اسلام آباد: آل پاکستان کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کا اسلام آباد میں کنونشن شروع ہو گئے۔ کنونشن میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔ کنونشن ایسوسی ایشن کے مرکزی چیرمین انجینئر سید اشفاق حسین اور وائس چیرمین محمد ارشد داد کی زیر صدرات
منعقد کیا گیا۔چیف کوآرڈینیٹر ایسوسی ایشن ملک محمد کلیم کنسٹرکٹرز ایسوسیشن جے کنونشن کی زیرنگرانی جاری۔ مقررین نے کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کنونشن سے خطاب کیا۔ تعمیراتی صنعت کو حکومتی اقدامات کے باعث ملک کی سب سے بڑی صنعت بن گئی ہے
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ اور مل جائے تو کنسٹرکٹرز کو درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔ تعمیراتی صنعت سے لاکھوں میں ملک کے کروڑوں افراد کا روزگار وابستہ یے۔ تعمیراتی صنعت ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اہم ترین کردار ادا کرنے جارہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہمارے مطالبات پر فوری غور کر کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ہمارے کردار کو شامل کرے
Tag: باغی ٹی وی
-

آل پاکستان کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کنونشن کے ممبران کون ہیں ؟؟
-

پنڈی ہاسپٹل کے عملہ کی ملک و عوام کی خدمات کے باوجود کوئی تنخواہ نہیں!!!!
فنانس ڈیپارٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کو تنخواہ کا مسئلہ درپیش آ رہا ہے۔ راولپنڈی گردہ مثانہ اور پیوند کاری ہاسپٹل کے اڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ طاہر رضوی سے خصوصی بات چیت کی گئی۔
اسٹاف کی سیلری کے حوالے سے ایک خصوصی طور پر بات چیت ہوئی۔ راولپنڈی کا یہ اسپتال اور اس کا عملہ کرونا جیسے موذی مرض کے خلاف فرنٹ لائن پر۔ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ملک اور اپنی عوام کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے پھر بھی حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی طرف سے وقت پر ان کو ان کی تنخواہ نہ دینا افسوسناک بات ہے۔ ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ طاہر رضوی کا کہنا تھا ہمارے پاس جوبجٹ موجود ہے وہ جون 2021 تک ہے ۔بجٹ کا کوئی ایشو نہیں ہے تنخواہوں کا لیٹ ہونا ہسپتال کا فائنانس ڈیپارٹمنٹ کا نہ ہونا ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کو تنخواہ لیٹ دی جاتی ہے ۔ہماری ہر ممکن کوشش ہے اسٹاف کو وقت پر سیلری دلوائی جائے۔حکومت پنجاب کو چاہیے فوری طور پر ہسپتال کے اندر فائنانس ڈیپارٹمنٹ ہائر کیا جائے تاکہ سٹاف کو جو پریشانی کا سامنا ہے فوری طور پر اس کا سد باب کیا جا سکے اڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ طاہر رضوی کا کہنا تھا گورنمنٹ ملازم کے لیے سب سے بڑا تحفہ وقت پر اس کو سیلری ملنا ہے ۔ گورنمنٹ ملازم کے لیے اور اس کے بچوں کے لئے واحد سہارا اس کی تنخواہ ہے ۔ وہ بھی اگر اس کو وقت پر نہ دی جائے تو یہ اس کے ساتھ زیادتی کے زمرے میں آتا ہے ۔ ہم متحد بار افسران بالا کو یاد دہانی کروا چکے ہیں کہ فوری طور پر فائنانس پارٹمنٹ ہائر کیا جائے تاکہ پورے اسپتال کے جو مسائل ہیں ان کا فوری طور پر تدارک ہو سکے ۔ مزید انہوں نے کہا اللہ کا شکر ہے ہمارے اسپتال میں مزید پورے سٹاف کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہے ۔ سیلری کا لیٹ ہونا صرف اور صرف فائنانس ڈیپارٹمنٹ کا نہ ہونے کی وجہ سےہے ۔ ہمارے اسپتال نے پورے راولپنڈی میں کرونا فرنٹ لائن میں اپنی خدمات پیش کیں۔ ہمارے ورکروں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے. انہوں نے کہا حقائق جانے بغیر کبھی بھی بات کو غلط رنگ نہیں دینا چاہیے ۔ مسائل کے حل کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔ اس میں ہماری اور ہمارے پاکستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ عزت ہے پاکستان زندہ باد!!! -

شہریوں کے لئے تھانوں اور خدمت مراکز میں موثر سروس ڈلیوری اولین ترجیح، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی
راولپنڈی:سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کا سلسلہ جاری ہے .کہوٹہ خدمت مرکز سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا آغاز، کہوٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے راولپنڈی نہیں آنا پڑے گا،
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ خدمت مرکز کہوٹہ میں،فریش ڈرائیونگ لرنر پرمٹ،،تجدید لائسنس، ڈوپلیکیٹ لائسنس،انٹر نیشنل لائسنس اور دوسرے اضلاع کے لائسنس بھی تجدید کیے جائیں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مینول فائل سسٹم کو ختم کر کے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اصلی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن بنادیا ۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کو ان کی دہلیز پر ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لے کوشاں ہے,
شہریوں کے لئے تھانوں اور خدمت مراکز میں موثر سروس ڈلیوری اولین ترجیح ہے۔ -

کراچی لیگ آئندہ میچوں کی ٹکٹ آن لائن فروخت کے لئے رابطہ اور آنلاين لنک!!!
پی سی بی کی کراچی لیگ کے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی اوسی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج بروز جمعرات کی رات 10 بجے سے شروع ہوجائے گی۔ کرکٹ فینز ان میچز کے لیے اپنی ٹکٹیں مقررہ وقت پر www.bookme.pk سے خرید سکیں گے۔
بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کررکھاہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ جب مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی: چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہے کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل ہے ۔ اس پس منظر میں پی سی بی این سی او سی کا مشکور ہے کہ جس نے تمام راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصدتک اورپلے آف اور فائنل کے لیے 100 فیصدتک تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نےابتدائی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں شامل کراچی لیگ کے میچز کے لیے 50 فیصد تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے رہا تاہم اس دوران ہم تماشائیوں کی جانب سے کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے سمیت مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی لاہور لیگ کے میچز سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔
لہٰذا ایونٹ میں شامل کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹیں آج رات 10 بجے سے بک می ڈاٹ پی کے پر دستیاب ہوں گی۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ فی الحال لاہور لیگ کے لیے 20 فیصد تماشائیوں کی ٹکٹیں ہی آن لائن دستیاب ہوں گی، جس میں اضافہ پی سی بی کے لاہور لیگ میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق فیصلے کے بعدہی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ بطور چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کرکٹ فینز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں داخل ہوتے وقت مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کیونکہ یہ ایس او پیز صرف ان کے لیے ہی نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں موجود دیگر شائقین کی صحت اور حفاظت کے لیے بھی بنائے گئے ہیں۔
تماشائیوں کے لیے این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز :
ضابطہ اخلاق:
ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں۔
اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلیں
کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں۔
اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں
اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں
ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود عملے سےمزید رہنمائی حاصل کریں
ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں۔ کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیںحفظان صحت :
صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں
ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل)
چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں
چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں
اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے
اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے -

ورچوئل کچہری میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور مدد کا وعدہ
قونصل جنرل پاکستان جدہ میں ورچوئل کھلی کچہری
کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان ، عمران خان کی ہدایات کے مطابق آج، پاکستان قونصل خان جنرل جدہ نے قونصل خانے میں ورچوئل کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان کے قونصل جنرل، جناب خالد مجید نے کارروائی کی صدارت کی اور شرکاء کو یقین دلایا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور مدد کے لئے قونصل خانہ جدہ ہر طرح سے کوشاں ہے۔ شرکاء نے اس اقدام کی تعریف کی اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ -

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ،آخر کیا وجہ ؟
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی نے یکم مارچ تک ملتوی کر دیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے وعدہ کے مطابق آج ایمرجنس سروس ترمیمی بل نہیں لائے تو اجلاس نہیں چلے گا۔ اسلمبی رولز کے مطابق سپیکر کی صوابدیدی یے کونسا کونسا بل منی ہے یا نہیں۔ راجہ صاحب میرا منہ نا کھلوائے کون کون سے بل کیسے کیسے پاس ہوئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2012 منی بل نہیں ہے۔اجلاس ملتوی ہونے پر ایجنڈے پر کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔ -

موٹاپا بلڈ پریشر سانس دل کے امراض ۔فالج کینسر کا باعث، سیکرٹری پناہ
راولپنڈی: پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن” پناہ” کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا جس میں فاسٹ و ہائی جینک فوڈ شوگری ڈرنکس موٹاپے کے بنیادی اجزاء قرار دیے گئے۔
سیکرٹری پناہ ثناء اللہ گھمن کا کہنا ہے کہ موٹاپا خود بیماریوں کی جڑ اور دل کے امراض کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ نے حالیہ سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔موٹاپا بلڈ پریشر سانس دل کے امراض ۔فالج کینسر کا باعث ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 68 فیصد اموات کی وجہ شوگری ڈرنکس اور موٹاپے سے پیدا امراض ہے۔ اسلام آباد میں حالیہ سروے میں 80 فیصد لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، 72 فیصد لوگ موٹاپے کی وجہ سے پر یشان ہیں،
حکومت کو اس معاملہ پر سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی،
کلوگوز کی اضافی مقدار کی وجہ سے بینائی اور دماغی امراض کا باعث ہے، شوگری ڈرنکس کے استعمال سے دل کی شریانیں سکڑنے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، شوگری ڈرنکس کے روزانہ استعمال سے بھی دل کے دورے کا امکان بڑھ جاتا ہے. اسکول کے 46 فیصد بچے روزانہ شوگری ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ۔ڈبلیو ایچ او کی تجویز ہے کہ شوگری ڈرنکس سگریٹ اور دیگر اشیاء پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی جائے۔ میکسیکو نے شوگری ڈرنکس ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کرکے استعمال میں کمی کی. -

قصور پولیس کی کامیابی،خطرناک اسلحہ سمگلر گرفتار
پھول نگر اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد، تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور کی تھانہ سٹی پھولنگر میں پریس کانفرنس ہوئی۔
تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کی بڑی کاروائی جس میں بین الصوبائی اسلحہ سمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتارہو گئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے جدید ناجائز اسلحہ کی بڑی کھیپ 7 آٹو میٹک رائفل، 15 پسٹل، 4 پمپ ایکشن اور 20 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں ۔ عمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پتوکی کی زیر نگرانی انفارمیشن بیسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزمان ذوالفقار، احمد جان، فیصل عزیز اور عباس خیبر ایجنسی سے اسلحہ سمگل کرتے اور پھول نگر میں لاکر پنجاب کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان ناجائز اسلحہ کریمنلز کو اسلحہ فروخت کرتے تھے، دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ سٹی پھولنگر طارق بشیر چیمہ اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ -

تربت، گریڈ اسٹیشن عوام کے گھیراؤ میں اور دھرنا جاری!!
تربت۔ بجلی بندش کے خلاف مند سراپا احتجاج، گریڈ اسٹیشن کا گھراؤ کرکے مکران بھر میں بجلی کی سپلائی معطل کرادی۔
مند میں واپڈا کی من مانیوں کے خلاف مند سول سوسائٹی کی اپیل پر مند بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے اور مند میں گریڈ اسٹیشن اس وقت عوام کے گھیراؤ میں ہے اور وہاں پر دھرنا جاری ہے۔
عوام نے مند گریڈ اسٹیشن سے مکران کو سپلائی کی جانے والی بجلی ذبردستی بند کرادی جس کے سبب پورے مکران میں بلیک آؤٹ ہے۔ -

پاکستان کوسٹ گارڈ منشیات اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والی ایک موثر قوت، گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان نے منشیات کے خاتمے سے متعلق ایک تقریب میں اہم پیغام دیا۔
گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنے والی ایک موثر قوت ہے۔ گوادر میں اس منشیات کو جلانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ حکومت پاکستان ہر قسم کی غیر قانونی منشیات اور سرگرمیوں کو بالکل برداشت نہیں کرے گی۔
گورنر یاسین زئی نے تمام متعلقہ محکموں اور میڈیا سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ اس برائی سے موثر انداز میں لڑنے کے لئے متحد رد عمل پیدا کریں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے نمایاں کارنامے قابل تعریف ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہی جذبہ برقرار رہے گا۔