لیے کرتے ہیں، ہم اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

    لانگ مارچ سے حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے:وزارت داخلہ

    عمران خان نے کہا کہ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، آپ کے جواب دے سکتا ہوں لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ میرے ملک کے ادارے کمزور ہوں اور میرے اس سفر کا صرف ایک مقصد ہے کہ ہم اس ملک میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی صاحب میں نے آج تک کوئی غیرآئینی چیز نہیں کی، میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتا ہوں اور صاف اور شفاف الیکشن میں میرے عوام فیصلہ کرے کہ اس ملک کی قیادت کون کرے گا۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق چلیں گے، سپریم کورٹ نے ہمیں جن علاقوں میں مارچ کی اجازت دی ہے، ہم صرف ان علاقوں میں جائیں گے، کوئی قانون نہیں توڑیں گے، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔ میں سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ 25مئی کو آپ نے ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا، ہمیں مارا گیا، لوگوں کو اٹھایا گیا، مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جو ہمارا بنیادی حق تھا، اس کو تحفظ نہیں دیا گیا۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    انہوں نے لانگ مارچ کے سفر کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ کسی بھی قسم کا انتشار نہ ہونے دیں کیونکہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو سب انسانوں کو لے کر چلتی ہے۔