Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو

  • بلاول بھٹوکا وزیر اعلیٰ سندھ کےہمراہ  سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ

    بلاول بھٹوکا وزیر اعلیٰ سندھ کےہمراہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ

    بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے اضلاع میں 263 اموات ہوچکی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مجموعی طور پر اب تک 701 افراد بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔120 بچے،84 مرد جبکہ 35 خواتین متاثرہ اضلاع میں جا ںبحق ہوئےہیں سندھ میں 24 گھنٹوں کےدوران 266 مویشی ہلاک ہوئےاب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 150 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں –

    بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان

    ڈپٹی کمشنرز کے ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 999 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے 34 ہزار 772 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئےاب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 28 ہزار 677 گھر جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں 1 لاکھ 4 ہزار 180 گھروں کو مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 15 لاکھ 46 ہزار 288 ایکڑ رقبہ پر کپاس سیلابی پانی سے متاثر ہوچکی ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 8 ہزار 389 ایکڑ کا رقبہ متاثر ہوا اب تک 19 لاکھ 13 ہزار 986 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔3 لاکھ 86 ہزار 39 گھریلو اشیاء بھی متاثر ہوئی ہیں۔8 لاکھ 55 ہزار 622 افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

    پی ڈی ایم اے سندھ نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ میں سب سے زیادہ 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گھوٹکی میں 65 اعشاریہ 7 ، قمبر شہدادکوٹ میں 55 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    ڈیرہ . سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ننکانہ صاحب سے رفاہی تنظیم کے کارکنان امداد لیکر…

    دادو میں 59 اعشاریہ 2 ، جیکب آباد میں 44 اعشاریہ 4 ،خیر پور میں 45 ، سانگھڑ میں 27 اعشاریہ 2 ، شکار پور میں 39 جبکہ سکھر میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔عمر کوٹ میں 18 ، نوشہرو فیروز میں 12 اعشاریہ 8 کشمور میں 22 اعشاریہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا نوڈیرو میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے گورنمنٹ اسکول میں قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا،وزیر خارجہ اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کے مسائل سنے-

    پاک فوج کے دستے تمام سیلاب زدہ صوبوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آبادیوں سے بارش کے پانی کے نکاسی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایات دیں اور کہا کہ ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے-


    متاثرین نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سے گھر بنوا کر دینے کی درخواست کی بلاو ل بھٹووزیراعلیٰ سندھ کی خواتین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی کہا کہ ان کے تباہ ہونے والے گھر کی تعمیر میں مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔


    نوشہرو فیروز کراچی ،حیدرآباد، نوابشاہ اور پنجاب جانے والے مسافروں کو مشکلات کاسامنا ہے کنٹینرز اور بڑی گاڑیاں پھنس جانے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں بارش کے باعث قومی شاہراہ کنڈیارو سے مورو تک کنٹینرز کارش ہے-

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان

    بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنی ہے، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 25 ہزار روپے متاثرین کو دیےجائیں گے جب کہ اگلے مرحلےمیں بحالی کاکام کیاجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ہونے والی بارش کا پریشر دنیا بھر کا کوئی ڈرین کا نظام اٹھا نہیں سکتا تھا، وفاقی حکومت سے پہلے بھی درخواست کی اب مزید اضافے کی ڈیمانڈ ہوگی۔

    سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ بھی قائم، قوم دل…

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں بارش کے متاثرین نے سرکار کی طرف سے راشن، ٹینٹ اور سہولیات کی عدم فراہمی پر بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑیاں روک دی تھیں ۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے اور خاندان کھلے آسمان تلے بھوکے بیٹھے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان سے ملنے کو بھی تیار نہیں بارش متاثرین نے لاتعداد افراد کی بیماری کا بھی شکوہ کیا کہ بیمار افراد بھی کھلے آسمان تلے ہیں-

    قبل ازںں سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں دریائے سندھ میں آج گڈو بیراج پر ہائی فلڈ ہوگا، کل شام تک سکھر بیراج سے بھی اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرے گا جس کے لیے حساس ترین مقامات پر تیاریاں مکمل ہیں اور مشینری تیار ہے۔

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں معمول سے 500 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں اور غیر معمولی بارشوں کے باعث بیراجوں پر ہائی الرٹ کی ہدایت کی ہے سکھر میں ایک دن میں 184 ملی میٹر بارش ہوئی، شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے –

    ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پر موجود ہے جو بھارتی ریاست راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے مون سون سسٹم کا زیادہ ترحصہ زمین پرہونے کے باعث شدت زیادہ ہے۔ 23 اگست کو مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی، وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

    23 اگست سےکراچی میں مزید بارشوں کا امکان

  • پیپلزبس سروس کے روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمت فوری شروع کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلزبس سروس کے روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمت فوری شروع کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کے مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت پیپلز بس سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ حلیم شیخ، کمشنر کراچی اقبال میمن، کے ایم سی، کے ڈی اے، کراچی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سربراہاں نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:

    وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیر بلدیات اور وزیر ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی، بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ماڈل کالونی، ریگل چوک کے علاقے جی بس روٹ نمبر 1 ہے اس پر اسفالٹ کام کی ضرورت ہے، ملیر ہالٹ، ایف ٹی سی، آرام باغ کے علاقوں میں فرش کا کام ہونا ہے، روٹ نمبر 1 ملیر ہالٹ سے آرام باغ تک سیوریج لائن کی لیکیجز کے مسائل ٹھیک ہونا ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ روٹ نمبر 1 کے جو مرمت اور مینٹیننس کے کام ہیں ان کو فوری شروع کیا جائے، پیپلز بس سروس شہر کیلئے اہم ہے اس کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔

    مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    بریفنگ میں کہا گیا کہ روٹ نمبر 2 نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال تک ہے، اس روٹ پر شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، شاہ فیصل برج کے علاقوں میں اسفالٹ کے کام کی ضرورت ہے، گلشن، شاہ فیصل میں فرش کے کام کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج کا کام بھی ہونا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے روٹ نمبر 2 کے تمام کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔

    کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح

    انہوں نے ان بسز کے روٹس پر بریکرز رموو کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹاب بھی بنانے کی ہدایت دیدی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر طرح کی سہولت ہو، پیپلز بس سروس کے 387 بس اسٹاپ بنائے ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا عندیہ

    بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا عندیہ

    کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہونے والے بڑے اپ سیٹ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شام چار بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا مٹینگ میں اراکین بذریعہ ویڈیو لنک بھی شرکت کریں گے۔


    واضح رہے کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں چار اور ایک نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی۔

    دوسری جانب پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا سگنل دیے دیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں، مہنگائی سے تھا ۔پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے،اب بھی تسلیم کرتے ہیں، آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے تھے ۔ ہم ایسا نہیں کریں گے، اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن جمہوری سیاسی جماعت ہےجبکہ ووٹ کی عزت اورووٹ کی طاقت تسلیم کرنے کے لیےموجودہ حکومت شامل جماعتوں نےجدوجہد کی ہے ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آگے بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

  • وزیراعظم،بلاول بھٹواورآصف زرداری کاکرنل لئیق بیگ شہیدکوخراج عقیدت،اہلخانہ سےتعزیت

    وزیراعظم،بلاول بھٹواورآصف زرداری کاکرنل لئیق بیگ شہیدکوخراج عقیدت،اہلخانہ سےتعزیت

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید لئیق بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے، فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادر وطن کے لئے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے، کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

    پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کرکے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کرکے شہید کرنا ایک بزدلانہ کارروائی اور کھلی دہشتگردی ہے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بزدلانہ کارروائیوں سے پاک افواج کے جوانوں اور افسران کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا، شہید کرنل لئیق بیگ مرزا قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کی ہر شکل کے خلاف متحد اور اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے،

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لئیق مرزا شہید کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کا اغوا اورقتل ناقابلِ معافی جرم ہے، لئیق مرزا شہید جیسے بہادر بیٹوں پر ملک اور قوم کو ناز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کے قاتلوں سے وطن دشمن جیسا سلوک کیا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن لئیق مرزا شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    آصف علی زرداری نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

    واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کے بعد شہید کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور 13 جولائی کی رات زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔

  • امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون،باہمی تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

    امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون،باہمی تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے،امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا ہے.

    امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹکی جانب سے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطے کی تصدیق وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ پر کی۔


    انہوں نے اپنے ٹویٹ پرلکھا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔


    وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی ان کی دادی زرین آراء زرداری کے انتقال پر تعزیت، مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے.پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں 77 شہریوں کا جاں بحق ہونا سانحے سے کم نہیں،قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے، بلوچستان میں بارشوں کے باعث کافی نقصان ہوا ہے، پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقے بھی شدید متاثر ہوئی ہیں، عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنائیں، پاکستانی قوم تعاون اور اتحاد سے مشکلات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے. بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے، سیاسی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں بارش متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں. پی پی پی کارکنان سخت موسم کے متاثر ہم وطنوں کی امداد کے لیے اپنا کردار نبھائیں، انتظامیہ سے تعاون کریں: بلاول بھٹو زرداری کی اپیل

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے ملک باعث پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ناگذیر بن چکا ہے، پی پی پی چیئرمین نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے.

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

    اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاورسید نے دفتر خارجہ میں بلاول بھٹو سے اہم ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس دوطرفہ ملاقات میں وزیر خارجہ نے نمائندہ خصوصی دلاورسید کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری روابط کو بہتربنانے میں امریکی کردارکا اعتراف کیا۔

    حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےلیےپرعزم ہے:مفتاح اسمٰعیل

    بلاول بھٹونے امریکی نمائندہ خصوصی سے تجارتی تعلقات کومزید وسعت دینے پر زوردیا۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی، جس کے ذریعے پاکستان و امریکہ کے درمیان روابط بڑھانے کا موقع فراہم کیاگیا۔

    طلب بڑھنےکی وجہ سےملک میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے:خرم…

    وزیرخارجہ نےامریکہ کو صاف توانائی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ اورسرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے، پاکستان کی مارکیٹ امریکی سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی دلاورسید نے ملاقات پروزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اورپاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی وسعت اورسرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تیکنیکی ترقی کوجاری رکھے گا، جس سے سرمایہ کاری اوراقتصادی ترقی میں آسانی ہوگی، اورہم مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے منتظرہیں۔

    امریکہ سے باہمی اعتماد و احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:وزیر اعظم

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کو طلب کر لیا

    لاڑکانہ: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق انتباہ کے باوجود بلاول بھٹو کی جانب سے 21 جون کو لاڑکانہ میں جلسے میں شرکت قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 28 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) لاڑکانہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کے باعث انہیں تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہےکہ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل نے لاڑکانہ میں وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 21 جون کو ہونے والے جلسےکو روکنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط بھی لکھا تھا۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کے 21 جون کو ہونے والے جلسےکو روکا جائے، الیکشن قوانین کے تحت جلسہ انتخابی مہم کے دوران نہیں کیا جاسکتا،اگر جلسہ کیا گیا تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کی جائےگی۔

    احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا

    دوسری جانب آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیرٹرانسپورٹ بھی بلاول بھٹوکے ہمراہ تھےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس پر بلاول بھٹو کو بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹ پر 230 بسیں چلائی جائیں گی 10 بسیں لاڑکانہ کے ایک روٹ پر چلائی جارہی ہیں،کل سے 20 بسیں ملیر کالا بورڈ سے ٹاور کے روٹ پر چلائی جائیگی ملیر کالا بورڈ سے ٹاور تک 38 بس اسٹیشنز بنائےگئے ہیں، یکم جولائی سے مزید دو روٹ پر بسیں چلائی جائیں گی-

    کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح

  • عمران خان کواب حساب دینا ہو گا،بلاول بھٹو

    عمران خان کواب حساب دینا ہو گا،بلاول بھٹو

    لاڑکانہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی نے جلسہ منعقد کیا.بلاول بھٹو نے جلسہ گاہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اس ملک کے نوجوانوں کی آواز تھیں، محترمہ بے نظیر بھٹو ہر ظالم اور ہر آمر سے ٹکرائیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اس ملک کے غریب عوام کی آواز تھیں، شہید محترمہ نے اپنے ملک کی ترقی کیلئے 30 سال تک جدوجہد کی.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے والے سوچ رہے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی، قاتل سوچ رہے تھے غریب کی آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں رہے گا
    یہ ان کی بھول تھی، محترمہ آج بھی کارکنوں کی صورت میں زندہ ہیں، م نے ایک اور غیر جمہوری شخص کو شکست دلائی،ہم نے ایک اور غیر جمہوری شخص کو شکست دلائی،ہم نے ایک اور سلیکٹڈ شخص کو شکست دلوائی،ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالے ہیں،کہا تھا آئینی ہتھیار استعمال کر کے اس کو باہر نکالیں گے،ملک کی تاریخ میں پہلی عدم اعتماد کامیاب ہوئی،یہ شخص آپ کے حقوق پر حملہ آور تھا،ان حقوق کیلئے محترمہ نے 30 سال تک جدوجہد کی.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا یہ سلیکٹڈ شخص عوام کے آئینی حقوق پر حملے کرتا رہا،یہ سب ہم سے برداشت نہیں ہوتا تھا،ہم نے ملک بچانے کیلئے اس کی حکومت کو آئینی طریقے سے ختم کیا،حکومت سنبھال کر اندازہ ہو رہا ہے 4 سالوں میں یہ شخص کتنا نقصان کر گیا ہے، آئی ایم ایف ڈیل پڑھ کر حیران ہو گئے، عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا،س کی وجہ سے ملک نے شدید معاشی نقصان اٹھایا،پیپلزپارٹی کےجیالوں نےایک دن کیلئےبھی سلیکٹڈکونہیں مانا،ہم نےسلیکٹڈکونکالنےکیلئےجمہوری ہتھیاراستعمال کیا،تاریخ میں پہلی بارتحریک عدم اعتمادکامیاب ہوئی.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبچانےکیلئےہم نےاس شخص کونکالا،پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل پرہم پہلےسےتنقیدکرتےرہے،وزیراعظم اوراس کی معاشی ٹیم نےپاکستان کودیوالیہ ہونےسےبچایا،جب سے وزیر خارجہ بنا ہوں ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھا،غیر ملکی دورے پاکستان کے بارے میں پیدا ہو جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے کر رہا ہوں،وزیراعظم کے ساتھ ترکی کا دورہ بھی کیا ، حال ہی میں ایران کا دورہ کر کے آیا ہوں، ہماری خارجہ پالیسی ہےکہ ہم تجارت چاہتےہیں،بھیک نہیں مانگیں گے،اتحادی حکومت تمام ممالک کیساتھ تعلقات کوازسرنواستوارکرےگی،اگرامریکاسےبات کی توصرف تجارت پربات کی،فیٹف کے فورم پر بھی کامیابی حاصل ہوئی،فیٹف کی کامیابی سب کی مشترکہ کاوش ہے،آصف زرداری کی محنت کی وجہ سے پاکستان کو پہلی بار جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملا

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نیرون ممالک سے ملنے والے تحفہ بیچ گیا،اس سے پاکستان کی بے عزتی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کا نقصان کرنے والا عمران خان آزاد گھوم رہا ہے. اب عمران خان اور ان کہ ٹیم کو حساب دینا ہو گا وہ اب نئی پلاننگ کر رہا ہے مگر اب 2018 نہیں ہے . یہ کہتا تھا میں بھیک نہیں مانگوں گا مگر مانگتا ریا یہ صرف جھوٹ نو لتا ہے عوام سے کہتا ہوں اس کے جھوٹ کا جواب دیں.

    علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے تمام مسائل کا حل چائنہ کے ساتھ مضبوط رابطوں میں مضمر ہے۔ اگر اللہ تعالی نے مجھے موقع دیا تو پاکستان کے تمام غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لا کر اس کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔

    صدر زرداری نے کہا کہ میں نے چودہ سال جیل میں وقت ضائع نہیں کیا بلکہ کتابیں پڑھیں ،تعلیم حاصل کیں ، تاریخ کا علم حاصل کیا، جیل میں سوچتا رہا ، پڑھتا رہا ، انقلابات اور مختلف معاشروں پر علم حاصل کیا اپنی روح اور ذہن کو مضبوط کیا ۔

    صدر زرداری نے کہا کہ پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ۔ جب ضیاالحق کے دور میں سینئر لیڈروں نے شہید بینظیر بھٹو کا ساتھ چھوڑ دیا تو اس وقت بی بی شہید نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نوجوانوں کو شامل کیا۔

    صدر زرداری نے کہا کہ میں نے شہید بے نظیر بھٹو سے بہت کچھ سیکھا۔ نوجوان نسل سے کہوں گا کہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی دو کتابیں ڈاٹر آف دی ایسٹ Daughter of the East اور ری کنسلئیشن Reconciliation ضرور پڑھیں ۔

  • جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں بھاشن نہ دیں:سینیٹر پلوشہ خان

    جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں بھاشن نہ دیں:سینیٹر پلوشہ خان

    اسلام آباد:جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں بھاشن نہ دیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جس جماعت کی جڑوں میں یہودی چندہ ہو وہ ہمیں کس بنیاد پرطعنے دے سکتے ہیں پہلے اپنا تو خیال کریں

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہاکہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ اسرائیل اور بھارت کے حوالے سے واضح پالیسی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہا ہے کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات کا خواہاں نہیں ہے

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہاہےکہ فواد چوہدری بتاہیں کے زلفی بخاری کو برطانوی پاسپورٹ پر اسراٸیل کس نے بھیجا؟جس پارٹی کی بنیاد ہی بھارت اور اسراٸیل کی فنڈنگ سے ہوٸی ہو وہ دوسروں کو طعنے نہ دیں ،عمران خان کے دور حکومت میں وفد اسراٸیل کیوں گیا تھا اس کا جواب دیا جائے

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضِح پالیسی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ،ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی مودی کی جیت کی دعاہیں کرتا رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کی جڑوں میں بھارتی اور یہودی چندہ ہو وہ ہمیں کس منہ سے بھاشن دے رہے ہیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نےکہا ہے کہ بلاول بھٹو کے نانا نے اس ملک کو ایٹمی پروگرام دیا جس کی پادش میں جان کی قربانی دی

    پی پی رہنما پلوشہ خان کے کراچی میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ