اسلام آباد میں عدالتیں بند، جوڈیشل کمپلیکس میں 61 مقدمات بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
احتساب عدالتوں میں 19 ، انسداد دہشتگردی عدالت میں 4 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی۔ انسداد منشیات میں 25 ، اسپیشل جج سنٹرل کے پاس 13 مقدمات بھی بغیر کارروائی ملتوی۔ احتساب عدالت نمبر ایک میں 5، احتساب عدالت نمبر دو اور تین میں سات سات مقدمات مقرر تھے۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے شریک ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی۔سابق سفیر بابر ہاشمی ، سابق چئیرمین اوگر توقیر صادق کیخلاف ریفرنسز پر بھی کارروائی نہ ہو سکی۔
Tag: باغی ٹی وی
-

اسلام آباد، عدالتیں بند اور مقدمات بغیر کارروائی ملتوی!!
-

پی ایم سی کی پالیسی غلط، سب میڈیکل کالجز کا ایک ہی پیمانہ ہونا چاہئے، سنیٹر عثمان
قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے میڈیکل کے طالبعلموں کا پی ایم سی کے باہر احتجاج۔
پی ایم سی نے قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں میڈیکل کی نشستیں 265 سے کم کرکے 29 کردیں. ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی کی بھی مظاہرے میں شرکت. ینگ ڈاکٹرز کا طالبعلموں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا ۔
پی ایم سی کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، میڈٰیکل کی نشستیں کم کرنے سے میڈیکل کے شعبے کو دھچکا لگے گا،
دور دراز کے علاقوں میں پہلے کی میڈٰیکل سہولیات ناپید ہیں،
سنیٹر عثمان بھی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچ گئے انکا کہنا ہے کہ پی ایم سی کےباہر احتجاج ہورہا ہے 265 طلباء کو بحال کیا جائے، ریاست اور اس کے اداروں کی پالیسی ہے کہ غریب والدین کے بچے ڈاکٹر نہ بنیں، پی ایم سی کی ناروا پالیسی ہے فاٹا کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے، فاٹا میں مسلسل دھشتگردوں کے مسلط کیا جارہا ہے اور علاقہ مکینوں کے ساتھ زیادتی کی گئی
،ہزاروں لوگ شھید ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں لاکھوں لوگ گم ہوئ۔فاٹا میں 2 لاکھ 22 ہزار گھروں کو گرایا گیا، آج بھی دو لاکھ لوگ کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو وعدے کیے پورے نہیں ہوئے، فاٹا کے عوام کو 150 میڈیکل کہ سیٹس بھی نہیں دی جارہی ہیں فاٹا میں گزشتہ 19 سال میں 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، فاٹا کے طلباء کو اسکالر شپ ڈی جائے معدنیات سے بھرے علاقے کو نظر انداز کیا جارہا ہے ،سنیٹ میں یہ اس مسئلے کو اٹھائینگے میڈیکل کی سیٹس ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،
پی ایم سی کی پالیسی غلط ہے سب میڈیکل کالجز کا ایک ہی پیمانہ ہونا چاہئے -

پشاور،کیپٹل سٹی پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا.
گھروں سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تہکال کی حدود میں اہلخانہ کی غیر موجودگی میں تالہ توڑ کر گھر سے چوری کرنے میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور تہکال پایان سے ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے. ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق مدعی راحت اللہ ولد عارف اللہ سکنہ چارنڈہ نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے نامعلوم چوروں نے تین تولے سونا اور نقدی چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی کینٹ طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد کو واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ایس ایچ او تھانہ تہکال اور تفتیشی عملہ نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان سلمان ولد گل خان ، ولی ولد میرا خان اور احسان اللہ ولد روح اللہ ساکنان تہکال پایان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے تین تولے سونا اور نقد رقم 80 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ -

سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، منشیات فروش گرفتار!
مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
سٹی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، راہزن گروہ کے دوملزمان سمیت 07 منشیات فروش گرفتار۔ مال مسروقہ اور منشیات برآمد ہویے۔ ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہداللہ کا جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف خصوصی احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی زیرنگرانی تھانہ ہوتی پولیس نے ایس ایچ او داود خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کے دوران شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے والے راہزن گروہ کے دوملزمان جواد اور فرمان ساکنان پارہوتی کو گرفتارکرکے ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرکیانکی نشاندہی پر چھینے گئے موبائل فونز، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا ہے۔
جبکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزم فخرزمان سکنہ ہوتی کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوکر مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 06 منشیات فروش مغفورشاہ، عزیر، اسامہ، عقیل گل، وقاص اور صدام کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر09 کلوگرام سے زائد چرس اور 04 لیٹرشراب برآمد ہوکرگرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ -

مبینہ پولیس مقابلے میں صدرایوب مروت جاں بحق حکم خان زخمی
بنوں ڈومیل بازار میں مبینہ پولیس مقابلہ 1 شخص جاں بحق دوسرا زخمی۔
مبینہ پولیس مقابلے میں صدرایوب مروت جاں بحق حکم خان زخمی ہوا. اقوام بیزن خیل کے مشران اور لواحقین کا لاش ڈومیل ہسپتال کے سامنے سڑک پر رکھ احتجاج کیا ۔ مقتول کو جرگے کے لئے بلا کر پولیس اسٹیشن کے سامنے قتل کیا گیا، تھانہ ڈومیل ایس ایچ او نے فریقین سے جرگہ کے نام پر 10 ہزار روپے بھی لئے، تھانہ ڈومیل میں تعینات ایس ایچ او ٹارگٹ کلر ہے ہر تھانے میں قتل کئے ہے،تھانہ ڈومیل میں تعینات ایس ایچ او پر پہلے سے بھی قتل کے الزامات ہے، ایس ایچ او جرگہ کے نام پر رشوت ،اور شہد مانگتا رہا ، لواحقین کا الزام
علاقائی مشران اور لواخقین کا آئی جی پولیس سے شفاف انکوائری کرنے کا مطالبہ
بے گناہ قتل ہونے والے صدر ایوب کے ورثاء کو انصاف دیا جائے، وزیراعلی بے گناہ نوجوان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرایا جائے، مشران
پولیس نے قتل ہونے والے صدرایوب کو مطلوب اشتہاری قرار دے دیا۔ ایس ایچ او ڈومیل کو اشتہاری صدر ایوب کہ بازار میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی، صدرایوب نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر فائرنگ کی جو جوابی فائرنگ کا نشانہ بنے، اشتہاری مجرم صدر ایوب لکی مروت پولیس کو چوری و رہزنی کے مقدمے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا ، زخمی شخص حکم خان اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور منشیات فروشی کے 8 مقدمات میں ملزم نامزد رہ چکا ہے، مجرم اشتہاری صدر ایوب 5 مقدمات میں گرفتار بھی ہو چکا تھا جبکہ باقی مقدمات میں وہ اشتہاری تھا. -

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد گرفتار نشہ آور آشیا برآمد!!
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن۔ گزشتہ ہفتہ کی کاروائیوں کے دوران 88ملزمان گرفتار. اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 12 اشتہاری ملزمان گرفتار۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 15ملزمان گرفتار. گرفتار ملزمان سے15پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 41 ملزمان گرفتار۔ ملزمان سے 20کلو465 گرام چرس برآمد۔ ملزمان کے قبضہ سے 204 لٹر شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ۔ پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرتب کرتے ہوئے 06ملزمان گرفتار ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن. ہوائی فائرنگ۔پرائس کنٹرول ۔شیشہ سموکنگ اور ون ویلنگ پر 10 ملزمان گرفتار۔ گداگری ایکٹ اور کرایہ داریایکٹ کی خلاف ورزی پر 04ملزم گرفتار ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز بھر پور کارروائیاں جاری ہیں ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل -

پنجاب بیوروکریسی میں کیا تقرروتبادلے کیے گئے ؟
پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے ہویے:
1۔ لیفٹیننٹ جنرل ر ظفر اقبال کو چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔
2۔ سجاد سلیم ہوتیانہ سے چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔
3۔ نمرہ خان کو اسسٹنٹ چیف پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا۔
4۔ سید نوید عالم کو ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
5۔ عبدالطیف کو ڈائریکٹر پی ایچ اے ملتان تعینات کر دیا گیا۔
6۔ سابق ڈپٹی کمشنر جھنگ طاہر وٹو نے محکمہ سروسز میں جوائننگ دے دی۔ -

پاک افغان ٹرانزٹ معائدے کی توسیع کا فیصلہ ہو گیا!!!
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی تاحال تجدید نہ ہوسکی.پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ 11 فروری کو ختم ہوجائے گا. پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں 3 ماہ توسیع کی تجویز تیار کرلی گئی، وفاقی کابینہ کی جانب سے آج معاہدے میں توسیع دیئے جانے کا امکان ہے، کابینہ سے معاہدے میں توسیع اور نظرثانی کی منظوری لی جائے گی،
دونوں ممالک نے معاہدے کے مجوزہ مسودہ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، معاہدے کی تجدید کیلئے مذاکرات جار رکھنے پر اتفاق ہوا. -

عثمان بزدار کو اب اپنے نام کے ساتھ ”جنوبی پنجاب کا باسی“لگاتے بھی شرم آنی چاہیے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل.
بزدار صاحب آپ کہاں سے آئے ہیں اور کس کی پرچی پرآئے ہیں یہ سب کو معلوم ہیں، ہماری سیاست ختم کرتے کرتے ڈکٹیٹر مشرف ملک سے بھاگ گیا ہے آپ لوگ کس کھیت کی مولی ہیں؟
اڑھائی سالوں میں عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے صرف دورے ،عوام کو پروٹوکول دکھانے کیلیے کیے.عثمان بزدار نے اپنے دونوں دوروں پر صرف عمران خان کی طرح ”شیخ چلی“والے پلان اور اعلانات ہی کیے. پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سب سے زیادہ برا سلوک کیا ہے
عثمان بزدار کو اب اپنے نام کے ساتھ ”جنوبی پنجاب کا باسی“لگاتے بھی شرم آنی چاہیے. حیرت کی بات ہے وٹس ایپ پر چلنے والا شخص والا ہماری سیاست ختم کرنے دعوے کررہا ہے. بزدار صاحب 2013کے الیکشن میں شہبازشریف سے آپ نے کس طرح منتیں کرکے ٹکٹ لیا میں نے حقیقت قوم کو بتادینی ہے, پھر عثمان بزدار کسی کو منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہیں گے, بزدار صاحب آپ صرف اپنی فیملی کو قیمتی جیولری اور مہنگی مہنگی شاپنگ کرائیں پنجاب کے عوام کا اللہ وارث ہے. -

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں معذوری کی ابھرتی صورتحال کے متعلق کیا اقدامات عمل میں لا رہے ہیں ؟
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس ، پشاور میں خصوصی افراد کی بہبود کے متعلق اجلاس میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ، گورنر خیبر پختونخواہ کی شرکت اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ صدر مملکت کو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور پاکستان میں معذوری کی ابھرتی صورتحال کے متعلق بریفنگ۔
یونیورسل ہیلتھ کوریج کا کم لاگت والا موثر پیکیج تیار کرنے والا پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ، معذور افراد کی بحالی اور متعدی امراض سے بچاؤ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے، خصوصی افراد کیلئے معاون ٹیکنالوجی عالمی ، علاقائی اور ریاستی سطح پر مقبول ہو رہی ہے، حکومت خصوصی افراد کو ٹیکنیکل ، ووکیشنل اور ہنرمندی کی تعلیم دے کر معاشی طور پر خودمختار بنانے پر توجہ دے رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان افراد کیلئے 2000 روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں، خصوصی افراد کے حقوق ایکٹ 2020 ء سے خصوصی افراد کو قومی ترقی میں شامل کرنے میں مدد ملے گی، حکومت خصوصی افراد کی فلاح اور معاشرےمیں ان کی شرکت بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،
خصوصی افراد کے ڈیٹا کی تیاری کے بعد انہیں آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا، پوسٹ گریجویشن کلاسوں میں داخلہ لینے والے خصوصی طلباء کو فیسوں کی معافی دی جائے گی، خصوصی طلباء کی مدد کے لئے 50،000 روپے اسکالرشپ فراہم کی جارہی ہیں ، صدر عارف علوی