Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • ریسکیو کیڈٹ کور ایپ  لانچ، ایپ میں کونسے مواقعےفراہم

    ریسکیو کیڈٹ کور ایپ لانچ، ایپ میں کونسے مواقعےفراہم

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ریسکیو کیڈٹ کور ایپ کو لانچ کردیا گیا ہے۔ریسکیو کیڈٹ کورایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے،
    ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے، ایپ کے ذریعے کمیونٹی سے لوگ ان لائن تربیت کر سکیں گے، تربیت یافتہ لوگ کسی بھی سانحہ پہ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے، یونیورسٹی کے طلباء کو کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کیساتھ منسلک کیا جائے گا، مجھے یقین ہے تربیت یافتہ لوگ محفوظ معاشرے کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں گے، آئیے محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں۔

  • ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں

    ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں

    شہر میں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر جی ایم آپریشن معطل کر دیا گیا۔ یہ کمپنی کسی صورت بکیے جواری شرط باز نہیں چلائیں گے -چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون
    وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ادارے کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں تین شفٹس میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ مزید براں وزیر اعلی پنجاب کو شہر میں صفائی کے موجودہ حالات اور ادارے کے انتظامی معاملات سے آگاہ کر نے کے لیے گزشتہ دو تین روز سے ملنے کی کوشش کر رہا ہوں مگر ان کے دفتر کا عملہ ان سے ملاقات نہیں ہونے دے رہا۔ اس ملاقات کامقصدوزیر اعلی پنجاب کو سی ایم سیکٹریٹ کے پرنسپل سیکٹری کی جانب سے 15فروری کو موصول ہونے والے خط پر تخفظات کا اظہار اور سی ایم سیکٹریٹ کا ایل ڈبلیو ایم سی صفائی مہم کی نگرانی کے لیے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو مختص کرنے کے حوالے سے بریفنگ دینا تھا کہ یہ کمپنی کسی صورت بکیے/جواری/شرط باز نہیں چلائیں گے۔اس خط میں سی ایم سیکٹریٹ کے پرنسپل سیکٹری نے صفائی کے حوالے سے نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ سچائی اسکے بر عکس ہے۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق اصولی طور پر یہ خط صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو دیا جانا چاہیے تھاجو کمپنی کے انتظامی امور میں مداخلت کر رہے ہیں اور ناجائز طور پر قابض ہیں۔
    چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نہ صرف ایل ڈبلیو ایم سی میں موجود ہ کرپشن مافیا کو للکارااور نکالا بلکہ آئندہ کے لیے تیار ہونے والے مافیا کی کرپشن کو بھی جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ناکام بنایا اور خاتمہ کیامزید براں بین الااقوامی کنٹریکٹرز کی اجارا داری کو بھی ختم کیا۔ایل ڈبلیو ایم کی جانب سے شہر کا صفائی آپریشن سنبھالنے کے بعد ریکارڈ ویسٹ کولیکشن کی گئی ہے۔ ترک کنٹریکٹر کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایک شفٹ میں شہر سے کوڑا اٹھایا جاتا تھا جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی نے ذمہ داری سنبھالتے ہی ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تین شفٹس میں کام کرنا شروع کیااور ترک کنٹریکٹر کے مقابلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور روزانہ کے آپریشن کے ساتھ 50ہزار ٹن سے زائد کوڑے کے بیک لاگ کو بھی کلئیر کیا۔
    چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب کے دورے اور دیگر وی آئی پی روٹس پر صفائی کے غیر تسلی بحش انتظامات پر 9سے زائد افسران معطل کیے جا چکے ہیں۔وزیر اعلی سیکٹریٹ کی جا نب سے موصول ہونے والے خط میں کسی بھی مخصوص علاقے کی نشاندہی نہیں کی گئی جسکی وجہ سے اس خط کا نوٹس لیتے ہوئے جی ایم آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کو غیر قانونی طور پر 13جنوری 2021کو ایل ڈبلیو ایم سی میں بطور جی ایم آپریشن تعینات کیا گیا جو کہ میٹرک پاس تھا۔اس غیر قانونی تعیناتی پر بورڈآف ڈائریکٹرز کے 109ویں اجلاس میں تفتیش کی گئی اور ان احکامات کو واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے ا س عزم کا اظہار کیا کہ تمام امور قانون کے مطابق حل کیے جائینگے اور مجھ سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

  • 988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار

    988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جس میں مجموعی طور پر 988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار
    دیگر اضلاع میں ریڈ کے دوران101اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا۔
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس جدید سائنسی اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے مجرمان اشتہاری کی گرفتاریاں یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔اشتہاری و عادی مجرم شہر کے اکثر سنگین جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال ابتک مجموعی طور پر 988اشتہاری و عادی مجرمان اورعدالتی مفروران گرفتار کئے۔ اشتہاری وعادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب693 مجرموں کو گرفتار کیاگیا جبکہ295عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ساجد کیانی نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان قتل، اقدام قتل،ڈکیتی، راہزنی و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارہونے والوں میں کیٹیگری اے کے146 جبکہ کیٹیگری بی کے842 مجرمان شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پیز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے اس مہم کو ڈیلی بیس پر خود مانیٹر کریں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے حاصل اہداف ہی پولیس افسران کی مجموعی کارکردگی کا تعین کریں گے۔

  • رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ کس جدید ترین  ذریعے سے ادا کی جائے گی

    رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ کس جدید ترین ذریعے سے ادا کی جائے گی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زکوٰۃ کے مستحقین کو ان کا حق ڈیجیٹل ذریعے سے ادا کیا جائے گا- اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا- رمضان المبارک میں مستحقین کو زکوٰۃ ڈیجیٹل ذریعے سے ادا ہوگی- تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی کی کاوشوں سے نادرا اور زکوٰۃ کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے 20 ہزار 8 سو 20 مستحقین کو زکوٰۃ بائیو میٹرک کے ذریعے ادا کی جائے گی – ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے رکن جلال بچلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک تاریخی پیش رفت ہے اور اس سے حق داروں کو حق ملے گا اور اس نظام میں جعلسازی ختم کرنے میں مدد ملے گی – انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ مستحقین کو ادائیگی سے قبل ان کی مکمل ویریفیکیشن بھی کی جائے گی- نادرا اور اسلام آباد کی ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے مابین معاہدے کے موقع پر زکوٰۃ کمیٹی کے ضلعی چئیرمین سید تجمل حسین اور نادرا کے ڈائریکٹر پروڈکشن کے علاوہ ای سہولت کے نمائندے بھی موجود تھے

  • وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایوب اسٹیڈیم اسپورٹس کپملیکس میں زیر تعمیر عمارتوں کا  جائزہ لیا

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایوب اسٹیڈیم اسپورٹس کپملیکس میں زیر تعمیر عمارتوں کا جائزہ لیا

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایوب اسٹیڈیم کمپلیکس کا دورہ. وزیر اعلیٰ نے ایوب اسٹیڈیم کمپلیکس میں کھیل کے مختلف زیر تعمیر مختلد عمارتوں کا بھی جائزہ لیا. وزیراعلیٰ بلوچستان کوایوب اسٹیڈیم کیمپلیس میں مختلف زیر تعمیر عمارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایوب اسٹیڈیم اسپورٹس کپملیکس میں زیر تعمیر عمارتوں کا بھی جائزہ لیا. وزیراعلیٰ بلوچستان سائیکلینگ ویلوڈروم کا کے کام کو روک دیا گیا.
    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمالکا کہنا ہے کہ ایوب اسٹیڈیم میں نیشنل گیم کے حوالے سے تیاریاں جاری ہے ۔ ایوب اسٹیڈیم ایک بہت بڑا کیملیس ہے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ایوب اسٹیڈیم کو صرف گیم کیلئے مختلص کیا جائے گا۔ 2017 میں یہ پروجیکٹس شروع کیا گیا پہلے سے ہی اس پروجیکٹ کو صحیح طرح شروع نہیں کیا گیا۔ بلوچستان اور پاکستان میں رویت ہے پروجیکٹ میں بعد میں چیزیں ڈال دیا جاتا ہے۔سائیکلنگ کا ویلوڈروم دنیا میں بہت کم بنایا گیا ہے۔ سی ایک ڈیلبلیو ڈیمارمنٹ کو الگ کرنا ایک بہت بڑا ٹاس تھا۔ ایوب اسٹیڈیم میں تمام کام بہتر انداز میں جاری ہے۔ جب پروجیکٹ میں ایڈوانس پیمنٹ دیا جاتا یے تو کام سست روی کا شکار ہوتا ہے۔
    سابقہ دور میں ہی ان پروجیکٹس کو پیمنٹ دیا گیا ہے اس لیے بھی سست روی کا بھی چکار تھا۔ عبدالقادر نے آذاد امیدوار کے تحت سینٹ کے کاغذات جمع کروائیں ہے۔ سینٹ میں پہلے بلوچستان کی بدنامی ہوتی تھی مگر اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔ باپ کے پچھلے چار سینٹرز کی طرح اب بھی مثالی کارکردگی دیکھائیں گے ۔ اے این پی اور پی ٹی آئی سے وعدہ کیا تھا کہ سینٹ الیکشن میں تعاون کرینگے۔ عبد القادر کو باپ پارٹی تعاون کریگا۔ عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی نے ہم سے بغیر مشاورت نہیں کیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان تک محدود نہیں ہے ۔ ستارہ ایاز کا اے این پی کو چھوڑ کر ہماری پارٹی میں آنا آسان نہیں ۔ کوئٹہ والوں کے ساتھ بریفکیس ہے تو باہر والوں کے ساتھ تجوریاں ہے۔ اپوزیش کو بھی داد دیتاہوں کہ سینٹ الیکشن میں پیرشوٹرز کے کاغذات نہیں جمع کیے۔

  • ریڈکارگینگ گروپ کے 2 ملزمان گرفتار ، اقبال جرم کیا

    ریڈکارگینگ گروپ کے 2 ملزمان گرفتار ، اقبال جرم کیا

    پاکستان رینجرز اور پولیس کی گلبرگ میں مشترکہ کاروائی دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کا تعلق ریڈکارگینگ گروپ سے ہے۔ ایف بی اریا میں ملزمان کی جرائم کی وارداتوں کی وجہ سے لال گاڑی خوف کی علامت نب گئی تھی۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹج وائرل ہونے پر انٹیلجنس بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے ڈکیتی سمیت دیگر جرئم کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فونز،اور لیپ ٹاپ برامد کیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتان ملزمان کو قانانی کاروائی کے لیے برامد سامان کے ساتھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی سے کھیل کے میدان میں کیا فوائد حاصل ہوں جائیں گے۔

    مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی سے کھیل کے میدان میں کیا فوائد حاصل ہوں جائیں گے۔

    مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے
    مریدکے کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے سابق اور موجودہ کرکٹرز کی صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن ، قیصر عباس اور ٹیسٹ کرکٹر بلاول بھٹی، چوہدری ارشد ورک ، فٹ بال پرموٹر غلام محی الدین ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
    کرکٹرز نے صوبائی وزیر کھیل کو مریدکے اسٹیڈیم کی حالت زار سے آگاہ کیا۔
    کرکٹرز کا موقف ہے کہ مریدکے اسٹیڈیم سے چار انٹر نیشنل اور 35 فرسٹ کلاس کرکٹرز سامنے آئے ۔ وزیر کھیل نے اسٹیڈیم جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
    رائے تیمور کا کہنا ہے کہ مریدکے اسٹیڈیم کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ چھوٹے سے شہر سے چار انٹر نیشنل کرکٹرز سامنے آئے اسٹیڈیم ان کا حق ہے۔
    رانا نوید الحسن نے وزیر کھیل سے ملاقات اچھی رہی انہوں نے اسٹیڈیم مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    بقول بلاول بھٹی ملاقات اطمینان بخش رہی یقین ہے مریدکے کے بچوں کو کھیل کی سہولت ملے گی۔
    قیصرعباس نے کہا کہ اگر اسٹیڈیم بنادیا جائے تو کئی مزید کرکٹرز سامنے آئیں گے ۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل2021 میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا محور کونسے چھ کھلاڑی ہیں؟

    ایچ بی ایل پی ایس ایل2021 میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا محور کونسے چھ کھلاڑی ہیں؟

    یوں تو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کئی معروف اور ممتاز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں مگر یہاں ہر ٹیم میں سے ایک ایسے منفرد کھلاڑی کا انتخاب کیا گیا ہے کہ جو اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ چھ کھلاڑی لیگ کے دوران شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

    بابراعظم، کراچی کنگز:
    انگلینڈ کے سابق کپتان اور ممتاز کمنٹیٹر ناصر حسین نے گزشتہ سال ایک موقع پر کہا تھا کہ وہ بابراعظم کو دیکھتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ دوسرے بلے بازوں سے بالکل مختلف پچ پر بیٹنگ کررہے ہوں۔
    ہاتھ کا انگوٹھا ٹوٹا ہونے کی وجہ سے کرکٹ فینز انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نہیں دیکھ سکے تھے مگر اب وہ انجری سے صحتیاب ہوچکےاور انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اس کا جلوہ بھی دکھایا ہے۔ بابراعظم اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں فینز کو اپنے کھیل سے محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
    تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کی وجہ شہرت ان کے بلے سے نکلے اسٹروکس کی ٹائمنگ اور دلکش ڈرائیوز ہیں۔
    جس طرح پاکستان کو بابراعظم سے لمبی اننگز کی خواہش رہتی ہے ایسے ہی کراچی کنگز کو بھی فرنچائز کرکٹ میں بابراعظم سے عمدہ بیٹنگ کی امید ہوگی۔ بابراعظم نے لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کے علاوہ تمام ٹورنامنٹس میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔

    بابراعظم نے گزشتہ سال ایونٹ کے 12 میچوں میں 59.12 کی اوسط اور 124 کے اسٹرائیک ریٹ سے 473 رنز بنائے۔وہ کامران اکمل کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔ وہ 47 میچوں میں 1516 رنز بناچکے ہیں۔

    حیدر علی(پشاور زلمی):
    پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میں عمدہ کارکردگی کی بدولت کرکٹ کی دنیا کے افق پر ابھرنے والے نوجوان کرکٹر حیدر علی نے گزشتہ سال لیگ کے کُل 10 میچوں میں 239 رنز بنائے تھے۔ ایڈیشن 2020 میں انہوں نے 26.55 کی اوسط اور 157.23 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے، جس کے بعد ہی انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔
    انہوں نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیبیو کیاتھا۔ اس میچ میں نوجوان بیٹسمین نے 33 گیندوں پر 54 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
    حیدر علی برق رفتار اننگز کھیلنے کی صلاحیتوں کے مالک ہے۔ حیدر علی کا رنز اگلنے والا بلا اپنے زور دار اسٹروکس کی وجہ سے اس ایڈیشن میں بھی فینز کی توجہ کا مرکز رہے گا۔
    حال ہی میں حیدر علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ لہٰذا پشاور زلمی چاہے تو حیدر علی کو اوپنر کی حیثیت سے بھی فائنل الیون کا حصہ بناسکتی ہے۔

    حسن علی (اسلام آباد یونائیٹڈ):
    حسن علی صحیح معنوں میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی پراڈکٹ ہیں۔ انہیں پشاور زلمی نے سال 2016 میں بطور ایمرجنگ پلیئر پہلی مرتبہ لیگ کا حصہ بنایا تھا۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا بھی پہلا ہی سال تھا۔

    حسن علی نے لیگ کے دوسرے سال میں 11 میچز کھیل کر 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پھر ایک سال کےاندر ہی حسن علی ایک ستارے کی مانند ابھرے ۔ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    بعدازاں حسن علی کی پرفارمنس میں مختلف اتار چڑھاؤ آئے۔ کمر کی انجری کے باعث حسن علی کچھ عرصہ کرکٹ سے دور بھی ہوگئے۔

    حسن علی کے ساتھی کھلاڑی انہیں فائٹر کہتے ہیں اور ایک فائٹر ہی انجریز کے بعد شاندار کم بیک کرسکتا ہے۔ حسن علی نے یہ کر کے بھی دکھایا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس بنیاد پر انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
    حسن علی نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بعد حسن علی ہی اس سیریز میں پاکستان کے سب سے نمایاں کرکٹر تھے۔
    یہ پہلا سال ہوگا کہ جب آلراؤنڈر حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈنے ان سے بہت سی توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ وہ واحد ٹیم ہے، جو دومرتبہ ایونٹ کی چیمپئن رہ چکی ہے۔اب حسن اور یونائیٹڈ کا یہ مشترکہ سفر شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

    محمد رضوان (ملتان سلطانز):
    محمد رضوان اس وقت اپنے کرکٹ کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں۔ اس وقت تو ان کا بلا سونے کی مانند ہے۔ فارمیٹ کوئی بھی ہو ان کا بلا صرف رنز اگل رہا ہے۔
    اس ایڈیشن سے قبل محمد رضوان کو محدود طرز کی کرکٹ کا کھلاڑی نہیں سمجھا جاتا تھا مگر انہوں نےپہلے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 21-2020 سیزن پھر نیوزی لینڈ اوررواں ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں یہ تاثر بدل کر رکھ دیا ہے۔
    محمد رضوان نہ صرف اپنی وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اسٹینڈ آؤٹ پلیئر بنے بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
    سال بھر بہترین بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی بدولت پی سی بی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ میں بھی اپنی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا ۔
    ملتان سلطانز نے اسی سیزن کے لیے محمد رضوان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیاہے۔وہ اس سے قبل کراچی کنگز کا حصہ تھے مگر انہیں وہاں زیادہ میچز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
    اس مرتبہ نہ صرف ملتان سلطانز نے انہیں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے بلکہ ٹیم کی قیادت بھی ان کے سپرد کردی ہے۔ محمد رضوان کو کپتانی سونپے جانا ملتان سلطانز کی وکٹ کیپر بیٹسمین سے جڑی امیدوں کی عکاسی کرتا ہے۔
    شائقین کرکٹ اس سیزن میں محمد رضوان کی بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ اسکلز دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز):
    یارکر ہو، باؤنسر یا پھر گڈ لینتھ کو ٹارگٹ کرنا، شاہین شاہ آفریدی کی انگلیاں اور دماغی مضبوطی انہیں دیگر فاسٹ باؤلرز سے ممتاز کرتی ہے۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نہ صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پیس بیٹری میں سب سے منفرد نظر آتے ہیں بلکہ وہ کئی مرتبہ لاہور قلندرز کے لیے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    فرنچائز کرکٹ میں عمدہ باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ایڈیشن 2021 کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کی سب سے شاندارکارکردگی ملتان سلطانز کے خلاف 4 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

    انہوں نے گزشتہ سال ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی تھی۔ بین ڈنک کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ شاہین شاہ آفریدی کی نپی تلی باؤلنگ نےبھی لاہور قلندرز کو ایونٹ کے فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
    شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منواچکے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اعظم خان (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز):
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوان کرکٹرایک بیٹسمین کی حیثیت سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے عین مطابق دھواں دھار چھکے لگانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ وہ بطور وکٹ کیپر وکٹوں کے پیچھے بھی عمدگی سے کیچز تھامنے اور اسٹمپ آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    اپنی پاؤر ہٹنگ صلاحیت کے باعث اعظم خان کا نام سلیکٹرز کے ریڈار پر ہے تاہم قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے انہیں فٹنس میں خاطر خواہ بہتری کے ساتھ ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی بہترین بیٹنگ فارم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    دو سال قبل جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اعلان کیا تھا کہ اعظم خان پاکستان کے کرس گیل بن سکتے ہیں تو بہت کم لوگوں نے اس بیان کو سنجیدگی سے لیا تھا مگر جو اعظم خان کی بیٹنگ صلاحیتیں دیکھ چکے ہیں وہ اس پر یقین بھی کرتے ہیں۔

    اعظم خان کے گھر میں ہی ورلڈکپ ونر موجود ہیں۔ انہیں اپنے والدمعین خان کی طرح سخت محنت کرنا ہوگی۔ معین خان کا شمار پاکستان کے فٹ ترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا تھا۔

    اعظم خان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں صرف ایک میچ کھیلا اور12 رنز بنائے تاہم ایڈیشن 2020 نے ان کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک میچ میں 33 گیندوں پر 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں 150 رنز بنائے تھے۔

  • منشیات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا کردار قابل تحسین وفاقی وزیر انسداد منشیات,

    منشیات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا کردار قابل تحسین وفاقی وزیر انسداد منشیات,

    وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مکران کوسٹل لائن پر منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے بروقت اور موثر اقدامات سمیت ساحلی علاقوں میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی، منشیات سے پاک معاشرے کی تکمیل تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
    جمعرات کو یہاں منشیات کے خاتمے کے لیے میری ٹائم کوآرڈینیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسداد منشیات نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سے منشیات کی سمگلنگ پر مکمل طور پر قابو پانا بہت بڑی کامیابی ہوگی۔
    انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاکستان کسٹمز منشیات کی سمگلنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں، اس کے لیے تمام اداروں کا ساتھ چلنا اہم ہے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ مکران کوسٹل لائن پر منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ ساحلی علاقوں کی حدود میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بروقت کارروائی میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے میں تاخیر نہیں کی جائے گی، مجرموں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا

  • شاہ محمود قریشی اورعرب لیگ کے سیکرٹری میں دلچسپ اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

    شاہ محمود قریشی اورعرب لیگ کے سیکرٹری میں دلچسپ اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا اور انہیں عرب لیگ ہیڈکوارٹر آمد پر خوش آمدید کہا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، اہم عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، عرب لیگ کے ممبر ممالک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔یکساں مذہبی، تہذیبی اقدار کے ناطے عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط سیاسی، تجارتی ،باہمی روابط ہیں۔پاکستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد عرب ممالک میں مقیم ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے مراسم عرب لیگ کے ساتھ خصوصی تعلق کا مظہر ہیں۔پاکستان اور عرب لیگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
    وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مصالحانہ کاوشوں اور ان کے ثمرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اہم امور پر عرب لیگ کے واضح اور یکساں موقف کو سیکرٹری جنرل کے وسیع سفارتی تجربے کا ثمر قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ عرب لیگ تنظیم سیکرٹری جنرل کے وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے خوب استفادہ کرے گی.