ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کی شہادت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای زندہ اور مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک کے اہم امور کی نگرانی کر رہے ہیں اور معمول کے مطابق ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بعض غیر ملکی میڈیا اداروں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حالیہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ان کے صاحبزادے بھی جاں بحق ہو گئے ہیں، تاہم ایرانی میڈیا نے ان اطلاعات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کی شہادت کی خبریں بے بنیاد قرار، ایرانی میڈیا کی وضاحت
