Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!

    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    سبزہ زار پولیس کی کاروائی، موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گیا ۔ گرفتار ملزمان میں بلال عرف کالا اور طیب شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوا۔
    ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

  • پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطان میں جیت کس کی ہوئی؟؟

    پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطان میں جیت کس کی ہوئی؟؟

    پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطان پریکٹس میچ منعقد۔ پی ایس ایل پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطان کی پانچ وکٹوں سے کامیابی ملی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر ایک سو ستاسی رنز بنائے ہیں۔ شعیب ملک 50 اور امام الحق 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ملتان سلطان نے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ملتان سلطان کے محمد رضوان نے 37 اور ایڈم لتھ نے 31 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض عماد بٹ اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • عمران خان سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں نے لاہور کا بیڑا غرق کر دیا، میاں ذکر اللہ مجاہد

    عمران خان سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں نے لاہور کا بیڑا غرق کر دیا، میاں ذکر اللہ مجاہد

    بزدارسرکار نے شہر لاہور کو تباہی و بربادی کا نمونہ بنا دیا ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو سہولیات کے حوالے سے دو طبقوں میں تقسیم کر دیا ہے۔عمران خان سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں نے لاہور کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔جماعت اسلامی لاہورگذشتہ دو ماہ سے اہل لاہور کے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کررہی ہے۔
    حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے شہر لاہور گندگی اور فضائی آلودگی میں دنیا کا گندہ ترین شہر بن چکا ہے۔
    لاہور کے حکمرانوں اور بیورو کریسی کو خبردار کرتے ہیں کہ لاہور کے مسائل کو حل کرو ورنہ ہم تمہارا ہر جگہ گھیراؤ کریں گے۔
    اہل لاہور جماعت اسلامی کی اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت حکمرانوں کا احتساب کرنے کیلئے سٹرکوں پر موجود ہیں۔
    جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے میاں ذکر اللہ مجاہد،چوہدری محمودالاحد، عبدالعزیز عابد و دیگر قائدین کا خطاب
    لاہور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو سہولیات دینے کے حوالے سے دو طبقوں میں تقسیم کردیا ہے۔موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اس میں دو گنا اضافہ کر دیا ہے۔حکمرانوں کی بے حسی اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات بجلی، گیس،آٹا، چینی،دالیں، آئل، سبزیاں سمیت تمام ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور غریب آدمی ان اشیاء کے حصول کیلئے پریشان ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی میں سب حدیں پار کردیں ہیں۔ ملک کی عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں جبکہ لاہوریے گندگی اور تعفن سے پریشان سٹرکوں پر سراپا احتجاج ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت منصورہ ملتان چونگی وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاج مظاہرے میں نائب امیر جماعت اسلامی و کنونیئر شہری مسائل کمیٹی لاہور چوہدری محمود الاحد،امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد،چوہدری عبد القیوم گجر، میاں رضوان یوسف، غلام حسین بلوچ سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی رائے ونڈ روڈ کے سیکرٹری انجینئر عابد رشید نے لوگوں کی بڑی تعداد کے سامنے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان بھی کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ شہر لاہور گندگی کی آماجگاہ بن گیا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں زندوں لوگوں کے ساتھ ساتھ مردوں کے بھی مسائل ہیں۔منصورہ اور ارد گرد کے علاقوں کیلئے قبرستان بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے جو حکمرانوں کی عدم توجہ کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل پاکستان کو بیچنے والوں سے نجات میں ہے۔بزدار سرکار نے شہر لاہور کو تباہی و بربادی کا نمونہ بنا دیا ہے۔ جماعت اسلامی لاہورگذشتہ دو ماہ سے اہل لاہور کے حق کے حصول کیلئے احتجاج کررہی ہے۔لوگ کے پاس پینے کیلئے صاف پانی کیلئے میسر نہیں ہے لیکن حکومت باتوں میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا رہی ہے لیکن جماعت اسلامی اس کے خلاف میدان میں نکلی ہے اور لاہوریوں کو بیدار کریگی اور ان کا حق لے کر رہیں گے۔حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں وہ بتائیں اقتدار سے قبل عوامی ریلیف کے جو بلندو بانگ دعوے اور وعدے کیے تھے وہ کہاں گئے۔ حکمران کب ان وعدوں کا پورا کریں گے۔ جب تک حکمران عوام سے کیے وعدوں کی تکمیل نہیں کریں گے اس وقت تک جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں نے شہر لاہور کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔آج کے احتجاج میں سوئی گیس او رپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، آٹا، چینی، بجلیاور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور شہر کو کچرا کنڈی میں بدلنے پر نااہل حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر میں صفائی کا نظام بحال کیا جائے،بجلی و گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم کی جائے۔غربی لاہور میں قبرستان کا مسئلہ حل کیا جائے۔مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔اگر حکمرانوں نے عوام سے کیے اپنے دعووں کی تکمیل کیلئے فی الفور اقدامات نہیں کیے تو گھر جانے کیلئے تیار رہیں عوام کی برداشت جواب دے چکی ہے۔جماعت اسلامی اہل لاہور کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی و کنونیئر شہری مسائل کمیٹی لاہور چوہدری محمود الاحد اورامیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہاکہ شہر لاہور جو ترقی میں نمایاں مقام رکھتا تھا اب گندگی میں سب سے آگے بڑھ چکا ہے۔ شہر لاہور میں عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں ہے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے شہر کے گلی کوچوں کو ڈمپنگ سائیٹ میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر لاہور کو قبضہ گروپوں سے آزاد کروا کر رہیں گے۔ شہر لاہور کے باسیوں کا استحصال مزید برداشت نہیں ہوگا۔ حکومت اب عوام کے غیض و غضب کیلئے تیار ہو جائے۔مسائل کے حل کا واحد راستہ کرپشن سے پاک باکردار قیادت میں ہے۔عوام جماعت اسلامی کی باکردار اور باصلاحیت کا قیادت کا ساتھ دیں شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں مسائل سے پاک باغوں اور پھولوں کا شہر بنا دیں گے۔

  • پاکستان کے خاص شعبے میں ایک بار پھر  کورونا تیزی سے پھیلنے لگا؟

    پاکستان کے خاص شعبے میں ایک بار پھر کورونا تیزی سے پھیلنے لگا؟

    ایل ڈی اے میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایل ڈی اے میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اسد کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ہے
    ایل ڈی اے میں کورونا کیسز کی کل تعداد 16 تک پہنچ گئی۔ ایل ڈی ائے میں کرونا کیسز میں اضافہ بائیو میٹرک حاضری کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ہزاروں ملازمین روزانہ لائینوں میں میں کھڑےہوکر حاضری لگاتے ہیں ۔ بائیو میٹرک حاضری فوری بند کی جائے ۔ایل ڈی ائے میں پچاس سال کے سے اوپر کے سینکڑوں ملازمین ہیں ۔کرونا پھیلنے کی وجہ ملازمین شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔

  • بلاول زرداری کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مجھے مروانے کا پلان بنایا, حلیم عادل شیخ

    بلاول زرداری کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مجھے مروانے کا پلان بنایا, حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کے کہنے پر مراد علی شاہ نے مجھے مروانے کا پلان بنایا ہے۔ایک پلان کے تحت ایس آئی جو سینٹر میرے کمرے میں کالا ناگ بھیجا گیا، سینیٹ الیکشن کو چوری کرنے کے لئے پیپلزپارٹی انتقامی کارروائیاں کروا رہی ہے، حوصلے بلند عمران خان کے سپاہی ہیں مافیاز سے لڑتے رہیں گے جیتے جی کوئی آواز بند نہیں کر سکتا۔
    کراچی: قائد حزب اختلاف حلیم عادل کو اے ٹی سی کلفٹن کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھجنے کا حکم دیا عدالت نے حلیم عادل شیخ 25 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملیر کی عدالت میں حلیم عادل شیخ کو پیش کیا گیا۔ میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا مجھے قتل کروانے کے لئے میرے کمرے میں کالا ناگ چھوڑا گیا بلاول نے مراد علی شاہ کے ذریعے مجھے مروانے کی کوشش کی، ڈی ایس پی آفتاب عالم گواہ ہیں انہوں نے خود سانپ کو میرے کمرے میں دیکھا، حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ گھومتے دیکھا تھا، ڈی ایس پی آفتاب عالم نے میڈیا کے سامنے اس بات کی تصدیق بھی کی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا آصف علی زرداری کے بیٹے کی ہدایات پر مراد علی شاہ نے مجھے مارنے کا پلان بنایا ہے، میرے کمرے میں کالا سانپ بھیجا گیا پولیس گواہ ہے ان کے سامنے سانپ کو آدھا مارا پولیس نے سانپ کو پورا مارا ہے اور وڈیو بھی بنائی ہے ان کے پاس موجود ہے، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو وڈیو بھیجی گئی ہے۔ مینے خود سانپ کو مارا خون بہتا ہوئے سانپ کی وڈیو پولیس افسران کے پاس ہیں۔ اس شہر میں چیف جسٹس شرجیل میمن کے کمرے سے شراب نکالتے ہیں جس کو شہد بنا دیا جاتا ہے ہم کہہ رہے ہیں یہ سانپ تھا لیکن یہ لوگ اب کہیں گے یہ رسی تھی۔ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں جہاں چاہیں بند کر دیں ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اپنے ورکروں اور ٹائیگروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ساتھ کھڑے ہیں۔ سمیر شیخ کو بھی کل انتقامی کارروائی کے بنا پر گرفتار کروایا ہے۔سمیر میر شیخ نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا بیان دیا تھا سمیر شیخ میر محمد شیخ سابق ایڈووکیٹ جنرل کا بیٹا ہے جس نے بینظیر کو بتایا تھا کہ عبداللہ شاہ نے مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروایا ہے۔ ہمارے ٹھٹھہ کے صدر ارسلان بروہی کے والد کو گرفتار کروایا جس کی مزمت کرتے ہیں۔ میرے حلقے سے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن کو چوری کرنے کے لئے سازش کی جارہی ہے یہ میں سندھ کا اپوزیشن لیڈر ہوں مجھے دہشتگردی سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مجھ پر جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ پیپزپارٹی نے دہشتگردی کے بعد اب سانپ گردی بھی شروع کر دی ہے، الحمد اللہ ہمارے جذبے جوان ہیں سازشوں کو مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی کو کوئی بھی رکن یہ سوچ نہیں سکتا کہ ان چوروں کو سینیٹ کا ووٹ دیگا۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بھائی علیم عادل شیخ، نعیم عادل شیخ پی ایس 88 کے پی ٹی آئی سابقہ امیدوار جانشیر جونیجو نے ملیر عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملیر کی عدالت میں آج حلیم عادل شیخ کو پیش کیا گیا جس کی گرفتاری بھی شو کر دی گئی ہے جس کے بعد بنا کسی جواز کے ایک سیاسی کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ پولیس مکمل سیاسی بن چکی ہے۔

  • ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کریں گے, ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی

    ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کریں گے, ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی

    ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ ملازمین ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کریں گے۔وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کو رقوم کی آدئیگی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔شہر بھر کی گرین بیلٹس بڑے سایہ دار درخت لگائیں گے۔ بی سی جی چوک نے تا بہاولپور بائی پاس تک 290سے زائد ایلسٹونیا اور ٹرمنلیاکے تیا ر درخت لگائیں گے۔
    اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار فوت ہو جانے والے ملازمین کے لواحقین کو چیک تقسیم کرنے اور قاسم پور کالونی گرین بیلٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ موافق موسم میں بھر پور شجر کاری کریں گے۔600سے زائد تیار درختوں کی شجر کاری کا آغاز چند روزمیں شروع کر دی جائے گی۔ بڑے سایہ دار درختوں سے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ ملازمین کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔لواحقین کو رقوم کی آدائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کو رقوم کی جلد آدائیگی کے لیئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ایک کروڑ سے زائد رقوم کے چیک تقسیم کیئے گئے۔

  • راہزنی میں ملوث دو افغانی گرفتار

    راہزنی میں ملوث دو افغانی گرفتار

    پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران تھانہ پشتخرہ کی حدود میں راہزنی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا. گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جنہوں نے چند روز قبل دو شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھینے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ رقم اور واردات میں استعما ل ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 فروری کو مدعی حماد احمد ولد وصال محمد سکنہ چارسدہ نے اپنے دوست محمد وسیم کے ہمراہ تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ علاقہ تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد میں میں نا معلوم افراد اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جس پر تھانہ پشتخرہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
    ایس پی کینٹ ڈویژن محمد طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان، تاج آباد چوکی انچارج نور محمد خان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انکو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
    خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان عمران ولد عبد الرحمان اور احمد اللہ ولد نقیب اللہ ساکنان افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم 45 ہزار روپے اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ

    پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ

    ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا پولیس سکول آف انٹیلی جنس کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
    ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا کہنا ہے کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ ہورہا ہے، کورسسز مکمل کرنے کے بعد اسکو اپنی پروفیشنل زندگی میں لاتے ہوئے اپنے محکمہ پولیس کیلئے مثبت کردارا دا کریں۔
    ایبٹ آباد ()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کا پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں کورس مکمل کرنے کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور تقریب سے خطاب بھی کیااس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلی جنس کرنل(ر) چوہدری اشتیاق احمد وڑائچ نے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کو پولیس سکول آف انٹیلی جنس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے کہا کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد کا قیام خیبرپختونخواہ پولیس ایک بہت بڑا اور اہم اقدام تھا یہاں سے کورسسزمکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو جرائم کے خاتمہ اور مختلف اہم نوعیت کے کیسسز میں دوران تفتیش مدد مل رہی ہے اور ان کورسسز سے پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں امید کرتا ہو اپ نے جو یہاں سیکھا ہے اسکو اپنی پروفیشنل زندگی میں لاتے ہوئے اپنے محکمہ پولیس کیلئے مثبت کردارا دا کریں گے، کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو جو پیشہ ورانہ زندگی میں فائدہ ہو تو ایک رپورٹ کی صورت میں سکول ہذا کو ارسال کریں اور مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کریں تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس مکمل کرنے والے اور کورس پوزیشن حاصل کرنیوالے پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔

  • زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا جلدکامیاب ترین آغاز ہوگا۔

    زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا جلدکامیاب ترین آغاز ہوگا۔

    بی آر ٹی پشاور کے کامیاب آغاز کے بعد زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کا جلد آغازہو گا۔ زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ فائنل۔ زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کے حوالے سے 360 سائیکلیں تیار ہیں۔ بائیسیکل شیرینگ سسٹم کیلئے 25 سے زائد ڈاکنگ اسٹیشن تیار جبکہ بقیہ 7 تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ زو بائیسیکل ممبرشپ موجودہ زو کارڈ یا زو موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے قریبی بی آر ٹی اسٹیشن سے فعال بنائی جاسکے گی۔ پاکستانیوں کیلئے زو سائیکل کی قابل واپسی ممبرشپ فیس 3ہزار جبکہ غیر ملکیوں کیلئے قابل واپسی 5ہزار مختص۔ زو بائیسیکل رجسٹریشن کیلئے زو کارڈ یا زو موبائل ایپلیکیشن، اصل شناختی کارڈ بمع تصدیق اور بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے۔ زو بائیسیکل ممبرشپ کیلئے تعین کردہ قوائد و ضوابط کی قبولیت بھی لازمی شرط ہے۔ 72 گھنٹے سے زیادہ زو بائیسیکل رکھنے سائیکل چوری سمجھا جائے گا۔
    72گھنٹے بعد زو بائیسیکل واپس نہ کرنے والے رجسٹرڈ صارف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ زو بائیسیکل کے اجرا سے شہر میں ٹریفک دباؤ میں کمی، بالخصوص طلبا کیلئے آسان سفری رسائی، صحت مند سرگرمی سمیت ایک مثبت اور ماحول دوست اقدام ہوگا۔

  • درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کی اب خیر نہیں!!!!

    درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کی اب خیر نہیں!!!!

    سیکرٹری جنگلات کیپٹن آصف کا کہنا ہے کہ جنگلات کا فروغ اور تحفظ اولین ترجیحات ہیں۔ سرسبز پاکستان ویثرن کے تحت ماڈل جنگلات بنائے جا رہے ہیں۔
    سیکرٹری جنگلات پنجاب کیپٹن (ر) محمد آصف نے محکمہ جنگلات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں جنگلات اور شجرکاری سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں نئی فاریسٹ پالیسی کے بیشتر نکات پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور بعض نکات کے فوری نفاذ بارے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ سیکرٹری جنگلات نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگلات کے فروغ اور تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات عملی اقدامات کر رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے منظم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں لکڑی چوری اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر نافذ سزاؤں میں مزید سختی کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کابینہ اجلاس میں فاریسٹ پالیسی کی منظوری کے بعد جنگلات کے تحفظ اور نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی ٹیموں اور دیگر مقامی عملے کو مانیٹرنگ کے نیٹ ورک میں وسعت لاتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات دیں اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کیلئے جنگلات کی بڑھوتری اور شجرکاری پر توجہ دینے اور ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ کیپٹن محمد آصف نے کہا کہ حکومت کی خاص ہدایت پر محکمہ جنگلات نے جنگلات کی بحالی کیلئے مربوط پالیسی بنا رکھی ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات کا تحفظ اور بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔ سیکرٹری جنگلات نے بلین ٹری سونامی پروگرام کا ہدف 2023 تک مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شجرکاری تیز ترین مراحل میں مکمل کرنے کیلئے تیز ترین حکمت عملی پر کام کرنے کی ہدایات دیں اور مزید کہا کہ جنگلات کا فروغ، تحفظ و بحالی اولین ترجیحات کا حصہ ہیں اسی ضمن میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہرا بھرا پنجاب کے ویثرن کے تحت پنجاب کے جنگلات کو ماڈل جنگلات بنایا جا رہا ہے جس پر مرحلہ وار عملدرآمد بھی جاری ہے۔