Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  جامع قومی زراعت کا پلان نمائندوں کے حوالے کیا،  ترقياتی پلان کیا ہیں؟

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جامع قومی زراعت کا پلان نمائندوں کے حوالے کیا، ترقياتی پلان کیا ہیں؟

    Iاسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے زرعی ترقی کی حکمت عملی حکومتی نمائندوں کے حوالے کر دی گئی۔
    اسلام آباد ، 8 فروری، 2021: اسپیکر قومی اسد قیصر نے اگلے 7 سالوں کے لئے جامع اور مربوط ساختی اصلاحات پر مبنی زرعی نمو کی حکمت عملی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اینڈ ریسرچ اور زراعت سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے حوالے کردی۔

    اس حکمت عملی کے اہم اجزاء میں بلوچستان، جنوبی پنجاب ، کے پی ، تھرپارکر ، کاٹن بحالی پروگرام ، تیل بیج کی ترقی, ڈیجیٹل زرعی فنانس اور دیگرنکات شامل ہیں۔ معیاری بیج کی فراہمی ، زرعی انشورینس (کاشتکار رسک ٹرانسفر میکانزم) سیٹلائٹ کے ذریعے فصل کی رپورٹنگ)، زرعی اصلاحات کیلئے زرعی ترقیاتی اتھارٹی کا قیام ، احساس، کامیاب جوان پروگراموں اور سی پیک کے ساتھ روابط اور زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے مراعات کاشتکار اور کسان تنظیمیوں سے روابط بڑھانا شامل ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کا اہم مقصد زراعت کی 7.5 فیصد شرح نمو حاصل کرنا ہے۔ مالی سال 2027-28 تک کسانوں کی ملکیت میں مربوط مارکیٹ پر مبنی زرعی اجناس میں ویلیو میں اضافہ اور کسانوں کو جدید پیداواری ٹکنالوجی کی فراہمی، کاشت شدہ اراضی کے رقبے میں توسیع اور ویلیو ایڈڈ سرگرمیوں میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔

    اس حکمت عملی میں مزید کہا گیا کہ مجوزہ حکمت عملی کا اہم مقصد زرعی برآمدات کو فروغ دینا، دیہی ترقی میں معاشی نمو کو تیز کرنا، دیہی غربت کو کم کرنا، زرعی شعبے میں مالی اور صنفی شمولیت کو بڑھانا بھی شامل ہے۔
    اس حکمت عملی میں مزید کہا گیا کہ مجوزہ ماڈل میں ترقی کی حکمت عملی کا تصور کیا گیا ہے جس میں 7.4 ملین چھوٹے کسانوں کے کاروباری ماڈل کی تبدیلی پر توجہ دی گئی ہے جو کل کاشت کی جانے والی اراضی کا 48 فیصد کاشت کرتے ہیں۔
    اسپیکر نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کے ذریعہ زراعت کے شعبے کو جدید بنانے میں تیزی لانا ہے تاکہ یہ شعبہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے وسائل پیدا کرسکے اور خود انحصاری کے ساتھ معاشی استحکام حاصل کر سکے۔

  • جامشورو جامعہ سندھ پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے  امتحان،فزیکل امتحانات یا آنلاین؟

    جامشورو جامعہ سندھ پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے امتحان،فزیکل امتحانات یا آنلاین؟

    جامعہ سندھ کی جانب سے ملحقہ کالجز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈیول جاری
    جامشورو جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ملحقہ کالجز میں ایم کام، ایم ایس سی اور ایم اے (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجویٹ ریگیولر سائڈ سالانہ امتحانات 2019ء کے امتحانی فارم جمع کرنے کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ناظم امتحانات سالانہ پروفیسر ڈاکٹر سراج الحق کاندھڑو نے مطلع کیا ہے کہ ایم کام، ایم ایس سی اور ایم اے (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجویٹ ریگیولر سائڈ کے امتحانی فارم 8 فروری سے 25 فروری تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرا سکتے ہیں۔ اسی طرح امتحانی فارم 26 فروری سے 10 مارچ تک 3 ہزار اور 11 مارچ سے 19 مارچ 2021ء تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس سے فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
    جامعہ سندھ میں سیمسٹر امتحانات کا آغاز، آخری سال کے ہزاروں طلبہ و طالبات نے پرچے دیے: شیخ الجامعہ ڈاکٹر کلہوڑو کی جانب سے امتحانی مراکز کا دورہ: امتحانی عمل کا جائزہ

    جامعہ سندھ جامشورو میں کورونا ایس او پیز کے تحت آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں باضابطہ بحال ہو گئی ہیں اور دوسرے سیمسٹر کے مرحلہ وار فزیکل امتحانات کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مختلف شعبوں میں زیر تعلیم آخری سال کے تمام بیچز کے طلبہ و طالبات نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے پرچے حل کیے۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر و دیگر حکام کے ہمراہ مختلف شعبوں میں جاکر جاری امتحانات کا جائزہ لیا اور امتحانی مراکز پر مناسب فاصلے کے تحت سیٹنگ ارینجمنٹ وکورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے کہا کہ سب سے پہلے آخری سال کے طالب علموں امتحانات لینے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ انہیں سندیں دیکر مختلف ملازمتوں کیلئے درخواستیں دینے کا اہل بنایا جا سکے۔

  • طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کاکیسا مثبت استعمال کریں؟ ںشیخ الجامعہ سندھ نی بتا دیا

    طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کاکیسا مثبت استعمال کریں؟ ںشیخ الجامعہ سندھ نی بتا دیا

    جامعہ سندھ میں کامران ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے اعلان کردہ اسکالرشپ کے تحت 15 ذہین طلبہ و طالبات میں ایک ایک لاکھ کے چیک تقسیم کیے گئے: طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کا مثبت استعمال کریں، پیسے موبائل فونز پر اڑانے کے بجائے تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کیے جائیں: شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی ہدایت.
    جامشورو جامعہ سندھ میں کامران ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے اعلان کردہ اسکالرشپ کے تحت 15 ذہین طلبہ و طالبات میں ایک ایک لاکھ کے چیک تقسیم کیے گئے۔ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے اسکالرشپ حاصل کرنے والے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس فنانس ایڈ ڈاکٹر فضا قریشی، قمر ناگراج و دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ الجامعہ سندھ کا کہنا تھا کہ طلباء اسکالرشپ کے تحت ملنے والی رقم کا مثبت استعمال کریں، پیسے موبائل فونز پر اڑانے کے بجائے تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کیے جائیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس, ملک کے زرعی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس, ملک کے زرعی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ

    اسلام آباد: 8 فروری 2021
    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کے زرعی شعبے کی بحالی کے حوالے سے اصلاحات پر جائزہ اجلاس۔
    اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر وقار مسعود، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جواں بخت، محمد سبطین خان، حسین جہانیاں گردیزی، سید صمصام حسین بخاری، سردار حسنین بہادر دریشک، تیمور سلیم جھگڑا، سید محمد اشتیاق، نجی شعبے کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شریک تھے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی مجموعی پیداوار میں زرعی شعبے کا حصہ موجود استعداد سے کم ہے۔ اسی طرح گندم چاول، مکئی، کپاس اور گنے کی پیداوار بھی خطے کے مقابلے میں کم ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موثر حکمت عملی اورکسانوں کو مالی و تکنیکی معاونت کی فراہمی سے زرعی پیداوار کے تناسب کو سال 2031تک 74ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2020 میں ملکی مجموعی پیداوار میں زرعی شعبے کا حصہ49ارب ڈالر رہا جس میں اکتیس ارب ڈالر لائیو سٹاک، ایک ارب فشریز جبکہ سترہ ارب ڈالر زرعی فصلوں کی مد میں ریکارڈ کیا گیا۔ سال2000میں یہ حصہ بیس ارب ڈالر تھا جس میں دس ارب ڈالر لائیوسٹاک جبکہ فصلوں کا حصہ دس ارب ڈالر تھا۔ اس اعتبار سے گذشتہ بیس سالوں میں زرعی فصلوں کی پیداوار میں صلاحیت کے مطابق استعداد کو برؤے کار نہیں لایا جا سکا۔
    ٭ مختلف اجناس کے حوالے سے بتایا گیا کہ گندم کی فصل میں ملکی اوسطاً پیداراو 29من فی ایکٹر، چاول 50من، مکئی57من، کاٹن18 اور گنے کی پیداوار 656من رہی ہے جبکہ بھارت میں یہ پیداوار بالترتیب گندم 51من، چاول64، مکئی42، کاٹن 18جبکہ گنے کی پیداوار اوسطاً 796من رہی ہے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں پراگریسیو کسان کی اوسطاً پیداوار گندم 45من فی ایکڑ، چاول80من، مکئی، 80من، کاٹن 35 من جبکہ گنا میں اوسطاً پیداوار 950من ہے۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت کسان کو فی ایکڑ140ڈالر ایگری کریڈٹ دستیاب ہے جبکہ بھارت میں یہ 369ڈالر، امریکہ میں 192جبکہ چین میں 628ڈالر میسر آ رہا ہے۔ اسی طرح سبسڈی کی مد میں بھی ہمارے کسان کو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم معاونت میسر ہے جو کہ اوسطاً 27ڈالر فی ایکڑ ہے۔ اجلاس کو زرعی شعبے میں موجود استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مجوزہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان 2021پر تفصیلی بریفنگ
    وزیرِاعظم کو پیش کردہ ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے پہلے مرحلے میں سیڈ (بیج) سیکٹر میں اصلاحات، ڈیجیٹل سبسڈی کا نظام متعارف کرانے، مشینری کے استعمال کے فروغ، پانی کا موثر استعمال، کاشتکاروں کو کریڈٹ کی فراہمی، ایکسٹینشن سروسز کی تنظیم نو، سٹوریج کی سہولیات اور تحقیقاتی شعبوں میں اصلاحاتی پروگرام متعارف کرانے سمیت آٹھ بڑے اقدامات کی نشاندہی۔
    پلان کے تحت کپاس، زیتون، مال مویشیوں میں جنیٹک امپروومنٹ اور فشریز (ماہی گیری) کو ترجیحاتی شعبے کے طور پر لیا جائے گا۔
    مندرجہ بالا شعبہ جات میں اصلاحات پر عمل درآمد کے حوالے سے مجوزہ ٹائم لائنز وزیرِ اعظم کو پیش
    کسانوں کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی کی فراہمی کے لئے ڈیجیٹل طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ
    اجلاس کو بتایا گیا کہ موجود اعداد وشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 67فیصد کسانوں (تقریبا سینتیس لاکھ) کا ڈیٹا موجود ہے۔ جن میں سے اٹھارہ لاکھ کسان کسی نہ کسی صورت میں ڈیجیٹل نظام سے سروسز استعمال کر چکے ہیں۔ نو لاکھ کسانوں کو سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں چار لاکھ کسان ڈٖیجیٹل پلیٹ فارم پر ریجسٹرڈ ہیں۔
    زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے مشینری کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ جس میں گورنمنٹ کی جانب سے درکار معاونت کے حوالے سے مجوزہ اعدادو شمار پیش کیے گئے
    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا، زرعی شعبے کا فروغ اور کسان کو اس کا جائز حق دلواناموجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت کے باوجود ماضی میں اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی کے فروغ کو نظر انداز کیاگیا جس کا خمیازہ ہمارے کسان اور ملکی معیشت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے، خوراک کی درآمدات پر آنے والے اخراجات میں کمی لانے اور شعبے میں موجود پوٹینشل کو برؤے کار لانے کے لئے زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی ایک قومی ترجیح ہے
    اجلاس میں زرعی شعبے کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
    کمیٹی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، نجی شعبے اور ماہرین پر مشتمل ہوگی جو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دیکر وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی تاکہ اس پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • انسانیت آج بھی زندہ ہے ،قبائلی ضلع باجوڑ فرنٹیئر خیبر پختونخوا میں مثال قایم

    انسانیت آج بھی زندہ ہے ،قبائلی ضلع باجوڑ فرنٹیئر خیبر پختونخوا میں مثال قایم

    قبائلی ضلع باجوڑ فرنٹیئر کور نارتھ خیبر پختونخوا کی طرف سے افغان فوجی اہلکار کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج ۔
    آج باجوڑ سے ملحقہ افغان سرحدی چوکی پر تعینات افغان فوجی حکام نے اپنے ساتھی فوجی اہلکار کے ایمرجنسی علاج معالجے کی درخواست پاکستانی فوجی حکام سے کی۔جسے پاکستانی حکام نےانسانی ہمدردی اور دوستی کی بنیاد پر قبول کیا اور افغان فوجی اہلکار کو پاکستان کے سرحدی غاخی پوسٹ پر علاج معالجہ کے لیے لایا گیا جہاں پر طبی ماہرین اور ڈاکٹروں نے افغان فوجی اہلکار صلاح الدین کو علاج معالجے کے بعد واپس افغان فوجی اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔ افغان آرمی کے اہلکاروں نے فرنٹیئر کور نارتھ اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  • پاک وطن فٹ بال ٹورنامنٹ سیشن ون کا فائنل میچ بےحد  دلچسپ آخر کونسی ٹیم نی فتح حاصل کی؟

    پاک وطن فٹ بال ٹورنامنٹ سیشن ون کا فائنل میچ بےحد دلچسپ آخر کونسی ٹیم نی فتح حاصل کی؟

    مردان: پاک وطن فٹ بال ٹورنامنٹ سیشن ون کا فائنل میچ اکاخیل فٹ بال کلب اور ہوتی ایگل فٹ بال کلب کے مابین سنسنی خیز مقابلہ کھیلا گیا دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ایک دوسرے کے خلاف بھر پور حملے کیے جبکہ ہوتی ایگل نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے برتری حاصل کرکے چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظا ہر شاہ نے کہا جن قوموں کے کھیل کامیدان آباد ہووہاں کے ہسپتال ویران ہونگے انہوں نے کہا نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جس پر ہم فخر کرتے ہیں اور کھیل کے ذریعے ہی ہم اس قیمتی سرمائے کو ہر قسم کی منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا مردان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فر وغ کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان جو کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا شہر کہلاتا ہے فٹ بال اور دیگر کھیلوں میں ملک کا نام روشن کریگا۔۔ اگر سہولیات میسر ہو تو مزید ٹیلنٹ نکھار سکتا ہے۔ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے۔ دریں اثناء مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ کی جانب سے بہترین کارکردگی کھلاڑیوں کیلئے 20ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع وومن چیمبر صدر عقیلہ سنبل، جے یو آئی رہنما مولانا محمد علی شاہ، آرگنائزر محمد خان صافی، تاج محمد، و دیگر سپورٹس عہداران بھی موجود تھے۔

  • امن کے قیام اور جرائم کے تدارک کے لئے علماء کرام لاہور پولیس کے شانہ بشانہ

    امن کے قیام اور جرائم کے تدارک کے لئے علماء کرام لاہور پولیس کے شانہ بشانہ

    سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے مختلف مکاتب فکر،مسالک کے علماء و اکابرین کےوفد کی ملاقات۔ علامہ مشتاق حسین جعفری،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،مفتی سید عاشق حسین وفد میں شامل۔علامہ اصغر عارف چشتی،قاسم علی شاہ،علامہ محمد عاصم مخدوم وفد میں شامل تھے۔
    سید تاثیر علی شاہ،چوہدری ارشد گجر،ملک محمد آصف و دیگر علماء کرام کی شرکت۔اجلاس میں امن کمیٹی کے ارکان اور نمائندگی میں باہمی مشاورت سےاضافہ کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
    ہمارا مذہب،ہمارا کلچر اوراقدار ہمیں آپس میں متحد ہونے کا درس دیتی ہیں۔معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کی رہنمائی کے لئے علماء کرام اور امن کمیٹیاں کردار ادا کریں۔امن کمیٹیوں کو باہمی مشاورت سے مزید وسعت دینے، فعال اور موثر بنانے کی ضرورت ہے۔مستقل امن اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اتحاد، یگانگت،رواداری کا فروغ کی اشد ضرورت ہے۔دشمن سوشل میڈیااور ففتھ جنریشن وار کے ذریعے ہماری دینی اقدار کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔علماء کرام،امن کمیٹیاں اور معاشرہ مل کر نئی نسل کی اصلاح اور رہنمائی کا بیڑا اٹھائیں۔سی سی پی او لاہور
    سی سی پی او لاہور کی زیر نگرانی قبضہ گروپوں، بدمعاشوں کے خلاف مہم کی پرزور حمایت کرتے ہیں۔
    امن کے قیام اور جرائم کے تدارک کے لئے علماء کرام لاہور پولیس کے شانہ بشانہ ہے،علماء کرام کا کہنا۔

  • مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ،  کا ھنہ پولیس کی شاندار کارکردگی۔

    مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ، کا ھنہ پولیس کی شاندار کارکردگی۔

    سی سی پی او لاہور کے ویژن پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ.کاہنہ پولیس نے شہری جاوید کی کروڑوں روپے مالیت کی3 کینال سے زائد زمین واگزار کروا لی. پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے10 ملزمان کو موقع سے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان میں مشتاق،ریاض اصغر وغیرہ شامل، ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش شروع،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی قبضہ مافیا کیخلاف بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
    غریب لوگوں کی پراپرٹی ہتھیانے والے قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد

  • وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے NTS لیک کیس پے نوٹس لیا؟

    اساتذہ کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس پیپرز لیک ہونے کا معاملہ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا نوٹس۔
    وزیر اعلی نے پراونشل انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
    وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے پراونشل انسپکشن ٹیم کو مراسلہ جاری۔ پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے سات دنوں میں واضح سفارشات پیش کرے گی۔
    پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعانت کے لئے محکمہ تعلیم، داخلہ ، اسپیشل برانچ اور آئی ٹی کے گریڈ 19 کے کسی بھی آفیسر کو ٹیم میں بطور ممبر شامل کر سکتی ہے۔
    بقول محمود خان، میرٹ کی بالادستی اور شفافیت صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، ,معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی ،اس واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو بھی اس معاملے ملوث پایا گیا اسے نہیں چھوڑا جائے گا صوبہ بھر میں ٹیسٹس کے نتائج روک دئے گئے ہیں، امیدوار اطمینان رکھیں کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے.

  • قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پے  مخصوص عناصر کے  خلاف ایکشن

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پے مخصوص عناصر کے خلاف ایکشن

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا معاملہ
    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اہم اجلاس : اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی شریک۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے واقع کی فوٹیج اور تصاویر سپیکر کو پیش کیں.ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دوں گا۔ایوان کا ماحول خراب کرنے والو کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کی کاروائی کی فوٹیج اور تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد تین ممبران کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ
    لیٹر جاری ہونے والے ممبران میں پی پی پی کے سید نوید قمر، پی ایم ایل این کے چوھدری حامد حمید اور پی ٹی آئ کے عطااللہ خان شامل۔