Baaghi TV

Tag: بریکنگ

  • دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    لاہور:دوسرا ون ڈے میچ: امام اور بابر کی سنچریاں، پاکستان نے رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا:جیت کرسیریزبرابرکردی ،اطلاعات کے مطابق امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کی قائدانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا کوہ ہمالیہ 6 وکٹ سے سر کر کے تین میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان اننگز

    آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت صرف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلے بازی سے مخالف ٹیم پر دھاک بٹھا دی اور اپنے کیریئر کی 15 اور بطور کپتان چوتھی سنچری سکور کرکے آسٹریلیا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کرنے والے والے پہلے قائد بن گئے، انہوں نے 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

    امام الحق نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری جڑ دی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 97 گیندوں پر 106 رنز بنائے، محمد رضوان 26 گیندوں پر 23 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے 2، نیتھن ایلس اور مارکس سٹوئنس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا اننگز

    پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے، بین مک ڈرموٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی، ٹریوس ہیڈ 89 اور کپتان فنچ صفر،مارنس لبوشین 59، الیکس کیری، کیمرون گرین 5،5،مارکس سٹوئنس 49 اور شان ایبٹ 28 سکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

     

     

    بابر الیون کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے 2، زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان سکواڈ

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل تھے۔

    آسٹریلیا سکواڈ

    پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین مک ڈرموٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، کیمرون گرین، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور مچل سویپسن شامل تھے۔

  • کے پی الیکشن:نتائج آنے کا سلسلہ جاری:پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری:فضل الرحمن پرخوف طاری

    کے پی الیکشن:نتائج آنے کا سلسلہ جاری:پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری:فضل الرحمن پرخوف طاری

    پشاور:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔

    غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سوات کی میئر کی نشست پر پی ٹی آئی آگے ہے جب کہ ایبٹ آبادکی میئرکی نشست پر ن لیگ آگے ہے۔

    پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کی 27 نشستوں پر آگے جماعت اسلامی تحصیل چیئرمین کی5نشستوں پر اور جے یوآئی (ف) تحصیل چیئرمین کی 4 نشستوں پر آگے ہے۔

    ن لیگ تحصیل چیئرمین کی 5 نشستوں پر، پیپلزپارٹی تحصیل چیئرمین کی ایک نشست پر، 6 آزادامیدوار تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر اور اے این پی تحصیل چیئرمین کی ایک نشست پر آگے ہے۔

    اٹھارہ اضلاع کی پینسٹھ تحصیل کونسلز میں انتخابات کےلیے آج ووٹ ڈالے گئے، ان حلقوں میں مجموعی طور پر اسی لاکھ ستاون ہزار سے زائد ووٹرز ہیں۔کے پی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری:پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔پولنگ کے بعد مختلف اضلاع میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    کن اضلاع میں پولنگ ہوئی؟
    صوبے کے 18 اضلاع کی کُل 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر 6176 پولنگ اسٹیشنز اور 16509 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔

    جن اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی ان میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں شامل ہیں۔

    گزشتہ روز تمام انتخابی مواد، بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا گیا۔

    ایبٹ آباداور سوات میں سٹی میئرزکی نشست پربڑے معرکے متوقع ہیں۔ ایبٹ آباد ضلع میں چار تحصیلوں کیلئے چیئرمین اور تحصیل میئر کا انتخاب ہوا۔

    تحصیل میئر اور چیئرمین کی نشستوں کیلئے 651 امیدوار ہیں، ولیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار 331 افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

    خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدوار میدان میں ہیں، مزدور،کسان کی نشستوں پر 6602، یوتھ پر 5446 امیدوار اور اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔

    ادھراطلاعات کے مطابق سوات میئر کی نشست میں ابھی تک تحصیل بابوزئی میئر 21 پولینگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
    پی ٹی آئی کے شاہد علی 3697 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد امین 2551 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، جمیعت علماء اسلام کے مولانا حجت اللہ 2156 کے ساتھ تیسرے نمبر پر

    مٹہ تحصیل 38 پولنگ سٹیشن رزلٹ پی ٹی ائی 9073 جے یو آئی 3243 اے این پی 1902
    سوات خوازہ خیلہ، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ 45 پولینگ سٹیشن.

    سوات، پی ٹی آئی کے آفتاب خان 7336 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر.
    سوات، مسلم لیگ ن کے محبوب الرحمان 4802 دوسرے نمبر پر.
    سوات، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا سید قمر 3019 تیسرے نمبر پر.
    سوات:ٹوٹل پولینگ سٹیشن 273
    بریکوٹ: تحصیل بریکوٹ چیرمین 5 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ
    بریکوٹ: پی ٹی آئی کے کاشف علی960 ووٹ لیکر پہلے نمبر
    بریکوٹ: اے این پی کے فضل اکبر 564 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر
    بریکوٹ:ٹوٹل پولینگ سٹیشن 79
    مٹہ 38 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
    سوات:پی ٹی ائی کے عبداللہ خان11294 پہلے نمبر پر
    سوات:جے یوآئی ایف کے قاری رحیم اللہ4411 دوسرے نمبر پر

  • پاکستان کودھمکی آمیزخط کےبعد احمد پورشرقیہ سےایک خط نےہلچل مچادی

    پاکستان کودھمکی آمیزخط کےبعد احمد پورشرقیہ سےایک خط نےہلچل مچادی

    اسلام آباد:پاکستان کودھمکی آمیزخط کےبعد احمد پورشرقیہ سے ایک خط نے ہلچل مچادی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو امریکہ کی طرف سے دھمکی آمیزخط کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ احمد پورشرقیہ سے ایک ووٹرنے خط لکھ کرپانسہ ہی پلٹ دیا

    ووٹرجو کہ ایک وکیل بھی ہیں این اے 174 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرمنتخب رکن اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کی غریب عوام کی بے بسی کا نقشہ بیان کیا گیا ہے

    یہ بے بس پاکستانی شہری جن کا نام ثآقب بھٹہ ہے اپنےخط میں لکھتے ہیں کہ جناب والا آپ نے کمائی کا ایک حادثاتی سلسلہ اختیارکیا ہوا ہے کہیں غریب عوام سے مذہب اورسید ہونے کی بنیاد پرلوٹ مار کا سلسلہ شروع کررکھا اور لوگوں کے نذرونیاز لے کراپنے اوراپنے خاندان کے لیے خانقاہی محل جو کہ اصل میں شاہی محل کی حیثیت رکھتے ہیں بنا رکھے اور غریبوں کے مال پرعیاشی آپ کررہے ہیں

     

    وہ کہتے ہیں کہ چلو میں اس ممسئلے کوآپ کا مذہبی کارڈ سمجھ کر اس پرتبصرے کرنے سے گریز کرتا ہوں لیکن یہ تو بتائیں کہ آپ کو سیاسی طوراین اے 174 میں کون جانتا تھا سوائے گدی نشین کے ، آپ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹکٹ لیا اورپھرآپ کو ہرمسلک ہرقوم اورہرسیاسی سوچ رکھنے والے شخص نے عمران کے امیدوار کی وجہ سے ووٹ دیا لیکن افسوس آپ نے ہمیں وہاں بیچ دیا جہاں ہرطرف قصائی بیٹھے ہیں اوروہ عوام کی خریدوفروخت کرکے خود بڑے عزت دار بنے ہوئے ہیں‌

    جناب گیلانی صاحب یاد رکھیں عمران خان اگرکسی ریڑھی بان کو بھی ٹکٹ دے دیتے تو وہ بھی کامیاب ہوجاتا لیکن عمران خان نے آپ کو ایک سید وفادار اور باضمیرسید سمجھ کرٹکٹ دیا لیکن آپ نے نہ تواپنے سید ہونے کا پاس کیا اور نہ ہی باضمیر رہ سکے بلکہ سب کچھ بیچ دیا
    ثاقب بھٹہ کہتے ہیں کہ اگرآپ کو اپنے اہلیت پراتنا ہی غرور ہے تو جناب آپ استعفیٰ دے دیں اور پھرالیکشن لڑیں پھر پتے لگ جان گے کہ آپ کتنے پانی میں ہیں ، ہم نے آپ کو ووٹ دیا لیکن آپ نے جواب میں ہمیں دھوکہ اورفریب دیا

    آپ کے لیے عرض ہے کہ اگر غیرت نام کی کوئی چیز ہے تو پھرپارٹی کوسب کچھ واپس کردیں اور پھراپنی ذاتی حیثیت سے الیکشن لڑیں‌آپ کو پتےلگ جان گے

  • میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے

    میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے

    اسلام آباد:میں نہیں مانتا:میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ہے اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

    متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کی بات کی گئی، قوم نے دیکھا کہ اجلاس کس طرح ملتوی کیا گیا، اسپیکر نے آج پھر اسمبلی قوانین کو بالا طاق رکھا، آج پھر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی خواہش پر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، آزاد عدلیہ بھی دیکھ رہی ہے اور قوم بھی پریشان ہے کہ کیا ہو رہا ہے، ہم نے طے کیا تھا آج کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ کار اختیار کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ہمارے ممبران پورے تھے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانا چاہتی ہیں، متحدہ اپوزیشن نے دکھایا کہ آج 172 ارکان پورے موجود تھے، کیا سلیکٹڈ وزیر اعظم کے پاس کوئی آئینی و قانونی جواز رہ گیا ہے، وزیر اعظم اور اسپیکر بھی آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، اسپیکر نے اپنا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے درج کرا دیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کہا گیا نواز شریف نے پاکستان میں مداخلت کے لیے رابطےکیے، کہا گیا کہ نواز شریف اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے ملتے ہیں، ہم بھی بتا سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ کے ڈونرز کون ہیں، پی ٹی آئی نے غیر ملکیوں سے فنڈ لیے اور اسے چھپایا، بدزبانی تو آپ کا تکیہ کلام ہے لیکن اب الزامات لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فرنٹ پرسن ایک خاتون ہیں جنہوں نے اربوں کی کرپشن کی، الزامات لگانا آسان ہے لیکن انہیں ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، ریاست مدینہ کے نام پر سب الٹا کیا گیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ خط کو پارلیمان میں لایا جائے، خط جھوٹا ہے ہم اس کو نہیں مانتے، کس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ثبوت سامنے لائیں، عمران خان آئینی و قانونی طور پر ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے۔

    شہازشریف نے چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں مداخلت کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے
    یاد رہےکہ شہبازشریف کو چینی وززارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں ہونے والی امریکی مداخلت کے حوالے سے سٹیٹمنٹ بھیجی گئی ہے جسے انہوں نے سیاسی دباو کی وجہ سے ماننے سے انکار کردیا ہے

     

  • واقعی عمران خان کیخلاف سازش میں امریکہ ملوث:امریکی بدمعاشی ناقابل قبول:چین کا اعلان

    واقعی عمران خان کیخلاف سازش میں امریکہ ملوث:امریکی بدمعاشی ناقابل قبول:چین کا اعلان

    بیجنگ:عمران خان کےخلاف سازش میں امریکہ ملوث:گریٹ پاورگیمزمیں چھوٹےملک نشانہ:ناقابل قبول:چین کا اعلان اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک کو نشانہ نہیں بننا چاہیے۔

    چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

     

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کو ملنے والے دھمکی آمیزخط کی مذمت کی اوراسے پاکستان کی خودداری پرحملہ قراردیا ، چینی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ خط پاکستان کی آزادانہ خارجہ پالیسی کے ردعمل کے طور پربھیجا گیا ہے

    ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایشیا میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    چینی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اورکسی بھی دھمکی آمیز خط یا رویے کوبرداشت نہیں کرے گا ، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام امریکہ کی خواہش پرہورہا ہے جس پرقابو پانے کی ضرورت ہے

    اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کےترجمان نے مزید کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کونہ دہرایا جائے۔چینی وزیرخارجہ نے وزیراعظم پاکستان کےخلاف عدم اعتماد کوامریکی خط کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کمزور ملکوں میں شروع سے ہی سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے اپنے مفادات حاصل کرتا ہے لیکن امید ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ڈٹ کرامریکی بدمعاشی کا مقابلہ کرے گی

     

  • عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوسکی:قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

    عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوسکی:قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدرات شروع ہوا تاہم ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج بھی نہ ہوئی اور ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

    قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر اجلاس میں بحث بھی شامل تھا اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بحث کا آغاز کرنا تھا۔

    وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، عمران خان اب وزارتِ عظمی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے۔

    اجلاس شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کرائی جائے، شیخ روحیل اصغر نے بھی کہا کہ میرا بھی مطالبہ ہے ووٹنگ کرائی جائے، اپوزیشن اراکین تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کرتے رہے، اور قاسم سوری نے اچانک اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    اجلاس اچانک ملتوی کیے جانے پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔

    اس موقع پرایوان لوٹے لوٹے کے نعروں سے گونج اٹھا اور دوسری طرف حکومتی اراکین عمران خان کے بارے میں کہتے ہیں کہ آخری بال تک کھیلنے والا اب بھاگ گیا ہے

    ادھرپی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز:مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جس پر پارٹی کی طرف سے ان اراکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اظہار وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نوٹسز دستور پاکستان کے آرٹیکل 63-اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں، دستور پاکستان کا آرٹیکل 63-اے اراکین اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے، آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کا مرتکب رکن قومی اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں۔

    نوٹسز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائیگی۔ یکم اپریل دن 12 بجے تک جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف باضابطہ ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔ تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے کے تحت سپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔

     

  • سیدھی گنتی شروع:پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی:مستقبل تباہ ہونےکاخدشہ

    سیدھی گنتی شروع:پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی:مستقبل تباہ ہونےکاخدشہ

    اسلام آباد:سیدھی گنتی شروع:پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز:مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں منحرف اراکین کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 منحرف اراکین سامنے آئے ہیں جس پر پارٹی کی طرف سے ان اراکین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی سے خصوصی ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران منحرف اراکین قومی اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹسز کے اجراء کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اظہار وجوہ کے نوٹسز کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نوٹسز دستور پاکستان کے آرٹیکل 63-اے کے تحت جاری کئے جارہے ہیں، دستور پاکستان کا آرٹیکل 63-اے اراکین اسمبلی کے فلور کراس کرنے پر کڑی قدغن عائد کرتا ہے، آئین کے تحت پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جاری پارٹی پالیسی سے انحراف کا مرتکب رکن قومی اسمبلی کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونا ہوتے ہیں۔

    نوٹسز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی کو یکم اپریل دن 12 بجے تک اپنی پوزیشن واضح کرنے کی مہلت دی جائیگی۔ یکم اپریل دن 12 بجے تک جماعت کو مطمئن نہ کرنے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملاقات میں پارٹی پالیسی سے کھلے انحراف کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف باضابطہ ریفرنسز سپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔ تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے کے تحت سپیکر سے منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی سفارش کرے گی۔

  • عدم اعتماد یابےرحمانہ احتساب:ہوم ورک مکمل،عمل ردعمل کےبعدمتوقع:بیوروکریسی کی پروفائلزطلب

    عدم اعتماد یابےرحمانہ احتساب:ہوم ورک مکمل،عمل ردعمل کےبعدمتوقع:بیوروکریسی کی پروفائلزطلب

    لاہور:پی ڈی ایم نے عدم اعتماد لاکربےرحمانہ احتساب کی بنیاد رکھ دی:ہوم ورک مکمل،عمل ردعمل کےبعد متوقع،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےخلاف عدم اعتماد اپنے انجام کوپہنچنےوالی ہے تو دوسری طرف بے رحمانہ احتساب کے لیے فریم ورک مکمل ہوچکا ہے

    ذمہ دارذرائع کے مطابق اس حوالے سے پچھلے کئی ہفتوں سے کام جاری تھا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے کام مکمل ہوچکا ہے ،عدالتوں میں زیرالتو کیسز کی فائلز بھی ٹیبل پرپہنچ چکی ہیں اور ان زیرالتواکیسز کے فیصلے 20 سے 25 دن کے اندر اندرکردیئے جائیں گے

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق عدالتوں کوبلیک میل کرنے والوں کوقانون کی گرفت میں‌لانے کے حوالے سے کل سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے یہ طئے ہوا ہے کہ کسی کو عدالتوں کو بلیک میل نہیں کرنے دیا جائے گا اوراس سلسلے میں ملوث پائے جانے والے افراد اوران کی حمایت میں تقریری یا تحریری طورمتحرک افراد سے بھی باز پرس کی جائے گی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پچھلے چند دنوں سے وفاقی اور چاروں صوبوں کی بیوروکریسی کی پروفائلز بھی منگوا لی گئی تھیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے اگلے 48 گھنٹوں میں اہم ذمہ داریوں کے ساتھ کوئی بھی فیصلہ ہوسکتا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سندھ میں بیوروکریسی میں سیاسی اثرورسوخ والے افسران کے گرد سُرخ دائرے لگا دیئے گئے ہیں اور ریاست کے وفادار افسران کو بھی سبزمارکر سے نمایاں کردیا گیا ہے

    بلوچستان کے حوالے سے بھی اہم اطلاعات ہیں کہ وہاں بھی سخت احتساب کو رائج کیا جائے گا اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیاست کی آڑ میں بڑے بڑے مقدمات میں ملوث افراد کے محفوظ رہنے کا سلسلہ اب نہیں چلنے دیا جائے گا

    ادھر اس حوالے سے اہم ترین ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس بےرحمانہ احتساب میں حکومتی شخصیات کا نام بھی شامل ہے جو ابھی تک اقتدار کی آڑمیں معاملات کو طول دے کربچ رہے تھے ،اس حوالے سے عمران خان کے قریبی ساتھی بھی خوف زدہ ہیں کہ بے رحمانہ احتساب کرنے والے اگربے رحم ہوگئے توپھریہ جمہوری رنگ رلیاں معطل ہوسکتی ہیں اورملک ایک نئے دور میں داخل ہوسکتا ہے

  • نوازشریف کواقتدارسےنکالےجانے پربہت گہرا صدمہ ہوا:عمران خان کے جانے سےخوشی ہوگی:بھارت

    نوازشریف کواقتدارسےنکالےجانے پربہت گہرا صدمہ ہوا:عمران خان کے جانے سےخوشی ہوگی:بھارت

    نئی دہلی :نوازشریف کواقتدارسے نکالے جانے پربہت گہرا صدمہ ہوا:عمران خان کے جانے سے خوشی ہوگی: نوازشریف بھارت کے بہت قریب تھے عمران خان نے آتے ہی بھارت پرسنگین حملے کئے،بھارت کی طرف سے یہ سٹیٹمنٹ عین اس وقت جاری کی گئی ہے جب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کوختم کرنے کے حوالے سے ایک دوسرے کے جان کے دشمن عمران خان کے خلاف ایک نظرآرہے ہیں ،

     

     

    بھارت کی طرف سے یہ بیان بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے ایک ترجمان کے طور پرجانے والے معروف بھارتی اخبار”دی انڈین ایکسپریس”کے ذریعے جاری کیا گیا ہے ،”انڈین ایکسپریس بھارتی خفیہ اداروں کے ساتھ مل کربھارت کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی ہائبرڈ پارٹنر کے طور پرکام کرتا ہے

    بھارتی حکومت کے بیانیے کو بیان کرتے ہوئے اخبارنے لکھا ہے کہ بھارت بھی وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ سمجھتا ہے،بھارت یہ بھی اعادہ کرتا ہے کہ بھارتی حکومت کوعمران خان کے اقتدار میں آنے پردلی دُکھ ہوا اورآج تک عمران خان کو تسلیم نہیں کیا

    بھارتی فوج اور حکومت کے ترجمان معروف اخبارانڈین ایکسپریس لکھتا ہےکہ پاکستان میں ایک منتخب سویلین حکومت کووقت سے پہلے ہٹایا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے

    اخبار نے 25 مارچ کو جو لکھا وہ آج ہوبہو پورا ہورہا ہے ، اخبارلکھتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں اگلے ہفتے اپنے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،اس حوالے سے بہت کچھ طئے ہے ،

    انڈین ایکسپریس لکھتا ہے کہ پاکستان کے سیاسی طبقے نے عمران خان کو کبھی بھی منتخب لیڈر کے طور پر قبول نہیں کیا، انہیں "سلیکٹڈ” وزیر اعظم ہے اورپاکستان کی سیاسی جماعتیں بھی یہی کچھ کہتی ہیں

    بھارتی اخبار نے پاک فوج پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ فوج اور انٹر سروسز انٹیلی جنس نے 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو یقینی بنانے اور اپنا اتحاد بنانے کے لیے کافی کام کیا۔ اب، ایسا لگتا ہے کہ فوج نے اسے بتا دیا ہے کہ اب اسے ان کی سرپرستی حاصل نہیں ہے،

    بھارتی اخبار نے عمران خان کے لیے وہی الفاظ اور لہجہ استعمال کیا ہے جوالفاظ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بولتی ہیں اور وہ عمران خان کے جلسے کوڈرامہ کہتی ہیں ،اخبارپراپیگنڈہ کرتے ہوئے لکھتا ہےکہ عمران خان نے سیاسی ڈرامے میں اپنی پوزیشن کو بیان کرنے کے لیے "غیر جانبدار” کا لفظ استعمال کیا ہے۔ اگرچہ اس نے "آخری گیند تک” کھیلنے کا عزم کیا ہے

     

    https://indianexpress.com/article/opinion/editorials/pakistan-imran-likely-early-exit-from-office-will-not-be-lamented-7835050/

     

    بھارتی اخبار لکھتا ہےکہ اب فوج نے عمران خان کوسہارا دینا چھوڑدیا ہے کیونکہ عمران خان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات قائم نہ کرسکے،

    اخبار نے اس انداز سے یہ تاثردینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کی افواج امریکہ کے زیراثریا امریکی شفقت کے حصول کےلیےکوشاں رہتی ہے ،

    آگے چل کراخبار لکھتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ طاقتور مغربی اتحادیوں کے ساتھ ان کے تعلقات کو غلط طریقے سے نبھانے پر ناراض ہے، ایسے وقت میں جب اسے افغانستان کی صورتحال کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کو فوج نے دھوکہ دیا ہے اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پروزیراعظم عمران خان کے انکار کے بعد اپنی پالیسی بدلی ہے ،

    بھارتی اخبار نے پراپیگنڈہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فوج پاکستان کو چلا رہی ہے، اس حوالے سے عمران خان کے جانشین کو اس کام کی منظوری سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہیے، تاکہ وہ یا وہ اس میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔

    بھارتی اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کو 2017 میں نواز شریف کی عدالتی معزولی پر حقیقی مایوسی ہوئی، اس سے پہلے ایک مضمون میں اخبار نے لکھا تھا کہ نوازشریف بھارت کے بہت قریب جانے جاتے تھے اور انکی حکومت کے حاتمے پربھارت کے ایوانوں میں صف ماتم بچھ گئی تھی ،

    25 مارچ کو اپنے ایک ریاستی پالیسی بیان میں اخبارلکھتا ہے کہ ان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کوہرصورت ہٹایا جائے گا اوربھارت میں عمران خان کے اس عہدے سے رخصتی پر آنسو نہیں بہائے جائیں گے۔جو نوازشریف کی معذولی کے وقت بہائے گئے تھے ، اخبارلکھتا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے جانے سے بھارت کودلی خوشی ہوگی کیونکہ عمران خان بھارت کےلیے اچھے ثابت نہیں ہوئے اورعمران خان نے آتے ہی بھارت پرپئے درپئے بڑے وار کییئے،کشمیر،مسلمانوں اوردیگراقلیتوں کے حقوق کےلیے بھارتی معاملات میں اثرانداز ہونے کی کوشش کی یہ بات بھارت کوبہت تکلیف دیتی ہے کہ عمران خان نے آتے ہی بھارت پرتابڑتوڑحملے کردیئے اورکشمیرکوہرصورت بھارت سے واپس لینے کا کئی بارعہد بھی کیا ،

    اخبارلکھتا ہے کہ عمران خان کےکشمیر کے حوالے سے غیرلچکداررویے کی وجہ سے بھارت عمران خان کی حکومت کےساتھ کوئی بات چیت نہیں کرسکتا جو وہ نوازشریف کے ساتھ کرسکتا تھا

    اخبارلکھتا ہے کہ بھارت میں عمران خان کے اقتدار سے محروم کئے جانے کے بعد خوشی کا سماں ہوگا کیونکہ بھارت ایک ایسے شخص کی دھمکیوں سے محفوظ ہوگیا جوکشمیراوربھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے نام پربھارت میں اثراندازہونے کی کوشش کرتا ہے ، اس لیے بھارت کی خواہش ہے کہ عمران خان کی حکومت اب نہیں رہنے چاہیے

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا اس وقت پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران میں نوازشریف ، آصف زرداری اورمولانافضل الرحمن سمیت دیگرحکومت مخالف گروہوں اورافراد کے دل کی آواز بن چکا ہے اوربھارتی میڈیا وہی کچھ کہہ رہا ہے جوپاکستان میں مخصوص میڈیا گروپس مہم چلارہےہیں

     

  • مقبوضہ کشمیر:آزادی صحافت کی بین الاقوامی تنظیموں اورصحافیوں کی رعناایوب سے اظہار یکجہتی

    مقبوضہ کشمیر:آزادی صحافت کی بین الاقوامی تنظیموں اورصحافیوں کی رعناایوب سے اظہار یکجہتی

    نئی دلی:آزادی صحافت کی بین الاقوامی تنظیموں اور ممتاز صحافیوں نے ایوارڈ یافتہ بھارتی صحافی رعنا ایوب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے جنہیں گزشتہ روز بھارتی حکام نے ممبئی ائیر پورٹ پرصحافیوں کو ڈرانے اوردھمکانے کے موضوع پر انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس (آئی سی ایف جے) میں خطاب کیلئے لندن جانے سے روک دیا تھا ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رعنا ایوب کو ممبئی ایئرپورٹ پر حکام نے گزشتہ روز تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ان کے خلاف جاری نوٹس کی وجہ سے لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیاتھا۔ رعنا ایوب نے لندن میں یکم اپریل کو صحافیوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنائے جانے اور دھمکانے کے موضوع پر آئی سی ایف جے میں خطاب کرنا تھا ۔ اسی دن انہیں دی گارڈین اخبار کی ایڈیٹر کیتھرین وینر کی دعوت پر اخبار کے دفتر بھی جانا تھا۔6 اور 7اپریل کو انہیں اٹلی میں انٹرنیشنل جرنلزم فیسٹیول میں شرکت کرنے تھی ۔

    انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس نے بھارتی حکام کی طرف سے رعنا ایوب کو کھلے عام ہراساں کیے جانے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی ادارے نے بھارتی حکومت سے رعنا ایوب کے خلاف الزامات واپس لینے اور ان پر جاری حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ نے بھی رعنا ایوب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔انسٹیٹیوٹ نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ رعنا ایوب کو یورپ کا دورہ کرنے کی اجازت دے جہاں انہوں نے متعد د بین الاقوامی ایونٹس میں آن لائن ہراسگی کے پر بات کرنی تھی ۔ممبئی پریس کلب نے رعنا ایوب کو بھارت میں صحافیوں کوہراساں کئے جانے کے بارے میں خطاب کیلئے لندن جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام صحافیوںکو ہراساں کرنے کے مترادف ہے ۔

    دی بیورو کے گلوبل ایڈیٹر اور مصنف جیمز بال ،دی سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نکولس ڈیوس ،ممتاز بھارتی صحافی اور دی وائر کے ایڈیٹر سدھارتھ وردراجن نے اپنے ٹویٹس میں رعنا ایوب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ رعنا ایوب کے پیغام کو سرحد پر روکا نہیں جا سکتا اور بھارت میں آزادی صحافت کے بارے میں ان کے انتباہات کو پابندی لگانے کی کوششوں سے روکا نہیں جاسکتا ۔ٹویٹس میں مزید کہاگیا کہ اس ہراسگی سے بھار تی جمہوریت کی حالت ظاہر ہوتی ہے اور پتہ چلتاہے کہ دنیا آہستہ آہستہ جاگ رہی ہے۔رعنا ایوب نے اپنے خلاف ای ڈی کے تمام الزامات کومضحکہ خیزاور جھوٹ پر مبنی قراردیا ہے ۔