بنوں :ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے بنوں میں پی ایس ٹی ٹیسٹ آوٹ ہونے کے شواہد کی تصدیق کر دی .ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے این ٹی ایس کے زیر انتظام پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کرنے کی سفارش کر دی.
بنوں میں 7 فروری کو ہونے والا PST (این ٹی ایس) ٹیسٹ آؤٹ ہونے کے کمپلینٹس موصول ہوئے تھے. ڈپٹی کمشنر بنوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کو اسی وقت تصدیق کیلئے ٹیسٹ سنٹر میں جانے کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں ٹیسٹ سنٹرز میں خود جاکر معائنہ کیا. ٹیسٹ پیپرز چیک کئے تو اس میں وہی سوالات تھے جو کاغذ پر پہلے سے حل تھے جو کہ لوگوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کئے تھے۔
تصدیق کرنے اور کنفرم ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں نے سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ کو ٹیسٹ کینسل کرنے کیلئے شفارشات لکھ دی. انصاف کے تقاضے پورے کئے جایئں اور حقداروں کا حق نہ مارا جائے، ڈپٹی کمشنر۔
Tag: باغی ٹی وی
-

انصاف کے تقاضے پورے کئے جایئں اور حقداروں کا حق نہ مارا جائے، NTS لیک۔
-

۔دو سال سے زائدعرصہ گذر گیا، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کیا!!
کراچی: جنرل اسپتال کراچی کی ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ایم ٹی آئی آرڈی ننس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صدارتی آرڈی ننس کے تحت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر،قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ اطفال کو اپنی تحویل میں لے ۔جناح اسپتال میں ڈاکٹر نعیم خان کی زیر صدارت ڈاکٹرایسوسی ایشن کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایم ٹی آئی آرڈی ننس کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ڈاکٹر نعیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کے تینوں اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ،قومی ادارہ امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور قومی ادارہ اطفال (این آئی سی ایچ)وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے تھے مگر جنوری 2019میں سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں ان تینوں اسپتالوں کو واپس وفاق کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔دو سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرتے ہوئے ان تینوں اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول حاصل نہیں کیا ۔انہوںنے کہا کہ نومبر 2020میں وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈی ننس جاری کیا جس کے تحت جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر،قومی ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ اطفال کو بورڈ آف گورنرز کے تحت انتظامی طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اس فیصلے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی کے ان اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول جلد سے جلد حاصل کرے ۔
-

قومی بیڈمینٹن چیمپین شپ چار سدہ میں شاندار کامیابی۔
58 ویں قومی بیڈمینٹن چیمپین شپ چار سدہ میں منعقد ہوئی۔ سوئی ناردرن کے کھلاڑیوں مقیت طاہر اور ضُبیرہ اسلام نے ڈبل ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سوئی ناردرن کی ضُبیرہ اسلام اور نیشنل بینک کی پلوشہ نے مشترکہ طور پر خواتین ڈبل کے ایونٹ میں واپڈہ کے کھلاڑیوں کو فائنل میں شکست دی۔ جبکہ مردانہ ڈبل ایونٹ میں سوئی ناردرن کے مقیت طاہر اور نیشنل بنک کے کاشف سلہری نے واپڈہ کے کھلاڑیوں کو فائنل میں شکست دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ ، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ -

ملکی معاملات میں بہتری کے لئے عمران خان کے اقدامات کی بھرپور تائید،چوہدری پرویز الہی
قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سابق ضلع ناظم ملتان فیصل مختار کی ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی لے امور پر تبادلہ خیال ہوا
قائم مقام گورنرپنجاب نے کہا:
مارچ کسی مارچ کا نہیں سینٹ انتخابات کا مہینہ ہونا چاہیے ، سیاسی انتشار اور عدم استحکام ملک اورپارلیمانی اداروں کےمفاد میں نہیں ہے،سیاسی قوتوں کو سینٹ الیکشن پر فوکس کرنا چاہیے ، سینٹ کے بعد بلدیاتی انتخابات کا سیاسی معرکہ آنے والا ہے۔
بقول چوہدری پرویز الہی: امیدہے کسی تحریک کی بجائے سیاسی قوتیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں گی ،
ملکی معاملات میں بہتری کے لئے عمران خان کے اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں، مشکل وقت ختم ہونے والا ہے حالات بہتری کی طرف جاتادیکھ رہاہوں۔
سیاسی قوتیں ڈائیلاگ سے بہت سے مسائل حل کرسکتی ہیں۔ -

وزیر کھیل پنجاب نے قومی کرکٹ ٹیم کو کس خاص شاندار کامیابی پر مبارک باد دی؟
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
قومی ٹیم نے بہترین کھیل سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ طویل عرصے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد۔قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بہترین حکمت عملی ترتیب دی۔ بیٹنگ میں فواد عالم اور محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ حسن علی اور شاہین آفریدی کی بولنگ نے دوسرے ٹیسٹ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا۔ امید ہے لاہور میں ٹی 20 میچ بھی سنسنی خیز ہونگے۔ وزیر کھیل پنجاب
-

عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئےجدید منصوبہ ”سیف سٹی” آخر کیا ہے؟
لاہور 08 فروری: وزیراعلٰی ٰبلوچستان جام کمال کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی۔
آئی جی بلوچستان رائے طاہر، ایم ڈی راو سردار علی خان اور سی او او محمد کامران خان نے وزیراعلٰی کا استقبال کیا۔ایم ڈی سیف سٹیز راو سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے بریفنگ دی۔سی او او محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وزیراعلٰی کو ای چالان سسٹم بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلٰی ٰ بلوچستان نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سنٹر، پکار 15، ایمرجنسی 15سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ سکیورٹی ادارے لاہور میں 8000 کیمروں کی مدد سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سیف سٹی اچھا منصوبہ ہے۔ بہت جلد کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی آغاز کر دیا جائیگا.وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے مہمانوں کی یادگاری کتاب میں تاثرات بھی درج کیے. وزیراعلٰی بلوچستان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کی ٹیم بھی یہاں آ چکی ہے اور آئی جی بلوچستان نے وزیراعلٰی کو کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریف کی ہے ، وزیراعلٰی بلوچستان نے اتھارٹی کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور مختلف سوالات بھی کیے۔
کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کیلئے تکنیکی معاونت کے لیے پنجاب سے ایم او یو کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس سال کے آخر تک کوئٹہ سیف سٹیز پراجیکٹ کام شروع کر دے گا۔ آئی جی بلوچستان رائے طاہر
۔ایم ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی۔ -

نجی بینک میں رات گئےچوری کا ایسا واقعہ پیش، عملے کا رد عمل کیا تھا!
راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال ڈھوک حسو چوک نجی بینک میں چوری کی واردات، پولیس
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی اومحمد احسن یونس ایس ایس پی آپریشن اورایس پی راول کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نجی بینک میں چوری کا واقعہ رات گئے پیش آیااور بینک میں نصب سیکورٹی الارم بھی خاموش رہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، بینک کا عملہ چوری ہونے والی رقم اور اشیاء کا تعین کر رہا ہے، بینک کے عملے کو صبح بنک کھلنے پر چوری کا علم ہواجس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،
فرانزک ٹیمیں موقعہ سے شواہد اکھٹے کررہی ہیں تمام زوایوں پر تحقیقات کرتے ہوئے مقدمہ درج کیاجارہاہے،
.میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا،پولیس -

لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران میں کیا ایوارڈ تقسیم کئے ؟
سربراہ لاہورپولیس غلام محمود ڈوگر کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ڈاکووں کے03 رکنی گینگ کی گرفتاری پر پولیس افسران کو شاباش. سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن عامر شہزاد،ٹی اے ایس آئی مبشر سلیم کو تعریفی اسناد، کیش ایوارڈ سے نوازا۔ غلام محمود ڈوگر نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز احمد،کانسٹیبل شفقت کو بھی تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا۔نیک نیت،نڈر،ایماندارپولیس افسران و جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مجرموں سے برسر پیکار جوان ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔سی سی پی او لاہور
03 ڈاکووں نے گذشتہ دنوں شاہدرہ ٹاون کی حدود میں مختلف شہریوں کو لوٹا تھا۔ ڈاکووں نے سعید پارک بند روڈ پرموٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شہری کو ٹانگ پر فائرکرکےزخمی کر دیا تھا۔شہری پر کی گئی فائرنگ سے ڈاکووں کا اپنا ایک ساتھی بھی معمولی مضروب ہو گیا تھا۔شہری کی 15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی،تعاقب کے بعد تینوں ڈاکووں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
شاہدرہ ٹاون پولیس نے مضروب ڈاکو رب نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ دیگر گرفتار ملزمان میں نوشیر عرف طارق اور محمد عامر شامل ہیں۔
گرفتار ڈاکو پاکپتن کے رہائشی،اے کیٹگری اشتہاری اور 17 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ -

آئی جی اسلام آباد نے افتتاح کے موقع پر”محفوظ سڑکیں” مہم سے متعلق کیا قوانین بیان کئے؟
اسلام آباد:
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان "محفوظ سڑکیں” کے نام سے شروع کی گئی مہم کا ٹریفک ہیڈکوارٹر میں افتتاح کیا. ای ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی
ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈز اسلام آباد کے داخلی راستوں، اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات کیے جائیں گیے اس مہم میں فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس مہم کے تحت گاڑیوں کی رفتار کی جانچ پڑتال، سیٹ بیلٹ کے استعمال کے متعلق آگاہی اور دیگر ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائےگا، شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔ ایسی منظم مہم شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی و عملدرآمد کروانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی، سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، پرنٹ اور سڑکوں پر بینرز کے ذریعے اس مہم کی تشہیر کی جائے، آئی جی اسلام آباد -

لاہور گولف ٹورنامنٹ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟
تیسرا چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ 12 سے 14فروری تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ لاہور جمخانہ گولف کلب میں ہوگا، پانچ کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے
ٹورنامنٹ میں پاکستان گولف فیڈریشن سے منسلک کلب اورکھلاڑی حصہ لیں گے، انٹری کی آخری تاریخ 10 فروری ہے ۔ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد واپڈا کی جانب سے گولف کی ترویج میں سرگرم کردار اداکرنا اور نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانا ہے
لاہور، 8 فروری2021 ء ……واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے قومی سطح پر ”تیسراچیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ“ لاہور جمخانہ گولف کلب میں 12سے 14فروری 202 ء تک کھیلا جائے گا۔
تین روز تک جاری رہنے والے اِس ٹورنامنٹ میں پاکستان گولف فیڈریشن سے منسلک گولف کلبز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں انٹری کے لئے آخری تاریخ10 فروری2021 ء مقرر کی گئی ہے اور اُسی دِن پریکٹس راؤنڈ بھی کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق امیچورز، سینئر امیچورز،خواتین، ویٹرنز اور انوی ٹیشنل کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں امیچورز کے لئے 54 ہولز،سینئر امیچورز اورخواتین کے لئے 36ہولز جبکہ ویٹرنز اور انوی ٹیشنل کے لئے نو نو ہولز کے مقابلے ہوں گے۔قومی ادارے کی حیثیت سے واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ گولف کے کھیل کی ترویج میں سرگرم کردار ادا کرنے کے لئے بھی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔ چیئرمین واپڈا گولف ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پاکستان گولف فیڈریشن سمیت اس کھیل کے فروغ کے لئے کام کرنے والے دیگر سپورٹس گروپس سے وا پڈا کے مضبوط روابط استوار کرنا ہے۔ اِس ٹورنامنٹ کے ذریعے گولف کے شعبے میں موجود نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے میں بھی مدد ملے گی۔
واپڈا گزشتہ نصف صدی سے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔واپڈا سپورٹس بورڈ نے ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات بھی متعارف کرائے ہیں جن میں واپڈا سپورٹس انڈاؤمنٹ فنڈ سرفہرست ہے۔ واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ذریعے کھلاڑیوں کو ملک میں ملازمت کے سب سے زیادہ مواقع حاصل ہیں۔ اس وقت2 ہزارسے زائد کھلاڑی اور آفیشلز کو واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں میں روزگار حاصل ہے۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 66ٹیمیں ہیں جن میں مردوں کی 37 جبکہ خواتین کی 29ٹیمیں شامل ہیں۔ اس وقت واپڈا 35کھیلوں میں قومی چیمپئن اور 19میں رنرز اَپ ہے۔