گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی پارٹی وفود سے گفتگو جس میں کہا کہ لا نگ مارچ کوئی آسان مارچ نہیں یہ اپوزیشن کے بس کی بات نہیں ہے تاریخ پر تاریخ تاریخ پر تاریخ اسکے پی ڈی ایم سے کچھ نہیں ہوگا۔ فروری ‘مارچ ‘اپریل اور مئی بھی گزر جائیگا جون میں بجٹ پیش ہوگا ۔ سب دیکھ لیں گے حکومت آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کر ے گی ۔ پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی. اپوزیشن نے استعفے دیئے لانگ مارچ کیا نہ ہی اب تحریک عدم لا سکے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اپوزیشن کے پاس حکومتی مینڈیٹ تسلیم کر نے کے سوا اب کوئی آپشن نہیں۔ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ الحمدللہ موجود حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ملک کو آگے بڑھانے سے روکنے کی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے.
Tag: باغی ٹی وی
-

منشیات کے خاتمے کیلئے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر میدان میں آگئے
سی سی پی او لاہور منشیات کے خاتمے کے میدان میں آ گئے۔ لاہور پولیس کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور تعلیموں اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کا آغاز۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوۓ رحجان کے خلاف آگاہی مہم کےلئے خصوصی تقریب منقعد کی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بطور مہمان خصوصی شرکت آگاہی تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان و فول پرسن نے شرکت کی۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ "لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔45 یوم میں منشیات فروشوں کےخلاف 1334 مقدمات میں 1353 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
ملزمان کے قبضہ سے 498 کلوگرام چرس، 09 کلو 463 گرام ہیروئن، 05 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 815 بوتلیں برآمد کیں گئیں، سال 2020 میں منشیات فروشی پر 8205 مقدمات درج کئے گئے، لاہور پولیس کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف ایکشن جاری کئے ہوئے ہے، منشیات فروشی اور قمار بازی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھ کو پکڑا جارہا ہے، نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے، منشیات کی سپلائی کو روکنے کیلئے سوسائٹی کو مثبٹ کردار ادا کرنا ہوگا، انسدادِ منشیات کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچوں کی کردار سازی میں والدین اور اساتذہ قلیدی کردار ادا کریں، سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا” -

فیصل آباد میں 13 سالہ بچے کو والد نے تشدد کا نشانہ بنایا،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں13 سالہ بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو بچے کو تحویل میں لینے کی ہدایت دی۔ فیصل آباد میں 13 سالہ بچے کو والد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔والد نے تشدد کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا۔
بچے کے گھٹنے اور ٹانگیں شدید زخمی ہیں۔ بچے کو ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے اور میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ -

دوسروں پر کاغذ لہرا لہرا کر الزام لگانے والوں کی اپنی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے,مریم اورنگزیب
اسلام آباد() پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں پر کاغذ لہرا لہرا کر الزام لگانے والوں کی اپنی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اور انکے ٹائوٹ شہزاد اکبر کی براڈ شیٹ کیس میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز کی وساطت سے کائوے موساوی سے کمیشن لینے اور قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نے انکے مکروہ چہرے سے پردہ چاک کر دیا ہے، عمران خان، شہزاد اکبر ڈیوڈ روز اور براڈ شیٹ کے سی او او کائوے موساوی کے موبائل ڈیٹا کو پبلک کیا جائے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، شہزاد اکبر مشیر احتساب نہیں بلکہ مشیر کمیشن ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اور راہنماء مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنسز میں کاغذ لہرا لہرا لہرا کر مخالفین پر الزامات لگانے والے کی اپنی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے، براڈ شیٹ کے سی ای او کائوے موساوی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، انکی کرپشن کی داستانیں ہر روز سامنے آ رہی ہیں، کائوے موساوی کا کہنا ہے کہ اس سے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شہزاد اکبر کے حوالے سے ملا اور جرمانے کی رقم میں سے ڈھائی لاکھ پونڈز بطور کمیشن مانگے ہیں جو کہ میں نے دینے سے انکار کر دیا یہ اتنے بے شرم ہیں کہ انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، شہزاد اکبر کس حیثیت سے کائوے موساوی سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور اور ان سے کمیشن مانگتے ہیں یہ مشیر احتساب نہیں بلکہ مشیر کمیشن ہیں جبکہ چیئرمین نیب غائب ہیں، انہوں نے الزام عائد کرے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر وزیراعظم عمران خان کے ٹائوٹ کا کردار نبھا رہے ہیں جو کرپشن کا پیسہ اکھٹا کر کے انہیں پہنچاتے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم نے نے یہ سارے آٹا چور، چینی چور ، بجلی چور، گیس چور، اودیات چور کمیشن اکٹھا کرنے کیلئَے اپنے ٹائوٹ رکھے ہوئے ہیں، شہزاد اکبر نے اپنے کمیشن کی خاطر برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے بینک اکائونٹ میں پیسے ڈالوائے تھے۔ اب یہ سرکاری خرچے پر پریس کانفرنس کرکے اس بات کی تردید کرینگے مگر یہ یاد رکھین کہ آپکے ٹیکسٹ میسیجز اور فون کالز کا ریکارڈ اور ڈیٹا کائوے موساوی اور ڈیوڈ روز کے پاس موجود ہے، انکی چوری سب کے سامنے عیاں ہو گئی ہے اس پر کسی تحقیق کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان، شہزاد اکبر ڈیوڈ روز اور براڈ شیٹ کے سی او او کائوے موساوی کے موبائل ڈیٹا کو پبلک کیا جائے اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے شہری ہیں پاسپورٹ انکا بنیادی حق ہے وہ جب دل چاہے گا پاکستان آئینگے، یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کی طرف سے سینٹ کے متفقہ امیدوار ہیں۔
-

نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں،وزیر جیل خانہ جات پنجاب
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نوجوانوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ خودی کی پہچان اور کچھ کر گزرنے کی سوچ انسان کو عظیم بناتی ہے۔ نوجوانوں کو ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کی سوچ اور جذبہ پروان چڑھانا ہے۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور ملک کا مستقبل ہیں۔ تعلیم اور محنت کے بغیر ہمارا حال عالمی لیڈران کے سامنے چٹ پڑھنے والے خاندان جیسا ہو گا۔ ہمارے ملک کو آل شریف جیسے نالائق اور نکمے لیڈران نے اس نہج پر پہنچایا ہے۔ لکھی لکھائی تقریریں اور رٹے رٹائے جملے بول کر بننے والے لیڈران پاکستان کا مذاق بنواتے ہیں۔بیگم صفدر اعوان کا پاکستان میں نہ کرپشن کا، نہ پاکستان سے بھاگنے کا موقع مل رہا ہے۔ 21ویں صدی کے اس گلوبل ویلج میں ہمیں با صلاحیت قوم بننا ہے۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا جیوے جیوے پاکستان ،آنکھ کا تارا پاکستان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان ایک اہم قوت بنے گا۔
-

ڈائریکٹر جنرل لیویز مجیب الرحمان قمبرانی کی زیر صدارت بلوچستان کی پہلی لیویز کانفرنس کا انعقاد!!
کوئٹہ۔ 16 فروری۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز مجیب الرحمان قمبرانی کی زیر صدارت بلوچستان کی پہلی لیویز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس میں صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں لیویز فورس کی تشکیل نو، فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے،انٹیلیجنس ونگ کا قیام، سی پیک ونگ،لیویز فورس میں بہتری کے لیے اصلاحات،فورس کو جدید آلات سے لیس گاڑیوں کی فراہمی، اہلکاروں اور افسران کی ٹریننگ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی لیویز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کا تقاضہ ہے کہ لیویز فورس کو بھی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بناتے ہوئے اسے جدید آلات سے لیس گاڑیوں کی فراہمی،اہلکاروں اور افسران کی ٹریننگ اور اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فورس کی تشکیل نو کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کے زیر انتظام بلوچستان کا وسیع رقبہ آتا ہے جسکی بہتری سے مجموعی طور پر صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کانفرنس میں شریک ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کی بہتر شنوائی کے لیے فورس میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو جاری رکھنے ہوئے ای ایف آئی آر کے اندراج کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس میں انٹیلیجنس ونگ اور سی پیک ونگ کے قیام کا مقصدعوامی رابطوں کو مزید مضبوط کرتے ہوئے صوبے کی اجتماعی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو ممکن بناتے ہوئے اوئے بلوچستان کی اجتماعی ترقی کے لئے کاوشوں کو جاری رکھنا ہے تاکہ صوبہ دیرپا امن کی جانب درست سمت میں گامزن ہو سکے
-

لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں، لاہورساجد کیانی۔
پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ رواں سال ابتک 23ہزار133شہریوں کوخدمت مراکز میں 14اقسام کی سہولیات فراہم کی گئیں
لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پولیس خدمت مراکز پر آنے والے مجموعی طور23ہزار133شہریوں کو کریکٹر اورویریفکیشن سرٹیفکیٹ، گمشدگی رپورٹس، نقول ایف آئی آرز،لائسنسنگ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ 6616شہریوں نے کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جبکہ16ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدگی رپورٹس، نقول ایف آئی آرز،لائسنسنگ سمیت دیگر سہولیات سے استفادہ کیا۔پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 854، گلبرگ2308،اقبال ٹاؤن 963، گریٹر اقبال پارک481، بحریہ ٹاؤن 1407،پولیس موبائل خدمت مرکز141،ٹاؤن ہال142، ارفع کریم ٹاورمیں 194 اورلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 126سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ شہری ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کرنے کیلئے موبائل پولیس خدمت مرکز بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔موبائل پولیس خدمت مرکز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف مقامات پر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خدمت مراکز پر تعینات پولیس افسران اور جوان کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ -

اے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیر نگرانی شہداء کی فیملیزکیلئے تقریب کا انعقاد
لاہور پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر کیلئے کوشاں ہے۔ شہداء کے ورثاء میں رقوم، راشن بیگ اور تحائف تقسیم کئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیر نگرانی شہداء کی فیملیزکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ تقریب کے دوران "LETS DO IT” فاؤنڈیشن کے تعاون سے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، آر آئی لائن محمد نعمان اور انچارج شہداء برانچ انسپکٹر امیر علی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں ” لیٹس ڈُو اِٹ ” فاؤنڈیشن کے عاطف ملک اور فرخ انور نے شرکت کی۔عمران احمد ملک نے شہداء کے ورثاء میں نقدرقم، راشن بیگ اور تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ لاہور پولیس کی تاریخ فرائض کی خاطر جان قربان کرنے والے سپوتوں سے بھری پڑی ہے۔عمران احمد ملک نے شہداء کے ورثاء سے درپیش مسائل بارے دریافت کیا اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔
-

ہندوستان میں پہلے بھی مسلمانوں کو ہندوؤں کی انتہاء پسندی کا سامنا رہا ہے, لبّیک یا رسول ﷺ سربراہ
لاہور: تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری قدس سرہ العزیز کے 809ویں عرس کے موقع پر ”خواجہ غریب نواز سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت حضرت پیر سید شاہ زیب شاہ صاحب نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے کہا: سرزمین ہند کے دامن میں حضرت خواجہ غریب نواز کا مزار سرزمین ہند کے اسلامی تشخص کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت میں روحانی درگاہوں پر انتہاء پسندوں کے حملے بہت بڑی دہشتگردی ہیں۔ہندوستان میں پہلے بھی مسلمانوں کو ہندوؤں کی انتہاء پسندی کا سامنا رہا ہے۔ ہندو بنیا یاد رکھے مسلمان اپنے دینی شعائر نہیں چھوڑ سکتے۔ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری اسلامی برصغیر کے ایوان کی دائمی چمک کا نام ہے۔ آپ نے اسلام کی روشن تعلیمات سے کفر و شرک کے اندھیرے دور کیے۔ آپ نے باطل کے مقابلے میں جو حق کا پرچم بلند کیا اس سے ہمیشہ کے لیے حق پرستوں کو حوصلہ ملتا رہے گا۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ برصغیر کے ضمیر کو منور کرنے والی عظیم شخصیت ہیں۔ آپ نے پرتھوی راج کو شکست دے کر دو قومی نظریے کو اجاگر کیا۔ آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کو وہ سوز بخشا جو منفرد اسلامی سلطنت کے قیام کا سبب بنا۔ آپ نے اپنے حسن اخلاق سے غیر مسلموں کو مسخر کیا۔ آپ نے اسلامی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے باطل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آپ نے تصوف کی حقیقی روح کو بیدار کر کے مجاہد، غازی اور صوفی تیار کیے۔ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے مزید کہا: تصوف ایک حقیقت ہے جو علیحدہ دین نہیں بلکہ قرآن و سنت ہی کی خوشبو ہے۔ تصوف کے نام پر خرافات اور مخصوص کلچرل پروگرام تصوف کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ شعبدہ بازی اور توہم پرستی کا تصوف سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ مزارات اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ رحمت خداوندی کے گہوارے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: بھارت میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی مسلمانوں کو مذہبی آزادی پر بہت بڑا حملہ ہے۔ حضرت مجدد الف ثانی کے زمانے میں حالات آج سے زیادہ گھمبیر تھے۔ مگر آپ نے کہا: ہندوؤں کی شدید مخالفت کی وجہ سے گائے کی قربانی صرف جائز نہیں بلکہ واجب ہو گئی ہے۔ کانفرنس میں مولانا محمد فاروق چشتی، علامہ محمد الیاس جلالی، علامہ محمد علی نواز عطاری، مولانا محمد شعیب قادری اور علامہ محمدا شرف جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
-

تمام قبضہ شدہ زمینیں واگزار کروا لی جائیں گی، سبطین خان
محکمہ جنگلات کا سرکاری زمینیں واگزار کروانے کیلئے سخت کاروائیوں کا فیصلہ کیا۔ عملے کو قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کارروائی کا حکم دیا
سبطین خان نے کہا کہ زمینیں واگزار کروا کر جنگلات آباد کئے جائیں گے۔
محکمہ جنگلات نے سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر کو قبضہ شدہ زمینوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر ناجائز قبضوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ زمینیں واگزار کروانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے محکمہ جنگلات کی زمینوں بالخصوص راجن پور کی زمینوں کے قابضین کے خلاف سخت ایکشن اور ناجائز قبضوں کے خلاف جاری آپریشنز کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے اس ضمن میں اعلیٰ و مقامی حکام کے ساتھ ملکر زمینیں واگزار کروانے کیلئے مشترکہ آپریشن کی بھی تجویز دی۔ سبطین خان نے کہا کہ فی الفور سرکاری زمینیں واگزار کروا کر جنگلات آباد کئے جائیں اور ان زمینوں کو شجرکاری منصوبے کے ضمن میں زیر استعمال لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو مقامی سیاسی عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے مگر محکمہ جنگلات کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ عرصہ میں تمام قبضہ شدہ زمینیں واگزار کروا لی جائیں گی نیز آئندہ زمینوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اور مانیٹرنگ کا موثر بندوبست بھی کیا جا رہا ہے۔ سبطین خان نے قابضین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔
