Baaghi TV

Tag: این ڈی ایم اے

  • 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ملک گیر الرٹ جاری

    10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ملک گیر الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے۔ دریائے سندھ پر تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی، اور دریائے جہلم پر منگلا کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔

    الرٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں (ہل ٹورنٹس) میں بارشوں کے باعث شدید بہاؤ متوقع ہے۔ بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کیا ہے جہاں دریائے ہنزہ، شیگر، ہسپار، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر سمیت آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، ہویلی اور باغ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ حساس علاقوں کے رہائشی 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے مشینری اور پمپس ہمہ وقت تیار رکھیں۔

    اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    سابق کرکٹر محمد یوسف نے برانڈ لانچ کردیا

  • ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے، دریائے چناب کے مرالہ اور قادرآباد مقامات پر کم درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، پنجکوڑہ، چترال، ہنزہ، اور دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، شدید بارشوں کے پیش نظر شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    اسی طرح شمال مشرقی پنجاب کے پیر پنجال سلسلے سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی اور سیلاب کاخطرہ ہے ، آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا بھی خدشہ ہے اور گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔

    این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے کیرتھر رینج سے نکلنے والے ندی نالوں، خاص طور پر آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا قبل از وقت بندوبست رکھیں، حساس علاقوں کے مکین ہنگامی صورتحال کے لیے 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں، سیلابی علاقوں کے مکین ٹی وی اور موبائل الرٹس کے ذریعے سرکاری وارننگز سے آگاہ رہیں۔

    علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

  • این ڈی ایم اے کا  گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری

    این ڈی ایم اے کا گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے گلیشیائی گلوف (Glacial Lake Outburst Flood) کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں کی کڑی نگرانی، فوری وارننگ، انخلا اور ہنگامی ردعمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں، سول ڈیفنس اور ایمبولینس سروسز کو بھی الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی مشینری اور آلات کی دستیابی بروقت ممکن بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ حساس علاقوں میں مشقوں کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دریاؤں، نالوں اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں، جبکہ سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گلیشیئر کے قریب علاقوں میں ٹریکنگ یا سفر سے پرہیز کریں۔

    مزید برآں، این ڈی ایم اے نے ہنگامی حالات میں سڑکوں کی بحالی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

    ایئر انڈیا کا پائلٹ پرواز سے قبل بے ہوش، فوری اسپتال منتقل

    شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار

    افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی رک گئی، پی او آر کارڈز میں توسیع زیر غور

    را نے ہمیں پاکستان کے خلاف استعمال کیا، مودی نے دھوکہ دیا،بلوچ علیحدگی پسند رہنما کا اعتراف

  • تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےکشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

    اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے 31 مئی کے دوران آندھی اور بارش کا امکان ہے اس بارے میں این ڈی ایم اے نے بھی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےراولپنڈی، مری، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور جھنگ میں آندھی اور بارش کی توقع ہے، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ میں بھی بارش کا امکان ہے –

    سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، بونیر، پشاور، مالاکنڈ، مردان، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے کوئٹہ، ژوب، بارکھان، خضدار اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، میرپور، دیامر، استور، ا سکردو ، گلگت، ہنزہ اور شگر میں بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے، ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور شمال مغرب سے گرم ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

    اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت آگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال چیک کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں میں محتاط رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

    آرمی چیف ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

    دوسری جانب شہریوں نے اتوار کو ہلکی ژالہ باری اور بارش کے دوران گاڑیوں کو چھتوں تلے محفوظ کرنا شروع کردیا جب کہ جڑوں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

  • لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

    لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

    اسلام آباد:لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامان شامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے اب تک این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے جس میں خوراک، طبی سامان، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

    زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی،واسا نےواٹر ایمرجنسی نافذ کردی

    حکومتِ پاکستان ان ممالک کے جنگ زدہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

    یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ تنازع:خاتون انفلوئنسر کوریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں

  • ملائیشیا :سیلاب متاثرین  کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    ملائیشیا :سیلاب متاثرین کیلئے 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جائے گا

    اسلام آباد: ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امدادی سامان کل کوالالمپور روانہ کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گا اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر امدادی سامان کے روانگی کی تقریب منعقد کی گئی، خصوصی طیارہ امداد لے کر کل صبح اسلام آباد سے کوالا لمپور روانہ ہو گا، اور ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امداد ی سامان روانہ کیا جائے گا۔

    امدادی سامان میں ادویات، راشن، خیمے اور کمبل شامل ہیں جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے روانہ کی جائے گی، وفا قی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ملائیشیا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کےضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیااور حکو مت اور پاکستانی عوام کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا میں موجود مون سون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آیا، جس سے 38 اضلاع متاثر ہوئے۔

  • پاکستان کا فلسطین اور لبنان کے لیے سامان بھیجنے کا فیصلہ

    پاکستان کا فلسطین اور لبنان کے لیے سامان بھیجنے کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایم ڈی این ڈی ایم اے کے مطابق فی طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ سامان کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا جس میں اشیائےخور و نوش کے علاوہ کمبل، خیمے اورادویات شامل ہوں گی این ڈی ایم اے نے کارگو ائیرکرافٹ آپریٹ کرنے والی کمپنیزسے پیشکشیں طلب کرلی ہیں، بولی میں شریک ہونے کے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں،بولی کی دستاویزات 13 اکتوبر تک جمع کروائی جاسکتی ہیں، ‏درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں اسی روز کھولی جائیں گی۔

    میجر (ر) میثم رضا اعوان نے شہباز گل کو اوقات یاد دلا دی

    پاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے،آئی ایم ایف

    صحرا صحارا میں بارش،50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی

  • این ڈی ایم اے  نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    این ڈی ایم اے نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے اسموگ ایڈوائزری جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی :این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں ائیرکوالٹی انڈیکس معتدل سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے،گوجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

    ایڈوائزری میں عوام سے کہا گیا ہے کہ بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں،باہر جاتے وقت ماسک پہنیں، مقامی ہوا کے معیار کی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں، نظام تنفس کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

    افغانستان کا ایران اور چین کے ساتھ تجارتی راہداریاں بنانے کا اعلان

    اسموگ کیا ہے؟

    اسموگ بنیادی طور پر فضائی آلودگی کی ایک قسم ہے اور اس لفظ کا پہلی بار استعمال 1900 کی ابتدا میں کیا گیا تھادھویں (اسموک) اور دھند (فوگ) کے امتزاج کے لیے اسموگ لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور موجودہ عہد میں کچھ شہروں میں یہ بہت عام مسئلہ ہے نائٹروجن آکسائیڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں، کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر گیسیں اسموگ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس کی 2 اقسام ہیں فوٹو کیمیکل اسموگ اور انڈسٹریل اسموگ، فوٹو کیمیکل اسموگ زیادہ عام ہوتی ہے جبکہ انڈسٹریل اسموگ کسی زمانے میں زیادہ عام تھی، مگر اب اس کے پھیلاؤ میں کمی آچکی ہے، پیٹرول یا ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں، صنعتی پلانٹس کا دھواں اور فصلیں جلانا اسموگ بننے کی بڑی وجوہات ہیں۔

    روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ

    اسموگ صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے جیسے سانس لینا مشکل ہو سکتا ہے، کھانسی، سینے میں تکلیف، آنکھوں میں خارش، دمہ کی علامات کی شدت بڑھنا، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسی طرح یہ زہریلا دھواں پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں اگر ممکن ہو تو گھر میں ائیر purifier کا استعمال کریں تاکہ اندرونی فضا آلودگی سے بچ سکےاگر دمہ کے شکار ہیں تو ہر وقت اپنے پاس ان ہیلر رکھیں، اگر حالت اچانک خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر اسموگ میں نکلنا ضروری ہے تو ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹریفک جام میں پھنسنے کا امکان ہو، اگر ٹریفک میں پھنس جائیں تو زہریلے دھویں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں-

    پاکستان آرمی نے فلسطینیوں کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کردی

  • حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کے باعث بہاولنگر اور دیگر مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

    باغی ٹی وی : دریا سے ملحقہ 86 مواضعات کی درجنوں آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا، ہزاروں لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے ، بند ٹوٹنے سے مومیکا، توگیرہ ہٹھاڑ اور متعدد آبادیوں کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو نقل مکانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 2547 افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    ادھرعارف والا میں بھی دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ مزید تیز ہونے سےکئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستی بھورے کے مقام پر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس کی وجہ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ بھی کٹ گیا دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوئی ہے ، فرید آباد میں عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے ریلے کی زد میں آ گئے ہیں۔

    زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی …

    دریائے سندھ میں بھی گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث ساجن واگھڑ، عبدالرحمان واگھڑ، ممتاز مزاری سميت 15 سے زائد دیہات زیر آب آگئے جن کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے مون سون کی حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بارشوں سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں این ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق 25 جون سے 29 جولائی تک بارشوں اور سیلاب سے ملک میں 173 افراد جان سےگئے جس میں 69 مرد، 32 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں۔

    سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 47، سندھ میں 21، آزاد کشمیر میں 12، بلوچستان میں10اور گلگت بلتستان میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں، مون سون بارشوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 260 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 110 مرد، 76 خواتین اور 74 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 158 افراد پنجاب میں زخمی ہوئے ملک بھر میں بارشوں سے 1485 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 475 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔

    غیرملکی خاتون کی آمد کی فیک خبر شئیر کرنے پرنوجوان گرفتار