Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • اچانک امریکی صدر بائیڈن کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل ملتوی

    اچانک امریکی صدر بائیڈن کا دورہ سعودی عرب اور اسرائیل ملتوی

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل اور سعودی عرب کے ممکنہ دورے کی تاریخ مزید آگے بڑھا دی ہے۔ جو بائیڈن کا مبینہ طور پر جون کے آخر میں ہونے والے بیرون ملک دورے کے دوران سعودی عرب جانے کا بھی ارادہ تھا۔ لیکن انہوں نے یہ دورہ جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس نے ممکنہ تاخیر پر کوئی بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی صدر نے جمعے کو تصدیق کی تھی کہ وہ سعودی عرب کے دورے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے بائیڈن کی دو ترجیحات پر عمل کیا۔

    اس سے امریکی افراط زر کو قابو کرنے اور یمن میں جنگ بندی میں توسیع میں مدد مل سکتی ہے۔ سی این این کے مطابق جوبائیڈن سعودی عرب کے حکمران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    مبینہ طور پر یہ دورہ اس وقت ہوگا جب بائیڈن اس ماہ کے آخر میں سپین میں نیٹو سربراہان کے اجلاس اور جرمنی میں گروپ آف سیون اجلاس میں شریک ہوں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ اسرائیل جائیں گے جہاں انہیں ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ سست رفتار امریکی سفارت کاری کے بارے میں سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا

    بائیڈن نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے سپلائی چین میں گڑبڑ سے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے امریکی عوام کو مشتعل کر دیا ہے اور بائیڈن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بائیڈن کی انتظامیہ سعودی عرب کو اس امید پر تیل کی پیداوار بڑھانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس سے سپلائی کی قلت کو کم کرنے اور قیمتوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی-

    حکام نے اس سے قبل بتایا تھا کہ سعودی حکومت کے دو وفود رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے کیونکہ ریاض اور واشنگٹن نے کشیدہ تعلقات کو ٹھیک کرنے اور امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ دو عہدیداروں نے بتایا تھا کہ توقع ہے کہ پہلا وفد 15 جون کو واشنگٹن کا دورہ کرے گا اور اس کی قیادت سعودی وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصابی کریں گے۔

    سرمایہ کاری کے وزیر خالد الفلیح کی قیادت میں دوسرا وفد رواں ماہ کے آخر میں امریکہ جائے گا۔ عہدیداروں نے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا کیونکہ ان دوروں کے متعلق عوامی سطح پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے امریکہ جانے والے وفود میں درجنوں سرکاری حکام اور سعودی کمپنی کے ایگزیکٹوز شامل ہوں گے جو نقل و حمل، لاجسٹکس اور قابل تجدید توانائی سمیت متعدد شعبوں میں معاہدے اور معاہدوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    سعودی حکومت نے ان دوروں کے متعلق خبروں پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعے کو کہا تھا کہ وہ دورہ سعودی عرب کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر کے اس اعلان سے قبل جمعرات کو پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اتحادیوں (اوپیک پلس) کی جانب سے تیل کی پیداوار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یمنی حکومت اور ایران سے منسلک حوثیوں کے درمیان یمن میں جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ بھی ہوا تھا۔ بائیڈن اور وائٹ ہاؤس نے دونوں فیصلوں پر سعودی عرب کی تعریف کی تھی۔ امریکی صدر کے اس دورے سے واشنگٹن کے سعودی عرب کے

  • کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات ناکام ہوگئے

    کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات ناکام ہوگئے

    کراچی :کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات ناکام ہوگئے،اطلاعات کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہریوں کے لئے بری خبرنے کراچی والوں کو اور پریشان کردیا ہے،؛ اطلاعات ہیں کہ الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے درمیان معاملات طئے نہیں پاسکے

    کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس اور سیکریٹری پیٹرولیم کے کے الیکٹرک انتظامیہ سے ہونے والے مزاکرات ناکام ہوگئے، ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی کم کر دی۔

    لوڈشیڈنگ جاری،شارٹ فال کم ہو کر 6 ہزار 85 میگاواٹ رہ گیا

    کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کے اربوں روپے کی نادہندہ ہوگئی، ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 جون کو تازہ ادائیگیوں میں دوسری بار ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کیا ہے، 10 ارب کی حالیہ ادائیگیوں میں صرف دو روز میں 75 کروڑ کی ادائیگی ہوئی ہے۔ذرائع ایس ایس جی سی کے مطابق پیر سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، پیر سے ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں مزید گیس کم کی جائے گی۔

    کراچی میں بجلی کا تعطل برقرار، شہری 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے اذیت میں مبتلا

    ادھرخرم دستگیر نے کہا ہے کہ انرجی سیکٹر میں 25 سال سے اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے توانائی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے منصوبے لگائے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پاور پلانٹ کا بجلی ریٹ 17 سینٹ فی یونٹ تھا، پاکستان میں لارج اسکیل پر شمسی توانائی فائدہ مند ہے یا نہیں، یہ سوال بہت اہم ہے، 1200 میگاواٹ کا آر ایل این جی پر چلنے والے پلانٹ کو چلانے پر کام جاری ہے

    متعکفین کی خاطر رمضان کے باقی ایام لوڈشیڈنگ نا کی جائے

  • ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    کویت:کویت نے بڑا دل کرکے امریکہ کو دن میں تارے دکھا دیئے ،اطلاعات ہیں کہ کویت میں امریکی مداخلت پر کویتی حکومت نے ملک میں موجود امریکی سفیر کو طلب کرکے وضاحت بھی مانگی ہے اور احتجاج بھی کیاہے ،

    اس حوالے سے کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کویت نے جمعرات کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایل جی بی ٹی(ہم جنس پرستوں) کے حقوق کے لیے حمایت کا اظہار کرنے والے ٹویٹس پر ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار کو طلب کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے کل یعنی جمعرات کی صبح ایک ٹویٹ میں کویت میں امریکی سفارت خانے نے LGBT(ہم جنس پرستوں ) حقوق کی حمایت میں صدر جو بائیڈن کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اوراس پیغام کوایک خاموش حمایت بھی قراردی تھا ۔

    ہم جنس پرستوں کی خواہشات اوران کے مطالبات کا دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ "تمام انسانوں کے ساتھ عزت اور وقار کے ساتھ سلوک کیا جانا چاہئے اور انہیں بغیر کسی خوف کے زندگی گزارنے کے قابل ہونا چاہئے چاہے وہ کوئی بھی ہو یا جس سے محبت کرتا ہو،”

    اس ٹویٹ میں یہ بھی پیغام دیا گیا تھا کہ امریکی صدر ہم جنس پرستوں کے حقوق کا داعی ہے اور وہ یہ حقوق لے کردے گا

    کویت میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے پیغام کوآڑے ہاتھوں‌لیا ، کویت کی وزارت خارجہ نے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے جذبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکی ناظم الامور جیمز ہولٹسنائیڈر کو طلب کیا ہے اور انہیں اس پوسٹ کو مسترد کرنے کا پیغام بھی دیا ہے اور آئندہ کسی قسم کی مداخلت سے منع بھی کیا ہے

     

    وزارت خارجہ نے 1961 کے سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میمورنڈم میں "ریاست کویت میں نافذ قوانین اور ضوابط کا احترام کرنے کے لیے سفارت خانے کی ضرورت اور اس طرح کے ٹویٹس شائع نہ کرنے کی ذمہ داری پر زور دیا گیا ہے۔”

    لندن، انگلینڈ میں واقع ایک غیر منافع بخش تنظیم، ہیومن ڈگنیٹی ٹرسٹ کے مطابق، کویت میں، مردوں کے درمیان ہم جنس کی جنسی سرگرمی کو جرم قرار دیا جاتا ہے، جس کی سزا میں زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا بھی شامل ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے:پاکستان

    عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے:پاکستان

    اسلام آباد:عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے، کہ اس کی ذمہ داری ہے ، اگر ایسا نہ ہوا تو دنیا میں بے چینی بڑھے گی جس سے عالمی دنیا بھی متاثر ہوگی ، ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ پاکستان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری پر دباؤ ڈالتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اور 31 مئی کو پاک بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کا نئی دلی میں اجلاس ہوا، فریقین نے سندھ طاس معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس آبی کمشنرز کے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کیے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے، 29 مئی کو پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تقریب میں شرکت کی۔

    عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر بیکن لائٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور: دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج

    لاہور:بندروڑ پرواقع دینی مدرسے کے استاد پرفائرنگ اورقتل کی دھمکیاں:مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق لاہورکے ایک دینی مدرسے کے استاد پر فائرنگ کی گئی ہے اور پھراسے جان سے مارنےکی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ معلم قران محمد رفیق قربان آفریدی ولد غلام فرید سکنہ اوکاڑہ جو کہ لاہور بند روڑ پرواقع ایک دینی مدرسے میں حفظ القران کے استاد ہیں کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ لاہور امین پارک نمبر 2 بند روڑ پراپنے گھرمیں موجود تھا کہ اس دوران اس کے گھر پرفائرنگ کی گئی اور پھراس کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں

     

    محمد رفیق قربان آفریدی نے پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا تھا کہ ایک خاتون نے اس سے پہلے فون پر اس کو گالیں دیں ، درخواست گزار کے مطابق یہ خاتون مریم بی بی زوجہ محمد اصغر اس نے پہلے گالیاں دیں اور پھرجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں

    ادھر پولیس نے اس کی درخواست پر ایف ائی آر درج کرلی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اس کے گھر پرفائرنگ کرنے والوں کو اس نے گھرسے ایک جگہ سے دیکھا کہ دوموٹرسائیکل جن میں ایک سی ڈی 70 اور دوسری 125 تھی کچھ نامعلوم لوگ سوار تھے ،جو میرے گھر پرفائرنگ کررہے تھے ،

    پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ، دوسری طرف یہ بھی امکان ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر کےبعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں:بلاول بھٹو

    پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں:بلاول بھٹو

    انقرہ:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں۔بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات چاہتی ہے، سابق حکومت کا فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے انتخابی اصلاحات کے بعد صاف و شفاف انتخابات کروائیں، حقیقی جمہوریت کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، ہم نے انتخابی اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ گن پوائنٹ پر یا کسی بھی دباؤ میں آ کر قانون سازی نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 2 سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

    پاکستان اور ترکی نے یہ فیصلہ کیاہے کہ دونوں ملکون کے درمیان باہمی تجارت کو سالانہ 5 ارب ڈالرز تک کرنے کا عہد کیا ہے، اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز کہا کہ ترکی کے ساتھ ملک کا تجارتی حجم ان کے برادرانہ تعلقات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ بھی تجارتی حجم "ناکافی” ہے ،بہرکیف اگلے تین سالوں میں تجارتی حجم کا ہدف 5 بلین ڈالر تک ہوناچاہیے

    یاد رہے کہ کہ صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ کرتے ہوئےشہباز شریف نے انقرہ میں ترکی پاکستان بزنس فورم سے خطاب کیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ”جب ایسا ہوتا ہے، میں سب سے زیادہ خوش انسان ہوں، پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے

    شہبازشریف نے اس موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترکی کے پاس دنیا کے بہترین کنٹریکٹرز ہیں، انہوں نے ترکی کے تعمیراتی شعبے کی تعریف کی اور بہت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر توجہ دلائی جو ترکی دنیا بھر میں، خاص طور پر مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں چلا رہا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان موجودہ 1.1 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، شہباز شریف نے کہا: "بدقسمتی سے، ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات تجارتی تعلقات کی مناسب عکاسی نہیں کرتے۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے کاروباری افراد تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ "دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی رکاوٹوں اور رکاوٹوں کو دور ہونے دیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں جو بھی ضروری ہے وہ کیا جانا چاہیے۔”

    انہوں نے ترک تاجروں کو اپنے ملک میں مدعو کرتے ہوئے کہا: "ہم نے ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ میں کوئی سیاسی الزام نہیں لگاتا، ہم اپنے ملک میں سرخ قالین بچھا دیں گے، ہم آپ کو ترکی کی کافی پیش کریں گے۔ ”

    اس موقع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیر تجارت مہمت مو نے کہا کہ عالمی معیشتوں پر وبائی امراض کے منفی اثرات کے باوجود 2021 میں پاکستان کے ساتھ تجارت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا۔

    "جب ہم اس سال کے پہلے چار مہینوں پر نظر ڈالتے ہیں، تو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 7% اضافہ ہوا ہے۔ یہ خوش کن ہے، لیکن ہم اس سطح سے بہت پیچھے ہیں،” انہوں نے زور دیا۔

    دریں اثنا، یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (TOBB) کے چیئرمین رفعت نے کہا کہ ویزا درخواست کا طریقہ کار دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں ایک سنگین رکاوٹ ہے۔”کم از کم، ہمیں کاروباری دنیا کو اس ویزا کے مسئلے سے بچانے کی ضرورت ہے،”

    یاد رہےکہ 2018 میں، پاکستان کو فوجی جہازوں کی فروخت ترک دفاعی صنعت کی تاریخ میں سب سے بڑی سنگل آئٹم ایکسپورٹ ڈیل کے طور پر تاریخ میں کم ہوگئی۔معاہدے کی مالیت 1 بلین ڈالر ہے۔ اس کے فوراً بعد، زیادہ مالیت کے ایک اور معاہدے پر دستخط ہوئے، جو کہ پاکستان کو 30 ATAK ہیلی کاپٹروں کی فروخت تھی،

    یہ سودے اس بات کا مظہر ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون خاص طور پر ہوا بازی اور بحریہ کے شعبے میں کس قدر بہتر ہوا ہے۔اپنے دورے کے دوران پاکستانی وزیراعظم توانائی، انفراسٹرکچر، ای کامرس، میونسپل ایگرو بیسڈ انڈسٹری اور آئی ٹی سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں سرکردہ ترک کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:بلاول بھٹو زرداری

    کراچی :پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،اطلاعات کے مطابق پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب صدر کاظم خان اور جنرل سیکریٹری میاں عامر محمود کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں ںے ایاز خان کو سینئر نائب صدر، یوسف نظامی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل، غلام نبی چانڈیو کو فنانس سیکرٹری اور زبیر محمود کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ ڈاکٹر جبار خٹک کو نائب صدر سندھ اور مقصود یوسفی کو جوائنٹ سیکریٹری سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے حیدر امین کو نائب صدر پنجاب، سلمان مسعود کو نائب صدر اسلام آباد، طاہر فاروق کو نائب صدر خیبر پختونخواہ اور عارف بلوچ کو نائب صدر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب 44 اراکین کو بھی مبارک باد دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے باب میں سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں آزادیِ اظہار و صحافت کو یقینی بنانے اور فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

  • عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ہے اس کا اصل چہرہ، عمران نیازی نے جتنے ٹچ دینے تھے دے چکے،چھ روز بعد دوبارہ فساد کی کوشش کی تو ہم جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دیں گے۔

    بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم تکبیرکے موقع پرحاضرہوئے ہیں، شدید گرمی کے باوجود شیروں نے نکل کر ثابت کر دیا آپ (ن) لیگ کے سچے سپاہی ہیں، بہاولپورکے لوگ چار سال سپیڈو بس سے محروم رہے، 8ہزار لوگ سپیڈو بس پر سفر کر رہے ہیں، آپ نےاتنا پیار دیا اب 12 سپیڈو بسیں نہیں 24 آئیں گی، بہاولپوروالوں کی دن رات خدمت کروں گا، چولستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے، خورشید شاہ کو کہا پنجاب کو اس کے حصے کا پانی دیں، چولستان میں پانی کی کمی سے جانور مر گئے، خورشید شاہ کا شکرگزارہوں پنجاب کے حصے کا پانی دیا، 3 سال بہاولپور کے لوگوں سے فری نیٹ سروس چھینی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی آزادی مارچ کے لیے نکلا تھا، شہید کانسٹیبل کے 12 سال کے بچے کوحوصلہ دیا، عمران نیازی نے بچوں کوباپ کے سائے سے محروم کردیا، سیالکوٹ میں کانسٹیبل جاوید کے بچوں نے کہا ہمارا سب کچھ چلا گیا، عمران نیازی تم نے انتشار پھیلایا۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا، قوم اس کا 126دن دھرنا نہیں بھولی تھی، انہوں نے رینجرز، پولیس کے جوانوں کو زخمی کیا، اس نے توالیکشن کی تاریخ لینا تھا ایک دن بھی نہ رُک سکا، یہ بزدل آدمی ہے، اس نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کرغریبوں کے گھرگرائے، اس نے اپنے گھر کو ریگولرائزکرایا، ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پیس دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ان کا اصل چہرہ ہے، عمران تم نے عوام کوسبزباغ کا ٹچ دیا، اسلام آباد میں صبح 8 بجے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، اس نے جتنے ٹچ دینے تھے دیدیئے، عمران نیازی میری بات سن لو اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو تمہیں جیل کا ٹچ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی فون آڈیولیک ہوئی اس نے سازش کا بھانڈا ہی پھوڑدیا ہے، جن کو تم بُرا بھلا انہی سے حکومت بچانے کی بھیک مانگ رہے تھے، یہ جھوٹا، فریبی ہے، جب یہ اسلام آباد گھوم رہا تھا تواس کے 24 لاکھ 90 ہزارلوگ کم تھے، جنوبی پنجاب صوبے کا ڈھونگ رچایا گیا، ابھی آٹا سستا کیا چند دنوں میں گھی، چینی سستا کرنے کی بھی خوشخبری سناؤں گا، نوازشریف نے کہا اگر گورنر ہو گا تو بہاولپورسے ہو گا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کہتا تھا آئی ایم ایف گیا تو خودکشی کر لوں گا، ہم تمہیں مجبور کریں گے تم سیاسی خود کشی کرو گے، جاوید میانداد نے کہا اس کو ایک کام بھیک مانگنی اچھی آتی ہے، آڈیولیک میں بھی یہ اپنی حکومت کے لیے بھیک مانگ رہا تھا، پٹرول مہنگا کرتے ہوئے دل کو بڑی تکلیف ہوئی، جب بیماری حد سے بڑھ جائے تو پھر الیکٹرک شاک دینا پڑتا ہے، عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران نیازی نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، دوبارہ شیروں کی طرح آگے بڑھ کر ملک کو قائد کا خوشحال پاکستان بنائیں گے، اگر آزاد حقیقی مارچ کا مقصد یہ ہے تمہارے توشہ خانہ کے ڈاکوؤں کا سوال کوئی نہ پوچھے تو ایسا نہیں چلے گا، تمہاری انا آئین پاکستان سے بڑھی نہیں، تمہاری انا کو گریبان سے پکڑ کر اس مٹی میں دفن کردیں گے، تم نے بڑی کوشش کی میری کابینہ اورگورنرنہ آسکے، دو ماہ سے آئینی بحران پنجاب کا پیچھا کر رہا ہے۔ اب کہانی میں جیل کا ٹچ رہ گیا ہے، تمہیں جیل بھیجیں گے، دوبارہ انتشارپھیلانے کی کوشش کی توتمہیں جیل جانا پڑے گا۔

  • عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب

    لاہور:عمران خان پکڑے گئے ، یہ بات سینئر صحافی مبشرلقمان نے ایک آڈیو کے منظرعام پرآنے کےبعد کہی ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو آڈیو وائرل ہورہی ہے ،اس نے عمران خان کو بُری طرح بے نقاب کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کو پتہ ہےکہ یہ آڈیو کس کی ہے اور کب کی ہے

    اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں مبشرلقمان نے کہا کہ ملک ریاض کی طرف سے آصف علی زرداری کے نام یہ ویڈیو پیغام عمران خان کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے جواس وقت بُری طرح پھنس چُکے ہیں‌، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے 6 دن کا الٹی میٹیم تو دے دیا ہے لیکن اب اس کے بعد اس کے پاس اس قسم کے ہتھکنڈے آستعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے

    انکا کہنا تھا کہ میں بتایا ہوں کہ یہ آڈیو اصل میں اس وقت کی ہے جب پچھلے دنوں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی تو عمران خان کی طرف سے ملک ریاض نے یہ پیغام زرداری کو پہنچایا تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری جو کہ سب پھر بھاری ہونے کے حوالے سے مانے جاتے ہیں اس وقت بھی وہ سب پر بھاری ہیں ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کو طول دینےکےلیے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ملک ریاض کہ جن کے ساتھ اس ملک کے بڑے بڑے طاقتوروں کے رابطے ہیں وہ آصف علی زرداری کے بھی بہت قریب جانے جاتے ہیں ، اور ملک ریاض وہ شخص ہے کہ جس کے ذریعے کے پی میں بحریہ ٹاون اور دیگر کئی پراجیکٹ عمران‌ خان نے حاصل کیے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سینیئر صحافی محسن بیگ نے مرکزی کردار ادا کیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک ریاض کے پیغام کے جواب میں آصف علی زرداری نے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ اب تو وقت گزر چکا ہے، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے بہت قریب تھے لیکن انہیں عمران خان سے کچھ اختلافات تھے جن کی بنا پر انہوں نے دوری اختیار کی ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سخت مشکل میں ہیں اور وہ چاہتےہیں کہ کسی نہ کسی طرح وہ پھر سے کچھ پانے کے لیے کامیاب ہوجائیں

  • یوکرین کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

    یوکرین کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

    ماسکو:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ابھی تک شدت بڑھتی ہی جارہی ہے اور روسی افواج بڑی حکمت عملی سے آگےبڑھ رہی ہیں ، دوسری طرف یہ بھی روس نے یوکرین کے اہم تزویراتی مشرقی علاقے لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ لیمان روس اور علیحدگی پسند فورسز کے مکمل کنٹرول میں آچکا ہے، علیحدگی پسندوں اور روسی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن میں لیمان کا قبضہ حاصل کیا گیا۔

    لیمان پر قبضے کی لڑائی کے دوران کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس حوالے سے فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کی شناخت اور کلچر کو مٹانے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

    یو ایس نیول اکیڈمی میں گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ روسی افواج یوکرین میں اسپتالوں، اسکولوں، نرسریز اور عجائب گھروں کو بلاتفریق نشانہ بنارہی ہیں، جس کا مقصد اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ یوکرین کی علیحدہ شناخت کو مٹادیا جائے۔

    یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے اس وقت 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔جنگ کے دوران یوکرین اور روس کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔یوکرین پر اُمید تھا کہ اس جنگ میں نیٹو اور امریکا اس کی مدد کریں گے مگر انہوں یوکرین کو روس کے مقابلے کیلئے تنہا چھوڑ دیا۔