Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ

    نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کا دورہ

    نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فارمنارٹی رائٹس کے وفد نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر نے معززمہمانوںکاکلب آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مینارٹیزکوپاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں اور وہ بطورپاکستانی شہری ملک وقوم کی ترقی میں اپنابھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔ مینارٹیزوفد میںشامل خالد شہزاد ، آصف عقیل ، ڈاکٹر آئرہ اندریاس ، شہزاد فرانسس ، حبقوق گل اور ایڈوکیٹ عاطف نے کہاکہ کرسچئن میرج اور طلاق کے قانون پر حکومت نظرثانی کرے تاکہ مسیحیوں کو طلاق کی خاندانی پیچیدگیوں سے آزادی ملے۔ انھوں نے مزید کہاکہ سرکاری ملازمتوںمیں 5 فیصدجاب کوٹہ کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایاجارہا اس پر بھی توجہ کی ضرورت ہے ۔ وفد نے نومنتخب گورننگ باڈی کی کامیابی پر نیک تمناﺅں کا اظہارکیااور پھول پیش کئے۔

  • اسلام آباد میں دو گروپوں میں لڑائی کے دوران آمنے سامنے سے فائرنگ کی گئ

    اسلام آباد میں دو گروپوں میں لڑائی کے دوران آمنے سامنے سے فائرنگ کی گئ

    پشاور:تھانہ گلبھار کے حدود میں واقع محلہ اسلام آباد میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جسمیں ایک فریق نے دوسرے فریق پر آمنے سامنے سے فائرنگ کی، واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلبھار رحمت اللہ خان نے ایس ایچ او تھانہ گلبھار واجد خان کو ٹاسک دیدیا۔
    چند لمحوں میں پی اے ایس آئی تھانہ گلبھار سہراب خان نے بمعہ نفری پہنچ کر واقع پر موجود 3 ملزمان گرفتار کر لئے، دونوں گروپس سے تین عدد پسٹلز جو کہ ایک نائن ایم ایم پستول جبکہ 2 عدد تیس بور پستولیں قبضے میں لئے گئے، اور 3 نوجوانان بعمر 20، 21 اور 24 سال کو اسی وقت ہتھکڑیاں پہنا کر تھانے کے حوالات میں بند کر دئیے، مزید تفتیش جاری ہے

  • مریم خود کولیڈر اورحمزہ کو کارکن سمجھتی ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    مریم خود کولیڈر اورحمزہ کو کارکن سمجھتی ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایک قیدی کو رہائی ملی ہے تووہ حاجی بن کر لاہور کی سڑکوں پر لوگوں کو بے وقوف بناتا رہا،مریم اور حمزہ کے حمایتی بارہا ٹکرائے۔ ڈسکہ الیکشن پرالیکشن کمیشن کے فیصلے پر ان کی خوشی بتاتی ہے کہ ان کی زبانوں کے ساتھ انکے ہاتھ بھی بہت لمبے ہیں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایوان وزیراعلی میں سینئر ممبربورڈ آف ریونیوکے ہمراہ پریس کانفرنس
    لاہور27فروری: کسی نظام کوبدلنے کے لئے جرات مندقیادت ہی اصلاحات متعارف کراسکتی ہے – جاتی امراوالوں نے پورے پاکستان کی نمبرداری کاٹھیکہ ظل سبحانی کے سپرد کردیا-وزیراعظم عمران خان نے ن لیگ کے اس ہینڈ پک نظام کو ختم کیا اور عوام کو ان کے حقوق دیئے-ن لیگ کے دور میں اسٹام فروش مافیا نے ن لیگ کی چھتری تلے جرائم پیشہ اور قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹنے کے لئے نیٹ ورک بنایا- تبدیلی یہ ہے کہ جو غلط ہورہا تھا ہم نے اس کو روکا ہے اور اس کا حصہ بننے سے انکار بھی کردیا ہے- جعلی راجکماری اب پھولن دیوی کا روپ دھار چکی ہے یہ سیاسی بونے اپنا قداونچا کرنے کے لئے عمران کا نام جپتے رہتے ہیں -ان کی سیاست عمران کے نام کی مرہون منت ہے -گزشتہ روز ایک قیدی کو رہائی ملی ہے تووہ حاجی بن کر لاہور کی سڑکوں پر لوگوں کو بے وقوف بناتا رہا – اس حاجی کو پتہ ہونا چاہیے کہ ابھی مقدمہ ختم نہیں ہوا- اس قیدی کی رہائی پر استقبالیہ کارکنوں کا ٹولیوں میں بٹ کرمریم اور حمزہ کے علیحدہ علیحدہ نعرے لگانامستقبل میں ن لیگ کے اندر ہونے والی اکھاڑ پچھاڑ کی واضح تصویر پیش کررہا تھا- مریم،حمزہ کو کارکن اور خود کو لیڈر سمجھتی ہیں،ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتی- ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج ایوان وزیراعلی میں سینئر ممبربورڈ آف ریونیوبابرحیات تارڑکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کرپشن کی مشین نصب ہونے جارہی ہے۔بلاول کے بابا اس مشین کے ذریعے سینٹ الیکشن کے نتائج کی انجینئرنگ کریں گے- انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن پرالیکشن کمیشن کے فیصلے پر ان کی خوشی بتاتی ہے کہ ان کی زبانوں کے ساتھ انکے ہاتھ بھی بہت لمبے ہیں۔ پنجاب میں ن لیگ اور پی پی میں ایک مفاہمتی فارمولا طے ہوا اور انہوں نے اپنے کاغذات واپس لے کرروایتی مک مکا کا ایک دفعہ پھر مظاہرہ کیا ہے -وفاق میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرنے کے معاملے پر کرپشن کے تحفظ کے لئے مفاہمتی فارمولا اپنایا گیا۔ پانچ سال پی پی نے ن لیگ سے نہیں پوچھا اور اگلے پانچ سال ن لیگ نے ان سے کوئی سوال نہ کیا۔پھر انہیں یہ پریشانی لاحق ہوئی کہ یہ تیسرا کون ہے جو ان سے کرپشن کا حساب مانگ رہا ہے۔ یہ عمران خان ہے جو عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکران کی کرپشن کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام میں بے شمار خامیاں ہیں یہاں چور چوہدری بنا رہا اور جتنا لچا اتنا اچا والا فارمولا چلتا رہا۔ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے اس نظام کو بدلنا ہمارا فرض ہے جو لوگ حاجی بن کر قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنایا ہوا ہے ان کا علاج قانون سے ہی کریں گے۔ عمران خان نے اڑھائی سال میں ہر ادارے میں اصلاحات متعارف کرائیں۔ عدالتی نظام کو مضبوط کئے بغیر سسٹم بدلنے کا خواب حقیقت میں نہیں بدل سکتا-ایک اور سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے خوابوں کی دنیا میں بسیرا کیا ہوا ہے اور دن میں بھی خواب دیکھتے رہتی ہے۔ لانگ مارچ، استعفوں کی تاریخیں، حکومت کو گھر بھیجنے کی دھمکیاں یہ سب سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں۔ راجہ گدھ لندن میں بیٹھ کر ترازو پکڑ کر سینٹ کے ووٹروں کا بھاؤ تاؤ کر رہا ہے۔ مریم نے قوم کو نہیں بتایا کہ جو بیمار علاج کیلئے گیا تھا وہ واپس کیوں نہیں آیا۔ مریم خود کولیڈر اورحمزہ کو کارکن سمجھتی ہیں –

  • مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی ڈیل سے ثابت ہو گیا حکمران اور اپوزیشن جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں

    مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی ڈیل سے ثابت ہو گیا حکمران اور اپوزیشن جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں

    پشاور ( پ ر)جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اگر واقعی2018 سینٹ انتخابات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو وہ 2020چیئرمین سینٹ کے انتخابات کی تحقیقات بھی کرا لیں۔کیسے صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے اس کی بھی مکمل جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔صدیق الرحمن پراچہ نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی ڈیل نے یہ ثابت کر دیاہے کہ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں پارٹیوں نے پنجاب سے 5، 5 سینیٹرز اور ایک ق لیگ کا بلامقابلہ منتخب ہونا کسی ڈیل کا شاخسانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پھر دعویٰ کیا جاتا ہے کہ این ار او نہیں دوں گا اور دوسری طرف مریم نواز کہتی ہیں کہ ہم مقابلہ کریں گے چوروں کا ٹولہ مک مکا کر بیٹھا ہے اور عوام کے لیے ٹوپی ڈرامہ لگایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں کوئی شرم نہیں کوئی حیا بھی نہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ایسی جرات کسی دوسری پارٹی کے لیڈر میںنہیں یہ صرف جماعت اسلامی کے لوگ ہی کر سکتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحیقیقاتی کمیٹی کی تمام کاروائی براہ راست عوام کو دکھائی جائے ۔تاکہ عوام خود فیصلہ کرے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت میں جو ملوث ہے ان کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی احتساب کی بات کرتی ہے اس لیے کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ کمیٹی میں شامل لوگ خود قابل تفتیش ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، یہ حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔ مشرف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور پی ٹی آئی کے لوگوں کی پالیسیاں اور حکمت عملیاں ایک ہی ہیں۔ اور اب اس حکومت کا جانا بنتا ہے.

  • عثمان بزدارنے  بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا!!

    عثمان بزدارنے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا!!

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا قلعہ کالر والا میں نجی سکول میں فائرنگ سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس، ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔
    لاہور27 فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ کے علاقے قلعہ کالر والا میں نجی سکول میں فائرنگ سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اورانصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • راولپنڈی، اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

    راولپنڈی، اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

    Iراولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت،13سال قید اور04لاکھ30ہزار روپے جرمانے کی سزاسنا دی،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی کو قتل جبکہ بھتیجی کو زخمی کردیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج مظفر نواز ملک ASJنے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں نامزد ملزم سلطان محمود کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،ملزم کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ 03لاکھ روپے جرمانہ،اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید معہ01لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں 03سال قید معہ30ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں،ملزم سلطان محمود نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی بشیر کو قتل جبکہ بھتیجی ناظمی شاہین کو زخمی کردیاتھا،قتل،اقدام قتل اورضرر کا مقدمہ مقتول کے بیٹے محمد فیضان کی مدعیت میں اکتوبر 2019میں تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا،کلرسیداں پولیس نے سلطان محمود کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم قرارواقعی سزا ملنا انصاف کی جیت ہے۔

    راولپنڈی:تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے،موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے،ایس پی صدرکامران حمیدکا کہناتھاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، نامزد ملزمان اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی.

  • 27 فروری ہماری تاریخ کا یادگار دن اور روشن باب ہے، اسد قیصر

    27 فروری ہماری تاریخ کا یادگار دن اور روشن باب ہے، اسد قیصر

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا تاریخی دن پاکستان کی ہسٹری میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 فروری ہماری تاریخ کا یادگار دن اور روشن باب ہے، اس دن ہماری بہادر فوج نے دشمن کو سرپرائز دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت نے ہماری سرحدوں کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی کے گاؤں کنڈن میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے جوانو نے فضاوں سے بھارتی پائلٹ کو نیچے گرایا،ہم خطے میں امن کے خواہشمند ہیں، امن کے اس جذبے کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے، پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
    وزیراعظم نے ہر پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں اورکشمیری عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، حق خوداردایت کشمیر عوام کا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے سود کے خلاف بل پاس کیا ہے،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ریاست جس میں امیر اور غریب برابر ہوں، کمزور اور طاقتور کے لیے ایک جیسا قانون ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر حضور کی حرمت کے لیے آواز اٹھائی، پہلی بار پشتونوں کو حکومت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پشتونوں کو شناخت دی ہے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سیٹ کے لیے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا،آج کے حالات کی وجہ سابق حکومتیں ہیں جو قومی اداروں کو نقصان میں چھوڑ کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی اداروں کو بری طرح لوٹا گیا، پانچ سال کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ آئیں گے،ماضی کے برعکس آج ایل این جی کے نئے سستے معاہدے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کر رہے، عمران خان کو اللہ نے ہر میدان میں کامیاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کا میدان ہو سماجی خدمات ہوں وزیراعظم پاکستان نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا، مجھے پورا یقین ہے کہ اللہ پاک عمران خان اور پاکستان کے عوام کو کامیاب کرے گا، آج ملک کی معشیت بہتر ہو رہی ہے صنعت چل رہی ہے۔

  • لاہور ابابیل فورس تشکیل، فورس کی کاروائی کا عمل کیسا ہوگا؟

    لاہور ابابیل فورس تشکیل، فورس کی کاروائی کا عمل کیسا ہوگا؟

    لاہور پولیس کا جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور احسن اقدام پیش کیا۔ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں موثر پٹرولنگ کےلئے ابابیل فورس تشکیل، سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے ابابیل فورس کا افتتاح کر دیا، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کی شرکت، تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز چوہدری احسن سیف اللہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کی بھی شرکت، افتتاحی تقریب میں تمام ڈویژنل افسران، اے ایس پیز کی بھی شرکت، 20 موٹر سائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑے گا،شہر بھر میں 518 ہاٹ سپاٹ علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی۔ اے کیٹیگری کے 35 تھانوں کی حدود میں 20 موٹرسائیکلوں کا ابابیل سکواڈ کریمنلز کو پکڑنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے.ابابیل سکواڈ کا ایک سیکشن، چار سب سیکشن میں گشت کریں گے۔ ایک سیکشن کا انچارج ایک اے ایس آئی، ایک محرر، ایک نائب محرر اور 25 کانسٹیبل ہوں گے۔ابابیل سکواڈ کے ہر موٹر سائیکل پر دو مسلحہ جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ابابیل سکواڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں ڈیوٹی کریں گے، دوران ڈیوٹی عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کیا جائے گاابابیل فورس کے پاس اسلحہ، گولیاں اور وائرلیس سیٹ ہوں گے.

  • تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ

    تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ

    راولپنڈی: تھانہ چونترہ کے علاقہ بلیو ورلڈ سٹی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے محمد عثمان نامی شخص کے جاں بحق ہونے کا معاملہ کھل گیا۔پولیس واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی۔
    ابتدائ تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے، موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئ ہے، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان اور ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرارواقعی سزا دلوائ جاۓ گی۔

  • 13 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی و نازیبا ویڈیو بنانے پر  ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

    13 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی و نازیبا ویڈیو بنانے پر ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

    نوشہرہ:- اکوڑہ پولیس نے 13 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ مسمی (و)بعمر 13 سال ساکن اکوڑہ نے اپنے واکد کے ہمراہ پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ بازار میں موجود تھا کہ دو کسان مجھے ٹک ٹاک آئی ڈی بنانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے۔ خالی مکان کے چھت پر میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور ویڈیو بنائی اور خاموش رہنے کی دھکمی دی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے 13 سالہ لڑکے کیساتھ بد فعلی اور نازیبا ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں عالم خان SHO اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔چند گھنٹوں کی محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ ملزمان انس ولد سجاد اور عبداحسیب ولد مصدق ساکنان اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کا اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کیا۔