Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی اپریشنز ساجد کیانی نے  ہدایات کیں

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی اپریشنز ساجد کیانی نے ہدایات کیں

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی اپریشنز ساجد کیانی نے ہدایات کیں۔
    ایس پی سٹی انویسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کی زیر صدارت شاہدرہ سرکل میں کھلی کچہری کا انعقاد جس میں سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پی,ایس ایچ اوز اور انچارجز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن نے عوامی شکایات سنی اور مسائل کے فوری حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، ایس پی سٹی ذوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ ہمارے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، بدمعاشوں ،قبضہ گروپوں منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

  • ضمنی انتخاب دوبارہ ہو نے جا رہا ہے جس میں پی ٹی آئی دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی،اعجاز احمد شاہ

    ضمنی انتخاب دوبارہ ہو نے جا رہا ہے جس میں پی ٹی آئی دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی،اعجاز احمد شاہ

    ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک ارب 6 کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔
    اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے،3 مارچ کو سینٹ الیکشن کے نتائج سے ان کی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا- ڈسکہ میں ضمنی انتخاب دوبارہ ہو نے جا رہا ہے جس میں پی ٹی آئی دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ضلع ننکانہ صاحب کی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا،بچیکی شہر اور گردونواح کے 26دیہات کے لئے ایک ارب 6 کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کر دیا،وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجازاحمد شاہ نے بچیکی کے مقامی شادی ہال میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا،اس موقع پر سابق ایم پی اے و تحصیل صدر پی ٹی آئی ننکانہ صاحب رائے اسلم خاں کھرل،ریجنل مینجر سوئی نادرن گیس شیخوپورہ ریجن احسان اللہ بھٹی،پی ٹی آئی رہنماء رائے علی رضا کھرل،رائے منظور قادر بھٹی اور حاجی وحید ہمایوں بھٹی سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ این اے 118 کی عوام باالخصوص بچیکی کو سابقہ ادوار حکومت میں بنیادی سہولیات سے فراہم رکھا گیا جس کی وجہ علاقہ ترقی نہ کر سکا،اب عوام کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ انہوں نے ایماندار اور جذبہ خدمت سے سرشار لوگوں کو ہی اپنا نمائندہ منتخب کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سچے اور جھوٹے انسانوں میں فرق کئے بغیر ہم اچھے انسان نہیں بن سکتے اس لئے ہمیں ہمیشہ سچے اور مخلص انسان کا ہی ساتھ دینا چاہئے،انہوں نے اعلان کیا کہ بچیکی،موڑ کھنڈا اور مانگٹانوالہ کے گردونواح کے36 دیہات میں بہت جلد سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا جس کے لئے سروے کا آغاز کل سے ہی کر دیا جا ئے گا، وفاقی وزیر نے کہا کہ ننکانہ صاحب شہر اور گردونواح میں اب تک ایک ارب روپے کے فنڈز سے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں، پنجاب حکومت نے بابا گورونانک یونیورسٹی کے اگلے مرحلے کے لئے 2 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس پر کام کا بہت جلد آغاز ہو جا ئے گا، تقریب سے سابق ایم پی اے رائے اسلم خاں کھرل نے بھی خطاب کیا اور عوامی فلاح کے اس بڑے منصوبے کے اعلان پر وزیر اعظم عمران خان اور فاقی وزیر اعجاز احمد شاہ کا شکریہ کیا،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے،3 مارچ کو سینٹ الیکشن کے نتائج سے ان کی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ضمنی انتخاب دوبارہ ہو نے جا رہا ہے جس میں پی ٹی آئی دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔

  • ایس ایس پی آپریشنزنے ناقص کارکردگی پر 04 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کی !

    ایس ایس پی آپریشنزنے ناقص کارکردگی پر 04 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کی !

    ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ضلع بھر کے کرائم کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر 04 ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کرلی۔
    03 تھانوں کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری، ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے آخری وارننگ دی۔ ایس ایچ او رمنا کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے 24 گھنٹوں کا وقت دے دیا،
    ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ٹاسک مکمل نہ ہونے پر ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
    05 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔15 دنوں بعد دوبارہ کرائم میٹنگ کروں گا، دوبارہ ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، تمام افسران اپنی کمر کس لیں اور کارکردگی بہتر بنائیں، جرائم کے سدباب، ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں، شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آج لاہور میں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آج لاہور میں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کر لیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والٹن ائیرپورٹ پر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔
    اور اس تقریب میں انہوں نے کہا کہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ،پہلے فیز میں 1300 ارب روپے کی بزنس و کمرشل ایکٹویٹی ہوگی۔یہ منصوبہ مجموعی طور پر 300 ایکڑ اراضی پر بنے گا،پہلا فیز 128 ایکڑ کاہوگا،کمرشل،ڈیجیٹل اورریذیڈنشل ڈسٹرکٹ بنیں گے
    ہائی رائز بلڈنگز بنیں گی، ڈیزائن لاہور کی ثقافت کا آئینہ دار ہوگا، تاریخی دروازوں کی طرز پر داخلی و خارجی راستوں کو تعمیر کیا جائیگا۔ عمارتوں کے روف ٹاپ پر درخت اور پودے لگا کر ماحول دوست اقدامات کیے جائینگے، شجرکاری کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی
    ماضی میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے جس کا خمیازہ نہ صرف عوام بلکہ حکومت کو ابھی بھی بھگتنا پڑ رہا ہے
    ان تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے تحت آگے بڑھایا جائے گااور لاہور کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے
    وزیراعلیٰ سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمدندیم قریشی کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی حلقے کے مسائل فوری حل کی یقین دہانی
    ملتان کے شہریوں کے لئے اربوں روپے کے منصوبے دیئے، 200بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنایا جائیگا
    اپوزیشن معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،ان عناصر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیراعلیٰ کی پنجاب سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق)کے سینٹ امیدواروں کو مبارکباد دی۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام،2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کافیصلہ کیا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے والٹن ائیرپورٹ پر لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آج لاہور میں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کیاہے۔معاشرے کی پائیدار ترقی میں کاروباری سرگرمیوں کا دیر پا فروغ کلیدی اہمیت رکھتا ہے اورکاروباری سرگرمیوں سے ہی روزگار کی فراہمی کے ساتھ غربت میں بھی کمی ہوتی ہے۔ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد اسی عظیم مقصد کی جانب بہت بڑا اقدام ہے۔لاہور کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی تاریخ میں ناقابل فراموش تبدیلی آ رہی ہے اور اس تبدیلی کا آغاز راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے کیاگیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد ر کھ کر تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا اوریہ منصوبہ مجموعی طور پر 300 ایکڑ اراضی پر بنے گا۔پہلا فیز 128 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا اور پہلے فیز کی زمین والٹن ایئرپورٹ اور فلائنگ سکول کیلئے مختص تھی تاہم اب اس اراضی کو اربن ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال میں لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پہلے فیز میں تقریباً 1300 ارب روپے کی بزنس و کمرشل ایکٹویٹی ہوگی۔پہلے فیز میں کمرشل ڈسٹرکٹ قائم کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں ڈیجیٹل ڈسٹرکٹ اور تیسرے فیز میں ریذیڈنشل (رہائشی) ڈسٹرکٹ قائم ہوگا۔اس میگاپراجیکٹ میں ہائی رائز بلڈنگز بنیں گی۔منصوبے کا ڈیزائن لاہور کی ثقافت کا آئینہ دار ہوگا۔لاہور کے تاریخی دروازوں کی طرز پر اس پراجیکٹ کے داخلی و خارجی راستوں کو تعمیر کیا جائے گا۔عمارتوں کے روف ٹاپ پر درخت اور پودے لگا کر ماحول دوست اقدامات کیے جائیں گے اور منصوبے کے حوالے سے شجرکاری کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریا، کارپوریٹ آفس، اپارٹمنٹ بلڈنگ، ہوٹل، آئی ٹی اینڈ ٹریڈ ٹاور، بینک سکوائر، شاپنگ مال قائم ہونگے۔پارکس اینڈ گرین ایریاز، ہیلتھ کلب، یوٹیلٹی سروسز اور ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ بھی قائم کی جائیں گی۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا عظیم الشان منصوبہ ایک گیم چینجرپراجیکٹ ہے۔ ترقی کا یہ سفر دیرپا اور ٹھوس فوائد کا حامل ہے۔ اس منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے اور انسانی وسائل کی پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔ غربت میں کمی ہوگی اور ہزاروں گھروں کے چولہے جلیں گے۔ماضی میں لاہور سمیت بعض شہروں میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے جس کا خمیازہ نہ صرف عوام بلکہ حکومت کو ابھی بھی بھگتنا پڑ رہا ہے اوران منصوبوں کو بغیر پلاننگ اور ترجیحات کا تعین کئے بغیر آغاز کیا گیا اور آج ان منصوبوں کی وجہ سے حکومت کے وسائل پر بے پناہ مالی بوجھ پڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کی ترقی کا مشن ریڈار پر آ چکا ہے۔ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت راوی کے کنارے ایک ایسا شہر آباد کیاجارہاہے۔ جہاں 20لاکھ سے زائد لوگوں کو بہترین رہائشی سہولتیں ملیں گی۔ لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ویژن بہت واضح ہے۔لاہور کے تمام پسماندہ علاقوں خاص طورپر ایسے علاقے جنہیں گزشتہ ادوار میں بری طرح نظر انداز کیا گیاہے کو دوسرے علاقوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ماضی کے برعکس ہم درخت کاٹنے کی بجائے درخت لگانے پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں خاص طور پر اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے تحت ایسے درخت لگائے جا رہے ہیں جو زیادہ کاربن جذب کرنے اور زیادہ آکسیجن خارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے لاہور میں اس پراجیکٹ کا ”میاواکی“ پودا لگا کر آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے لعل شہباز قلندرؒانڈرپاس مکمل ہو چکا ہے۔شاہکام چوک اور کریم بلاک مارکیٹ چوک پر انڈر پاس اور فلائی اوور بنائے جائیں گے۔فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب اوربند روڈ پر سمن آباد کی جانب جانیوالے چوک پر انڈر پاس بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن سے شیرانوالہ گیٹ تک اندرون شہر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے اوورہیڈ برج بھی بنایاجائیگا۔ فیروز پور روڈ پرایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال 124 کنال اراضی پر -9 اب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔گنگارام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال پر کام جاری ہے اور اس ہسپتال کو تقریبا 4ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا درجہ دیا گیا ہے۔سروسز ہسپتال میں ریڈیالوجی بلاک مکمل ہو چکا ہے۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں لاہور میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور ان ماحول دوست بسوں سے شہر کی فضا آلودہ نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج اور ذخیرہ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک بن چکا ہے۔ 10مزید انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرانی بوسیدہ سیوریج لائن کو بتدریج بہتر کیا جائیگااوراس کا آغاز حاجی کیمپ سے راوی کی جانب نکاسی کی بڑی پائپ لائن سے کردیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کی طرف ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ پنجاب بینک اور ایل ڈی اے کے درمیان لاہور میں 4 ہزار فلیٹس کی تعمیر کے سلسلے میں معاہدہ طے پاچکا ہے۔ مجموعی طور پر 8 ہزار کنال اراضی پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ فلیٹ کم آمدن والے طبقات کو آسان شرائط پر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس لاہور کا حق ہے جو ہم دے رہے ہیں۔ شہرکی ترقی، شہریوں کی ضروریات اور سہولت کے پیش نظر یہ منصوبے ناگزیر ہیں اوران تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے تحت آگے بڑھایا جائے گااور لاہور کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمدندیم قریشی کی ملاقات،وزیراعلیٰ کی حلقے کے مسائل فوری حل کی یقین دہانی:وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمدندیم قریشی نے ملاقات کی۔محمد ندیم قریشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر شہر کے مسائل کے حل اورفلاح عامہ کی سکیموں کیلئے جامع منصوبہ بنایا ہے۔پنجاب کے اضلاع کے دورے کرکے خود عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم ترین شہر ہے۔ملتان کے شہریوں کے لئے اربوں روپے کے منصوبے دیئے ہیں۔ملتان میں 200بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ اس ہسپتال کی منظوری دے چکی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اوراخلاص کیساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن پھلتی پھولتی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے-ان عناصر کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔
    وزیراعلیٰ کی پنجاب سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق)کے سینٹ امیدواروں کو مبارکباد:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پنجاب سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق)کے سینٹ امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکومتی اتحاد کے نومنتخب سینیٹرز سیف اللہ نیازی،اعجاز احمد چوہدری،عون عباس بپی،بیرسٹر علی ظفر، ڈاکٹر زرقا تیموراورکامل علی آغاکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب میں حکومتی اتحاد کے سینیٹرزکابلامقابلہ منتخب ہوناہماری کامیاب حکمت عملی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پنجاب میں نوٹوں کے ذریعے ووٹ خریدنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا۔منڈیاں لگانے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑگئی۔پنجاب میں جمہوری روایات کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سینٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹسزکرنے کی ہر سازش ناکام بنائی۔پنجاب کے سینٹ الیکشن میں شفافیت کا بول بالا ہوا ہے۔ حکومتی اتحادکے امیدواروں کابلامقابلہ منتخب ہونا نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔امید ہے کہ نومنتخب سینیٹرز ایوان بالا میں اپنا بھر پور جمہوری کردارادا کریں گے۔
    وزیراعلیٰ کا قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام،2مارچ کو بلوچ کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کافیصلہ:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پرپنجاب حکومت نے بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ 2مارچ کو صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گااورلاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں بلوچ کلچر ڈے پر ثقافتی شوز اور کلچرل تقریبات منعقد ہوں گی۔تقریبات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی پرفارم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔پنجاب حکومت کا یہ اقدام بلوچ بہن بھائیوں کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا حامل ہے۔ہم سب پاکستانی ہیں اور ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے کے ذریعے اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملے گا۔ بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی محب وطن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کی مشترکہ سرحدیں محبت اور پیار کی آئینہ دار ہیں۔بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور قدیم ثقافت کا امین ہے۔

  • ایس ایچ او بلال خان نےہمراہ ٹیم بلال مسیح پر تشدد کرنے والے گینگ کو گرفتارکر لیا

    ایس ایچ او بلال خان نےہمراہ ٹیم بلال مسیح پر تشدد کرنے والے گینگ کو گرفتارکر لیا

    اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی بھرپور کاروائی ایس پی منٹل گینگ کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا معاملہ پرایس ایچ او بلال خان نے ہمراہ ٹیم کے ساتھ ملکر گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گذشتہ چند روز قبل خودساختہ تنظم ایس پی منٹل گینگ کے نام سے متحرک ہوئی جنہوں نے آرش مسیح نامی لڑکے کو جی سیون سے اغواء کیا اور جی ایٹ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گینگ لڑکوں نے مذکورہ نوجوان کو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنا کر بعدازاں ویڈیو وائرل کردی جس پر مقامی تھانہ کراچی کمپنی پولیس حرکت میں آگئی اور گینگ بنانے والے لڑکوں کے گھروں پر رات گے تک چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا مقامی تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے ایس ایچ او بلال خان کی بھرپور کاروائی جنہوں نے ایس پی ۔ڈی آئی جی ودیگر افسران کے احکامات کے مطابق ٹیمیں تشکیل دیں پولیس نے علاقہ میں بھرپور کاروائی کرتے ہوئے رات گے تک ایس پی منٹل گینگ خود ساختہ تنظیم کے تین ملزمان 1۔سمیل مسیح۔2۔سٹیفن مسیح۔3.شمون مسیح کوگرفتار کرکے مقدمہ نمبر126/21زیردفعات365/342اور506ٹو/34 ت پ درج کر لیا۔جبکہ مذکورہ گینگ کا سرغنہ ثاقب ودیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان بھی جلدہی گرفتار کر لیے جائیں گے۔پولیس کی اس کارکردگی کو مدعی مقدمہ سمیت دیگر اہل علاقہ نےتھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے اپنی مسلم آبادی کا دیرینہ مطالبہ مان لیا

    وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے اپنی مسلم آبادی کا دیرینہ مطالبہ مان لیا

    نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے اپنی مسلم آبادی کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ہے ۔ سری لنکا کی اسلامی تنظیمیں کافی عرصہ سے اپنی مذہبی عقائد کے مطابق تدفین کا مطالبہ کررہی تھیں۔ سری لنکا میں کورونا وباء کے دوران جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلایا جارہا تھا۔وزیر اعظم نے اپنے دورہ کے دوران سری لنکن وزیر اعظم سے خصوصی درخواست کی تھی۔ وزیر اعظم کا دورہ سری لنکا رنگ لے آیا۔پاکستان پہنچتے ہی جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے احکامات جاری ہوگئے۔سری لنکا کے مفتی رضوی نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم کو مسلم امہ کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا کی معاشی جمود کا خاتمہ!

    چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا کی معاشی جمود کا خاتمہ!

    گورنر بلوچستان نےگوادر پورٹ کا دورہ کیا گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا. اس عظیم منصوبہ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ کے مانند ہے. سی پیک کا شاندار منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے. ہمیں سی پیک کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. اس موقع پر چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین (Mr. Zhang Baozhong) بھی موجود تھے.

  • صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سروس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا

    صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سروس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سیلم باجوہ کے ہمراہ فیڈمک ھیڈ آفس کا دورہ کیا ۔چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے اسد عمر کو بریفنگ دی ۔اسد عمر نے جھمرہ انٹرچینج کی منظوری دے دی
    اسدعمرکا کہنا ہے کہ صنعتکاری کو فروغ دینے میں فیڈمک کا اہم رول ہے ۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی بہترین لوکیشن پر واقع ہے ۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو جلد مکمل کیا جائے ۔ فیڈمک کو وافر مقدار میں بجلی و گیس دی جائے گی.وفاقی حکومت فیڈمک کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی. فیڈمک وزیر آعظم کے وژن کے مطابق کام کررہی ہے ۔
    کاشف اشفاق نے کہا کہ جھمرہ انٹرچینج وقت کی اہم ضرورت ہے. فیڈمک کے زیر سایہ سپیشل اکنامک زون میں صنعتکاروں سے دس سال تک انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پہلا فیز مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ صنعتکاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سروس سینٹر کا آغاز کر دیا گیا ۔ ہم M3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو جلد از جلد آباد کرنا چاہتے ہیں ۔

  • کشمیر میں سپورٹس کے کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے مظفرآباد ٹائیگرز کی مکمل سپورٹ

    کشمیر میں سپورٹس کے کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے مظفرآباد ٹائیگرز کی مکمل سپورٹ

    چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات ہوئی جس میں کھیلوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. سردار عتیق کہتے ہیں کشمیر میں کرکٹ کا بے تحاشا ٹیلنٹ موجود ہے جسے پروموٹ کریں گے.
    چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ملاقات ہوئی ملاقات میں کشمیر لیگ اور مظفرآباد ٹائیگرز کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی
    سردار عتیق کہتے ہیں کہ کشمیر میں سپورٹس کے کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے مظفرآباد ٹائیگرز کی ہر طرح کی سپورٹ کریں گے ۔ اللہ کرے یہ ایونٹ اتنا کامیاب ہو کہ آگے چل کر جموں ،سرینگر اور لداخ میں بھی یہ ایونٹ کروا سکیں ۔ کشمیر میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔۔ اس دوران چئیرمین مظفر آباد ٹائیگرزارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ٹیلنٹ کو دنیا اب کرکٹ کے میدان میں دیکھے گے ۔ مظفرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کے آغاز سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا۔ملاقات کے دوران چئیرمین مظفرآباد ٹائیگرز نے سردار عتیق کو فرینچائز کی شرٹ اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔ گئیں.

  • دوران اسپیشل چیکنگ ایک موٹر سائیکل چور سمیت تین منشیات فروش گرفتار

    دوران اسپیشل چیکنگ ایک موٹر سائیکل چور سمیت تین منشیات فروش گرفتار

    اسلام آباد ایس پی صدر زون کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ ترنول،رمنا و کراچی کمپنی پولیس نے کارروائیاں کیں۔ دوران اسپیشل چیکنگ ایک موٹر سائیکل چور سمیت تین منشیات فروش گرفتار ہو گۓ ۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 4440 گرام چرس اور 200 گرام ہیروئن برآمد۔ ملزمان میں وسیم ،عمیر علی،حیات شاہ اور شان مسیح شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔