Baaghi TV

Tag: ایران

  • رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

    رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا،ایران

    ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے اسلامی جمہوریہ میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا ایسی صورت میں دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہوگا۔

    ایرانی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ تہران کے پاس ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے، ایران اپنی خودمختاری اور نظام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

    "آپریشن غضب للحق” ، سرحد پار گونجتی شاہینوں کی پرواز اور فیصلہ کن پیغام،تحریر:جان محمد رمضان

    دوسری جانب ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی شعبدہ بازیوں کے باعث امریکی عوام کو ایران کے خلاف ایک ظالمانہ جنگ میں دھکیل دیا ہے۔

    ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مسخرہ پن پر مبنی حرکات سے متاثر ہوئے اور انہوں نے امریکی عوام کو ایران کے خلاف غیر منصفانہ جنگ میں گھسیٹ لیا، اب اُنہیں حساب لگانا ہوگا کہ صرف چند دنوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا امریکا اب بھی پہلے نمبر پر ہے یا اسرائیل؟-

    کمشنر لاہور ڈویژن کی پرائس کنٹرول کی فیلڈ کارکردگی،قیصر شریف نے بھانڈا پھوڑ دیا

    علی لاریجانی، جو ماضی میں ایران کے سپریم لیڈر کے سینیئر مشیر رہ چکے ہیں اور اس وقت ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ہیں نے ایک مبہم پیغام میں خبردار کیا کہ کہانی ابھی جاری ہے۔

    ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی میں شدت آتی جا رہی ہے یہ جنگ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے سے شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہو گئے، ان کے ساتھ کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز بھی مارے گئے، جنہوں نے جون 2025 کی جنگ میں اسرائیل کے ہاتھوں اپنے پیش روؤں کی ہلاکت کے بعد عہدے سنبھالے تھے۔

    ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا،ٹرمپ

    حکومتی اندازوں کے مطابق اب تک چار روزہ جھڑپوں میں تقریباً ایک ہزار پچاس ایرانی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں جنوبی ایرانی شہر میناب کے 165 اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔ بچوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو وسطی تہران میں واقع ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے، جن میں ان کی اہلیہ، بیٹی، بہو، داماد اور پوتے پوتیاں شامل تھے ایرانی قیادت نے خامنہ ای کی شہادت کا سخت انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا اور اسرائیل و مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر دیے ہیں پیر کے روز جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا تھا کہ ایران نے طویل جنگ کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے۔

    شاہینوں کا افغانستان کی فضاؤں پر راج،قندھار میں 205 البدر اسپیشل فورسز ہیڈکوارٹر تباہ

  • ایران کیخلاف فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکیاں

    ایران کیخلاف فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکیاں

    اسپین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے-

    امریکی صدر نے دھمکی دی کہ اگر اسپین نے ایران پر حملوں سے متعلق مشنز کے لیے اپنی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی تو امریکا اسپین کے ساتھ تمام تجارتی معاملات ختم کر دے گا، اگر وہ چاہیں تو اسپین میں جا کر ان کا فوجی اڈہ استعمال کر سکتے ہیں اور انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

    تاہم امریکی صدر کی دھمکی کے بعد کہا ہے کہ امریکا کو بین الاقوامی قانون اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدوں کا احترام کرنا چاہیے، اسپین کے وزیرِ اعظم پیدرو سانچیز پہلے ہی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے چکے ہیں اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکر ا ت پر زور دے رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    اسپین کے وزیر خارجہ حوزے مینول البیرس نے واضح کیا کہ ملک کے فوجی اڈے جو امریکا کے ساتھ مشترکہ طور پر چلائے جاتے ہیں وہ ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔

    اس فیصلے کے بعد امریکا نے جنوبی اسپین کے روٹا اور مورون فوجی اڈوں سے 15 طیارے، جن میں ایندھن بردار ٹینکر بھی شامل تھے، منتقل کر دیے، جبکہ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسپین نے برا رویہ اختیار کیا ہے اور انہوں نے اپنے وزیر خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ اسپین کے ساتھ تمام لین دین ختم کر دیا جائے۔

    جیفری ایپسٹین کے سائنسدانوں سے تعلقات ؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

    اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں امریکا کو اسپین کے ساتھ تجارت میں 4.8 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل تھا۔

  • ایرانی حملے:پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

    ایرانی حملے:پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

    ایران کے حملوں کے پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے، جس میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز، F-15E اسٹرائیک ایگل طیارے اور ریڈار سسٹمز شامل ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم نقصانات میں شامل ہیں:

    AN/FPS-132 ایرلی وارننگ ریڈار، القاعدہ ایئر بیس، قطر: $1.1 بلین
    تین F-15E سٹرائیک ایگل کو کویتی فضائی دفاع کی دوستانہ فائر میں نقصان: $282 ملین
    2 سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹرمینلز AN/GSC-52Bs، بحرین: $20 ملین
    AN/TPY-2 THAAD ریڈار، متحدہ عرب امارات: $500 ملین

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    ایران نے کم از کم 7 امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں شامل ہیں: بحرین میں 5ویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر، کویت کے کیمپ عریفجان اور کیمپ بیورنگ، عراق میں اربیل بیس، دبئی میں جبل علی پورٹ، اور قطر کا القاعدہ ایئر بیس۔

    سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے بھی حملوں کی زد میں آئے سعودی عرب میں ریاض میں امریکی سفارتخانہ پر 2 ڈرون حملے، کویت سٹی میں امریکی سفارتخانہ پر ڈرون اور میزائل حملے، دبئی میں امریکی قونصل خانہ پر ڈرون سے آگ لگی، تاہم فوری قابو پایا گیا۔

    بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی یہ کارروائیاں امریکی فوجی اور سفارتی تنصیبات پر بھاری نقصان اور تناؤ پیدا کر رہی ہیں، جبکہ امریکی عملہ اور سفارتی اہلکاروں کی حفاظت کے اقدامات جاری ہیں۔

  • ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق  رکھتے ہیں،سعودی عرب

    ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں،سعودی عرب

    سعودی عرب نے کہا ہےکہ وہ بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق منگل کی شب سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی،اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کابینہ نے کہا کہ مملکت بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے۔

    اجلاس میں مملکت کے ائیرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا،کابینہ نے سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے احتساب ادارے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام اوراس سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ،وزیراعظم کو خط

    بل کلنٹن کے ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کی گفتگو سے متعلق اہم انکشافات
    ایران پر حملے سے قبل دورہ اسرائیل:مودی کو کڑی تنقید کا سامنا

  • ایران پر حملے سے قبل  دورہ اسرائیل:مودی کو کڑی تنقید کا سامنا

    ایران پر حملے سے قبل دورہ اسرائیل:مودی کو کڑی تنقید کا سامنا

    وزیراعظم نریندر مودی کا ایران پر حملے سے عین قبل دورہ اسرائیل عالمی سطح پر شدید تنازع کا شکار ہو گیا ہے،عالمی میڈیا اور بھارتی اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔

    عالمی میڈیا اور بھارت کی داخلی اپوزیشن نے نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کو بھارتی خارجہ پالیسی کی بڑی ناکامی اور مودی کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

    عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران نیتن یاہو کو ایران کے خلاف ممکنہ امداد کی یقین دہانی کرائی سابق امریکی مشیر دفاع ڈگلس میکگریگر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی بحریہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے بھارتی بندرگاہوں کا استعمال کر رہی ہے اور امریکی جہاز وہاں لنگر انداز ہیں۔

    ایران پر آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی اس دورے میں نیتن یاہو کی انتخابی مہم کے "پوسٹر بوائے” کے طور پر استعمال ہوئے، جبکہ اسرائیلی صحافی ایتائے میک نے انہیں نیتن یاہو کی مہم کا "سستا اشتہار” قرار دیا۔

    ‘دی وائر’ اور دیگر عالمی اداروں کے مطابق مودی کا اصل ہدف نیتن یاہو کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنا تھا، جس کے لیے انہوں نے متنازع اسرائیلی حکومت کو سیاسی سہارا فراہم کیا جبکہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں مودی کو دیا گیا میڈل محض نمائشی تھا، جبکہ یہ دورہ سفارتی طور پر انتہائی خطرناک ثابت ہوا اسی طرح الجزیرہ اور ٹی آر ٹی ورلڈ نے کہا کہ مودی حکومت نے غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیل کو ہر طرح کی امداد فراہم کی اور سیاسی مفادات کی خاطر ایران کے معاملے پر خاموشی اختیار کی۔

    سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

    دوسری جانب بھارتی اپوزیشن نے مودی کے دورے کو خارجہ پالیسی کی ناکامی اور ایران سے بے وفائی کہا ہے کانگریس،کیمونسٹ پارٹی، مقبوضہ کشمیر کےلیڈرز اور سول سوسائٹی نے مودی کی منافقانہ سیاست پرتنقید کی جب کہ اسدالدین اویسی نے سوال اٹھایا کیا مودی کو ممکنہ حملے کی پیشگی اطلاع تھی؟اس کے علاوہ سونیا گاندھی اور جے رام رمیش نے دورے کو بھارت کی روایتی پالیسی سے انحراف قرار دیا۔

    امریکہ کا نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

  • ایران پر آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    ایران پر آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

    امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر مزید تباہ کن حملوں کی تیاری کی جا رہی ہے-

    امریکہ کے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید تباہ کن حملے ہوسکتے ہیں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی شہری فوری طور پر اپنے قریبی سفارتخانوں سے رابطہ کریں تقریباً 1600 امریکی شہریوں نے خطے سے انخلاء کے لیے مدد طلب کی ہے۔

    مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ ایک امریکی قونصلیٹ کے احاطے اور پارکنگ ایریا میں ڈرون گرایا گیا، جبکہ امریکی سفارتی دفاتر براہِ راست حملوں کی زد میں ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے میں امریکی سفارتخانوں کو نشانہ بنا رہا ہے ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اگر ایرانی رجیم کو جوہری طاقت مل گئی تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

    سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

    انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے اور امریکی سینٹ کام ایرانی میزائل صلاحیت کو تباہ کرنے میں مصروف ہے دنیا کی دو طاقتور ترین فضائیہ اس مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور امریکہ اپنے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا ایرانی جوہری صلا حیت ، میزائل پروگرام اور بحریہ امریکی اہداف میں شامل ہیں اور ان میں سے تین بڑے اہداف تقریباً حاصل کیے جا چکے ہیں۔

    نئے سپریم لیڈر کا انتخاب:ایران نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا

    مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درست وقت کا انتخاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا اگر اس وقت اقدام نہ کیا جاتا تو مستقبل میں ایران کو روکنا مشکل ہو سکتا تھا فضائی حدود کی بندش سے کچھ چیلنجز ضرور درپیش ہیں، تاہم مشترکہ آپریشن اسی لیے کیا گیا تاکہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔

  • نئے سپریم لیڈر کا انتخاب:ایران نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا

    نئے سپریم لیڈر کا انتخاب:ایران نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا

    ایران نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

    ایران نے اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کیلیے مجلس خبرگان کا اجلاس جاری ہےاس حوالے سے پاسدران انقلاب نے بتایا کہ نئے سپریم لیڈرکےانتخاب میں تقریباً ایک ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے بعد ہوگا۔

    امریکہ کا نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

    دوسری جانب شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مشہد میں ان کے والد امام رضا کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا تدفین سے قبل یادگار ی تقریب ہو گی ایران کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے تدفین کی تفصیلات کا اعلان باضابطہ منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

  • امریکہ کا  نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں  قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

    امریکہ کا نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم

    امریکہ نے نان ایمرجنسی عملے کو کراچی، لاہور میں قونصل خانے چھوڑنے کا حکم دے دیا-

    امریکہ نے دہشت گردی اور اغوا کے خطرات سمیت پورے پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے، نان ایمرجنسی اہلکاروں کو کراچی اور لاہور میں اپنے قونصل خانے خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں اب تک مجموعی طور پر 20 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہےکراچی، لاہور اور اسلام آباد میں امریکی سفارتی مشنز کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے قونصل خانے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والے 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

    امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز کراچی میں امریکی قونصل خانے پر مظاہرین کے حملے کے دوران وہاں تعینات امریکی میرینز نے فائرنگ کی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق امریکی حکام کے مطابق اتوار کو مظاہرین نے قونصل خانے کی بیرونی دیوار توڑ دی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور میرینز نے فائرنگ کی، واضح نہیں میرینز کی گولیاں کسی کو لگیں یا اس سے کوئی ہلاکت ہوئی اس ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 10 افراد کی جاں بحق کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ہلاکتیں میرینز کی گولیوں سے ہوئیں یا وہاں موجود نجی سیکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس کی فائرنگ سے۔

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    مشتعل مظاہرین ‘امریکا مردہ باد’ کے نعرے لگا رہے تھے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مظاہرین کی جانب سے قونصل خانے پر فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں اندر سے گولیاں چلائی گئیں۔ کراچی پولیس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ قونصل خانے کی حدود کے اندر سے کی گئی۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان سکھدیو اسرداس ہیمنانی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کس ادارے سے تعلق رکھتے تھے۔

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

  • امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ

    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر چلا گیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایک فضائی حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اس صورتِ حال نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بھی متاثر کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران سے منسلک عناصر امریکی مالیاتی نظام کو سائبر حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    ماہرین اور صنعت سے وابستہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جغرافیائی تنازعات کے دوران عموماً سائبر خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اسی لیے مالیاتی ادارے اپنے نظام کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

    مالیاتی خدمات کا شعبہ امریکا کے اہم بنیادی ڈھانچے کا حصہ سمجھا جاتا ہے، جس میں ادائیگیوں کا نظام، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سسٹمز، تجارتی پلیٹ فارمز اور ٹریژری مارکیٹس شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شعبہ سائبر حملہ آوروں کے لیے ایک اہم ہدف تصور کیا جاتا ہےصنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق سائبر سیکیورٹی پہلے ہی اس شعبے کی اولین ترجیح رہی ہے۔

    دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    روئٹرز کے مطابق مالیاتی صنعت کی نمائندہ تنظیم سِفما کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹوڈ کلیس مین کا کہنا ہے کہ صنعت ہر وقت سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر سائبر سیکیورٹی کے خدشات بڑھ جائیں، موجودہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ امریکی سرمایہ جاتی منڈیوں کی سالمیت اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے سِفما ہر سال ایک مشق بھی منعقد کرتی ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ مالیاتی ادارے بڑے سائبر ہنگامی حالات میں بھی کام جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

    بینکاری شعبے کے ایک اور سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ بینک سائبر حملوں کے خطرے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور انہیں ایسے حملوں کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔

    امریکی انٹیلی جنس کی ایک حالیہ رپورٹ، جس کے بارے میں برطانوی خبر رساں ادارے نے پیر کو خبر دی تھی کہ ایران سے وابستہ ہیکٹیوسٹ گروپس امریکی نیٹ ورکس پر کم درجے کے سائبر حملے کر سکتے ہیں ان حملوں میں ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس یعنی ڈی ڈوس حملے شامل ہو سکتے ہیں، جن میں کسی سرور پر بیک وقت بہت زیادہ انٹرنیٹ ٹریفک بھیج کر اسے مفلوج کر دیا جاتا ہے۔

    ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی مارننگ اسٹار ڈی بی آر ایس نے بھی خبردار کیا ہے کہ عالمی بینکوں اور اثاثہ جاتی منیجروں کے لیے سب سے بڑے خطرات بالواسطہ ہو سکتے ہیں، جیسے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ یا قرض لینے والوں کو درپیش جھٹکے، تاہم ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ سائبر خطرات میں اضافہ خارج از امکان نہیں اور ایران مغربی اداروں بشمول بینکوں کے خلاف سائبر سرگرمیاں بڑھا سکتا ہے۔

    امریکی سرمایہ کاری بینک لازارڈ کی جغرافیائی مشاورتی ٹیم نے بھی اس ہفتے سائبر خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ ٹیم کے مطابق ایران نے ماضی میں تجارتی اہداف، جن میں مالیاتی نظام بھی شامل ہے، کے خلاف اپنی سائبر صلاحیتوں کے استعمال کا مظاہرہ کیا ہے۔

    فنانشل سروسز انفارمیشن شیئرنگ اینڈ اینالیسس سینٹر کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں مالیاتی خدمات کا شعبہ ڈی ڈوس حملوں کا سب سے بڑا ہدف رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس اسرائیل اور روس یوکرین جنگوں کے دوران ہیکٹیوزم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    اگرچہ حالیہ برسوں میں کسی بڑے دشمنانہ سائبر حملے کے باعث پورا مالیاتی نظام مفلوج نہیں ہوا، تاہم چھوٹے پیمانے کے ڈی ڈوس اور رینسم ویئر حملوں نے مارکیٹ کے بعض حصوں کو متاثر ضرور کیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں نگرانی اور تیاری ہی ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

  • دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ کا قونصل خانہ دبئی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آسمان پر سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔

    تاہم دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فضائی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے۔

    ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا