وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی لوٹ مار کے باعث پاکستان مقروض ہوا،ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں سے اخراجات بڑھے،وزیراعظم اپنے گھر میں رہتے ہیں کوئی کیمپ آفس نہیں،تحریک انصاف کا شروع سے موقف رہا ہے کہ انتحابات اوپن بیلٹ کے ذریعہ ہونے چاہیے۔وہ جمعرات کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں، صحت کارڈ بلا تفریق ہر خاندان کو دیا جا رہا ہے لیکن سندھ میں صحت کا نظام بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آٹھ سال سے ہماری حکومت ہے، صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبے میں کام کیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہی جماعتیں اوپن بیلٹ کے حق میں تھی لیکن جیسے ہی حکومت نے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات شروع کیے تو یہی اپوزیشن اوپن بیلٹ کی مخالف ہوگئی ،اس سےظاہر ہوتا ہے اپوزیشن ملک میں شفاف انتخابات نہیں چاہتی ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی اب الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن میں شفافیت لانے کے لئے جدو جہد شروع کردی.
Tag: باغی ٹی وی
-

جنگلات کی بحالی کیلئے مربوط پالیسی مرتب کی جائے، وزیر اعظم۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کیلئے منظم اقدامات کئے جائیں ، جنگلات کی بحالی کیلئے مربوط پالیسی مرتب کی جائے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ وہ جمعرات کو صوبہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیر برائے جنگلات پنجاب سبطین خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کو چھانگا مانگا و دیگر جنگلات کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ چند سالوں میں چھانگا مانگا کے اڑھائی ہزار ایکٹر رقبے کو درختوں سے محروم کرکے بنجر بنا دیا گیا۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ دورِ حکومت میں 10بلین ٹری سونامی مہم میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، اڑھائی ہزار ایکڑ رقبے پر سال 2023تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے اورجنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائےاور صوبہ بھر میں جنگلات کی بحالی کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کی جائے۔ -

منشیات فروشوں و سمگلروں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں، خیبر پولیس
خیبر پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کارروائی کامیابی سے جاری ہے،
آج ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ جمرود کے حدود علاقہ شاکس میں خفیہ اطلاع پر منشیات فروشوں کے اڈہ پر چھاپہ مارا پولیس کی آمد سے پہلے منشیات فروش فرار جنکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ دس کلو آئس ،دو کلو چرس ،دو کلو ہیروئن، دو کلو کیمکل،اور منشیات بنانے کے آلات، برآمد ہوئے ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے منشیات فروشوں و سمگلروں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا منشیات فروش اور سمگلروں معاشرے کے لیے ناسور ہے خیبر پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔ -

اکرام۔اللہ کے حلاف ایک بار پھر نیب میں۔اثاثہ جات کے حوالےسے حیفہ انکوائری!!!
پشاور سیکرٹری یوم۔اکرام۔اللہ کے حلاف ایک بار پھر نیب میں۔اثاثہ جات کے حوالے سے حیفہ انکوائری کا فیصلہ کیا۔
ہوم۔میں تعناتی کےدوران بھی حردبرد کا الزام۔ انکویری کی اجازت محتلف قسم کے تین درحواستوں پر شروع کی گی ہے۔انکوئری کےلے چیرمین نیب سے اجازت لی گی۔انکویری رپورٹ کی روشنی میں مزید کاروائی ہوگی۔حیفہ رپورٹ ادروں سے بھی لی گی جن کے بیناد پر اہم۔پیش رفت ہوگا۔ اس حبر کے حوالے سے جب سیکرٹری ہوم۔سے واٹس اپ سمیت ڈایکٰریٹ رابط کیا گیا لیکن کسی بھی قسم کا جواب نہیں دیا۔ نیب سے رابطے پر کہا گیا کہ اسی۔انکوئریاں ہو رہی جب اس حوالے ثبوت مل۔جاتی ہے تو نیب قانونی طریقہ کار کے مطابق مزید کاروائ کرتی ہے جن کی منظوری چیرمین نیب اور بورڈر اف ڈایکٹرز کرتے ہیں -

دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والی بھاری مقدار میں گولہ بارودی اور ہتھار برآمد، کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور
کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے ضلع خیبر میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں استعمال ہونے والی بھاری مقدار میں گولہ بارودی اور ہتھار برآمد ہوا
تفصلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ لالا چینہ شودوانی ضلع خیبر میں چند نامعلوم دہشتگردوں نے بھاری مقدار میں ہتھاور اور بارودی مواد دہشتگردانہ کاروائیوں اور پاکستان کی سالمت کو نقصان پہنچانےکی خاطر زخیرہ کئے ہیں جس پر کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن کی سپیشل ٹیم نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئےضلع خیبر کے علاقہ لالا چینہ شودوانی سے دوران سرچ آپریشن دو عدد RPG کے زندہ گولے مع راکٹ لانچر، دو عدد مارٹر گولےاور 850 عدد دشکہ کارتوس برآمد کرکے برآمدہ بارودی مواد کو بذریعہBDU عملہ محفوظ کرکے قبضہ پولیس کئے ۔
کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت نا معلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش کے لئے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی اوردہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ -

جنگلات کے تحفظ و بحالی کے حوالے سےوزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس۔
اسلام آباد، وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، وزیر برائے جنگلات پنجاب سبطین خان و دیگر شریک تھے۔وزیرِ اعظم کو چھانگا مانگا و دیگر جنگلات کی بحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ چند سالوں میں چھانگا مانگا کے ڈھائی ہزار ایکٹر رقبے کو درختوں سے محروم کرکے بنجر بنا دیا گیا۔ موجودہ دورِ حکومت میں ٹین بلیئن سونامی مہم میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر سال 2023تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے گ۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے جنگلات اور شجرکاری کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ جنگلات کا تحفظ و بحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔ جنگلات کے تحفظ و بحالی کے لئے ٹیکنالوجی کو برؤے کار لایا جائے۔ صوبہ بھر میں جنگلات کی بحالی کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ غیر قانونی شکار اور درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے حوالے سے بھی منظم اقدامات یقینی بنائیں جائیں -

قومی ہاکی ٹیم کی اہم شخصیت کی علالت پرپی ایچ ایف صدر و معتددجونیئر کھلاڑی دعا گو!!!
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کی علالت پر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر,سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ سمیت اولمپیئنز کا اظہار تشویش و صحت کی دعا.
پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ ,چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظورحسین جونیئر, ممبران اولمپیئن کلیم اللہ, اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز,سابق صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاء,قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید,جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کی علالت ہر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے.
واضع رہے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کرونا کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں.پی ایچ ایف اور ہاکی فیملی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے. -

مغل سٹیل اور لاہور قلندر کے درمیان معاہدہ طے
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی چھٹے سیزن کےلئے مغل سٹیل اور لاہور قلندر کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
مغل سٹیل اور لاہور قلندرز کے درمیان معاہدہ کی تقریب شادمان آفس میں منعقد کی گئی،پی ایس ایل چھٹے سیزن کے معاہدہ پرلاہور قلندر چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا اور سی ای او مغل سٹیل خرم مغل نے دستخط کئے۔
تقریب میں مغل سٹیل کے چئیرمین جاوید مغل ، سی ای او خرم مغل اور ڈائریکٹرز و بورڈ ممبران نے شرکت,
جاوید مغل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر پی سی بی کومبارک دیتے ہیں، پاکستان سپر لیگ کے ذریعے کھیل کی دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا، پاکستان سپر لیگ سے ہر شہر و گائوں کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو ملک کےلئے پرفارم کرنے کاموقع ملےگا، مغل سٹیل پاکستان میں کرکٹ کو مستقبل میں بھی سپورٹ کرےگا۔ -

اراکین قومی اسمبلی کو لاکھوں روپے کی اعزازی تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف
اسلام آباد: اراکین قومی اسمبلی کو لاکھوں روپے کی اعزازی تنخواہوں کی ادائیگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔اراکین قومی اسمبلی نے 7 ماہ میں قومی خزانے سے 56 لاکھ روپے اعزازی تنخواہ وصول کی گیی۔ رواں مالی سال کے 7 ماہ میں اراکین قومی اسمبلی پر 80 کروڑ99 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہے۔ ایم این ایز کے سفری الاؤنس کی مد میں 44 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات ہیں۔
ایم این ایز نے ٹیلی کمیونی کیشن ودیگر الاونسز کی مد میں4 کروڑ 28 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ قومی اسمبلی اراکین نے بنیادی تنخواہوں کی مد میں27 کروڑ99 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔رواں مالی سال کے سات ماہ میں میڈیکل الاونس کی مد 51 لاکھ روپے وصول کیے ہیں -

ڈائریکٹر لیگل وفاقی نظامت تعلیمات کو قانون کا کوئی علم نہیں، چیف جسٹس
صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں کو بھیجنے سے روک دیا گیا۔بڑی تعداد آئی خواتین اساتذہ کمرہ عدالت میں خوشی سے نہال ، خوشی سے رونا شروع کردیا ۔استاتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا وفاقی نظامات تعلیمات کا فیصلہ معطل ہو گیا۔ آرڈر معطلی کے بعد استاتذہ کے پاس اسکول جانے کا راستہ کھل گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گیارہ دسمبر 2020 کا فیصلہ معطل کیا۔
عدالت، "بادی النظر میں وفاقی نظامت تعلیمات کا حکمنامہ برقرار نہیں رہ سکتا، آئندہ سماعت پر ڈی جی وفاقی نظام تعلیمات نو مارچ کو طلب۔ وفاقی نظام تعلیمات بتائیں کہ ایسا حکمنامہ کیوں جاری کیا گیا”
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ استاتذہ نے ڈی چوک پر دھرنا بھی دیا تھا۔ویڈ لاک پالیسی کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے اساتذہ کل سے اسکول جاسکیں گے ، اساتذہ کو صوبوں میں واپسی کے احکامات معطل ، حکم امتناعی جاری۔ ڈائریکٹر لیگل وفاقی نظامت تعلیمات کو قانون کا کوئی علم نہیں،ڈائیرکٹر لیگل اس عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں، اس طرح کے یکطرفہ فیصلوں سے ااساتذہ ڈی چوک بیٹھنے ہر مجبور ہوئے ، آئندہ سماعت پر ڈی جی ذاتی حیثیت میں طلب۔ڈی جی آکر وضاحت کرے کہ 2006 یا اسے پہلے سے کام کرنے والی اساتذہ کو کیوں دربدر کیا جارہا ہے۔
