Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو

  • پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،بلاول بھٹو

    پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈی اسلام آباد کی تقریب سے خطاب کرتے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستانی دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں زیرتعلیم ہیں، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے کےلیے کام کر رہےہیں، پاکستانیوں میں صلاحیت ہے وہ دنیا میں کہیں بھی کا م کرسکتے ہیں، نوجوانواں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان اپنی کارکردگی سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے ،انکا رونا صرف یہ ہے حکومت سے کیوں نکالا،خواجہ…

    وزیر خارجہ نے کہا کہ 1970 کی دہائی میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈی کی بنیاذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، پاکستانی دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں او دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں، وزارت خارجہ کے حکام کو ادارے کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے،پاکستان کی خارجہ پالیسی بدقسمتی سے جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں۔

    ہم چین کے تجارتی اقتصادی تعاون کو بڑھائیں گے، پاکستان کی آبادی صرف یہاں محدود نہیں، دنیا کے ہر کونے میں پاکستانی موجود ہیں، خارجہ پالیسی کا براہ راست اثر ہر پاکستانی کی زندگی پر مرتب ہوتا ہے، پاکستان امریکہ اور چین سفارتی تعلقات کے قیام میں پل کا کردار ادا کر چکا ہے، ابھی بھی پاکستان عالمی طاقتوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر سکتا ہے ہم معاشی ترقی کے لیے امریکا ساتھ بھی انگیج منٹ چاہتے ہیں عالمی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی انگیجمنٹس کی بنا پر یہ قضیہ اتنا نہیں بڑھا جتنا بڑھ سکتا تھا۔ ہمیں ان اقتصادی انگیجمنٹس کو اتنا بڑھانا ہو گا کہ ہم ان کی خارجہ پالیسی اور پالیسی سازوں کو متاثر کر سکیں۔ اس طرح سے ہم جارح کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی مہم خطرناک حد کو چھونے لگی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات نے بھارت میں تشدد کو ہوا دی ہے وہاں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے محترمہ بے نظیر شہید کے دور میں بھارت سے معاشی انگیجمنٹ مضبوط تھی۔ ہمیں بھارت کے ساتھ اقتصادی انگیجمنٹس بڑھانا ہوں گی ہم پسند کریں یا نہیں بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے-

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستانی اس وقت انسانیت کے ایک مشکل ترین دوراہے پر کھڑے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کا اتنا سنجیدہ چیلنج ہے کہ کوئی پاکستانی اس کا انکار نہیں کر سکتا ہمیں اس وقت کووڈ کے باعث سپلائی چین کے براہ راست اثرات کا سامنا ہے۔یوکرائن کی جنگ کا ہر پاکستانی کی زندگی پر براہ راست اثر پڑا ہے یہ وقت ہے کہ اس وقت اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دی جاے اور انگیج کیا جائے۔ افغانستان خود تاریخ کے مشکل دوراہے پر موجود ہے پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے۔

    تگڑا شو کرنےلگا ہوں ،بتاؤں گا نہیں،پاکستان کے لیےسب نے میرے ساتھ آنا ہے ،عمران خان

  • ایران کےساتھ تعلقات  نئی بلندیوں پر لےجانا ترجیح ہے،بلاول بھٹو

    ایران کےساتھ تعلقات نئی بلندیوں پر لےجانا ترجیح ہے،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہم منصب سے اسلاموفوبیا کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں سرحدی امور اور زائرین کی سہولتوں کے لئے بات چیت کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے اقتصادی مواقع کو فروغ دیں گے، ایران سے توانائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ایران سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی ہم منصب سے بات چیت میں کہا کہ بھارت میں حالیہ اسلاموفوبیا کے واقعات کی عالمی دنیا کو مذمت کرنا ہوگی۔

    بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا اور نئی بلندیوں پر لےجانا ہماری ترجیح ہے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر ایران روانہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو دو روزہ دورے پر ایران روانہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی :بحیثیت وزیر خارجہ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اپنے دورے میں بلاول بھٹو مشہد بھی جائیں گے جہاں وہ زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ ایران کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے۔

    بلاول بھٹو ایران کےساتھ سرحد پرسستے بازار، بذریعہ ٹرین اور سڑک رابطے اور زائرین کے لئے سہولیات کے ایشوز کو بھی اٹھائیں گے، ایرانی حکام کے ساتھ افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات کریں گے بلاول بھٹواور ایرانی حکام کے درمیان اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی مکالمہ ہوگا۔

    اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

  • دنیا کے ساتھ اچھے روابط چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

    دنیا کے ساتھ اچھے روابط چاہتے ہیں،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا واقعات پر تشویش ہے،گستاخانہ بیان سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ہماری ترجیح دنیا کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔

    جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جرمنی کی وزیر خارجہ کو دورۂ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں، جرمنی پاکستان کا یورپی یونین میں سب سے بڑا شراکت دار ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور خود میں دہشت گردی کا شکار ہوا ہوں، امید ہے افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے گی، ہمیں افغانستان سے مزید مہاجرین کی آمد کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 97 فیصد لوگ خط غربت کے نیچے جا رہے ہیں، افغان حکومت کو عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، افغانستان سے انہیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میری ترجیح پاکستان کی معاشی سفارتکاری کا فروغ ہے، ہماری توجہ ٹریڈ، ناٹ ایڈ پر مرکوز ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ یوکرین پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، تمام تنازعات کو بالآخر بات چیت سے ہی حل ہونا ہوتا ہے، ہم روس یوکرین جنگ کے مذاکراتی حل پر زور دیتے رہیں گے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے چین اور دنیا کے درمیان سفارتی تعلقات شروع کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے باعث دو طرفہ بات چیت کا عمل متاثر ہوا ہے، بھارت اب ایک ہندوتوا انڈیا ہے، بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات بات چیت کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

    نیوز بریفنگ میں جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ افغان صورت حال سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، خواتین کی حقوق معاشرے میں اہمیت کے حامل ہیں، افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے۔

    جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کی ہے، مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعے ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک پاکستان آئی ہیں، انہیں وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ جرمن وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکی پہنچ گئے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکی پہنچ گئے

    انقرہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ترکی پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انقرہ کے گورنر واصب شاہین نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو انقرہ کے گورنر واصب شاہین نے ترکی آمد پر خوش آمدید کہا-

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور گورنر انقرہ واصب شاہین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی =


    واضح رہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کےسلسلے کی کڑی ہے۔ ‏یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

    ‏وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

  • پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے:بلاول بھٹو زرداری

    کراچی :پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،اطلاعات کے مطابق پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب صدر کاظم خان اور جنرل سیکریٹری میاں عامر محمود کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں ںے ایاز خان کو سینئر نائب صدر، یوسف نظامی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل، غلام نبی چانڈیو کو فنانس سیکرٹری اور زبیر محمود کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ ڈاکٹر جبار خٹک کو نائب صدر سندھ اور مقصود یوسفی کو جوائنٹ سیکریٹری سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے حیدر امین کو نائب صدر پنجاب، سلمان مسعود کو نائب صدر اسلام آباد، طاہر فاروق کو نائب صدر خیبر پختونخواہ اور عارف بلوچ کو نائب صدر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب 44 اراکین کو بھی مبارک باد دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے باب میں سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک میں آزادیِ اظہار و صحافت کو یقینی بنانے اور فعال میڈیا کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

  • آئی ایم ایف ڈیل زمینی حقائق پرمبنی نہیں،عمران خان کی حکومت کےخاتمےکی سازش کا دعویٰ غلط ہے،وزیر خارجہ

    آئی ایم ایف ڈیل زمینی حقائق پرمبنی نہیں،عمران خان کی حکومت کےخاتمےکی سازش کا دعویٰ غلط ہے،وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم عمران خان کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ امریکہ نے ان کی حکومت کے خاتمے کی سازش کی تھی۔

    باغی ٹی وی : ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ پاکستان میں ایسے وزرائے اعظم کی تاریخ ہے جنہیں مختلف طریقوں سے غیر جمہوری، غیر آئینی طور پر ہٹایا گیا ہے بلاول بھٹو نے عمران خان کے امریکی سازش کے دعوؤں کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان کی برطرفی درحقیقت پاکستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل تھی-

    بھارت سے یاسین ملک کی زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے،مشعال ملک

    بلاول نے کہا کہ ہمارے پاس ایک وزیر اعظم تھا جسے ہٹا دیا گیا اور پھانسی دی گئی بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی توجہ دنیا بھر میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے چیلنجز پرہے پڑوسی ممالک اور مغرب کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ عمران خان زیادہ سے زیادہ انتہا پسندانہ موقف اپنانے، امریکہ مخالف جذبات کو بھڑکانے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتا ہے کر رہا ہے۔

    بلاول نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خلیج کو ختم کرنےکوشاں ہیں ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو بھی وزیر خارجہ رہےچین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے آغاز کی ایک تاریخ ہے جو میری پارٹی اور میرے ملک سے جڑی ہوئی ہے۔ میرے نانا نے ہنری کسنجر اور نکسن کے زمانے میں دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی رابطے کو آسان بنانے میں کردار ادا کیا .

    امید ہے اب لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی ، شیخ رشید

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی والدہ ے نظیر کا قاتل کبھی پکڑا نہیں گیا، اور اقوام متحدہ کی انکوائری سے پتا چلا کہ پاکستانی حکام ان کی حفاظت یاان کی موت کی صحیح تفتیش کرنےمیں ناکام رہے ہیں عوام کی نظروں میں بڑے ہونے کے باوجود وہ اپنی حفاظت سے نہیں ڈرتے۔خوف ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ کوئی واقعی میں نہیں دے سکتا، خاص طور پر اگر وہ سیاست میں ہوں۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کو پرانا قرار دے دیا کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل زمینی حقائق پر مبنی نہیں ، جب ڈیل پر بات ہوئی حالات بالکل مختلف تھے آئی ایم ایف سے معاہدہ کورونا ، افغانستان سے امریکہ کے انخلا ، یوکرین جنگ اور افراط زر سے پہلے ہواپاکستان جیسے ملک پر موجودہ حالات میں معاہدے پر عمل کراناممکن نہی

    ان کا کہنا ہے کہ موجود حالات میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک سے شرائط کو پورا کرنے کی توقع کرنا غیر منصفانہ ہو گا ۔ عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کرنے کے ساتھ ہمیں آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کی ضرورت ہے ۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق سماعت آج ساڑھے 11 بجے تک ملتوی

  • میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں:بلاول بھٹوکا امریکی خبر ایجنسی کوانٹرویو

    میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کیخلاف ہوں:بلاول بھٹوکا امریکی خبر ایجنسی کوانٹرویو

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی جبکہ میں نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں۔

    دورہ چین پر روانگی سے قبل امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ہرسطح پرامریکا سے روابط جاری رکھنا چاہیے اور امریکا و پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہےکہ آگےبڑھ کروسیع تر،گہرے اورزیادہ بامعنی تعلقات بنائیں، افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سے فوری طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئے تباہی ہوگی، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کا مخالف ہوں، ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے کافی بڑی ہے۔

    بلاول کا کہنا تھاکہ والدہ بینظیربھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، انکے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری کی غرض سے چین پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

    اس حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

     

    اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورے کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی جس میں وہ کہتے ہیں  کہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوگی، دونوں فریقین اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ، پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے، اسٹیٹ کونسلر وانگ ژی نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا، دونوں وزرائے خارجہ نے قبل ازیں 11 مئی 2022ء کو ورچوئل میٹنگ کی تھی۔

  • والدہ ،نانا کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے،وزیر خارجہ

    والدہ ،نانا کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے،وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ،والدہ ،نانا کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات مثبت،نتیجہ خیز اور حوصلہ افزاتھی پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیے،امریکہ پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھناچاہیے-

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نکال دیا گیا ،چئیرمین رانا تنویر مستعفیٰ

    بلاول بھٹو نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھ کر وسیع تر،گہرے اور زیادہ بامعنی تعلقات بنائیں،افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سےفوری طورپرنمٹنے کی ضرورت ہےافغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں ،پاکستان اور عالمی برادری کیلئےتباہی ہوگی،افغانستان میں انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جاسکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اوربھارت دونوں کیلئے بڑی ہے،امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے،نفرت،تقسیم او ر پولرائزیشن کی سیاست کے حق میں نہیں ہوں بینظیربھٹو،ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیات ہیں،والدہ ،نانا کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے-

    سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو سیاسی دلدل میں ڈال سکتی ہے، شیخ رشید

    واضح رہے کہ امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق چینی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بیجنگ پہنچیں گے اور منصب سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہوگا۔

    وزیرخارجہ اپنے دو روزہ دورے میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چین تجارتی و اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشی،سیکیورٹی کی بد نظمی،عدالت شدید برہم