Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار

    ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار

    ایس پی سٹی آپریشنز فراز احمد کی سربراہی میں لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی۔
    منشیات،شراب,گٹکا فروشی،ناجائز اسلحہ اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار۔
    گرفتار ملزمان میں اللّٰہ بخش، حارث، اکرام اور عثمان شامل ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے آئس، چرس, شراب، بھاری مقدار میں گٹکا اور نا جائز پسٹل برآمد ہویے۔

    ایس پی فراز احمدکا کہنا ہے کہ منشیات، ناجائز اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
    ڈی ایس پی اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش ملی۔

  • سیمنٹ انڈسٹری  اربوں روپے کی سرمایہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع لائے گی، میاں اسلم اقبال

    سیمنٹ انڈسٹری اربوں روپے کی سرمایہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع لائے گی، میاں اسلم اقبال

    لاہور 19فروری ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات جس کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کی جانب سے سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری اور این او سی کے اجراء کے امور پر بات چیت کی گئی۔ہمارےگروپ نے اٹک، میانوالی اور خوشاب میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے اپلائی کر رکھا ہے، این او سی کے منتظر ہیں۔ صوبائی وزیر کی بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے کے وفد کو این او سی کے جلد اجراء کی یقین دہانی دلائی۔ وفد میں جنرل منیجر اپریشنزبیسٹ وے سیمنٹ گروپ ارشادعلی امیر، کرنل ریٹائرڈ ثاقب ملک اور دیگر شامل تھے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بزدار حکومت نے پنجاب کوصنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہے، نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے عمل کو تیز کیاگیا ہے
    صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے 7 این او سی جاری ہوچکے ہیں۔ مزید این او سی بھی جلد جاری ہونگے۔ سیمنٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع لائے گی۔ سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سیمنٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں
    پنجاب میں نئی سرمایہ کاری روزگار کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کی نویدہے۔

  • محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی علاقہ جات میں ڈپلومہ کورسز کا آغاز ۔

    محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی علاقہ جات میں ڈپلومہ کورسز کا آغاز ۔

    محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی علاقہ جات میں ڈپلومہ کورسز شروع کرنے بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کی
    جس میں ڈپلومہ کورسز کے اجراءبارے مجوزہ ماڈل پر بریفنگ دی۔ پرنسپل لائیو سٹاک سروسز ٹریننگ سینٹر نے مجوزہ ماڈل پر بریفنگ دی۔
    سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا ہے کہ پیرا ویٹرنری سکول فاضل پور اور لیہ میں ڈپلومہ کورسز پر داخلے شروع کئے جائیں۔ ڈی جی خان اورلیہ جیسے پسماندہ علاقوں کیلئے یہ شارٹ ڈپلومہ کورسز انتہائی مفید ثابت ہوں گے ۔ ویٹرنری شعبہ میں درس و تدریس کیلئے ٹیوٹا اور نیوٹک کو بھی آن بورڈ کیا جائے۔ ان کورسز سے پسماندہ علاقوں کے افراد کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آ ئیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن اور ڈائریکٹر ایکسٹینشن UVAS کی بھی شرکت۔

  • ڈی آئی جی شیراکبر کی  مردان ریجن جرائم کی روک تھام   کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ

    ڈی آئی جی شیراکبر کی مردان ریجن جرائم کی روک تھام کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ
    عباسی کا مردان کا دورہ جس میں ریجن کے پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی مردان ریجن شیراکبراور مردان ریجن کے تمام ڈی پی اوز کی شرکت ہوئی۔ ڈی آئی جی شیراکبر کی مردان ریجن میں جرائم کی روک تھام اور امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے آئی جی پی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پولیس امن وامان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں ، آئی جی ثناء اللہ عباسی۔ پولیس عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں ، عوامی تنازعات انکی باہمی رضا مندی سے ڈی آرسی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں ، آئی جی ثناء اللہ عباسی۔ قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی اور دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کیا جائیں ، آئی جی ثناء اللہ عباسی۔ آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے زہر کاکاروبارکرنے والے عناصر اور گروہوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائیں ، چوری وڈکیتی واقعات کی روک تھام کے لئے مثبت اقدامات اٹھاکر جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، پولیس کی جانب سے لوگوں کو جانی ومالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکیں ، بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے عوام میں آگاہی پھیلائیں ،واقعات کی اطلاع ملتے ہی فوراََ کارروائی کریں ، ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق انکو سزا دلوائی جائے۔

  • اسلامک لاء کے موضوع پر ورکشاپس منعقد کروانے کا کیا مقصد ہے؟

    اسلامک لاء کے موضوع پر ورکشاپس منعقد کروانے کا کیا مقصد ہے؟

    وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد کا کہنا ہے کہ اسلامک لاء کے موضوع پر ورکشاپ کا مقصد طلباء اور متعلقہ افراد کوشرعی قوانین سے روشناس کرانا ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ19فروری 2021)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی زیر صدارت نواب اللہ نواز خان لاء کالج میں گومل یونیورسٹی اور شریعہ اکیڈمی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے ”اسلامک لاء ” کے موضوع پر22،23 اور 24 فروری 2021کو ہونیوالی تین روزہ ورکشاپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خیر الزمان،ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹویو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان، پرنسپل لاء کالج عائشہ رسول ،ڈائریکٹر انسٹیٹیویٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر اللہ نور خان، ڈپٹی رجسٹرار لیگل سیل سراج خان ‘پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1،پرنسپل فرنٹیئر لاء کالج’پرنسپل لقمان لاء کالج سمیت لاء کالج کے اساتذہ بھی شریک تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا کام تعلیم کیساتھ ساتھ تحقیق اور تربیت دینا ہے۔ یونیورسٹیاں تحقیق کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہیں اوریونیورسٹی میں ورکشاپ کروانے کے انعقاد کا مقصد طلباء اور علاقہ کے لوگوں کو آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔ پرنسپل لاء کالج عائشہ رسول نے میٹنگ میں ممبران کو بتایا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی شریعہ اکیڈمی کے معروف سکالرز ڈاکٹر عطاء اللہ خان وٹو،ڈاکٹر حبیب الرحمن، سمیع الرحمن ،حافظ احمد وقاص و دیگر اس موقع پر شریعہ اسلامک لاء کے حوالے سے لیکچر دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ سے نہ صرف گومل یونیورسٹی کے لاء کالج کے طلباء بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک و دیگر مضافات سے تعلق رکھنے والے قانون سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد شرعی قوانین سے مستفید ہو گی۔ میٹنگ میں ورکشاپ کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو ورکشاپ میں اپنے مقررکردہ کاموں کوسرانجام دیںگی۔ واضح رہے کہ ورکشاپ سے مستفید ہونے کیلئے لاء کالج میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جہاں طلبائ’ وکلاء اور قانون سے وابستہ لوگ خود کو رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کا گھر مل گیا.

    اوورسیز پاکستانی خاتون کو کروڑوں روپے مالیت کا گھر مل گیا.

    لاہور پولیس نے اوورسیز پاکستانی خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا گھر واگذار کروا دیا، اوورسیز خاتون کے سبزہ زار میں واقعہ گھر پر علی عباس اور اویس نامی ملزمان نے قبضہ کیا ہوا تھا، ملزمان گھر کی رقم وصول کرنے کے باوجود قبضہ نہیں دے رہے تھے، اوورسیز پاکستانی خاتون نے سی سی پی او آفس میں قبضہ چھڑوانے کی درخواست دی، سی سی پی او لاہور نے فوری قانونی کارروائی کرواتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا گھر واگذار کروا دیا،
    غلام محمود ڈوگر قبضہ مافیا کسی صورت برداشت نہیں،
    لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، شہر میں کسی بھی سماج دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں،
    قبضہ ملنے پر اووسیز پاکستانی خاتون کا وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہارِ تشکر.

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” کا اہتمام

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” کا اہتمام

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ” 21 فروری تا 28 فروری نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جائے گا.
    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایچ ایف کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی 22 کھلاڑیوں پر مشتمل "ٹیلنٹ ہنٹ ٹریننگ کیمپ”21 فروری تا 28 فروری نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا.ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کے ہمراہ اجمل خان لودھی اور ظہیر احمد بابر بھی کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے.مزکورہ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں میں حسان امین (ملتان),حسان خان (کے پی کے), محمد بکر (گوجرہ), ذیشان بخاری(سوئی گیس) , خلیل احمد (پنجاب), اسماعیل خان(کےپی کے),قیصر خان(کے پی کے), عدنان بلوچ(سندھ),محمد حسیب(پنجاب),محسم خان(پنجاب) , انیس(گوجرہ),حماد علی(پنجاب), عبدالباسط(کوئٹہ), دانش شاہ(آرمی) , عثمان غنی(واپڈا), علیم عثمان(واپڈا), سلطان محمود (کراچی), حماد ایاز (کراچی),دانیال(کے پی کے), حماد علی (نیوی), محسن صابر (نیوی) , عبید اللہ بھٹو( سندھ) کے نام شامل ہیں.
    اعلامیے کے مطابق تمام منتخب کھلاڑی دوپہر21 فروری کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن خواجہ جنید کو رپورٹ کریں گے.کیمپ کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا.

  • مستقبل کے ستاروں کے پاس خود کومنوانےکا بہترین موقع

    مستقبل کے ستاروں کے پاس خود کومنوانےکا بہترین موقع

    کراچی، 19 فروری 2021ء:
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہر سال ابھرتے ہوئے نوجوان ستاروں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔یہ لیگ ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔
    ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے گزشتہ پانچ ایڈیشنز میں شریک نوجوان کھلاڑیوں کے لیےایک شاندار پلیٹ فارم ثابت ہوچکا ہے۔ حسن علی اس پلیٹ فارم کی سب سے نمایاں مثال ہیں، جنہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خود کو ایک نامورکھلاڑی کی حیثیت سےمنوالیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے کے ایک سال بعد ہی پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
    پاکستان سپر لیگ اپنے سٹیج سے شاداب خان، حیدر علی، عمر خان، ارشد اقبال اور روحیل نذیر جیسے کھلاڑیوں کو بھی متعارف کروا چکا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شریک تمام چھ ٹیمیں اس مرتبہ بھی اپنے پلیٹ فارمز سے دو نئے ایمرجنگ کھلاڑیوں کو متعارف کروارہی ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ:
    محمد وسیم جونئیر ایک باصلاحیت میڈیم فاسٹ باؤلر ہیں۔محمد وسیم جونیئر گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستان انڈر 19 کے اسکواڈ میں شامل تھے،انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف گروپ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار بھی کیا تھا۔محمد وسیم جونیئر کا کہنا ہے وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور وہ اپنی کارکردگی سے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔
    اُدھر احمد صفی عبداللہ بھی ایک نوجوان اسپنر ہیں،ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے تین میچوں میں 8.12کےاکانومی ریٹ سے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔احمد صفی عبداللہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔ انہوں نے سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے نہ صرف دس10 میچوں میں 245 رنز بنائے بلکہ اپنی اسپن باؤلنگ سےبھی 34 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کراچی کنگز: محض 18 سالہ قاسم اکرم نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ قاسم اکرم نے کمنٹریٹر اور تجزیہ کار بازید خان کو بھی اپنی صلاحیت سے متاثرکیا، وہ مڈل آرڈر پر بیٹنگ کرنے والے ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اوراننگز کے اختتامی اوورز میں اچھاعمدہ کھیل پیش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
    قاسم اکرم بھی آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ2019 میں پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ اگرچہ انہوں نے چار اننگز میں صرف 93 رنز ہی بنائے تھے مگر اس دوران ان کے رنز بنانے کی اوسط 46.50 رہی تھی۔ انہوں نے ایونٹ میں 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
    قاسم اکرم نےحالیہ فرسٹ کلاس سیزن میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 389 رنز بنائے اور آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 وکٹیں بھی حاصل کیں، انہوں نے سنٹرل پنجاب کو مشترکہ ونر کا اعزاردلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
    اس موقع پر قاسم اکرم نے اہنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے تعلق رکھتے ہوئے کراچی کنگز کی نمائندگی کرنا وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ان کے لیے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا ایک بڑا موقع ہے۔
    اُدھر محمد عباس آفریدی کا انتخا ب وسیم اکرم نے کیا ۔ وسیم اکرم کا کہناہے کہ انہوں نے محمد عباس آفریدی کی ویڈیو دیکھی، نوجوان فاسٹ باؤلر کے ایکشن نےانہیں متاثر کیا۔عباس آفریدی کا تعلق فاٹا سے ہے۔
    عباس آفریدی کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔ پانچ میچوں میں نو وکٹیں حاصل کرنے والے عباس آفریدی اس ایونٹ میں پاکستان کی طرف سے سب زیادہ وکٹیں حاصلر کرنے والے باؤلر تھے۔

    لاہور قلندرز:
    لاہورقلندرز نہ صرف نئے کھلاڑیوں کی تلاش سے جانی جاتی ہے بلکہ ان کا ڈویلپمنٹ پروگرام ان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہتری موقع بھی فراہم کرتا ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقے جمرود سے تعلق رکھنے والےاسپنر معاذ خان کا شمار بھی چندایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے کہ جو ڈویلمپنٹ پروگرامز سے لاہور قلندرز کاحصہ بنے ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے معاذ خان گگلی اور فلپر کے ماہر ہیں جو نئی گیند کروانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔معاذ خان حال ہی میں ٹی ٹین لیگ میں بھی قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔زیدعالم کی کہانی بھی خاصی منفرد ہے، زید عالم کے والد چائے کا کاروبار کرتے ہیں ۔ نوجوان کرکٹر بھی اپنے اسٹال پر اپنے والد کے ساتھ کام کرتے تھے اور فارغ اوقات میں گلیوں میں کرکٹ کھیلتے تھے۔
    زیدعالم لاہور کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ۔ وہ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ زیدعالم ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ تو نہ کرسکے مگر اب وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار چکے ہیں۔ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

    ملتان سلطانز:
    دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد عمر ایچ بی ایل پی ایس ایل کو اپنے لیے بہترین موقع قراردیتے ہیں۔ محمدعمر ڈومیسٹک سیز ن میں سندھ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
    ملتان سلطانز نے محمد عمر کو ایمرجنگ کیٹگری میں جگہ دی ہے۔ وہ خود بھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایچ ابی ایل پی ایس ایل ایک شاندار ایونٹ ہے، انھوں نے مزید کہا کہ وہ ملتان سلطانز کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔
    شاہنواز دھنی بھی اس بڑے پلیٹ فارم پر خود کو منوانا چاہتے ہیں۔فاسٹ باؤلر شاہنواز دھنی کا تعلق سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے ہے۔
    دھنی کا مزید کہنا ہے کہ وہ اظہر محمود کے زیر نگرانی فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت مسرور ہیں۔
    نوجوان فاسٹ باؤلر نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران 140-135 کی رفتار کے ساتھ باؤلنگ کی ۔ اس دوران انہوں نے سات میچوں میں 26 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

    پشاور زلمی:
    اسپنر ابرار احمد کے لیے ایچ بی ایل پی اسی ایل کا پلیٹ فارم نیا نہیں ،وہ 2017 میں کراچی کنگز کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف پہلے ہی انہیں جادوگر اسپنر کا لقب دے چکے ہیں۔
    ابرار احمد بہترین اسپن باؤلنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ کسی بھی بلے باز پراپنی دھاک بٹھا نے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اُدھر محمد عمران راندھاوا ایک فاسٹ باؤلرہیں جو اپنی اسپیڈ اور ایکشن سے بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
    گزشتہ چند سالوں سے آرش علی خان جونئیر ٹیموں میں بھرپور انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ وہ محدود طرز کی کرکٹ میں نپی تلی باؤلنگ سے نہ صرف بیٹسمینوں کو پریشان کرنے بلکہ رنز روکنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔آرش خان گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن بدقسمتی سے وہ کوئی میچ نہیں کھیل سکے۔ آرش علی خان نے 2016 میں پی سی بی کے ایک ٹورنامنٹ میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سال 2019 میں انہوں نے پی سی بی کے تین روزہ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں 30 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔صائم ایوب بھی ایک عمدہ بیٹسمین ہیں،صائم نے پاکستان انڈر 16 کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈر 16 ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ وہ گزشہ سال زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔صائم کا کہنا ہے وہ ذہنی اور جسمانی طورپر اس چیلنج کے لیے مکمل تیار ہیں، وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • جوڈیشل ونگ کے جوانوں کے مسائل کا فوری حل نکالنے کا آرڈر

    جوڈیشل ونگ کے جوانوں کے مسائل کا فوری حل نکالنے کا آرڈر

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے جوڈیشل ونگ سے دربار کیا،
    ڈی ایس پی جوڈیشل سہیل کاظمی اور آر آئی جوڈیشل انسپکٹر بشیر سمیت اہلکاران نے شرکت کی. ایس پی عمران احمد ملک نے جوڈیشل ونگ کے جوانوں کے مسائل سنے. ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے جوانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے. عمران احمد ملک کی جوڈیشل ونگ میں ڈیوٹی ٹائمنگ اور ہفتہ وار یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی. ایس پی عمران احمد ملک کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا. اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ ملزمان کی عدالتوں میں بحفاظت پیشی کے حوالے سے جوڈیشل ونگ کا کردار قابل ستائش ہے. انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

  • خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد!!

    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد!!

    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف "داتاؒ دربار میں ہوا۔
    اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شر کت۔
    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری کاخطاب جس میں کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزی نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔
    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب منعقد۔
    حضرت خواجہ معین الدین چشتی برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب داتاؒ دربار میں ہوئی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزیؒ نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔