Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • عثمان بزدارکی اراکین اسمبلی سے ملاقات، عوام کی خدمت کے لیے ٹیم ورک ضروری قرار

    عثمان بزدارکی اراکین اسمبلی سے ملاقات، عوام کی خدمت کے لیے ٹیم ورک ضروری قرار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی-عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے اورخوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کرونگا-

    ان شہروں کیلئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائینگے، اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہونگے
    سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں،یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے،صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا،ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے- اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے،اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے،اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے- ،اراکین اسمبلی نےوزیراعلیٰ کی تعریف میں کہا کہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں،آپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-

    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی عمر اسلم خان،فیض اللہ کاموکا،صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر احمدخان بلوچ نے ملاقات کی-منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا- وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے-خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کروں گا اوران شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے- اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہوں گے- تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،سیوریج وسینی ٹیشن کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں –

    یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے- صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا-ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے-اڑھائی برس میں محنت کے ساتھ صوبے کو درست سمت کی طرف گامزن کیاہے-انہوں نے کہاکہ اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے اوراداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے-اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دی ہے۔ صوبے کے ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں -اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا – اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں اورآپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-

  • اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈ لیے گئے، مریم اورنگزیب

    اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈ لیے گئے، مریم اورنگزیب

    ‏ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کےباہرمیڈیاسےگفتگو‏
    ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا ،اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈ لیے گئے ،‏لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دےدیا گیا ،حکمرانوں نے ڈھائی سال سے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہے ،
    سیسلین مافیا وہ ہوتاہے جو عوام کا آٹا اور چینی چوری کرتاہے،سیسلین مافیا وہ ہوتاہے جو اسرائیل اور بھارت سے فنڈ منگوائے ،سوال پوچھوتو شہباز شریف جیل جاتاہے،
    سیف اللہ نیازی سینیٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ،پاکستان پر مافیا مسلط ہے ،نوکریاں فرینڈز آف بنی گالہ کو ملتی ہیں ،ہر روز ایک ڈاکے،چوری کی تصویر پاکستانی عوام کے سامنے آتی ہے،سوال پوچھو تو، شہباز شریف،رانا ثناء اللہ،حمزہ شہباز جیل جاتے ہیں،جب تک ملک میں آلودہ حکمران مسلط ہوں گے،معیشت آلودہ ہوگی،مریم اورنگزیب

  • شاندار کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی ریجن افسران و اہلکاروں کو کیا انعامات دے گئے؟

    شاندار کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی ریجن افسران و اہلکاروں کو کیا انعامات دے گئے؟

    راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی جانب سے پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی ریجن کے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں میں راولپنڈی ضلع کے41،ضلع چکوال،اٹک اور جہلم کے2/2افسران و اہلکار وں نے انعامات وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں تعینات افسران واہلکار جنہوں نے سال 2020کے دوران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی انہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی طرف سے خصوصی طور پر بھجوائے گئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ درجہ اول تقسیم کیے۔ انعامات و سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کے لیے تمام افسران و اہلکاروں کو خصوصی طور پر ریجنل دفتر میں مدعو کیا گیا تھا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں راولپنڈی ضلع کے انسپکٹر جاوید اقبال، محمد افضل،اللہ یار،محمد نعیم،شجاعت علی،سب انسپکٹرزمحمد رفیق،شفقت علی،آصف سجاد، طاہر احمد ریحان، محمد ریاض،اعزاز عظیم،وقاص سفیر،کاشف اقبال، عروش،اسامہ سیف اللہ،اے ایس آئیز حسنین حیدر، عبد المنصور،ہیڈ کانسٹیبل یاسر نعمان،کانسٹیبلان محمد فیصل، اعجاز علی،جبار حسین، غفور، مبشر امان اللہ،فرغام،محمد کلیم، منظر عباس، حسن اکرم،سرمدعباسی، شہزاد، حیدر رضا، افراسیاب، محمد مدثر، عدنان شہزاد، حماد، محمد مبین، عرفان اختر، عاقب مسعود، تنویر ممتاز، منتظر عباس، خلیل احمد،ضلع چکوال کے سب انسپکٹرمنصور مظہر، کانسٹیبل نعمان عظیم،ضلع جہلم کے انسپکٹر محمد نواز،سب انسپکٹر عبد الرحمٰن جبکہ ضلع اٹک کے سب انسپکٹرز گلفراز احمد اور نیاز احمد شامل تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے تما م افسران و اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین کارکردگی ہی آپ کی پہچان ہے، پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔

  • سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں سالانہ کانفرنس،تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم

    سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں سالانہ کانفرنس،تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم

    تاریخ: 09-02-2021 لاہور( )تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں سالانہ کانفرنس ”اوّلیات صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس“ کے نام سے انعقاد پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید فضل قدیر شاہ صاحب نے کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا:حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وحدتِ امت کا راز اور تحفظِ قرآن کے علمبردار ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ختم نبوت کے اولین محافظ اور قرآن کے اولین جامع ہیں۔ آپ رسول اکرم ﷺ کے بعد دین کے اولین داعی اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اولین امام ہیں۔ قدرت نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کندھوں پر بڑی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالنے سے پہلے انہیں پہلے نمبر کی صلاحیتیں عطا فرمائیں۔ افضلیت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عقیدہ اجماعی ہے۔ پہلی آسمانی کتابوں میں بھی حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خصائص کا ذکر ملتا ہے۔ آپ صرف خلیفہ راشد ہی نہیں تھے بلکہ دیگر خلفاء راشدین کے لیے رہبر و رہنماء بھی تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نظام مصطفی ﷺ کی قوت سے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نہایت گھمبیر حالات میں امت کو سہارا دیا اور دین مصطفی ﷺ کی حفاظت کا حق ادا کر دیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خطبے خاندان رسول ﷺ کی محبت سے لبریز ہیں۔ آپ کی خلافت بلا فصل سے دیگر خلفاء راشدین نے بھی راہنمائی حاصل کی۔ جن حالات میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ملت کی کشتی کنارے پر لگائی وہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کا حصہ ہے۔ عقیدہئ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ، ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت اور دین اسلام کے دفاع کے لیے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمات حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ملک سے اِلحادی اور گستاخانہ سوچوں کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ مفتی محمد شفیع اللہ جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سفینہئ امت کو ساحل مراد تک پہنچایا۔ حضرت پیر سید ظفر علی شاہ بنوری نے کہا: رسول اکرم ﷺ کے بعد حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے امت پر سب سے زیادہ احسانات ہیں۔ مفتی محمد مدثر رضوی نے کہا: صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قیادت میں بے مثال کردار ادا کیا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت بیک وقت سلاطین عالم اور مقربین کی حیثیت رکھتی ہے۔ کانفرنس میں شیخ الحدیث مفتی ارشاد احمد جلالی، مفتی محمد عامر جاوید رضوی، مفتی محمد صمصام مجددی، مولانا طارق محمو جلالی، مولانا محمد عمر فاروق جلالی اور حافظ فضل دین جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی۔

  • طلبہ کو  آئینی اور جمہوری حق دیا جائے، کلیم اللہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخواہ

    طلبہ کو آئینی اور جمہوری حق دیا جائے، کلیم اللہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخواہ

    طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کرکے فی الفور طلبہ یونین کے الیکشن کرائے جائے۔اور طلبہ کو انکا آئینی اور جمہوری حق دیا جائے۔۔ان خیالات کا اظہار کلیم اللہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخواہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 37 سالوں سے طلبہ یونین پر پابندی ھے جسکی وجہ سے طلبہ اپنے آئینی وجمہوری حق سے محروم ہیں سابقہ اور موجودہ تمام حکومتوں نے اپنے منشور میں اور الیکشن کمپین میں ہمیشہ طلبہ سے آسکی بحالی پر اور اقتدار سنبھالتے ہی اسکے الیکشن کرانے کے دعوے اور وعدوں پر ووٹ لیتے ہیں لیکن اقتدار ملنے کے بعد اپنے وعدوں اور اعلانات کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام اور مکر جاتے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین نے 1970 سے 1980 کی دو دہائیوں میں طلبہ یونین کے پلیٹ فارم سے سیاست،سائنس،طب،انجنیئرنگ،ادب،صحافت،سمت ہر شعبے میں ملک کو بہترین قیادت اور غیر معمولی لوگ میسر کئے ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے جانے والے افراد نے دنیا بھر میں نہ صرف لوہا منوایا ھے بلکہ ان لوگوں کی ملک کیلئے گراں قدر حدمات بھی ہیں انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کے بعد تعلیمی ادارے بالحصوص جامعات کی فضا میں میں بے چینی، انتہاپسندی، عدم برداشت، لسانیت، صوبائیت پر مبنی پرتشدد رویوں نے جنم لیا ھے لہذا حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں کو امن کا گہوارہ اور غیر نصابی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے جلد از جلد طلبہ یونین کو بحال کرکے انکے الیکشن کرائے۔۔انہوں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ یونین کی بحالی اور الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رہ کینگ

  • ملزمان موٹر سائیکلوں کےپرزےاسمگل کرتے پکڑے گئے !!

    ملزمان موٹر سائیکلوں کےپرزےاسمگل کرتے پکڑے گئے !!

    جب سٹی پولیس کی مدینہ کالونی میں کاروائی چوری کی گئی 5 موٹر سائیکلیں ، تین عدد ٹی ٹی پسٹل اور ایک ٹو ڈی کار برآمد 6 ملزمان گرفتار
    حب ۔ ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی ہدایت ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مدینہ کالونی حب میں مکان پر چھاپہ مارکر چوری کی گئی پانچ موٹرسائیکلیں ٹکڑے کرکے پرزہ پاٹ کی شکل میں کارگری ڈال رہے تھے رنگے ہاتھوں دھرلیا ملزمان کے قبضے سے تین عدد ٹی ٹی پسٹل بر آمد کرلئے ۔ برآمد موٹر سائیکلوں میں تین موٹر سائیکلیں حب کے علاقے زہری اسٹریٹ، زہری اسٹریٹ اور پاٹھڑہ سے چوری کی گئی تھی ۔ ملزمان موٹر سائیکلیں پرزے کرکے کار میں خضدار اسمگل کرنا تھا ۔ کاروائی میں 6 ملزمان گرفتاری کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کا شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہے ۔

  • حج کی سعادت کن شرائط کی بنا پر کورونا وائرس کے باوجود حاصل کی جا سکتی ہے؟؟

    حج کی سعادت کن شرائط کی بنا پر کورونا وائرس کے باوجود حاصل کی جا سکتی ہے؟؟

    عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار
    اس سال عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
    پاکستان سے اس برس قریب2 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ تاہم امسال یہ سعادت کورونا ویکسی نیشن سے مشروط ہو گی۔
    ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرکاری سطح پر حج اسکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل رواں ماہ کے دوران شروع ہو جائے گا جبکہ حج کے لئے فلائٹ آپریشن مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں شروع ہو گا۔ اس سے قبل عازمین کو ویکسین لگانے کے لئے بڑے شہروں میں ویکسینیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ جہاں عازمین کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے انجیکشن اور ویکسی نیشن کی جائے گی۔

  • تمام ایس ایچ اوز اور ایس  ڈی پی اوز پرانی دشمنی کے مقدمات کو ترجیہی بنیادوں پر مل کر حل کریں

    تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز پرانی دشمنی کے مقدمات کو ترجیہی بنیادوں پر مل کر حل کریں

    ریجنل پولیس آفس، سرگودھا 09فروری 2021:
    سرگودھا : تھانہ سٹی ضلع میانوالی میں کشمیر پارک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا۔ آر پی او سرگودھا اشفاق خان نے نوٹس لے لیا اور ڈی پی او میانوالی سے وقوعہ کی رپورٹ طلب، پرانی دشمنی پر تین ملزمان نے نور خان کو ہلاک اور حاکم خان کو زخمی کر دیا۔ ڈی پی او میانوالی کو ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم۔ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی ذاتی طور پر تفتیش کی نگرانی کریں۔ تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز پرانی دشمنی کے مقدمات کو ترجیہی بنیادوں پر یکسو کریں۔ آر پی او سرگودھا

  • اپوزیشن ون’ ٹو’ تھر ی ‘فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلے فائدہ نہیں ،چوہدری محمدسرور

    اپوزیشن ون’ ٹو’ تھر ی ‘فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلے فائدہ نہیں ،چوہدری محمدسرور

    گورنرہائوس میں 9 فروری کو گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا بیان:
    اپوزیشن ون’ ٹو’ تھر ی ‘فور جتنے مر ضی لانگ مارچ کرلے مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے ۔ اپوزیشن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے ۔ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹر یڈنگ کا تسلسل اور ہم خاتمہ چاہتے ہیں ۔سینیٹ انتخابات میں ہار س ٹریڈنگ روکنے کیلئے آرڈننس قومی امنگوں کی تر جمانی ہے۔ ہارس ٹر یڈ نگ کے خاتمے سے پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی ۔ ماضی میں ہارس ٹر یڈ نگ کی مخالفت کر نیوالی جماعتیں آج اسکی حامی بن رہی ہیں حکومت جتنے مر ضی اچھے فیصلے کر ے ان کی مخالفت اپوزیشن کی سیاسی مجبوری ہے۔ ہر ایشو میں اداروں کو سیاست میں گھسٹینے کا اپوزیشن کا رویہ ملکی مفاد میں نہیں ۔ملک ترقی استحکام ‘آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ۔ میں نہ مانوں کی سیاست کر کے پی ڈی ایم اپنے وقت کا ضائع کر رہی ہے ۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عمران خان کی قیادت میں حکومت پرعزم ہے ۔

  • سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع آج کورونا وائرس  کی وجہ سے کس صورت میں ہوگا؟؟

    سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع آج کورونا وائرس کی وجہ سے کس صورت میں ہوگا؟؟

    تبلیغی اجتماع ۔
    سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع آج سے نماز عصر کے بعد شروع ہو گا، تبلیعی اجتماع میں بلوچستان سمیت قافلوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، تبلیغی اجتماع اس دفعہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر سبی میں ہونے کی بجائے بولان کے ڈھاڈر کے قریب کھلے میدان میں لگایا جارہا ہے، تبلیعی اجتماع میں ملک کے جید علما کرام مختلف موضوعات پر بیان پیش کریگے، تبلیعی اجتماع میں دین کی تبلیغ کے لیے سیکڑوں جماعتیں تشکیل دی جائیں گیئں، تبلیغی اجتماع کے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے آنے والے افراد کو ایف سی بلوچستان کے اہلکار واک تھرو گیٹ سے چیک کرنے کے بعد چھوڑا جارہا ہے، تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا 12 فروری کو ہوگئی