Baaghi TV

Tag: ایران

  • ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    ریاض میں سی آئی سینٹر پر ڈرون حملہ

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کے اندر قائم سی آئی اے اسٹیشن کو مبینہ ایرانی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

    ریاض میں واقع سی آئی اے کے مرکز کو مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت کی چھت جزوی تباہ ہوگئی، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یا نہیں، سی آئی اے ہی نے حملے کے لیے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے گھر کا تعین کیا تھا۔

    امریکا نے ایران پر حملہ ایسے وقت کیا ہے جب سی آئی اے ایرانی حکومت کے خلاف جنگجوؤں کو مسلح بغاوت کے لیے کھڑا کرنے پر کام کررہی ہے جن میں کرد جنگجو بھی شامل ہیں۔

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں عمارت کے اندر آگ اور دھویں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے،اس سے قبل ایرانی ڈرونز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا تھا۔

    دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا، جب کہ ایک اور کارروائی میں 9 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا،ر یاض کے جنوب میں واقع ضلع ’الخرج‘ میں دو کروز میزائلوں کو دفاعی نظام نے بروقت روکا اور تباہ کر دیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی 9 ڈرونز کو بھی فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

    بھیک منگوانےوالا گروہ سرگرم ،اصل حقداروں کی حق تلفی،نوٹس کی اپیل

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور انہیں علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

    کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔ اجلاس میں مشکل وقت میں سعودی عرب کی حمایت کرنے والے برادر اور دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

  • ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    ایران کا اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ

    ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مخصوص عسکری اور اسٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں،میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کیے گئے ہیں۔

    ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہے، جبکہ اسرائیلی ذرائع نے متعدد شہروں میں سائرن بجنے اور فضائی دفاعی نظام کے متحرک ہونے کی اطلاعات دی ہیں،تاحال نقصانات یا جانی صورتحال سے متعلق کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں.

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اخبار پولیٹیکو کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے پاس اب نہ تو بحریہ، نہ فضائیہ اور نہ ہی ریڈار بچے ہیں بلکہ ان کے میزائل لانچرز بھی تیزی سے ختم کیے جا رہے ہیں اپنے اسلحے کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے دفاعی کمپنیوں کو ہنگامی حکم کے تحت ہتھیار بنانے کا حکم دیا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایرانی حکومت کے زندہ بچ جانے والے کچھ رہنماؤں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہوں ابھی نئے لوگ بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں اور بہت سے لوگ ایرانی سپریم لیڈر کا عہدہ چاہتے ہیں،ان میں سے کچھ لوگ بہت اچھے بھی ہو سکتے ہیں۔

    ایران میں درجنوں لانچنگ سائٹس نشانہ ، 300 میزائل لانچرز کو ناکارہ بنا دیا ،اسرائیلی فضائیہ

    صدر ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت کے کسی فرد کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کہا کہ ابھی دیر نہیں ہوئی اس کا امکان موجود ہے یہ بات نہ بھولیں کہ 49 سینئر ایرانی رہنما مارے جا چکے ہیں ان کی نیوی، ایئر فورس اور ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کردیا گیا ہے میں نے اسرائیل کو زبردستی ایران پر حملے کے لیے آگے کیا کیوں کہ میرے خیال میں وہ پاگل (ایران ) پہلے حملہ کرنے والے تھے۔

    صدر ٹرمپ نے ایران کے عرب ممالک پر حملوں پر کہا کہ ایران اب اُن خلیجی ممالک پر بھی حملے کررہا ہے جو غیر جانبدار تھے اب وہ تمام ممالک ایران کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

    ایران پر حملوں پر امریکا میں سیاسی ہلچل، کانگریس میں ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش

  • خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

    خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

    اسرائیلی میڈیا کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کی مجلسِ خبرگان، جسے انگریزی میں اسمبلی آف ایکسپرٹس کہا جاتا ہے، نے آیت اللہ خامنہ ای کا جانشین منتخب کیا اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کی تصدیق ایران کے سرکاری حکام نے ابھی نہیں کی ہے۔

    دوسری جانب ایرانی میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے بتایا ہے کہ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے مجلسِ خبرگان کا اجلاس جاری ہے اور حتمی فیصلے میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے،پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین مقدس شہر مشہد میں کی جائے گی، جبکہ تہران میں ایک بڑا تعزیتی اجتماع منعقد ہوگا تاہم تدفین کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    ایران میں درجنوں لانچنگ سائٹس نشانہ ، 300 میزائل لانچرز کو ناکارہ بنا دیا ،اسرائیلی فضائیہ

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کردیئے گئےوہ اپنے رہائشی کمپاؤنڈ میں موجود تھے جب حملہ کیا گیا ان کے ساتھ ان کی بیٹی، داماد اور پوتی بھی ہلاک ہوئے، جبکہ ان کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئیں۔

    رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے باضابطہ طور پر کسی جانشین کا اعلان نہیں کیا تھا ان کی وفات کے بعد تین رکنی عبوری قیادت کونسل نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، جس میں آیت اللہ علی رضا اعرافی، صدر مسعود پزشکیان اور چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہ ای شامل ہیں یہ کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک امور انجام دے رہی تھی۔

    ایران پر حملوں پر امریکا میں سیاسی ہلچل، کانگریس میں ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش

    امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ کارروائی کو ’آپریشن ایپک فیوری‘ کا نام دیا گیا یہ حملے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تعطل کا شکار مذاکرات اور تہران پر جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے الزامات کے بعد کیے گئے حملوں میں دارالحکومت تہران سمیت کئی ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا اور رپورٹس کے مطابق 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    مشترکہ حملوں کے چند گھنٹوں بعد ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل داغے، جن میں سے متعدد خلیجی خطے کے شہروں دبئی، ابوظبی، قطر اور بحرین میں گر کشیدگی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب ایران نے اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لیے مذاکرات کے ذریعے جنگ سے بچنے کا وقت گزر چکا ہے۔

  • ایران میں  33 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

    ایران میں 33 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہونے سے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں-

    میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظبی میں میزائل گرنے سے ایک پاکستانی شہید ہوا، عراق میں 40 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں بڑی تعداد زائرین کی ہے، قطر میں ساڑھے3 لاکھ پاکستانی موجود ہیں جبکہ وزٹ ویزے پر 1450 افراد آئے ہوئے ہیں، ایران میں اس وقت بھی 33 ہزار پاکستانی موجود ہیں، 300 کے قریب ایرانی شہری بھی پاکستان آئے ہیں، 792 پاکستانی ایران سے واپس آچکے ہیں، ایران سے 64 پاکستانی آذر بائیجان پہنچے ہیں۔

    افغانستان سے پاکستان دہشتگردی کیلئے آنے والا”خودکش”بمبار گرفتار،اعتراف جرم

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے فضائی روٹس بند ہیں، پاکستان سمیت متعدد مالک کے مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خلیجی ممالک کے زمینی راستے کھلے ہیں، عمان اور سعودی عرب کے سوا تمام فضائی راستے بند ہیں زمین راستے تو کھلے میں مگر ان میں سفر کرنے میں وقت بہت صرف ہوتا ہے، پاکستانیوں کے انخلا میں معاونت پر آذر بائیجان حکومت کے شکر گزار ہیں، باکو سے پروازیں آپریشن ہیں جہاں سے پاکستانیوں نے انخلا کیا، سعودی عرب میں 25 لاکھ پاکستانی موجود ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ موجود ہے، نتیجہ سب کے سامنے ہے ایران نے سب سے کم حملے سعودیہ اور عمان میں کیے ہیں۔

    پی ایس ایل 11:افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات جاری

  • امریکا کا پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکا کا پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے چوتھے روز بھی جاری ،امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایرانی فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم ان دعوؤں کے حق میں فوری طور پر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے وہ ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق قریبی خطرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔

    اس سے قبل سینٹکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران میں 1,250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا اور 11 ایرانی جہاز تباہ کیے۔

    کراچی پولیس کا ٹرمپ،نیتن یاہو،مودی پر مقدمے سے انکار،شہری عدالت پہنچ گیا

    امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے تمام ہلاکتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کویت میں ہونے والے حملوں کے دوران ہوئیں-

    آپریشن غضب للحق:خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ناکام حملے،جوابی کارروائی میں 67 افغان طالبان ہلاک

  • ایرانی حملوں سے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں تین زونز کو نقصان پہنچا،ایمیزون کی تصدیق

    ایرانی حملوں سے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں تین زونز کو نقصان پہنچا،ایمیزون کی تصدیق

    ایمیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ بزنس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد ڈرون نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین میں اس کی تین تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے،یہ واقعات اتوار کی صبح پیش آئے-

    ایمیزون کے کلاؤڈ ڈویژن (AWS) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے حالیہ جوابی حملوں کے نتیجے میں بحرین اور متحدہ عرب امارات (UAE) میں موجود اس کے ڈیٹا سینٹرز کو بجلی کی فراہمی اور کنیکٹیویٹی کے شدید مسائل کا سامنا ہے کمپنی کے اسٹیٹس پیج کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں ایمیزون کلاؤڈ یونٹ کے دو اہم زونز اس وقت بجلی سے محروم ہیں-

    ایمیزون ویب سروسز (AWS) نے اتوار کے روز ایک تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں ایک زون اس وقت متاثر ہوا جب "نامعلوم اشیاء” ڈیٹا سینٹر سے آ ٹکرائیں، جس کے نتیجے میں وہاں چنگاریاں نکلیں اور آگ بھڑک اٹھی اس واقعے کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی۔

    خطے میں کشیدگی: آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان قبل ازوقت ختم

    کمپنی کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے ایک اور زون میں بھی بجلی کا مقامی مسئلہ پیدا ہوا ہے جس نے سروسز کو متاثر کیا ہے ان حملوں اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے خطے میں انٹرنیٹ پر مبنی بہت سی اہم خدمات اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں-

    فرم نے مزید کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں خدمات کو بحال کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، لیکن اس میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ خطے میں جاری تنازعہ کا مطلب ہے کہ مشرق وسطی میں وسیع تر آپریٹنگ ماحول غیر متوقع ہے۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے چار سے پانچ ہفتے تک چل سکتے ہیں لیکن یہ ’بہت طویل‘ ہو سکتے ہیں ایران، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور سعودی عرب سمیت خطے کے ارد گرد امریکی اڈوں اور اتحادیوں کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز داغ رہا ہے-

  • ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا تھا ،جس کی اسرائیل نے تصدیق کر دی ہے-

    اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا پاسداران انقلاب نے میزائلوں سے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے دونوں حملوں میں خیبر میزائل استعمال کیے اور کہا کہ صیہونی رجیم کے جرائم پیشہ وزیراعظم کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اعلامیے میں پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی موجودہ حالت یا انجام کے بارے میں ابھی معلومات نہیں اس کے علاوہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکاکے6 فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا، ایران نے بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانے پر ڈرون حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب دیا جائے گا اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر بھی بھرپور ردعمل دیں گے صدر ٹرمپ نے ریاض میں سفارت خانے پر حملے کے بعد مختلف میڈیا اداروں سے مختصر گفتگو کی ہے۔

    امریکی ٹی وی چینل نیوز نیشن سے مختصر گفتگو میں صدر ٹرمپ نے امریکا کی جوابی کارروائی کے بارے میں سوال پر کہا کہ ’آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران میں زمینی افواج بھیجنے کی ضرورت کا امکان کم ہے،’ہم انہیں زبردست نقصان پہنچا رہے ہیں، ایران میں اہداف کے حصول سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں بہت کچھ جانتا ہوں، جب ہدف حاصل ہو جائے گا تو پتہ لگ جائے گا۔

    ایرانی پاسداران انقلاب کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملہ، اسرائیل کی حملے کی تصدیق

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ ہم انہیں پیچھے دھکیل رہے ہیں امریکی تنصیبات یا امریکی سرزمین پر ممکنہ حملوں سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ’نہیں، یہ جنگ کا حصہ ہے۔ لوگ اسے پسند کریں یا نہ کریں، جنگ اسی طرح ہوتی ہے۔

  • ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کیلئے خطرہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے فلسطین کی سرزمین پہ اسرائیل کے قائم ہونے سے لے کر آج تک اسلامی دنیا پہ جو بھی قیامتیں ٹوٹیں، جو بھی جنگیں مسلط ہوئیں ان کے پیچھے صیہونی سوچ اور ریا ست بالواسطہ یا بلا واسط کار فرما نظر آئے گی دنیا کے معاشی نظام پہ صیہونیت کا ایک صد ی سے قبضہ ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کی یرغمال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری افواج کا لوہا اللہ کے کرم اور مدد سے دنیا میں مانا جاتا ہے ہمارے شہیدوں اور غازیوں کا احسان ہے کہ ہماری خود مختاری محفوظ ہے اللہ ان تمام حضرات پہ رحمتیں نازل کرے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیانواز شریف کی ہمت کو سلام جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔

    نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر رہے ہیں،سابق ٕاسرائیلی انٹیلی جنس افسر کا انکشاف

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران کی معاہدے پہ رضا مندی کے باوجود ان پہ جنگ مسلط کی گئی ہےاس کے ایجنڈے میں جو صیہونیوں کا ترتیب شدہ ہے، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیل کا اثر و رسوخ پاکستان کی سرحد تک لایا جائے افغانستان، ایران اور ہندوستان سب کے مشترکہ ایجنڈا کی بنیاد پا کستان دشمنی ہے اور یہ کہ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہوجائیں، پاکستان ہر طرف سے دشمنوں میں گھر جائے اور ایک دست نگر ریاست بن جائے۔

    اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 52 افراد جاں بحق، 154 زخمی

    انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کو، چاہے وہ وہ کسی بھی مکتبہ فکر سے رکھتے ہوں اختلافات کے باوجود اس سازش اور ازلی دشمنوں کے عزائم سمجھنے کی ضرورت ہے،دعا ہے کہ اللہ عالم اسلام کو اتحاد دے، دشمن کو پہچاننے کی توفیق دے، فلسطین آزاد ہو، میرا وطن تا قیامت قائم رہے،اللہ پاک مٹی کے محافظوں کو اپنے سائے میں رکھے، ان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

    خطےکی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ

  • ایران کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں تھا، پینٹاگون

    ایران کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کا کوئی ثبوت نہیں تھا، پینٹاگون

    امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگون‘ نے کانگریس کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ ایسی کوئی خفیہ اطلاع موجود نہیں تھی جس سے ظاہر ہو کہ ایران امریکا پر پہلے حملے کی تیاری کر رہا تھا۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اتوار کو ہونے والے بند کمرہ اجلاسوں میں ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کانگریس کے عملے کو اس بارے میں آگاہ کیا ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’رائٹرز‘ بتایا کہ ایران کی جانب سے عمومی خطرات ضرور تھے، لیکن امریکا پر فوری یا پیشگی حملے کا کوئی واضح ثبوت نہیں ملا۔

    امریکی حکام کے مطابق ایران کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں میزائل تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور بحری جہاز شامل تھے ان حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شہید ہوئے امریکی فوج نے بتایا کہ بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے زیر زمین تنصیبات پر دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے۔

    ایران کا سعودی عرب میں آرامکو آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ،اسرائیل میں بھی گیس کی پیداوار بند

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کا مقصد امریکی عوام کا دفاع کرنا اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے اگر ضرورت پڑی تو کارروائیاں ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔

    تاہم اتوار کی بریفنگ میں حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے امریکا پر پہلے حملے کی کوئی مصدقہ خفیہ اطلاع موجود نہیں تھی، جو اس جنگ کے جواز سے متعلق سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

    ڈیموکریٹ رہنماؤں نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اختیاری جنگ ہے اور اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں بعض ارکان نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ امن مذاکرات ترک کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا، جبکہ عمان جیسے ثالث ممالک کا کہنا تھا کہ بات چیت کے امکانات موجود تھے۔

    امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران کے سیکیورٹی چیف کا اعلان

    دوسری جانب ایران پر حملے میں امریکی شمولیت کو ملک کے لیے وار آف چوائس (مسلط کردہ جنگ) قرار دیا جارہا ہے۔

    ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز نے ایکس پر بیان میں ردعمل دیا کہ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایران پر حملہ کرنا پڑا کیوں کہ اسے جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی صدر ہیں جنہوں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو ختم کر دیا گیا ہے ویتنام اور عراق کے بعد اب ایران، ایک اور جھوٹ، ایک اور جنگ۔

    ایران پر حملے کے بعد امریکی فوج کے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد تنقید کا دائرہ مزید پھیلنے کا امکان ہے۔

    صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشہور وعدے ’میک امریکا گریٹ اگین‘ (میگا) کی حمایت کرنے والے افراد بھی اب کھل کر ان پر تنقید کر رہے ہیں ان کی قریبی ساتھی رہنے والی سابقہ کانگریکس وومن مارجوری ٹیلر گرین نے فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بالکل غیر ضروری تھا۔

    پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر، نائب صدر اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنگوں اور ’رجیم چینج‘ کے مسئلوں میں نہ الجھنے کا فیصلہ کیا تھا اب ہم اپنے فوجی جوانوں کو کھو چکے ہیں۔

    صدر ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اور ’میگا تحریک‘ کے بااثر ترین رہنماؤں میں سے ایک اسٹیو بینن بھی اس معاملے پر ٹرمپ کے مخالف نظر آتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ایرک پرنس بھی واضح تنقید کرنے والے شخص بن کر ابھرے ہیں جو ماضی میں بدنام زمانہ تنظیم ’بلیک واٹر‘ کے ذریعے امریکا کی فوجی کارروا ئیوں کا حصہ رہے ہیں لیکن ایران پر حالیہ حملے پر ان کا مؤقف بہت مختلف ہے ایرک پرنس نے اسٹیو بینن کے ہمراہ ایک پوڈ کاسٹ میں ایران میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے سوال پر کہا کہ ’ٹرمپ نے چند ماہ قبل بتایا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا گیا ہے اس جنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا، یہ ہماری نہیں بلکہ اسرائیل کی جنگ تھی جس میں امریکا کو بھی گھیسٹا گیا ہے۔

    ٹرمپ کی اپنی جماعت ری پبلکن کے رہنما اور امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن تھامس میسی بھی اس معاملے پر ٹرمپ پر برس پڑے ہیں، انہوں نے ایران پر حملہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’امریکہ فرسٹ‘ نہیں ہےجنگ کا فیصلہ کانگریس کی منظوری سے مشروط ہونا چاہئے تھا، وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں گے۔

    25 فیصد امریکی ایران پر حملوں کے حامی،ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی گرگیا

    امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مارک وارنر نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں ایران کی جانب سے حملے کے خدشے کو مسترد کیا ہےانہوں نے کہا کہ ایسی کوئی انٹیلی جنس رپورٹ نہیں تھی جس سے ثابت ہوتا ہو کہ ایران امریکہ کے خلاف حملہ کرنے والا تھا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے کانگریس کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر حملے کی کوئی انٹیلی جنس اطلاعات موجود نہیں تھیں، جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

  • ایران کا  سعودی عرب میں آرامکو آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ،اسرائیل میں بھی گیس کی پیداوار بند

    ایران کا سعودی عرب میں آرامکو آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ،اسرائیل میں بھی گیس کی پیداوار بند

    مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی نے شدت اختیار کر لی ہے جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں حملوں اور جوابی کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے سعودی عرب میں آرامکو آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی،آرامکو ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی سمجھی جاتی ہے اور اس تنصیب پر حملے نے توانائی کے عالمی شعبے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

    سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، حکام نے دمام کے قریب واقع راس تنورہ ریفائنری کو ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا ہے سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ دو ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا، تاہم ان کا ملبہ گرنے سے تیل کی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔

    قطر کی وزارت دفاع نے باضابطہ طور پر بتایا ہے کہ ملک کے دو اہم توانائی مراکز کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے ان میں سے ایک ڈرون نے مسائید کے علاقے میں واقع بجلی گھر کے پانی کے ٹینک کو نشانہ بنایا جبکہ دوسرے ڈرون نے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں قطر انرجی کی ایک تنصیب پر حملہ کیا خوش قسمتی سے ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

    عمان کے بحری سلامتی کے مرکز نے اطلاع دی ہے کہ مسقط کے ساحل سے دور ایک تیل بردار بحری جہاز پر بارود سے بھری کشتی کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم میں زوردار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث عملے کا ایک رکن جان کی بازی ہار گیا جہاز پر موجود دیگر اکیس افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ عمان کی شاہی بحریہ کا ایک جہاز متاثرہ ٹینکر کی نگرانی کر رہا ہے اور دیگر بحری جہازوں کو اس علاقے سے گزرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    دوسری جانب توانائی کی عالمی منڈی میں بھی ہلچل دیکھی جا رہی ہے امریکی کمپنی شیوران نے اطلاع دی ہے کہ اسے اسرائیل کی وزارت توانائی کی جانب سے لیویتھن نامی بڑے گیس فیلڈ سے پیداوار عارضی طور پر روکنے کا حکم ملا ہے یہ گیس فیلڈ اسرائیل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہاں سے مصر کو اربوں ڈالر مالیت کی گیس برآمد کی جاتی ہے ان کی تنصیبات فی الحال محفوظ ہیں لیکن حفاظتی اقدامات کے تحت کام بند کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ ترکیہ میں ایک امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنانے کی خبر ہے جبکہ قبرص میں برطانوی ملٹری بیس کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں اصفہان میں ایک امریکی ڈرون مار گرائے جانے اور کویت میں کئی امریکی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں۔

    کراچی : امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستے بند،اسلام آباد میں ریڈ زون بھی مکمل سیل

    دوسری جانب ایران کے مختلف شہروں میں بھی حملوں کی خبریں ہیں شہر سنندج پر چھ میزائل گرنے کی اطلاع ہے جس میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کا بتایا گیا ہےگزشتہ رات دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے گئے اور بیلسٹک میزائل سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔