Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • ایلون مسک کی کمپنی کا تیارکردہ راکٹ رواں ہفتے پہلی بار خلا میں جائے گا

    ایلون مسک کی کمپنی کا تیارکردہ راکٹ رواں ہفتے پہلی بار خلا میں جائے گا

    ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا تیار کردہ انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور خلائی راکٹ ایک بار پھر زمین کے مدار کی جانب پرواز کرے گا۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ کی 17 نومبر کو رواں سال کے دوران اولین پرواز کے لیے یہ دوسری کوشش ہوگی اس سے قبل 20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا،جس کے بعد امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اسپیس ایکس کو اسٹار شپ کے مزید تجربات سے روک دیا تھا۔

    تاہم اب ایلون مسک نے بتایا کہ اسٹار شپ کو 17 نومبر کو لانچ کیا جائے گا زمین کی مدار کی جانب سے بھیجی جانے والی آزمائشی پرواز کے دوران اسٹار شپ کے بوسٹر کو لانچ کے 3 منٹ بعد الگ ہوکر خلیج میکسیکو میں گرنا ہوگا اس کے بعد یہ راکٹ سطح سے 150 میل کی بلندی پر زمین کے گرد خلا میں چکر لگا کر ریاست ہوائی کے ساحل پر اترے گا اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو اسٹار شپ کا یہ سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا۔

    غیر ملکی کوچز کی تبدیلی کا امکان،بابراعظم کی کپتانی بھی خطرے میں

    اسٹار شپ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور آزمائشی پرواز میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا اسٹار شپ کو بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ بنیادی طور پر 2 حصوں پر مشتمل ہے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہے جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے،امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی اسپیس ایکس سے اربوں ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں تاکہ اسٹار شپ کے ذریعے انسانوں کو ایک بار پھر چاند کی سطح پر پہنچایا جاسکے۔

    عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

  • ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

    ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

    نیو یارک: ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹوڈیو اے 24 نے 52 سالہ ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے ہیں،اے 24 حقیقی زندگی کی کہانیوں پر فلم بنانے کے لیے معروف ہے، جس نے ’ایکس ماچائنا‘ اور ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ون‘ جیسی پُراثر فلمیں بنائی ہیں۔

    اس فلم کے ڈائریکٹرڈیرن آرونوفسکی ہوں گے، جو اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں یہ فلم 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی والٹر اساکسون کی تحریر کی گئی ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی ہوگی۔

    جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے،کویتی فنکارہ …

    اس کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا،ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی فلم ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے تو یہ واضح نہیں کہ اس کا اسکرین پلے کون تحریر کرے گا ابھی فلم کی کاسٹ کے بارے میں بھی ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    قبل ازیں والٹر اساکسون کی اسٹیو جابز پر تحریر کی گئی سوانح حیات پر بھی 2015 میں ایک فلم بنائی گئی تھی-

    برطانیہ: احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر غزہ کےالشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام …

  • حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، ایلون مسک نے آخر کار اسرائیل،حماس جنگ کے بارے میں بات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین نے یوٹیوب انٹرویو ویڈیو میں ایلون مسک سے پوچھا کہ آپ کیسے امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور غزہ میں موجودہ جنگ ختم ہوگی؟ آپ کو ایسا کون سا راستہ نظر آتا ہے جو دنیا کے اس حصے میں طویل مدت میں انسانی مصائب کو کم کر سکتا ہے؟ –

    مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی آسان جواب نہیں ہے لیکن اگر آپ حماس کے زیادہ ارکان کو قتل کر دیں تو آپ کامیاب نہیں ہوں گےیہ کہنامحفوظ ہےکہ اگر آپ غزہ میں کسی کےبچےکو مارتے ہیں،تو آپ نے حماس کےکم از کم چند ارکان بنائے ہیں ، میری قطعی رائے میں حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا کیونکہ حماس کو فوجی فتح حاصل کر نے کی امید نہیں تھی۔

    ٹیسلا کے سی ای او نے مزید کہا کہ وہ حقیقت میں بدترین ممکنہ مظالم کا ارتکاب کرنا چاہتے تھے تاکہ ایک بڑے جارحانہ اسرائیلی ردعمل کو اکسایا جا سکے اور اسرائیل کے اس ردعمل کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو غزہ اور فلسطین کے لیے نکالا جا سکے وہ حقیقت میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ کیا یہ مسک کا فلسفہ ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے یہ "مناسب” ہے کہ وہ حماس کے ارکان کو تلاش کرے اور یا تو انہیں قتل کرے یا انہیں قید کرے انہوں نے کہا ، "یہ کچھ ایسا ہے جو کرنا ہے کیونکہ وہ دوسری صورت میں آتے رہیں گے اسرائیل کو موبائل ہسپتال فراہم کرنے کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہاں خوراک، پانی اور طبی ضروریات موجود ہوں، اور یہ تمام سہولیات انتہائی شفاف طریقے سے فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ اسے ایک چال کے طور پر نہ دیکھا جا سکے ، انہوں نے کہا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے اصول پر عمل کرنے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ مسک نے حیرت کا اظہار کیا کہ حماس کے ہر رکن کے لیے جسے اسرائیل نے مارا اس نے کتنے اور بنائے ہیں؟ اگر اسرائیل غزہ میں کچھ لوگوں کے بچوں کو مارتا ہےتو اس سے زیادہ غصہ پیدا ہوگا اور شایدطویل مدت میں دہشت گردی ہو گی۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک نے غزہ کے حق میں بات کی ہو۔ پچھلے مہینے، ایلون مسک نے اعلان کیا کہ SpaceX کا Starlink غزہ میں "بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں” کے لیے مواصلاتی تعاون فراہم کرے گا اس اعلان نے اسرائیل کے وزیر مواصلات کو اس اقدام کی مخالفت کا اعلان کرنے پر مجبور کیا مسک نے ایکس پر ذکر کیا کہ غزہ میں زمینی روابط کا اختیار واضح نہیں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس علاقے میں کسی ٹرمینل نے رابطے کی درخواست نہیں کی ہے-

  • ایلون مسک نے پہلی اے آئی چیٹ بوٹ گروک متعارف کرا دی

    ایلون مسک نے پہلی اے آئی چیٹ بوٹ گروک متعارف کرا دی

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی متعارف کرادی-

    باغی ٹی وی: چیٹ جی پی ٹی کی مقبولت کے بعد دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی تھی ایلون مسک نے بھی جولائی 2023 میں ایک اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔،اب اس کمپنی نے اپنی پہلی اے آئی پراڈکٹ گروک متعارف کرا دی ہے جو بنیادی طور پر ایک چیٹ بوٹ ہے۔
    https://x.com/elonmusk/status/1720645900471554146?s=20
    ایلون مسک نے ایکس پر بتایا کہ بہت جلد یہ چیٹ بوٹ ایکس پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب ہوگا ابھی اس چیٹ بوٹ کا بیٹا (beta) ورژن محدود افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ،رہنماؤں کی پی ٹی آئی وفد کو …

    https://x.com/elonmusk/status/1721029443160772875?s=20
    ایلون مسک نے ایک اور ایکس پوسٹ میں بتایا کہ اس چیٹ بوٹ میں جواب دینے کے عمل میں مزاح کو بھی شامل کیا گیا ہےان کا دعویٰ تھا کہ یہ اس وقت دستیاب بہترین اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے ایکس پر دستیاب رئیل ٹائم تفصیلات تک رسائی حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے یہ کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کی تھی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا تھا ایلون مسک چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی کے شریک بانی ہیں البتہ ایلون مسک نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

  • اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    برطانیہ: اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران انتباہ جاری کیا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سے ہوگا،میرے خیال میں اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کو لاحق چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر مخلوقات سے زیادہ طاقتور یا تیزرفتار نہیں، مگر ہم ان سے زیادہ ذہین ہیں، تاہم اب انسانی تاریخ میں پہلی بار ہمیں خود سے زیادہ ذہین چیز کا سامنا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہم اس پر کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں تاہم میرے خیال میں ہمیں اس کی راہ کا تعین کرنا چاہیے جو انسانیت کے لیے مفید ہوگا میرا خیال ہے کہ یہ انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور اگر ہم اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت دیکھیں تو یہ ممکنہ طور پر سب سے بڑا خطرہ ہے۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    یکم نومبر کو برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں امریکا، چین، بھارت، فرانس، جرمنی اور بھارت سمیت 28 ممالک کے حکومتی وفود شریک ہیں،ان سب ممالک نے کانفرنس کے پہلے دن ایک اعلامیے پر بھی دستخط کیے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے ایک ممکنہ بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

  • ایلون مسک کی کمپنی ایکس کارپوریشن کے خلاف مقدمہ دائر

    ایلون مسک کی کمپنی ایکس کارپوریشن کے خلاف مقدمہ دائر

    ایک اشتہاری کمپنی نے ٹوئٹر کا نام تبدیل کرنے پر ایلون مسک کی ایکس کارپوریشن کے خلاف امریکی فیڈرل کورٹ میں ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایکس سوشل میڈیا نامی اشتہاری کمپنی کی جانب سے دائر مقدمے میں ایکس کارپوریشن پر غیر منصفانہ مسابقت اور ٹریڈ مارک چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ایکس ایس ایم نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ وہ 2016 سے ایکس سوشل میڈیا کا رجسٹرڈ مارک استعمال کر رہی ہے،کمپنی کے مطابق ایکس ری برانڈ (ٹوئٹر کے نام میں تبدیلی) اور ایکس کے نشان کو استعمال کرنے پر اسے مالی نقصان کا سامنا ہوا ہے یہ ابھی واضح نہیں کہ ایکس ایس ایم کا کیس کس حد تک مضبوط ہے۔

    گزشتہ روز گاڑی روکنے والوں کو شہباز شریف نے گھر بلا لیا

    قانونی ماہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایکس ٹریڈ مارکس کی بھرمار کے باعث کسی بھی ایکس برانڈڈ کمپنی کے لیے دوسرے کے خلاف مقدمے میں کامیابی کا حصول بہت مشکل ہے مگر یہ ممکنہ طور پر ایلون مسک کی کمپنی کے خلاف پہلا مقدمہ ضرور ہے جس کو مستقبل میں ایکس حرف کے استعمال پر متعدد مقدمات کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ یہ حرف ٹیکنالوجی برانڈز میں بہت عام استعمال ہوتا ہےدرحقیقت مائیکرو سافٹ اور میٹا پلیٹ فارمز نے بھی ایکس کو اپنے ٹریڈ مارکس میں شامل کر رکھا ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی میزبانی سے بھارت کو کتنی آمدنی ہو گی،ماہرین اقتصادیات …

    ایکس سوشل میڈیا کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی کو ایکس کے نام کے استعمال سے روکا جائے اور مالی نقصان کی تلافی کی جائے اس مقدمے پر اب تک ایکس کارپوریشن کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

  • میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

    میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو سیاسی شخصیات کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد والد ایرول مسک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے ایک رپورٹ کے بعد اپنے بیٹے کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں حکومتی فیصلوں پر ایلون مسک کے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا گیا ہےدی یو ایس سن کی رپورٹ کے مطابق ایرول مسک نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے ارب پتی بیٹے کو قتل کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    77 سالہ ایرول مسک نے دی نیویارکر کے ایک حالیہ مضمون پر تنقید کرتے ہوئے اسے "ہٹ جاب” قرار دیا۔ اس مضمون میں حکومتی فیصلوں پر دنیا کے امیر ترین شخص کے اثر و رسوخ کا جائزہ لیا گیااس آرٹیکل میں روس یوکرین تنازعے میں اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سیٹلائٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، …

    پینٹاگون کے حکام نےایلون مسک کو ایک "غیر منتخب اہلکار” سے تشبیہ دی اور ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں ان کے موقف پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں یوکرین کے تنازعے میں اسپیس ایکس کے سٹار لنک سیٹلائٹس کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    ایرول مسک نے اپنے بیٹے کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے، ایلون کی حفاظت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا، اس کے ارد گرد زیادہ توجہ اور جانچ پڑتال کے پیش نظر ایلون مسک اس سے قبل عوامی طور پر اپنے والد کو "خوفناک انسان” کہہ چکے ہیں۔

    جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک کے گزشتہ سال ٹوئٹر خریدنے کے بعد غیر ملکی ممالک کے ساتھ روابط دیکھنے کے لائق ہیں جب ایرول مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ ایسے حالات میں حکومت ایلون کو قتل بھی کر سکتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ’جی ہاں۔

  • ایلون مسک کاصحافیوں کے لئے بڑا اعلان

    ایلون مسک کاصحافیوں کے لئے بڑا اعلان

    ایکس اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایکس استعمال کرنے والے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اظہارِ رائے کی آزادی اور لکھاریوں سے متعلق بیان جاری کیا ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اگر آپ صحافی ہیں جو لکھتے ہوئے آزادی چاہتا ہے اور زیادہ آمدنی کا خواہش مند ہے تو اس پلیٹ فارم پر اپنی لکھائی پبلش کرے۔


    ایلون مسک کی ٹویٹ پر پاکستانی جرنلسٹ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم اور دنیا بھر میں ہزاروں ایسے لوگ ہوں گے جو آزادانہ طور پر بات نہیں کر سکتے، یہ پلیٹ فارم صحافیوں کی زندگیاں بدل دے گا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ میں ایک صحافی ہوں اور آپ نے قتل اور عصمت دری سے متعلق جرائم کی خبریں شیئر کرنے پر میرے اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی۔ اسی لیے ویب سائٹس اب بھی جرائم کی اطلاع دینے کے لیے اچھی ہیں۔ آپ کو پہلے اس مسئلے کو ٹھیک کرنا چاہیے۔


    ایک ایکس کے صارف نے لکھا کہ ‘سوشل میڈیا کا مستقبل اتنا روشن کبھی نہیں رہا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ آپ ایک نعمت ہیں، ایلون! آپ کا وژن بے مثال ہے-

    ایلون مسک نے ایکس (ٹوئیٹر) پر بلاک فیچر ختم کرنے کا کہہ دیا

    قبل ازیں سوشل میڈیا ایپ ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا کیونکہ ایکش نے اہم فیچر ختم کرنے کا عندیہ دے دیا جبکہ ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کیے گئے سوال کے جس میں انہوں نے پوچھا کہ کیا کبھی کسی کو بلاک کرنے یا خاموش کرنے کی کوئی وجہ ہے؟ اپنی وجوہات بتائیں۔

    واضح رہے کہ صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دیگر صارفین کے سامنے سوالات رکھے تھے جس پر جواب خود مالک ایلون مسک نے دے دیا جس میں انہوں نے لکھا کہ بلاک کو فیچر کے طور پر ڈیلیٹ کیا جائے گا، سوائے براہ راست میسج کے علاوہ ازیں انہوں نے لکھا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

    تاہم خیال رہے کہ بلاک فیچر صارفین کو اپنے مواد کو مکمل طور پر دیکھنے سے روکنے کی اجازت دیتا ہے اور اس آپسن کو کب ہٹایا جائے گا اب تک اس حوالے سے مسک نے کوئی تاریخ نہیں دی ہے کیونکہ یہ آپشن ابھی تک موجود ہے جبکہ ایک صارف کی جانب سے یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بلاک آپشن کو ہٹانا ایپ اسٹور کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا آیا اسے ہٹایا جائے گا یا پھر اس کا متبادل تلاش کیا جائے گا-

  • ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ

    ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ

    ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس یعنی ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک بار پھر میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے ساتھ مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹ کا عندیہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ مارک زکربرگ سے مجوزہ کیج فائٹ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریم کی جائے گی ایکس پر لائیو اسٹریم ہونے والی فائٹ سے اکٹھی ہونے والی تمام رقم فلاحی مقاصد کے لیے خرچ کی جائے گی تاہم انہوں نے فائٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں-

    خواتین میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کےعلاج کیلئے تیار گولی کی منظوری مل گئی

    ایک صرف نے پوچھا کہ ایلون، لڑائی کا کیا فائدہ؟ کیا یہ آپ کو ورزش کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟جس پر ایلون مسک نے کہا کہ یہ جنگ کی ایک مہذب شکل ہے۔ مردوں کو جنگ پسند ہے۔


    اس سے قبل ایک اور میسج میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دن بھر وزن اٹھا کر اس فائٹ کے لیے تیاری کر رہے ہیں 20 جون کو ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بظاہر مذاق میں مارک زکربرگ کو فائٹ کا چیلنج کیا تھا جو جسٹو مارشل آرٹ کے ماہر مارک زکربرگ نے بھی 21 جون اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘مجھے لوکیشن بھیجیں’۔

    ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی …

    جس پر ایلون مسک نے اپنے جواب میں لاس ویگاس میں موجود وینیو Vegas Octagon کے بارے میں لکھا، یہ وہ جگہ ہے جہاں ایم ایم اے فائٹس ہوتی ہیں اس کے چند دن بعد ایلون مسک نے بتایا تھا کہ انہوں نے کیج فائٹ کے لیے تربیت شروع کر دی ہے، مگر پھر اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی اب انہوں نے ایک بار پھر فائٹ کے حوالے سے پیغامات پوسٹ کیے ہیں۔

  • ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف

    ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف

    ٹوئٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مشہور برڈ لوگو (logo) کا متبادل پیش کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شئیر کی جبکہ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو اورکی جانب سے ٹوئٹر کے نئے لوگو کی تصویر ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کی گئی۔


    ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ ایلون مسک نے بھی اپنی پروفائل امیج بھی اس لوگو سے تبدیل کرتے ہوئے ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا ہے۔

    ٹوئٹر صارفین کو ڈی ایم بھیجنے کیلئے بھی فیس ادا کرنا ہو گی

    ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر نے ہمارے رابطوں کے انداز کو بدل دیا اور اب ایکس اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گا،جس کا ہم ابھی تصور کرنا شروع کر رہے ہیں۔


    واضح رہے کہ 23 جولائی کو ایلون مسک نے کہا تھا کہ بہت جلد ہم ٹوئٹر برانڈ اور تمام پرندوں کو خیرباد کہہ دیں گے، اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ آج شب (23 جولائی کی شب) پوسٹ کیاجائےگا اور اسے 24 جولائی کو لائیوکردیا جائے گا اس تبدیلی کے بعد ٹوئٹر ایک خودمختار کمپنی نہیں رہے گی بلکہ اسے ایک نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

    دنیا بھرمیں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ کیوں؟ سائنسدانوں نے بڑی وجہ بتا دی

    ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں جن میں ٹوئٹر بلیو سروس قابل ذکر ہے اپریل میں عارضی طور پر ٹوئٹر کے روایتی لوگو کو ڈوگی کوائن کے کتے والے لوگو سے تبدیل کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹوئٹر کا نیلے پرندے کا لوگو ایک باسکٹ بال اسٹار لیری برڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنایا گیا تھا،ٹوئٹر کے شریک بانی بز اسٹون نے اس پرندے کو لیری کا نام دیا تھا اور اب اس کا عہد جلد ختم ہونے والا ہے۔

    ناسا نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے پر خلائی جہاز روانہ کرے گا