Baaghi TV

Tag: بنگلہ دیش

  • بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف   ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے شیڈول کا اعلان

    بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچوں سے بنگلہ دیشی ٹیم کو ورلڈ کپ 2024 سے قبل اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، بنگلہ دیش بھی اسی ماہ کے آخر میں امریکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا-

    سیریز کے پہلے تین میچ چٹاگرام میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو ٹی ٹوئنٹی میرپور میں کھیلے جائیں گے بی سی بی اور زمبابوے کرکٹ نے بنگلہ دیش میں اپنی دو میچوں کی دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا، جو اصل میں 2024 سے 2025 تک شیڈول تھی، یہ 2018 کے بعد فریقین کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، زمبابوے کی ٹیم 28 اپریل کو بنگلہ دیش میں پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش اس وقت ایک کثیر فارمیٹ کے دورے کے لئے سری لنکا کی میزبانی کر رہا ہے۔

  • بنگلہ دیش بھر  میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم

    بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم

    بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم بھی زوروں پر ہے،مودی سرکار نے پیر کو 50 ہزار میٹرک ٹن پیاز بنگلہ دیش کو برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کےمطابق اپوزیشن کی جماعتوں نےمالدیپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئےملک بھر میں بھارت کے خلاف نفرت کی لہر دوڑا دی ہے، بنگلہ دیش بھر میں بھارتی مال کے بائیکاٹ کی مہم بھی زوروں پر ہے، جنوری میں شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے اقتدار برقرار رکھا تب سے بھارت کے خلاف تحریک زور پکڑ گئی ہے، اپوز یشن جماعتیں اور نمایاں شخصیات عوام پر زور دے رہی ہیں کہ بھارت کے مال کا بائیکاٹ کریں۔

    بھارتی حکومت نے رمضان کی آمد کے پیش نظر صرف متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کو پیاز برآمد کرنے کی اجازت دی ہےمودی سرکار نے دسمبر 2023 میں پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش، نیپال اور چند دوسرے علاقائی ممالک میں پیاز کی قیمت پریشان کن حد تک بڑھ گئی۔

    واضح رہے کہ مالدیپ نے بھارت سے تعلقات خراب کر لیے ہیں محمد معزو نے بھارت کے خلاف تحریک چلا کر ہی صدارتی انتخاب جیتاتھا ڈیڑھ ماہ قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف چند حکومتی شخصیات کے نازیبا ریمارکس پر دو طرفہ تعلقات بگڑے اور صدر معزو نے صورتِ حال کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے چین سے دفاعی معاہدہ کر لیا ہے بھارت نے اپنے سیاحوں کو مالدیپ جانے سےروک کر وہاں کی معیشت پر ضرب لگانے کی کوشش کی تاہم صدرمحمد معزو نےجھکنے سےانکار کرتے ہوئےچین سے تعلقات زیادہ گہرے اور مستحکم تر بنانے کو ترجیح دی ہے۔

    اس پیشرفت نےمودی سرکار کو پسپائی اختیار کرنے پرمجبور کیا ہےصدر معزو نے بھارتی فوجیوں کو نکالنے کی بھی تحریک چلائی جو کا میا ب رہی،اب بنگلہ دیش کےاپوزیشن لیڈر بھی چاہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کےمعاملات میں بھارت کی مداخلت روکی جائےاور تعلقات برابری کی بنیاد پر استوار کیے جائیں۔

  • شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام،فارچیون باریسل کے مالک کا مؤقف بھی آ گیا

    شعیب ملک پر میچ فکسنگ کا الزام،فارچیون باریسل کے مالک کا مؤقف بھی آ گیا

    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریشال کے مالک نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

    فارچیون باریسل کے مالک میزان رحمن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شعیب ملک سے متعلق جاری خبروں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں، ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں، شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں۔ جب انکی ضرورت ہوگی وہ ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ بنگلہ دیشی میڈیا شعیب ملک سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے،شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں، شعیب ملک نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا

    شعیب ملک نے بھی اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میرے حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ پہلے سے طے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی میں ہوں، واپس جا کر کھیلنا چاہتا تھا لیکن لیگ انتظامیہ راضی نہیں ہوئی، باقی سب باتیں بے بنیاد ہیں،میں ضرورت پڑنے پر فرچون بریشال کے لیے دستیاب ہوں گا ،میرے حوالے سے پھیلاٸی جانے والی فکسنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ایسی خبریں پھیلانے سے پہلےخبر کی تصدیق کرلیں ،جھوٹی خبروں سےانسان کی عزت خراب ہوتی ہے

    واضح رہے کہ شعیب ملک کا بی پی ایل میچ میں ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر بھارتی میڈیا نے اسے میچ فکسنگ کا رنگ دیا تھا۔ اس میچ کے بعد شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، شعیب ملک نے جو کے ایک اسپنر ہیں, مسلسل تین نو بال کیۓ تھے اور عامر کی طرح ملک کا پیر بار بار لکیر سے باہر جا رہا تھا،

    ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

    شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

    ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

    یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

    سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

  • برطانیہ اور امریکا نے بنگلادیش میں متنازع الیکشن پر سوالات اٹھادئیے

    برطانیہ اور امریکا نے بنگلادیش میں متنازع الیکشن پر سوالات اٹھادئیے

    برطانیہ اور امریکا نے بنگلادیش میں متنازع الیکشن پر سوالات اٹھادئیے-

    باغی ٹی وی : عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے مسلسل چوتھی اور مجموعی طور پر پانچویں بار الیکشن جیت کر ریکارڈ قائم کیا ہےبنگلا دیشن کے انتخابات اپوزیشن کی طرف سے مکمل بائیکاٹ کےمتنازع قرار پائے ہیں ووٹنگ کے بعد عوامی لیگ دو تہائی اکثریت کی حامل قرار پائی، تاہم امریکا اور برطانیہ کی جانب سے الیکشن کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ شفاف تھے نہ ہی غیرجانبدار-

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم بنگلہ دیش کے عوام اور آزاد انہ اور منصفانہ انتخابات میں رہنماؤں کے انتخاب کیلئے اُن کے حق کی حمایت کرتے ہیں ہم دوسرے مبصرین کے ساتھ اس رائے سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ انتخابات آزادانہ یا منصفانہ نہیں تھے، اور ہم انتخابات کے دوران اور اس سے پہلے کے مہینوں میں ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں ،افسوس ہے کہ بنگلادیش کےانتخابات میں تمام جماعتوں نےحصہ نہیں لیا۔
    https://x.com/StateDeptSpox/status/1744463990862827869?s=20
    دوسری جانب برطانیہ نے بھی کہا ہے کہ بنگلا دیش کے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ معیار کے مطابق نہیں، اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ کرنا بھی جمہوری نہیں ہے۔

    تاہم فتح کا جشن منانے والی شیخ حسینہ واجد نے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہاگرکوئی پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیتی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملک میں جمہوریت نہیں، تنقید کرنے والے ایسا کرتے رہیں۔

    واضح رہےکہ 76 سالہ شیخ حسینہ واجد 2009 سے بنگلادیش کی وزیراعظم ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے جماعتوں کو دہشتگرد جماعتیں قرار دیا ہے۔

  • بنگلہ دیش میں انتخابات اور کشیدگی

    بنگلہ دیش میں انتخابات اور کشیدگی

    بنگلہ دیش میں 2024 کے انتخابات کے دوران، دارالحکومت ڈھاکہ سمیت دیگر مقامات پر 14 پولنگ سٹیشن کو آگ لگائی گئی ،جس سے انتخابی عمل بارے خدشات بڑھ گئے ہیں، ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے صرف ایک دن قبل بنگلہ دیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے،جس سے کشیدگی اور غیر یقینی کی فضا پیدا ہوئی،”بی بی سی”

    مقامی میڈیا کی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوب مشرقی شہر چٹاگانگ میں بدھ مت کے ایک مندر کو جان بوجھ کر نذر آتش کیا گیا ،الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں حکمران جماعت عوامی لیگ سے وابستہ ایک مقامی پارٹی کے دفتر پر حملے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے ردعمل میں، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ عوامی لیگ نے فوری طور پر بی این پی پر انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا.

    بنگلہ دیش میں انتخابات کی وجہ سے تمام نظریں شیخ حسینہ پر ہیں جو پانچویں بار وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنےکے لئے تیار ہیں،بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے لیے بھارت کی حمایت کو تسلیم کیا اور اظہار تشکر کیا، خاص طور پر 1971 میں "لبریشن وار” کے دوران بھارت کی مدد کا حوالہ دیا۔تاہم انتخابی عمل کے منصفانہ ہونے کے حوالے سے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ بی این پی کو اپنے ارکان کی گرفتاری کی وجہ سے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، اور عوامی لیگ نے حکمت عملی کے ساتھ بعض حلقوں میں امیدوار کھڑے نہ کئے، بظاہر ایک ایسا اقدام جس کا مقصد ایک جماعتی پارلیمنٹ کی تشکیل سے بچنا تھا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے کمزور ہونے کی وجہ سے شیخ حسینہ کے پاس فتح کا راستہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

    بنگلہ دیش کے انتخابات میں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم سوال سامنے آتا ہے کہ کیا ایسے انتخابات کو منصفانہ قرار دیاجا سکتا ہے جن میں برابری کا میدان نہ ہو؟ یہ تسلیم کرنا بہت ضروری ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں حکومت کو بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپوزیشن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے الزامات کا سامنا ہے۔ جیسے جیسے قوم انتخابات کے قریب آتی ہے، انتخابی عمل کی سالمیت کے حوالہ سے خدشات برقرار رہتے ہیں، جو آنے والے انتخابات کی حقیقی جمہوری نوعیت کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہیں۔

  • بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

    بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

    ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ،ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی مرکزی جماعت ایک "دہشت گرد تنظیم” ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک جمہوری رہے بنگلا دیش ایک خودمختار ملک ہے، لوگ میری طاقت ہیں اور ہماری جماعت عوا می مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

    دوسری جانب بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی ) سمیت اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے شیخ حسینہ واجد کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو غیرمنصفانہ قرار دے کر عام انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے بی این پی نے کل سے ملک بھر میں 2 روز کی ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے جبکہ الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات بھی سامنے آئے اور اس دوران 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھز کو جلا دیاگیا چٹاگانگ میں پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں، اپوزیشن کارکنان نے ٹائر جلا کرسڑک بلاک کر رکھی تھی، اپوزیشن کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شاٹ گن سے فائرنگ کی گئی۔

    لاہور پر قبضہ جمانے والوں کو انکے گھر میں ہی شکست دینگے،بلاول بھٹو

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ اور ٹرین …

    ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ اور ٹرین نذر آتش

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ اور ٹرین نذر آتش

    ڈھاکا: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ نذر آتش،ریل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:”روئٹرز "کےمطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہورہےہیں جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت نے بائیکا ٹ کردیا ہے اور اس دوران دارالحکومت ڈھاکا جانے والی بیناپول ایکسپریس میں صبح 9 بجے آگ لگی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے اور آگ مزید 4 کمپارٹمنٹس تک پھیل گئی، ریل حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے-

    پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 5 پرائمری اسکولوں کو نذر آتش کیا، جس میں 4 پولنگ بوتھس بھی شامل ہیں، ڈھاکا کے مضافات میں غازی پور کے علاقے میں لگنے والی آگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی اور شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے رات گئے واردات کی تاکہ پولنگ کا عمل متاثر ہو-

    عام انتخابات:بنگلہ دیش میں فوج تعینات

    وزیرخارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ انتخابات سے محض ایک روز قبل ہی اس طرح کا واقعہ پیش آنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جان بوجھ کر انتخابات اور ملک کے جمہوری عمل کے تحفظ اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے اس افسوس ناک واقعے کی منصوبہ بندی ان لوگوں نے کی جن کے غلط ارادے ہیں اور ہمارے جمہوری اقدار کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن حکام اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

    دوسری جانب مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹنگ میں حصہ نہ لیں اور ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان بھی کردیا ہےبنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بی این پی کا گزشتہ 3 انتخابات میں یہ ان کا دوسری مرتبہ بائیکاٹ ہے اور وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل چوتھی مرتبہ حکومت حاصل کرنے کے لیے دھاندلی زدہ ووٹنگ کو قانون شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

    یوکرینی فوج کا روس کے خلاف بھارتی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف

  • عام انتخابات:بنگلہ دیش میں فوج تعینات

    عام انتخابات:بنگلہ دیش میں فوج تعینات

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز "کے مطابق بنگلہ دیش میں قومی انتخابات سے قبل تشدد کے خدشے کے پیش نظر بدھ کے روز ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہےفوجیوں نے بکتر بند گاڑیوں میں دارالحکومت ڈھاکا میں قائم عارضی کیمپوں کا سفر کیا تاکہ سول انتظامیہ کو امن و سلامتی برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔

    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اتوار کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے کیونکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ان کے استعفے کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور انتخابات کو چلانے کے لئے کسی غیر جانبدار اتھارٹی کو اقتدار سونپ دیا ہےحسینہ واجد بار بار بی این پی پر حکومت مخالف مظاہروں کو بھڑکانے کا الزام عائد کرتی رہی ہیں جو اکتوبر کے اواخر سے ڈھاکا میں جاری ہیں اور جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی صرف پولنگ افسران کی درخواست پر کارروائی کریں گےبحریہ کو دو ساحلی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے اور فضائیہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں تک ہیلی کاپٹر کی مدد فراہم کرے گی لوگوں کو خدشہ ہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں بنگلہ دیش میں جو تشدد ہوا ہے وہ انتخابات کے بعد واپس آ سکتا ہے۔

    حسینہ واجد جنہوں نے 2009 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے سخت کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے، ان پر آمریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اظہار رائے کی آزادی پر کریک ڈاؤن کرنے اور اپنے ناقدین کو جیل میں بھیجتے ہوئے اختلاف رائے کو دبانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

    کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    ان کی سب سے بڑی حریف اور 2 بار وزیر اعظم رہنے والی بی این پی رہنما خالدہ ضیاء بدعنوانی کے الزامات کے تحت گھروں میں نظربند ہیں، ان کے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف کئی الزامات عائد کیےگئےتھے جن سے وہ انکار کرتے ہیں حسینہ واجد کی حکومت پر مغربی ممالک کیجانب سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا دباؤ ہے۔

  • نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

    بنگلہ دیش میں گرامین بینک کے بانی اور نوبیل انعام یافتہ ماہراقتصادیات محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر مجرم قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے "اے ایف پی” کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک لیبر عدالت نے محمد یونس کو ’چھ ماہ کی سادہ قید‘ کی سزا سنائی ہے لیڈ پراسیکیوٹر خورشید عالم خان نے فیصلے سے قبل اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے ثابت کر دیا کہ پروفیسر محمد یونس اور دیگر نے لیبر قوانین کے لازمی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے جرم ثابت ہونے پر یونس کو چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے ہمیں امید ہے کہ عدالت اعلیٰ ترین سزا سنائے گی محمد یونس کو لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں اور مبینہ بدعنوانی سمیت 100 سے زائد دیگر الزامات کا سامنا ہے-

    مجرم قرار دینے کے بعد محمد یونس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ’مجھے ایک ایسے جرم کی سزا دی گئی ہے جو میں نے نہیں کیا،انہوں نے گزشتہ ماہ بھی ایک سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں قائم کی گئی 50 سے زیادہ سوشل بزنس فرمز میں سے کسی سے بھی منافع نہیں اٹھایا۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    واضح رہے کہ گرامین بینک کے بانی 83 سالہ محمد یونس کو اپنے مائیکرو فنانس بینک کے ذریعے لاکھوں افراد کو غربت سے نکالنے کا سہرا دیا جاتا ہے لیکن طویل عرصے سے ان کا ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے محاذ آرائی چل رہی تھی محمد یونس اور گرامین ٹیلی کام کے تین ساتھیوں پر لیبر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، یہ الزام اس وقت عائد کیا گیا تھا جب وہ کمپنی میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کا فنڈ قائم کرنے میں ناکام رہے تھے۔

    محمد یونس کے وکیل خواجہ تنویر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ مقدمہ بے بنیاد، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ہے اس کیس کا واحد مقصد دنیا کے سامنے انہیں ہراساں کرنا اور ان کی تذلیل کرنا ہے،دوسری طرف درجنوں افراد نے عدالت کے باہر محمد یونس کی حمایت میں ریلی نکالی اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کریں گے

  • بنگلہ دیش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرلیا

    بنگلہ دیش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرلیا

    دبئی: بنگلہ دیش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، مختلف بین الاقوامی عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے موجود ملکی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم (BCDP) کا آغاز کر رہا ہے۔

    اس تعاون میں ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن، کثیر الجہتی سرمایہ کاری کی گارنٹی ایجنسی، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی ”Française de Développement“، یورپی یونین، گرین کلائمیٹ فنڈ، حکومت جنوبی کوریا، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی، اور برطانیہ شامل ہیں، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور ان کے مطابق ڈھالنے کی قوم کی صلاحیت کو بڑھانا ہے یہ باہمی تعاون کمزور کمیونٹیز پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیش کی کوششوں کو تقویت دے گا۔

    سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

    ایشیا میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی شراکت داری جنوری 2023 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی طرف سےمنظور شدہ 1.4 بلین ڈالر کی لچک اور پائیداری کی سہولت کےساتھ،عالمی بینک کیجانب سے گرین اینڈ کلائمیٹ ریسیلینٹ ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری موسمیاتی منصوبے کی فنڈنگ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

    اس شراکت داری کا مقصد ماحولیاتی تحفظات کو عوامی منصوبہ بندی، مقامی ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینا، تباہی کے خطرات کی مالی امداد کو بڑھانا، فضائی آلودگی سے نمٹنا اور گرین بانڈ کی مالی اعانت کے لیے پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرنا ہےاس تعاون کے کلیدی اجزاء میں بنگلہ دیش کے موسمیاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے بی سی ڈی پی کی تشکیل، پراجیکٹ کی تیاری کیلئے فیسلیٹی کا قیام، اور پالیسی پر مبنی قرض دینا شامل ہیں۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: شاداب خان انجری کا شکار

    عالمی بینک سبز اور موسمیاتی لچکدار ترقی کے لیے 1 بلین ڈالر کا تعاون کر رہا ہے، جبکہ یورپی یونین اور یورپی انویسٹمنٹ بینک نے بنگلہ دیش کو قابل تجدید توانائی کی سہولت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں ادارے 381.5 ملین ڈالر کے قرض کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

    دیگر تنظیمیں جیسے Agence Française de Développement، JICA، UNDP، اور نجی شعبے بھی اس کوشش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اس تعاون کو مالیاتی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے، موسمیاتی خطرے کے انتظام کو بڑھانے اور بنگلہ دیش کی طرف اضافی موسمیاتی مالیات کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے-

    زندہ رہنے کی یہ ترکیب نکالی میں نے ،اپنے ہونے کی خبر سب سے چھپالی …

    بین وزارتی اور انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن۔ بنگلہ دیش موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے لیے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی موافقت اور آفات کے خطرے سے متعلق تیاری میں پیش پیش رہا ہے۔ حکومتی تال میل کو بڑھانے کے لیے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (MoEFCC) نے وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک بین وزارتی پلیٹ فارم کے طور پر قومی کمیٹی برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی (NCECC) تشکیل دی ہے۔ این سی ای سی سی قومی آب و ہوا کی حکمت عملیوں کے نفاذ کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا، حکمت عملیوں پر عمل درآمد کے لیے مسائل کے بارے میں رہنمائی اور حل فراہم کرے گا اور ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد پر غور کرے گا۔

    ہماری زمین سے 13 گنا بڑا سیارہ، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ …