Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ منعقد

    کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ منعقد

    27 فروری کو کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ جس میں بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے ۔
    اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر ہمایوں خان صاحب کا عظیم باغ کوہاٹ آمد،
    سینیٹر ملک شمیم آفریدی اور اس کے فرزند سے ایم پی اے ملک امجد آفریدی سے ملاقات کی اور جلسہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا بعد ازاں صوبائی صدر نے سینیٹر ملک شمیم آفریدی اور ایم پی اے ملک امجد آفریدی کے ہمرا پریس کانفرنس اور تنظیم سے میٹنگ کی جس میں جلسہ کو کامیاب کرانے کے لئے مشاورت اور آخر میں جلسہ گاہ کی جگہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اعظم آفریدی، ایوب شاہ ،شاہ ذوالقرنین، کامریڈ انور زیب، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر سمیع خان اور کوہاٹ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی تنظمیوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

  • ضمنی الیکشن  سیکیورٹی فول پروف، PK 63 کو سرکل ،سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تقسیم دی

    ضمنی الیکشن سیکیورٹی فول پروف، PK 63 کو سرکل ،سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تقسیم دی

    نوشہرہ:-ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے پولیس افسران کو تفصیلی بریفنگ اور ہدایات دی گئی۔ ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے PK 63 کو سرکل ،سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا۔102 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس ،حساس اور نارمل کے کٹیگرز میں تقسیم کرکے سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ضمنی الیکشن میں پولیس کے 1748 جوان ڈیوٹی پر تیعنات کئے گئے ہیں۔اسکے علاوہ فرنٹئیر کور کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔
    الیکشن کے دوران الیکشن کیمشن آف پاکستان کے جاری کردہ احکامات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
    اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ضمنی الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں۔

  • الزام قتل میں  مطلوب2 منشیات فروش اشتہاری مجرم  گرفتار

    الزام قتل میں مطلوب2 منشیات فروش اشتہاری مجرم گرفتار

    تخریبی کاروائیوں میں ملوث خطرناک اشتہاری گرفتار ہو گئے۔
    چارسدہ سروکلے پولیس نے تخریبی کاروائیوں اور قتل و اقدام قتل میں انتہائی2 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کیا، منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث دو ملزمان منشیات سمیت گرفتار۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان مزید تفتیش کے لئے تھانہ سروکلے منتقل۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سروکلے بسم اللہ جان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تخریبی کاروائیو ں میں ملوث اشتہاری مراد علی عرف شینا ولد شیر افضل سکنہ رشکئی بانڈہ جبکہ عرصہ دراز سے اقدام قتل میں مطلوب 1اشتہاری کو گرفتار کیا۔ علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں دو مشہور منشیات فروش سلیمان ولدسرتاج اور علی زیب ولد عباس علی کو منشیات سمیت گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے 2025گرام چرس، 1پستول،1رائفل اور 18کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے، ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سروکلے منتقل کیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

  • لکی مروت پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر عظمت بنگش

    لکی مروت پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوراٹر عظمت بنگش

    لکی مروت پولیس۔ نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
    لکی مروت پولیس کی اہم کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی. ڈی ایس پی عظمت بنگش اور سٹی پولیس انچارج نوید نواز نے گمبیلا پل پر ٹرک سے بھاری اسلحہ برآمد کیا. اسلحہ ٹرک کے ٹول بکس میں چھپایا گیا تھا۔ اسلحہ میں 32 پستول،06 رپیٹرز،کلاشن کوف اور کئی دیگر بور کا اسلحہ شامل ہیں. ٹرک سے 6000 ہزار کے قریب کارتوس اور میگزینیں بھی برآمد ہوئی ہیں. تین ملزمان گرفتار،دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ایک کا ضلع ٹانک سے ہے.ابتدائی تفتیش کے مطابق اسلحہ پنجاب میں تخریب کاری کیلئے استعمال ہونے والا تھا۔

  • چکوال ،چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم

    چکوال ،چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم

    چکوال صدر سرکل کے علاقہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا۔دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہو گئے۔
    طلائی زیورات،نقدی اور گائے بھینسوں کی چوریاں آئے روز کا معمول بن گئیں، عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ چکوال پولیس صدر سرکل چکوال کے شہری اور دیہی علاقوں میں چوریوں کی وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ،چوری کی مسلسل وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے،تفصیلات کیمطابق گزشتہ چند ہفتوں سے نہ صرف چکوال شہر بلکہ گردونواح کے دیہاتوں میں بھی گھروں،ڈیروں اور دکانوں میں چوری کی وارداتوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نامعلوم چور شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی، گھریلوسامان،موٹرسائیکلوں اور گائے بھینسوں سے محروم کرچکے ہیں،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید عدم تحفظ میں مبتلا کردیا ہے،عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں پولیس گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

  • ملتان سلطانز  ایک نئے آغاز کے لیے پر جوشی سے تیار

    ملتان سلطانز ایک نئے آغاز کے لیے پر جوشی سے تیار

    ملتان سلطانز محمد رضوان کی قیادت میں ایک نئے آغاز کے لیے تیار ھیں۔
    گزشتہ کارکردگی:
    ایڈیشن2020: تیسری پوزیشن
    ایڈیشن 2019:پانچویں پوزیشن
    ایڈیشن 2018: پانچویں پوزیشن
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سیزن میں لیگ میچز کے اختتام پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کےساتھ ٹیبل پر سب سے اوپر تھی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا نے نہ صرف ایونٹ کو التواء کا شکار کیا بلکہ ملتان سلطانز کے لیے بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہ رہا۔
    نومبر میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےکوالیفائر میں ملتان سلطانز کوکراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے سبب انہیں دوسرا چانس ایلیمنٹر کی صورت میں ملا تاہم وہاں بھی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
    گزشتہ سال ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں تین میچز کھیلے اور ان تینوں میچوں میں اسے کامیابی ملی تاہم اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ لہٰذا ملتان سلطانز کو اس مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔
    ایڈیشن2021 میں ملتان سلطانز کی قیادت ٹیم کے نئے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے سپرد کردی گئی ہے۔ محمد رضوان کو ابھی چند روز قبل ہی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کی جگہ فرنچائز کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
    محمد رضوان اپنےکیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، وہ طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد رضوان کو فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
    وہ اس سے پہلے کراچی کنگز کا حصہ تھے، انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں صرف دو میچز کھیلے تھے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے آخری چار میں سے تین میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے(جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے)۔
    مگر سوال یہ ہے کہ کیا محمد رضوان کے پاس ٹائٹل جیتنے کےلیے بہترین اسکواڈ موجود ہے تو اس کا جواب جاننے کے لیے نظر ڈالتے ہیں ملتان سلطانز کے اسکواڈ پر۔
    سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اپ کا،جہاں ملتان سلطانز کے پاس بہترین پاور ہٹر زجنوبی افریقہ کے رائیلی روسو اور انگلینڈ کے جیمز ونس موجود ہیں۔ دونوں بلے باز تجربہ کار اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں برق رفتار اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رائیلی روسو کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز رفتار سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں صرف 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور دس چوکوں کی بدولت سنچری اسکور کی تھی۔ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

    دوسری طرف ملتان سلطانز کوجیمز ونس کا ساتھ بھی حاصل ہے۔ انگلش بیٹسمین نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے فائنل میں 95 رنز کی اننگزکھیل کر سڈنی سکسرز کے لیے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایونٹ کے کوالیفائرمیں بھی پرتھ اسکورچرز کے خلاف 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    ملتان سلطانز پرامید ہے کہ جیمز ونس اپنی حالیہ فارم کوایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی برقرار رکھیں گے۔

    پاکستان کے خوشدل شاہ اور صہیب مقصود کی موجودگی بھی ملتان سلطانز کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنائے گی۔

    ملتان سلطانز کا مؤثر ترین ہتھیار ان کی اسپن باؤلنگ ہوگی، جہاں ان کے پاس ٹی ٹونٹی کرکٹ کی پہچان شاہد آفریدی، عمران طاہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر موجود ہیں۔ یہ تینوں اسپنرز اپنی جادوئی اسپن سے کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ملتان سلطانز کی فاسٹ باؤلنگ لائن اپ قدرے کمزور ضرور ہے مگر یہاں بھی ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویر کے ساتھ ساتھ تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل خان بھی موجود ہیں۔

    حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باؤلر صہیب اللہ اور شاہ نواز دھنی کے علاوہ عمران سینئر بھی ملتان سلطانز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود کھلاڑیوں کی منیجمنٹ اور ٹی ٹونٹی لیگز میں کرکٹ کی باریکیوں سے مکمل آشنا ہیں۔ ان دونوں کی موجودگی جہاں ملتان سلطانز کے لیے ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے تو وہیں یہ نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی کھیل کا وسیع تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، شاہد آفریدی، عمران طاہر، جیمز ونس، خوشدل شاہ، رائیلی روسو، سہیل تنویر، عثمان قادر، ایڈم لیتھ، کرس لِین، شان مسعود، محمد عمر، شاہنواز دھنی، صہیب مقصود، صہیب اللہ، سہیل خان، عمران خان سینئر، کارلوس بریتھویٹ۔

  • فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کو سزائیں

    فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کو سزائیں

    راولپنڈی پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری ہے ۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو سزائیں سنا دی۔
    ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرنے والے پولیس سب انسپکٹر گلتاج کو جبری ریٹائر کردیا.جبکہ ظفر اے ایس آئی تھانہ روات پر رشوت لینے کا الزام درست ثابت ہونے پر ڈسمس کردیا گیا. تھانہ کینٹ میں شہری کو زخمی کرنے والے ایس آئی ناصر ممتاز. اے ایس آئی طاہر اعجاز. کانسٹیبل خرم اور کانسٹیبل شاہد کو ڈسمس کردیا گیا.
    چند روز قبل محکمانہ کاروائی مکمل ہونے سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے تمام کرپٹ اہلکاروں کو سزائیں سنائی

  • کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان
    جعلی راجکماری ایک بار پھر اداروں پر حملہ آور ہےاداروں کو متنازعہ بنا کر اپنا الو سیدھا کرنا جعلی راجکماری کے خاندان کا وطیرہ رہا ہے
    کرپٹ ٹولے نے نان ایشوز پر سیاست چمکاکر اپنا تماشہ خود لگوایا ہے۔اب بھی انہیں رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ ادارے ہمارا فخر ہیں
    جعلی راجکماری اور کرپٹ ٹولے کی ہر مذموم سازش ناکام رہے گی۔ سینیٹ الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کر کرپشن میں ڈوبی راجکماری اور کنیزاؤں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ ناکامی اور شکست کا داغ پی ڈی ایم کے بدنام زمانہ ٹولے کے ماتھے پر لکھا جا چکا ہے۔ کل تک سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والا ٹولہ اب کس منہ سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ جعلی شیر سینیٹ الیکشن میں گیدڑ ثابت ہوں گے۔ پی ڈی ایم کا انجام عبرتناک نظر آ رہا ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

  • پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری، محمد گوہر نفیس

    پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری، محمد گوہر نفیس

    اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
    ڈی جی خان سے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال زرعی سرکاری اراضی جس میں ایک ہزار کنال زمین شامل تھی غیر وانونی قابضین سے واگزار کرالی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت آٹھ کروڑ ستاون لاکھ روپے ہے۔
    محمد گوہر نفیس نے محکمہ مال کو تاوان کی وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف رفیق کی سربراہی میں محکمہ محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

  • محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بزدار حکومت کے بڑے فیصلے

    محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بزدار حکومت کے بڑے فیصلے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کیلئے 2 ڈی ایس این جی خریدنے کا فیصلہ بھی کر دیا۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 2 ڈی ایس این جی خریدنے کی منظوری دے دی ڈی جی پی آر میں جدید سٹوڈیو کے قیام کی منظوری کا فیصلہ۔ 4 ڈائریکٹوریٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ڈائریکٹوریٹ آف پرنٹ میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، ڈائریکٹوریٹ ایڈمنسٹریشن، ایڈورٹائزمنٹ، پریس لاز، انفارمیشن ٹیکنالوجی و لیگل کی تنظیم نو ہو گی۔
    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹوریٹ کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ افسروں اور عملے کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ خصوصی الاؤنس کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے۔ ملازمین کو بینک آف پنجاب سے لیز پر گاڑیاں خریدنے کی سہولت دینے کیلئے مونیٹائزیشن(Monetization) پالیسی کی منظوری
    انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سے محکمہ تعلقات عامہ کی عمارت کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا تخمینہ لگانے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام برائے ینگ میڈیا گریجوایٹس کے اجراء کی تجویز دی۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تجویز کو عملی شکل دینے کیلئے مزید مشاورت کی ہدایت دی۔ محکمہ تعلقات عامہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیا ٹاور تعمیر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
    حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کیلئے محکمہ تعلقات عامہ کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
    محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔
    عثمان بزدار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث اطلاعات کی دنیا میں انقلاب برپا ہوا ہے۔محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور عملے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔
    سوشل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کو مد نظر رکھ کر محکمے کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے گا۔عثمان بزدار
    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا . اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اور تنظیم نو کے پلان کا جائزہ لیا گیا.سیکرٹری اطلاعات نے محکمے کی کارکردگی اور تنظیم نو کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔