Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو

  • ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے-

    باغی ٹی وی : صحافیوں سےگفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستان کا سفارت خانہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے کو دیکھ رہا ہے، تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائےاس مشکل گھڑی میں ہمیں صحافی ارشد شریف کے بچوں، والدہ اور اہلیہ سمیت خاندان کے افراد کا احساس کرنا چاہیے۔

    ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر جنرل پولیس

    بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے ادارے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کررہے ہیں جس کی میں حوصلہ افزائی کرتا ہوں میں اداروں کی جانب سے متنازع سے آئینی کردار کی جانب خود کو منتقل کرنے کے عمل کے دوران کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کرنا چاہتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج آج تک دہشت گردی کے نشانے پر ہے اور دہشت گردوں کا سامنا کررہی ہے، عام شہری، میرا خاندان اور ہمارے سپاہی دہشت گردی سے متاثر ہوئے، فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے صف اول میں اپنا کردار ادا کیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نعرے لگائے اور میں نے اس کا بھی جو جواب دیا، وہ نامناسب تھا، میں ایک وفاقی وزیر ہوں، مجھے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں نعروں کا بہتر انداز میں ردعمل دینا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم پر وفاقی وزرا، سفیر مدعو تھے، عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں لگنے والے نعرے نامناسب تھے، پاکستان میں سب نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور ہم سب اس کا شکار رہے نعرے بازی کرتے ہوئے ہمیں سوچنا چاہیے کہ جو جوان دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں، انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔

    ارشد شریف کی میت کی وطن واپسی کے لئے وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ اس لئے الیکشن جیتے کیونکہ ہم سب نے ایک ہو کر جھوٹ اور پراپیگنڈے کا مقابلہ کیا،4 سال میں تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی پھیلائی گئی، جمہوریت کے ساتھ جو معاشی حالات پیش کئے گئے وہ بھی سب کے سامنے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی معیشت پر خود کش حملہ کیا، سابق وزیراعظم ملک کو ڈیفالٹ کے قریب لے گئے، ہم نے دن رات محنت کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اس جھوٹ اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے ہم اگلے الیکشنز کی طرف جائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کے دوران وکلا نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کی۔ جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’آپ وہاں جا کر احتجاج کریں جو ان کو رہا کر سکتے ہیں-

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج دیوالی کا دن ہے، پاکستان میں رہنے والے ہندو بہن بھائیوں کو دیوالی مبارک ہو۔

    مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

  • ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    ماضی میں گیٹ نمبر4 اورعدلیہ کے ذریعے وزرائے اعظم گھر بھیجے گئے، بلاول بھٹو

    لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں جمہوری طریقے سے گھر بھیجا گیا۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب سے میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم تھا لیکن ہم نے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں گیٹ نمبر4 اور عدلیہ کے ذریعے وزراعظم گھر بھیجےگئے۔ ہمیں عدلیہ اور گیٹ نمبر4 کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کسی وزیراعظم کا احتساب کرنا ہو توجمہوری طریقے سے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو نقصان پہنچایا، جس کا بوجھ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچایا، عوام کو مشکلات سے بچایا، ہم نے سیاسی قیمت ادا کرکے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو سیلاب آگیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں آب بھی لوگ پریشان ہیں، گلگت بلتستان سے سندھ تک پاکستان سیلاب سے متاثر ہوا، ہم سب نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہونی چاہیئے لیکن ایسا نہیں ہے، ہم بحالی کے مرحلے میں داخل ہوں گے تو پاکستان کو مثال بنائیں گے، میری اپیل ہے سیاسی ایشوز میں سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان میں جمہوریت کا دفاع کریں گے، ہم کوشش کریں گے نئی نسل کو انتہاپسندی سے بچاسکیں، مذہبی اور سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت ،امریکا اور یورپ میں بھی سیاسی انتہاپسندی کا مقابلہ کیاجاہارہاہے، پاکستان میں اسلام آباد کا گھیراو سیاسی انتہاپسندی کے نشانے پر ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمہوریت پریقین رکھتی ہیں، عاصمہ آج ہوتیں تو پوچھتیں کہ ڈیل کرکے وزیرخارجہ تو نہیں بنے؟ میں انہیں جواب دیتا کہ بالکل نہیں۔

  • وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ نیویارک:ملاقاتیں ہی ملاقاتیں:تحریر:-نعمان سلطان

    وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ نیویارک:ملاقاتیں ہی ملاقاتیں:تحریر:-نعمان سلطان

    وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف صاحب نے منصب وزارت سنبھالنے کے بعد 19 ستمبر سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے نیویارک کا ایک انتہائی اہم دورہ کیا، اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے انفرادی طور پر اور اپنے وفد کے ساتھ دیگر ممالک کے اپنے ہم منصب وزراء اعظم، صدور اور اہمیت کے حامل دیگر افراد اور وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں جبکہ آپ نے 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران اقوام عالم کو متاثرین سیلاب اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے علاوہ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے فضائی آلودگی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دیگر ممالک کو ہونے والے نقصانات اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف سے آگاہ کیا ۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دورہ نیویارک کی ابتداء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیے میں شرکت کر کے کی اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے بھی ملاقات کی ۔اس دوران وزیراعظم نے گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کی ، گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ کا اہتمام سینیگال اور افریقی یونین کے صدر نے کیا ہے۔

    21 ستمبر کو وزیراعظم کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور ورلڈ بینک کے صدرسے ملاقات ہوئی اس کے علاوہ انہوں نے ترک صدر، ایرانی صدر اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے بھی ملاقاتیں کیں ۔21 ستمبر کو شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی ۔ ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ، فن لینڈ کے صدر سعالی نوسیتو سے بھی ملاقات کی ۔

    22 ستمبر کو مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کی اور شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے دفتر میں ملے،چینی وزیراعظم، جاپانی وزیراعظم، لگسمبرگ کے وزیراعظم، ملائیشین وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی شیڈول ملاقاتیں کیں ۔23 ستمبر کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، اسی دن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات کی ۔

    امریکا کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز امریکی اخبارات اور ذرائع ابلاغ کو انٹرویوز بھی دئیے ۔

    وزیراعظم نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے انتہائی اہمیت کی حامل ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں اس ملاقات کی اہمیت اس وجہ سے بڑھ جاتی ہے کہ گستاخانہ خاکوں والے معاملے کی وجہ سے پاکستان اور فرانس کے تعلقات نہایت کشیدہ ہو گئے تھے لیکن وزیراعظم نے تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس کی غلط فہمیوں کو دور کیا اور فرانس میں دوبارہ پاکستان کا سفیر لگانے کا اعلان کیا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں موجود برف پگھلے اور اس کا فائدہ فرانس میں موجود پاکستانی تارکین وطن کو ہو۔

    ملک کے موجودہ معاشی بحران اور حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت انتہائی دباؤ میں تھی اور ایسے میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر حاصل کردہ قرضہ بھی حکومت کے لئے سردرد بنا ہوا تھا شہباز شریف صاحب نے صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی اور انہیں قائل کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان ایک آفت زدہ ملک ہے اور اس کے لئے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط کو پورا کرنا نہایت مشکل ہے اس لئے براہ کرم پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قرضے کی شرائط میں نرمی کی جائے اور پاکستان نے قرضے کی جو قسط ادا کرنی ہے اسے موخر کیا جائے اور انہوں نے شہباز شریف صاحب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے صدر جناب ڈیوڈ مالپاس سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور متاثرین سیلاب کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے 320 ملین ڈالر کی امداد کے لئے شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ بینک کے صدر کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ورلڈ بینک کے صدر نے وزیراعظم کی متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے کوششوں کو سراہا اور متاثرین کے لئے مزید 850 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ بھی کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے ترکیہ کے صدر جناب طیب اردگان نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اور ابھی تک مسئلہ کشمیر کا کوئی پائیدار حل نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اس کے علاوہ انہوں نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

    ایرانی صدر جناب سید ابراہیم رئیسی سے اپنی ملاقات کے دوران شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا اس کے علاوہ متاثرین سیلاب کی امداد اور مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
    جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شہباز شریف صاحب کی سب سے اہم ملاقات امریکی صدر جناب جوبائیڈن سے ہوئی انہوں نے اس ملاقات کے دوران سیلاب زدگان کے لئے امریکہ کی طرف سے دی جانے والی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ سیلاب آنے کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جبکہ ان تبدیلیوں کی وجہ ہم نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک ہیں انہوں نے شہباز شریف صاحب کے موقف کی حمایت کی اور اپنے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران خصوصی طور پر سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ذکر کیا اور موسیماتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر ترقی یافتہ یا ترقی پذیر ممالک کو ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا ۔

    وزیراعظم نے بل گیٹس سے ملاقات کی اور انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور ان سے متاثرین سیلاب کے لئے آواز بلند کرنے کی درخواست کی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں، موسمیاتی تبدیلی، مسئلہ کشمیر، بھارت سے تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی کے معاملات پر بات کی، انہوں نے کہا کہ میرا دل اور دماغ اس وقت بھی پاکستان میں ہیں اور مجھے اس وقت وہیں ہونا چاہیے تھا لیکن میں آپ کو صرف یہ بتانے کے لئے یہاں آیا ہوں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جس صورتحال کا آج ہم شکار ہوئے ہیں کل کو آپ بھی ہو سکتے ہیں اس لئے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور اس کی پیش بندی کریں ۔
    انہوں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اقوام عالم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے اپنے پاس موجود تمام وسائل متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے وقف کر دئیے ہیں اور اصل مسئلہ آنے والی سردیوں سے پہلے متاثرین کی بحالی کا ہے جو کہ آپ تمام ممالک کے تعاون سے ہی ممکن ہے اس لئے مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کو تنہا نہ چھوڑیں اور ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ۔

    اس کے علاوہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں لیکن کسی کی شرافت اس کی بزدلی نہیں ہوتی ہم ہمسایوں کے ساتھ برابری کی سطح پر اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس کی قیمت کشمیر کی صورت میں ادا نہیں کر سکتے اس لئے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

    پاکستان کے وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب نے بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران انتہائی اہم ملاقات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے کی اور اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ناروے کی وزیر خارجہ اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ٹام ویسٹ سے بھی ملاقاتیں کیں، اوآئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب کے تقررکا مطالبہ کیا۔

    مجموعی طور پر وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ نیویارک انتہائی کامیاب رہا اس دورے کے دوران جہاں انہوں نے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کو دوبارہ سے بحال کیا وہیں انہوں نے تمام دوست ممالک کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان سے متاثر ہونے والے ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لئے آواز اٹھائی، ان کی کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے ترکیہ کے صدر جناب طیب اردگان نے اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھایا، امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کیا اور متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے اپنے خطاب میں خصوصی درخواست کی اس کے علاوہ ان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے دوست ممالک نے متاثرین سیلاب کی بحالی تک ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی یہ سب صرف شہباز شریف صاحب کی ذاتی کوششوں اور ملاقاتوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا جس کے لئے وہ انتہائی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

  • ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے سیلابی پانی سے اس وقت مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

    عمران خان ایک نااہل شخص ثابت ہوا،مولانا فضل الرحمان

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا ایک طرف پاکستان میں سیلابی صورتحال تو دوسری طرف قرضوں کا بوجھ ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں مون سون بارشوں کے باعث پاکستان میں سینکڑوں کلومیٹر پر محیط جھیل بن گئی۔پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے متاثرین میں ایک کروڑ 60 لاکھ بچے، 6 لاکھ حاملہ خواتین شامل ہیں ہمیں نا صرف سیلاب سے نمٹنا ہے بلکہ وبائی امراض سے بھی متاثرین کو بچانا ہے40 لاکھ ایکٹرپر کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں فصلیں تباہ ہونے سے ہمیں غذائی قلت سے بھی نمٹنا ہے آئی ایم ایف سے ملنے والی امداد سے ہمیں کچھ اقتصادی ریلیف ملاہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ موحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفت،ہیلتھ ایمرجنسی،غذائی تحفظ جیسےچیلنجیزکاسامنا ہےان تمام مشکلات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں اور مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے۔مالی امداد کے لیے ہم بین الااقوامی اداروں سے بات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اشد ضروری ہے بھارت کے حالیہ اقدامات کے باعث کشمیریوں کے بنیادی حقوق بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    وزیر خارجہ بلاول کی یو اے ای کے وزیر خارجہ سے ملاقات

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پربلاول بھٹو سے شادی کے بارے میں بھی سوال

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پربلاول بھٹو سے شادی کے بارے میں بھی سوال

    پاکستان کے وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی رواً ماہ 34 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اب تک اُنہوں نے شادی نہیں کی، اس لیے اکثر پاکستانیوں کو یہ جاننے کا کافی تجسس ہے کہ وہ کب شادی کریں گے تاہم اب بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر شادی کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :عرب نیوز کے توئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی شادی کے حوالے سے غیر ملکی صحافی اور بلاول بھٹو کی اس مختصر گفتگو وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی نے بلاول سے سوال کیا میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟-

    جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی،طلبا کا احتجاج،لیکچرار معطل


    بلاول بھٹو زرداری نے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ "بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے” اورصحافی کے شادی کرنے کے وقت سے متعلق سوال کا جواب دیئے بغیر ہی فوراًَ آگے بڑھ گئے-

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے 2019 میں پیشگوئی کی تھی کہ بلاول 2023 میں وزیر اعظم بننے کے بعد شادی کر لیں گے۔

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع

    اس سے قبل 2016 میں بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’ میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا‘جبکہ میری بہنوں کا دل جیتنا کسی بھی لڑکی کے لیے کافی مشکل کام ہوگا۔

    لاہور: نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ…

    جبکہ جے یو آئی ف کے رہنما اور سینیٹر حافظ حمداللہ نے 2016 میں بلاول بھٹو کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو جتنی جلدی شادی کر سکتے ہیں کرلیں، نکاح مولانا فضل الرحمان سے پڑھوائیں انہوں نےکہا تھا کہ بلاول بھٹوسوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ شادی عمرانی معاہدہ ہے، وہ 4 چیزوں نسب، مال، خوبصورتی اور دین داری کو سامنے رکھ کر شادی کریں۔

  • مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے،عمران خان،الیکشن ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی،بلاول بھٹو

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین الیکشن سےبھاگ گئے ہیں، مجھے پورا یقین تھا جلسے دیکھ کران کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی تھیں، ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن، انتظامیہ، مسٹرایکس کی مدد کے باوجود ان کا الیکشن میں صفایا ہو گیا، اب یہ ڈر رہے ہیں اگر اتوار کو الیکشن ہو جاتا تو ان کی تین وکٹیں مزید گر جانی تھیں،میرا چیلنج ہے جب بھی 9 حلقوں میں الیکشن ہو گا، تمام سیٹیں پی ٹی آئی جیتے گی، یہ اپنے امپائر ہونے کے باوجود نہیں جیت سکتے۔یہ ہارنے کے خوف سے وکٹیں اٹھا کر لے گئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے جذبے اورجنون کوسلام پیش کرتا ہوں، خواتین کو بھی سلام پیش کرتا ہوں،مہر بانو قریشی کا مخالف امیدوار پیسے کی پوجا کرتا ہے،کبھی پیسے کی پوجا نہیں کرنی،آجکل میرے ایم پی ایز کو پارٹی چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،اینکرز، صحافیوں کو ڈرایا جا رہا ہے، پیسے کے بت کے علاوہ ایک خوف کا بت بھی ہے،خوف کے بت سے ڈرنے والا کبھی بڑا کام نہیں کر سکتا، ہم نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ بچوں کونبی کی زندگی بارے پتا چلے،مدینہ کی ریاست دنیا کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں حکم دیتا ہے کہ اپنے نبی ﷺ کے راستے پر چلو، میری کوشش ہے ہم اپنے نبی ﷺکے راستے پر چلیں، نبی ﷺ کے راستے پر چل کر ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں،ہم نے حقیقی آزادی لیکر ملک کو آزاد کرنا ہے،زرداری، نوازشریف ملک کا پیسہ 30 سال سے لوٹ رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہے جو بیرونی ملکوں کے حکم پر ہمارے فیصلے کرتے ہیں،یہ امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آئے،یہ روس سے سستا تیل نہیں لے سکتے کیونکہ اپنے آقا سے ڈرتے ہیں۔

    ی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا، جب تک اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہو گی، دو ماہ میں پاکستان کی معیشت نیچے جا رہی ہے، بجلی، ڈیزل کی قیمت دُگنا ہو چکی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک میں انڈسٹری بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمارے دورمیں ریکارڈ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ہمارے دورمیں چار بڑی فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی، ہماری حکومت میں کسانوں کو پہلی دفعہ پورا معاوضہ دیا گیا، ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ کی انشورنس دی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ عمران خان آخر کب تک لاڈلہ رہے گا؟ میرے ملتان اور کراچی کے امیدوار ضمنی انتخابات کے اچانک التواء سے مایوس ہوئے ہیں، وہ طویل عرصے سے نمائندگی سے محروم اپنے حلقہ انتخابات میں خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی کہ بالکل آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو انتخابات سے فرار کا راستہ مہیا کیا جاتا۔

  • سیلاب سےتباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کوفون

    سیلاب سےتباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو کوفون

    اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب سے تباہی پردُکھ ہوا ہے:تمام ہمدردیاں‌ پاکستان کے ساتھ ہیں:سری لنکن وزیرخارجہ نے پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کو ٹیلی فون کیا ہے اورپاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرگہرے دُکھ کا اظہارکیا ہے

     

    اس سلسلے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرسری لنکن وزیرخارجہ کی طرف سے اہل پاکستان کے ساتھ ہمدردی کرنے کا پیغام شیئر کیا ہے ، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ .سری لنکن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہیں‌

    دوسری طرف وزیر خارجہ و چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں سیلاب متاثرین کی ریلیف سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالےسے اہم مشاورت کی

    اجلاس میں CM سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر احسن اقبال، صوبائی وزراء، متعلقہ اداروں کے افسران شریک ہیں ، اس اہم اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی ترجیحات بیان کیں اوردیگرشرکا سے تجاویز طلب کیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سندھ حکومت کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا اورآئندہ کے لیے اپنا ایک شیڈول بھی دیا ، وفاقی وزیراحسن اقبال نے بھی اس موقع پر وفاقی حکومت کی طرف سے کیئے گئے اقدامات کے حوالے سے وفاقی حکومت کا نقطہ نظر بیان کیا اورسندھ کےلیے امدادی رقم میں اضافے کے حوالے سے سندھ حکومت کی گزارشات سُنیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں کراچی اور دیگرعلاقوں میں مستقبل قریب میں ہونے والی بارشوں‌ سے نمٹنے کے حوالے سے قبل از وقت پلاننگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

    دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی پیغام سامنے آیا ہے جس میں بلاول بھٹو نے نواب قیوم خان کی وفات پراظہار افسوس کیا ہے اور خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں:

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کا رکن قومی اسمبلی و پارٹی رہنما نوابزادہ افتخار احمد خان سے تعزیت کا اظہار کیا ،

  • 20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور نمائندوں کاسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

    20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور نمائندوں کاسیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ 20 سے زائد ممالک کے سفارت کاروں اور عالمی اداروں کے نمائندوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ کے ہمراہ سفارت کاروں اور عالمی اداروں کے نمائندگان نے سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ترکمانستان، بحرین، سعودی عرب، آذر بائیجان، جرمنی اور سپین کے سفارتکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

    ہماری پہلی ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے،وزیر خارجہ بلاول

    وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکا، چین، فرانس، جاپان، اٹلی، جنوبی کوریا، قطر اور ترکیہ کے علاوہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندگان نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر خورشید شاہ اور وزیراعلی سندھ نے سکھر ائیرپورٹ پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سفارت کاروں کا استقبال کیا

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری

     

    سفارت کاروں اور عالمی اداروں کے نمائندگان کو سکھر ائیرپورٹ پر سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی بریفنگ دی گئی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور عالمی اداروں کے نمائندگان کو پاکستان میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

     

    سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب ملتوی

  • بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع

    بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع

    اسلام آباد:بلاول بھٹوکی اپیل پردنیا نے ایک کھرب 30 ارب روپے پاکستان کودے دیئے:مزید امداد کی توقع ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل نے بہت کام کیا ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق دنیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کھرب اور 30 ارب سے زائد کی رقم پاکستان کو دینے کا اعلان کیا ہے

    اسی پیش رفت کے بارے میں پی پی کے آفشیل ٹویٹراکاونٹ سے اس بات کی خوشی کااظہارکیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی درخواست پر امریکہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی

    پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹےمیں اقوام متحدہ (یو این) کے رکن ممالک سے تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپےجمع کرلیے۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی، چین، ترکیہ، برطانیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور یو اے ای و دیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر اہم سامان کی بھی امداد دی جارہی ہے۔

    اعلامیہ پیپلزپارٹی کے مطابق بلاول بھٹو کی اپیل پر ورلڈبینک اور اے ڈی بی نے مثبت ردعمل دیا ہے، ان کے علاوہ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ہلال احمر اور ریڈکراس نے بھی مثبت ردعمل دیا ہے

  • دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ،وزیر خارجہ بلاول کی سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کی اپیل

    دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ،وزیر خارجہ بلاول کی سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کی اپیل

    رحیم یارخان :دریائےسندھ میں چاچڑاں شریف کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے 100 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے-

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے مطابق سیلاب کے باعث 100 سے زائد دیہات اور فصلیں زیرآب آگئیں جبکہ کئی مکانات گر گئے، سیلابی صورتحال کے باعث حفاظتی بندوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

    دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کاسیلاب،الرٹ جاری

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے مزید دیہات متاثر ہوسکتے ہیں اس لیے بستیاں اور دیہات خالی کرانے کے لیے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے بعد دریا سے منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے، دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ادھر وزیر خا رجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔


    سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں،چاروں صوبوں میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کرلے گیا-

    انہوں نے اپیل کی کہ ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چا ہییں۔

    ملک ریاض نے سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کر دی


    انہوں نےکہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نےہمارے قومی اقتصادی مفادات کو سبوتاژ کرنےکےلیے کے پی اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کا استحصال کرنے کے لیے اس لمحے کا انتخاب کیا! یہ ہمارے ملک اور ہمارےعوام کے ساتھ غداری ہےپہلے اس نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا، پھر اس نے اپنی وزیراعظم شپ بچانے کے لیے ملک کو تقریباً ڈیفالٹ کی طرف دھکیل دیا۔


    شوکت ترین اور دیگر وزرا کی آڈیو کال پر بلاول نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ آئی ایم ایف کے معاشی مدد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے جو اس نے پیدا کیا ہے! کے پی کے وزیر خزانہ ’بلیک میلنگ ہتھکنڈے‘ کے طور پر کہتے ہیں۔ ان کے پنجاب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے ریاست کو نقصان پہنچے گا۔ یہ ہدایات اس کی طرف سے دی گئیں جس نے ہمیں تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا۔

    جاپان کا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد کا اعلان


    وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے خیراتی عطیات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس میں بے نقاب ہونے سے بچنے کے لیے وہ ہر ادارے کے خلاف مسلسل مہم چلا رہا ہے۔ کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ اب اتنا نیچے گر جائے گا-