وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد۔ اجلاس میں سی ای او اور ڈپٹی ای ای او ایل ڈبلیو ایم سی سمیت ادارے کی تمام شعبہ جات کے سربراہان کی شرکت۔ اجلاس میں شہر میں جاری صفائی انتظامات کے حوالے سے رپورٹ لی گئی۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر میں صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ شہر بھر میں صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا جائے۔
چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ملک امجد علی نون کا کہنا ہے کہ اہلیان لاہور کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ تمام شعبہ جات اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں ۔ شہر میں صفائی کے حوالے سے تمام مسائل پر قابو پاکر بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شہر کی صفائی کی لیے مزید 3 ہزارسے زائد ورکرز کو رکھا جائے گا۔ شہرمیں مزید 6ہزار سے زائدکنٹینرز رکھوائے جائیں گے۔ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
Tag: باغی ٹی وی
-

اہلیان لاہور کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح
-

بزدار حکومت توانائی کی قلت پوری کرنے میں کوشاں!!
بزدار حکومت نے ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کی ہے. ضلع لیہ کے علاقے چوبارہ میں 100 میگا واٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا جارہا ہے. اس منصوبے پر 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی. انرجی سے نہ صرف عام شہری مستفید ہوتے ہیں بلکہ صنعتوں کا پہیہ بھی چلتا ہے.پنجاب میں آبادی اورترقی پذیر معیشت کی وجہ سے توانائی کی ضروریات باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔ حکومت پنجاب آئین پاکستان کے تحت توانائی کی تمام تر ضروریات اپنے وسائل سے حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ماضی کے برعکس پی ٹی آ ئی کی حکومت سستی بجلی کے دیر پا ذرائع کے حصول کی طرف گامزن ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کی ہے-ضلع لیہ کے علاقے چوبارہ میں 100 میگا واٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا جارہا ہے۔ اس منصوبے پر 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی-انہوں نے کہا ہے کہ انرجی سے نہ صرف عام شہری مستفید ہوتے ہیں بلکہ صنعتوں کا پہیہ بھی چلتا ہے-پنجاب میں آبادی اورترقی پذیر معیشت کی وجہ سے توانائی کی ضروریات باقی صوبوں کی نسبت زیادہ ہے -حکومت پنجاب آئین پاکستان کے تحت توانائی کی تمام تر ضروریات اپنے وسائل سے حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے- ماضی کے برعکس پی ٹی آ ئی کی حکومت سستی بجلی کے دیر پا ذرائع کے حصول کی طرف گامزن ہے- ماضی کی حکومت نے انرجی کے مہنگے منصوبے لگائے جس سے عوام پر بوجھ پڑا -انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیوں،بنیادی مراکز صحت سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیاجائے گا۔پنجاب کے 950بنیادی مراکز صحت کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔پنجاب میں توانائی کی بچت کیلئے بنائی گئی حکمت عملی پر عملدرآمدسے حکومت پنجاب اربوں روپے کی بچت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انڈسٹریل سٹیٹس،واساز،اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں کو بھی توانائی کے متبادل ذرائع پر منتقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہاہے۔ انرجی سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں – حکومت سرمایہ کاروں کی بھرپور معاونت کررہی ہے۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈمیں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں – توانائی معاہدوں پر عملدرآمد کو کم از کم وقت میں یقینی بنانے کیلئے میکنزم بنایا ہے -یہ بجلی تقریباً 70ہزار گھروں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کافی ہوگی- پنجاب میں ویسٹ ٹوانرجی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جو متبادل توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگا-سابق حکومتوں نے تیل اور گیس سے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے- مو جو دہ حکومت سستے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کر رہے ہیں -پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ منصوبہ شروع کر کے ایک سنگ میل عبور کیا ہے -سابق دور میں دنیا کے مہنگے ترین سولر منصوبے پاکستان میں لگائے گئے اور سرکاری خزانے کو بے دردی سے ضائع کیا گیا-8 ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں – 15 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا- -

لاہور ہائی کورٹ کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لئے ہدایت نامہ جاری
لاہور ہائی کورٹ کا عدالتی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے ہدایت نامہ جاری ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم کی ہدایات پر صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کی ہونے والی انسپکشنزکے دوران عدالتی کارروائیوں میں مختلف بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔جس کی روشنی میں چیف جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے عدالتی کارروائی کے دوران پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو ختم کرنے اور عدالتی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب صوبہ بھر کے سیشن ججز کو جاری مراسلے کے مطابق تمام جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر قسم کے عبوری حکم نامے جوڈیشل افسران خود لکھیں گے، چاہے ہاتھ سے لکھے جائیں یا متعلقہ سٹاف کو ڈکٹیٹ کئے جائیں، لیکن کوئی بھی عبوری حکم نامہ سٹاف کی جانب سے خود سے نہیں لکھا جائے گا۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی دلائل کے بعد مقدمات میں غیر ضروری اور لمبی تاریخ نہیں دی جائے گی اور ضابطہ دیوانی کے تحت متعین وقت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالتیں تکنیکی بنیادوں پر بار بار نوٹسز جاری نہ کریں۔ جوڈیشل افسران مقدمات کو انکے تنازعات کے مطابق سنیں، پرکھیںاور فیصلے کریں۔ ججز شواہد کو ریکارڈ کرتے وقت سپریم کورٹ کے 2015 اور2020 کے فیصلوں کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجداری عدالتیں ضابطہ فوجداری پر سختی سے عمل کرتے ہوئے چارج فریم کریں اور فوجداری مقدمات میں 249اے اور 265 کے کی درخواستوں کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق متعین وقت میں نمٹایا جائے۔ فوجداری عدالتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کی کارروائی کے دوران شہادتیں ریکارڈ کریں ۔ مزید برآں فوجداری مقدمات میں دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دستیاب تمام شواہد اسکے سامنے رکھیں جائیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کی تمام عدالتوں کے ریکارڈزکی انسپکشن کریں گے اور15 یوم کے اندر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو اس حوالے سے سرٹیفیکیٹ ارسال کریں گے۔ مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ -

پاکستان سپر لیگ پریکٹس سیشن میں انگلینڈ کی اہم شخصیت شریک۔
پاکستان سپر لیگ سے پہلے پشاور زلمی کی دوسرے روز کی پریکٹس خصوصی ٹریننگ کٹ میں جاری ہے۔ٹریننگ کٹ میں خیبر پختون خوا اور پاکستان کے خوبصورت مقامات کو اجاگر کیا گیااورپریکٹس سیشن میں انگلینڈ کے روی بوپارہ بھی شریک تھے۔ پشاور زلمی کے باقی غیر ملکی کرکٹرز سیلف آئسولیشن کے بعدٹیم کو جوائن کرلیں گے۔شعیب ملک, حیدر علی اور عماد بٹ نے بھی پشاور زلمی ٹیم کو جوائن کر لیا باقی ملکی کرکٹرز بھی ان ایکشن۔
-

اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم جاری!
لاہور: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر اقبال ٹاؤن ڈویژن کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ہوا۔
گزشتہ ہفتہ کی کاروائیوں کے دوران 129 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 14 اشتہاری ملزمان گرفتار۔سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث 04 ڈکیت گینگز کے 09 ارکان گرفتار ہویے ۔ملزمان کے قبضہ سے 02 لاکھ15 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمدکیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 14ملزمان گرفتار ہو گئے.گرفتار ملزمان سے14پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 25 ملزمان گرفتار ہو گئے.ملزمان سے 10کلوگرام سےزای چرس، 101 لٹر شراب برآمد کی گئی.قمار بازوں کے خلاف کاروائی 29 ملزمان گرفتار۔قمار بازوں کے قبضہ سے داؤ پر لگی 01 لاکھ 11 ہزار روپے سے زاید کی نقدی برآمد.پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی 24 ملزمان گرفتار درجنوں پتنگیں و ڈور برآمد ۔ہوائی فائرنگ۔پرائس کنٹرول ۔شیشہ سموکنگ اور ون ویلنگ پر 06 ملزمان گرفتار ہو گئے۔گداگری ایکٹ۔ گٹکا۔اور کرایہ داریایکٹ ۔ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 08ملزم گرفتار کئے گئے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ -

لاہور، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان گرفتار
لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی لاہور میں سپلائی ناکام بنادی۔ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 18کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ انسپکٹر آصف عطا نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کراچی،کوئٹہ اور پشاور سے ہےملزمان لاہور میں منشیات کی سپلائی کیلئے آئے تھے۔ملزمان میں وجاہت،نزیز اور عمر خطاب شامل ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے غالب مارکیٹ پولیس کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں
-

مریم آج تک شہباز و سلیمان کا منظور پاپڑ والے سے رشتہ نا بتا سکیں،بیرسٹر شہزاد اکبر
وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا مریم اورنگزیب کی پريس کانفرنس پر ردعمل.
شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کی ہرزہ سرائی اور گالم گلوچ انکے لیڈارن کی بوکھلاہٹ اور محترمہ کی جنجھلاھٹ کا ثبوت ہے. میری ملاقاتیں پبلک اور قوم کا پیسہ بچانے کے لیے تھیں. مریم آج تک شہباز و سلیمان کا منظور پاپڑ والے سے رشتہ نا بتا سکیں.جنکے نام سے کروڑوں کی ٹی ٹیز انکے کے اکاونٹ میں گرتی رہیں. -

قومی اسمبلی کا 29 واں اجلاس کس روز ہو گا ؟
اسلام آباد، 16 فروری 2021: قومی اسمبلی کے 29 اجلاس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ ممبران قومی اسمبلی اور متعلق اداروں کو مراسلہ جاری۔ قومی اسمبلی کا 29 ویں اجلاس بروز جمعہ 19 فروری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی اور کوویڈ سے متعلق حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے انٹری گیٹ کے ساتھ موجود استقبالیہ پر کوویڈ ٹیسٹ کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ممبران قومی اسمبلی سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔اجلاس میں مہمانوں کے داخلہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ممبران قومی اسمبلی سے مہمانوں کو ساتھ نہ لانے کی درخواست کی۔ممبران کی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔
-

بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں، سی سی پی او لاہور
کیپٹل سٹی پولیس آفس، لاہور کا آئس کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ جس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تمام ڈویژنل افسران کو کریک ڈاؤن کی ہدایت دی۔
بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کےلئے آپریشن و انوسٹی گیشن افسران کو مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
گٹکا فروخت کرنےوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہنوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے۔ رواں سال میں منشیات فروشوں کےخلاف 1344 مقدمات درج ہویے ہیں۔
منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 1364 ملزمان کو گرفتار اور ملزمان کے قبضہ سے 05 سو کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں سے 09 کلو 511 گرام ہیروئن برآمد ہویے۔ 06 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 669 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ لاہور پولیس نے قماربازی پر 122 مقدمات درج کئے۔ قمار بازی کے جرم میں 581 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور پولیس کا کینال روڈ پر نشئیوں کےخلاف بھی ایکشن جاری ہو گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی۔
سی سی پی او لاہورکا آرڈر ہے کہ جوئے کے اڈے جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں ہیں، قلع قمع کیا جائے۔ -

قاضی جمیل الرحمان کا پولیس سروس سنٹر ایف سکس کا دورہ
ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پولیس سروس سنٹر ایف سکس کا دورہ کیا جس میں پولیس سروس سنٹر کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور پولیس سروس سنٹر میں ڈیوٹی پر مامور عملے سے کام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ فراہم کردا سہولیات کے بارے میں شہریوں سے گفتگو بھی کی
اور شہریوں نے فراہم کردا سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ائی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔