Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

    نوجوان کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار

    پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شاہ پور اور تھانہ چمکنی کی حدود میں الگ الگ کاروائیوں کے دوران اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا ہے. تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کرنے اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر اسلحہ دو عدد 30 بور پستول ، 5 عدد موٹر سائیکلیں اور ایک عدد موبائیل فون برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق مدعی عصمت اللہ ولد پرویز خان سکنہ محمد زئی نے مورخہ 10 ستمبر 2020 کو تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے بیان کیا کہ اس کے بھائی عرفان اللہ ولد پرویز بعمر 25 سال جو کہ رکشہ ڈرائیور ہے، کو کسی نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
    اسی طرح مدعی سلیمان ولد خیر محمد سکنہ گڑھی ممتاز نے تھانہ چمکنی پو لیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ سبزی منڈی کے قریب مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا جب واپس آیا تو کوئی نامعلوم ملزمان اس کا موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تھے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
    ایس پی رورل سجاد حسین نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور محمد رفیق خان، ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین خان اورتفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انکو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
    اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور محمد رفیق خان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا جس کے دوران مختلف پہلووں پر کام کرتے ہوئے قریبی روابط رکھنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران نوجوان عرفان اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر ملزم عاصم ولد سلیم خان سکنہ محمد زئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوجوان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کر نے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
    اسی طرح اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند مشکوک افراد ورمغل پل چوہا گجر میں کسی سنگین واردات کی عرض سے موجود ہیں جس پر اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی سردار حسین خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کیساتھ ملزمان ابراہیم ولد ثمر گل سکنہ غریب آباد پھندو اور محمد اسحاق عرف کاکو ولد امیر محمد سکنہ وابیان کالونی کو گرفتار کرکے جن کی نشا ندہی پر 5 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں ، ایک عدد پستول اور ایک موبائیل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت میں  ملوث  لوگوں کا  میڈیا کو بتاوں گا، سینیٹر مشتاق احمد

    سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت میں ملوث لوگوں کا میڈیا کو بتاوں گا، سینیٹر مشتاق احمد

    پشاور: جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد خان کا حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا اعلان
    سینٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے ک تحیقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گا، کمیٹی کی تمام کاروائی براہ راست عوام کو دکھائی جائے، سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت میں جو ملوث ہے کمیٹی اور میڈیا کو بتاوں گا،جماعت اسلامی احتساب کی بات کرتی ہے اس لیے کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گا، خودساختہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے پیش ہونے کا نوٹس ملا ہے۔ کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔ کمیٹی میں شامل لوگ خود قابل تفتیش ہیں، شہزاد اکبراور شیریں مزاری براہ راست منتخب ممبر نہیں ہیں، منتخب سینٹر ہوں صوبے کے اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا ہے، منتخب نمائندے کو غیرمنتخب لوگوں نے بلایا ہے۔

  • پاک فضایہ کی کامیابی منانے کے لئے اروا فاونڈیشن کے زیر اہتمام یادگار تقریب منعقد

    پاک فضایہ کی کامیابی منانے کے لئے اروا فاونڈیشن کے زیر اہتمام یادگار تقریب منعقد

    27فروری2019 پاک فضائیہ کی یاد گار فتح پاک فضائیہ کی اس دلیری اور شاندار کامیابی کو منانے کے لئے
    اروا فاونڈیشن کے زیر اہتمام یادگار تقریب منعقد کی گیی۔
    تقریب کی صدارت اروا فاونڈیشن کے مرزا اسد اللہ سعید نے کی۔تقریب میں صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاریصوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ ، چوہدری سلطان علی ۔اشرف بٹر ایڈووکیٹ, چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم , ممتاز حامد منصور، صفدراحمد ،قاسم علی قاسمی, چوہدری محمد ارشد گجر , منظور احمد, اروا فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری رانا ظہیر اصغر نے شرکت کی۔
    سید یاور بخاری صوبائی وزیرنے کہا کہ وہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
    پاک فوج نے وطن عزیز کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں

    سردار مہندر پال سنگھ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزا سرائی کو برداشت نہیں کریں گے ۔
    مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کی سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں.پاک فوج نڈر، بہادر اور دشمن کے ہر وار کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے.قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اپنی فوج کے خلاف بولنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ محمود کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کا دورہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ محمود کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ محمود کا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کا دورہ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول بھی ان کے ہمراہ تھی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال میں موجود مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ مریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے حکومت پنجاب تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے. ہسپتال کے دورے کا مقصد انتظامات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج ومعالجے کے سلسلے میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتر بنانا ہے۔

  • کرپشن کے میوزیکل چیئرکا کھیل بند کراناوزیر اعظم کی سب سے بڑی کامیابی،مسرت جمشید چیمہ

    کرپشن کے میوزیکل چیئرکا کھیل بند کراناوزیر اعظم کی سب سے بڑی کامیابی،مسرت جمشید چیمہ

    کرپشن کے چمپئن شہباز شریف کے ہونہار سپوت عدالت سے باعزت بری نہیں ہوئے۔
    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے میوزیکل چیئرکا کھیل بند کراناوزیر اعظم عمران خان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ،کرپشن کے چمپئن شہباز شریف کے ہونہار سپوت عدالت سے باعزت بری نہیںہوئے بلکہ ان کی کرپشن کی وارداتوں کا کیس ابھی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ،بلدیاتی انتخابات میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹنگ اور دیگر اصلاحات زیرغور ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز صبح وشام،سوتے جاتے اور اٹھتے بیٹھتے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتی ہیں لیکن انہیں اپنا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی نے کئی دہائیوں سے اقتدارمیں آ کر کرپشن سے مال بنائو اور جب اقتدار سے باہرہو تواسی ما ل کو اپنے مفادات کیلئے پانی کی طرح بہائوکا فارمولہ اپنایا ہوا تھا لیکن اب کرپشن کے میوزیکل چیئرمین کا کھیل بندہو چکا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پردہ سکرین کے پیچھے مریم صفدر بیرون ملک جانے کیلئے جس طرح کے جتن کرتی ہیں اسے بھی قوم کے سامنے لایا جائے گا ، اب ان کے راستے محدود ہو گئے ہیں اور ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے جہاں سوائے تاریکی کے کچھ نہیں ہے

  • پنجاب حکومت کی پھرتیاں،  ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کو کس موقع پر ترقی دی

    پنجاب حکومت کی پھرتیاں، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کو کس موقع پر ترقی دی

    لاہور : پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی کو ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی گئی۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی جو کہ ان دنوں لاہور چڑیا گھر میں بطور ڈائریکٹر ذمہ داری نبھارہے ہیں، پنجاب حکومت نے انہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی ہے۔ چوہدری شفقت علی کی مدت ملازمت 28 فروری کوپوری ہورہی ہے، جب کہ آ ج وزیراعلی پنجاب نے ان کی ترقی کی سمری منظورکی ہے۔
    پنجاب وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ محکمے میں اس وقت ڈائریکٹرکی دوسیٹیں ہیں، چوہدری شفقت علی سینارٹی کے لحاظ سے دوسرے نمبر تھے، اس لئے اب انہیں بھی پرموٹ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ڈائریکٹر بنادیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب سے سمری کی منظوری کے بعد اب ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تعیناتی صرف ایک دن کے لئے ہوگی کیونکہ 28 فروری کو چوہدری شفقت علی ریٹائرڈہوجائیں گے۔ اس سے قبل محکمے کے سابق ڈائریکٹرنعیم علی بھٹی کو بھی ان کی ریٹائرڈمنٹ سے ایک ماہ پہلے ڈپٹی ڈائریکٹرسے ڈائریکٹر کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔

  • اسلامآباد، ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز تقریب کا انعقاد

    اسلامآباد، ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز تقریب کا انعقاد

    اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کا اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے ڈی ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی، تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے بھی شرکت کی. آئی جی اسلام آباد نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کی گراں قدر خدمات کو سراہا. ریٹائرڈ پولیس افسران نے اپنے ادوار میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا.ریٹائرڈ پولیس افسران نے دعوت دینے پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا.

  • سیاسی مفادات کیلئے اداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، محمّد سرور

    سیاسی مفادات کیلئے اداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، محمّد سرور

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی میڈیا سے گفتگو جس میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی بھی مان رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدارہے ۔ پی ڈی ایم کے سینیٹ کے دیگر امیدواربھی اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری تسلیم کررہے ہیں ۔ پاک افواج کسی ایک جماعت کی نہیں 22کروڑ پاکستانیوں کی فوج ہے۔ سیاسی مفادات کیلئے کسی کو بھی اداروں کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج موجود ہے ۔ ہم اداروں کے 100فیصد غیرسیاسی ہونے پر یقین رکھتے ہیں ۔ پاکستان کے اداروں کی اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا۔ اگر آج اپوزیشن کے کچھ لوگ افہام تفہیم کی بات کر رہے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں ۔ 3مارچ کو سینیٹ انتخابات کے بعدبھی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں صرف اس فیصلے کو ہی مانتی ہیں جو ان کے حق میں آتا ہے۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈ یٹ کو تسلیم کر لیں توکوئی لڑائی نہیں ہوگی۔ پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ہم نے شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ اگر ہم پنجاب میں زیادہ امیدوار لاتے تو پھر ہارس ٹریڈنگ کی بات ہوتی ۔

  • کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، بشری رند

    کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، بشری رند

    پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ کوٸٹہ پاک فضائیہ کو آج کے دن بھارت کے دو جنگی طیارے گرا کر مودی کا غرور خاک میں ملانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کوٸٹہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے پاکستانی اور کشمیری عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا، کوٸٹہ جنگیں طاقت سے نہیں جرات اور بہادری سے لڑی جاتی ہیں.کوٸٹہ پاکستانیوں کو افواج پاکستان کی جنگی صلاحیتوں پر فخر ہے ،
    کوٸٹہ جس فضائیہ کی تربیت ائیرمارشل اصغر خان اور ائیر مارشل نور خان نے کی ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا. کوٸٹہ جب تک ابھینندن زندہ ہے ہندوستان اپنے زخم چاٹتا رہے گا. کوٸٹہ بلوچستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور دفاع وطن کےلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانی، بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں, شاہ محمود قریشی

    اوورسیز پاکستانی، بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں, شاہ محمود قریشی

    چیئرمین ،پاکستان۔ یورپی یونین فرینڈشپ فیڈریشن ، چودھری پرویز اقبال لوسر کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔دوران ملاقات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی، بیرونی ممالک میں ملکی مفادات کے امین ہیں۔
    یورپی ممالک میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد مقیم ہے – میری خصوصی ہدایات پر، دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں
    پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو پاک- ای یو فرینڈشپ فیڈریشن کی کارکردگی کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔
    چیئرمین پاک- ای – یو، فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوسر نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران محدود وسائل کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کی معاونت کیلئے وزارتِ خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز اقبال لوسر کی خدمات کو بھی سراہا۔