Baaghi TV

Tag: بلاول بھٹو

  • امریکی اور پاکسانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،پروٹوکول کی فاش غلطی

    امریکی اور پاکسانی وزرائے خارجہ کی ملاقات،پروٹوکول کی فاش غلطی

    امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کے آغاز پر پروٹوکول کی ایک غلطی دیکھنے میں آئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات کے کمرے میں امریکا اور پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے تھے، امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی پرچم کے سامنے کھڑے ہو گئے جبکہ امریکی وزیر خارجہ کو امریکا کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی جھنڈے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی پرچم کے سامنے کھڑا ہونا تھا۔


    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات سے قبل اپنے ابتدائی کلمات ادا کرتے رہے اور دونوں وزرائے خارجہ کی معاونین کی ٹیمیں بھی پروٹوکول کی اس غلطی سے ناواقف اور خاموش رہیں جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے میڈیا کو ریلیز کی جانے و الی ویڈیو بھی اسی طرح جاری ہو گئی۔


    بلاول بھٹو نے اٹلی اور ترکی کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی جبکہ امریکی ٹی وی سی این این سے انٹرویو بھی ان کی آج مصروفیات کا حصہ ہے۔


    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے بالاول بھٹو سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سےمزید 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے س نمٹنےکیلئے ہم اکھٹے ہورہےہیں، اس مسئلےسے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔

    دوسری جانب ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا-

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ادھر اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دو طرفہ ملاقات کی ہے ۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ میں منعقدہ "گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن” میں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

    یہ اجلاس علاقائی طور پر متنوع ممالک کے گروپ کو اکٹھا کرے گا جن میں خوراک کی عدم تحفظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔وزیر خارجہ کل "بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی – تنازعات اور خوراک کی سلامتی” پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں ملاقات کی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، اس سے بھی بہترتعلقات کے خواہشمند ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

  • بلاول بھٹوکا بحثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ، 18 مئی کو امریکہ  روانہ ہوں گے

    بلاول بھٹوکا بحثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ، 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بحیثیت وزیر خارجہ اپنے پہلے دورہ امریکہ میں 18 مئی کو منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن پر منعقدہ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے-

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 19 مئی کو عالمی امن اور سلامتی کی بحالی پر منعقدہ سلامتی کونسل کی بحث میں بھی شرکت کریں گے وزیر خارجہ منعقدہ اجلاسوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔

    ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے، جس کے بعد بلاول بھٹو 21 مئی کو چین جائیں گے،جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، وہاں سے بلاول بھٹو 23 مئی کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ ڈیوس میں ورلڈاکنامک فورم میں شریک ہوں گے۔

    ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر پیمرا کا نوٹس

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے فون پر بلاول بھٹو کو مبارکباد دیتے ہوئے منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک بات چیت میں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

    سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم  سے اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر کی ملاقات

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی متحدہ عرب امارات سفارتخانے آمد:سفیرسےاظہارتعزیت

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی متحدہ عرب امارات سفارتخانے آمد:سفیرسےاظہارتعزیت

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی متحدہ عرب امارات سفارتخانے آمد۔ صدر خليفة بن زايد آل نهيان کے انتقال پر آل نهيان خاندان اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے

     

    یاد رہے کہ تحدہ عرب امارات کے صدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 73 برس تھی۔یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شيخ خليفہ بن زيد النہيان کی عمر 73برس تھی۔ وہ يو اے ای کے دوسرے صدر تھے۔ خليفہ بن زيد النہيان سال 2004سے صدارت کے منصب پر فائز تھے۔حکومت کی جانب سے شيخ خليفہ بن زيد النہيان کے انتقال پر 40 روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کے سوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی۔

    صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔ یو اے ای کے صدر کی تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں

    ادھر پاکستان عرب امارات (یو اے ای) کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق یو اے ای کے صدر کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔شیخ محمد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سےامریکی ناظم الامور ملاقات:دورہ امریکہ کا اعلان

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سےامریکی ناظم الامور ملاقات:دورہ امریکہ کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سےامریکی ناظم الامور ملاقات:دورہ امریکہ کی دعوت،اطلاعات کے مطابق امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پاک-امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، اس موقع پر وزیر خارجہ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی

    وزیر خارجہ نے پاکستان کو 64 ملین کووڈ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے اعادہ پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا

    رخصت ہونیوالی امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر کی پاک۔امریکہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے خدمات پر وزیر خارجہ کوخراج تحسین جس کے جواب میں وزیر خارجہ نےامریکی ناظم الامور کے لئیے نیک تمنائوں کا اظہارکیا

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے، اٹھارہ مئی کو انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوگی۔

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، بھارت سمیت سب پڑوسیوں سے دوستی چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے باعث مذاکرات بند ہوئے، بھارت پر اب ذمہ داری عائد ہوتی ہے مذاکرات کے لئے مناسب ماحول پیدا کرے۔ بھارت کے ساتھ تجارت کے بارے میں خبریں سامنے آئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز وزارت تجارت نے وضاحت جاری کی ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا ، ایس سی او انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی ماہرین کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو دہلی میں ہوگا، وزارت خارجہ کے حکام اور ماہرین کا وفد شریک ہوگا۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہیں، افغان قیادت کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، پاکستان افغانستان پر زور دیتا رہا ہے انکی سرزمین ہمارے مخالف استعمال نہیں ہونی چائیے، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، نئی افغان حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17مئی کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے، اٹھارہ مئی کو سیکریٹری انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

  • پاکستان کےچین کےساتھ منفرد اور ہمیشگی کے تعلقات ہیں:بلاول بھٹو

    پاکستان کےچین کےساتھ منفرد اور ہمیشگی کے تعلقات ہیں:بلاول بھٹو

    اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا چین کے ساتھ منفرد اور کل وقتہ آزمودہ تعلقات ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور اس سے باہر کی بدلتی ہوئی صورتحال بالخصوص افغانستان کی سنگین انسانی اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر خارجہ نے چین کے بنیادی مفاد کے تمام امور پر پاکستان کی چین کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے دوطرفہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی ​​رفتار تیز کرنے اور عملی تعاون کی نئی راہیں شامل کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے سی پیک کے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، صنعت کاری، سماجی و اقتصادی ترقی اور معیار زندگی میں بہتری پر سی پیک کے اثرات کو سراہا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان سی پیک کے زریعہ معیاری ترقی کے لیے پرعزم ہے جبکہ وزیر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان سی پیک کے کلیدی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے اور پاکستان میں بالخصوص اسپیشل اکنامک زونز صنعتی منتقلی کو تیز کرنے کا منتظر ہے۔

    بلاول بھٹوزرداری نے جامعہ کراچی میں دہشت گرد حملے میں تین چینی اساتذہ کی جانیں جانے کی مذمت کی اور وزیر خارجہ نے دشتگردی کے مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان پاکستان میں چینی منصوبوں، شہریوں اور اداروں کی حفاظت اور حفاظت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ منفرد اور کل وقتہ آزمودہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں فریقوں کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

  • عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے:بلاول بھٹو

    عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے:بلاول بھٹو

    اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں شامل پی پی پی کے وزراء کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے، آپ گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کے سبب مشکلات میں گھرے عوام کے مسائل کو حل کریں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مجھے بخوبی احساس ہے کہ عمران خان کی نااہل اور نالائق حکومت آپ کے لئے مسائل کا پہاڑ چھوڑ کرگئی ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آگے بڑھیں اور اپنے کردار سے عوام کو پیغام دیں کہ خدمت ہی آپ کی سیاست ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر وزیر بلاتفریق ہر پاکستانی کے مسائل حل کرنے کا پابند ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے

    لاہور:بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے,اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 12 مئی سے 18 مئی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، بلاول 12 مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

     

    سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خارجہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امورخارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مجھے فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی جبکہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کیا ہے، عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مجھے مبارکباد دی جس پر ان کا مشکور ہوں۔

    وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اتفاق ہوا کہ باہمی احترام کے ساتھ ملکر کام کرنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

    دوسری طرف آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔سابق صدر آصف زرداری سے سکرنڈ اور قاضی احمد کے معززین اور پارٹی کارکنان کی ملاقات ہوئی ہے۔

    اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، مجھے اور آپ کو دنیا کی کوئی طاقت دور نہیں کرسکتی۔

    سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی جبکہ مخالفین نےجیلوں میں ڈالنےکی سیاست کی۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ

    ترک وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کووزارت خارجہ کاعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : وزیرخارجہ بلاول بھٹواورترک ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ترک وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کووزارت خارجہ کاعہدہ سنبھالنےپرمبارکباد دی-

    عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف

    ٹیلیفونک رابطے میں ترک وزیرخارجہ نےبلاول بھٹوکوعیدالفطرکی بھی مبارکباد دی دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعاون مزید مضبوط کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا-

    دونوں رہنماؤں میں سفارتی تعلقات کے 75سال کی تکمیل کاجشن منانےپراتفاق کیا گیا بلاول بھٹونےمسئلہ کشمیرپرپاکستانی مؤقف کی حمایت پرشکریہ ادا کیا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی تھی اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا گیا تھا –

    لاڈلوں کے مزاج کے خلاف جائیں تو ان سے گالیاں بھی کھائیں گے،شاہ اویس نورانی

    بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا تھا ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی تھی-

    شہباز گل کو امریکہ سے واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

    "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام

    اسلام آباد: "میری جان کو خطرہ ہے،قتل کی سازش رچائی جارہی ہے”:شیخ رشید کا ہنگامی پیغام ،اطلاعات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اہم اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ میں حادثہ کرنا چاہتے ہیں، میرا کل دو بار پیچھا کیا گیا، تھانہ سیکریٹریٹ اور کوہسار میں درخواست دے آیا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے کہ یہ سات افراد میری جان کے در پے ہیں اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ،سلیمان، سلمان نواز اور راناثنا ذمے دار ہونگے، تھانےمیں جمع کرائی درخواست کی کاپی عمران خان کو دینے جارہا ہوں۔

    نیوز کانفرنس میں شیخ رشید نے ایک اور انکشاف کیا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے لانگ مارچ سے قبل گرفتار کرنے کے درپے ہے، انہیں کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کرنے کا شوق پورا کرلیں، جیل تو میرے سسرال ہے۔

    شیخ رشید نے واضح طور پر کہا کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں رانا ثناءاللہ کو پٹہ ڈالا جائے، رانا ثناءاللہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقتدرحلقے کبھی خاموش نہیں رہتے انکی کمٹمنٹ پاکستان کیساتھ ہیں، مقتدر حلقوں کی آنکھ اور کان کھلےہیں، اس سے قبل مقتدرحلقوں کی باری آئے وہ اس ملک میں الیکشن کروادیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عمل کو بے عمل کیاگیا، آصف زرداری یہی چاہتے تھےکہ پنجاب میں گند پھیلے،سب سے بڑےگندےآدمی راناثنااللہ کےذریعےگندڈالناچاہتےہیں۔