Baaghi TV

Tag: بھارت

  • پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا  بھارتی دعویٰ بے نقاب

    پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا بھارتی دعویٰ بے نقاب

    بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوؤں کی تردید کردی۔

    بھارتی صحافی سے گفتگو میں اجے ساہنی نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ نقصان 20 فیصد سے بہت کم ہے بھارتی حکومت میں عسکری معاملات میں سمجھنے والا کوئی بھی نہیں، بھارتی حکومت ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتی ہے اور موجودہ صورت حال میں بھارت واضح طور پر ہار رہا ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد اب تک بھارتی عوام کے سوالات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ مودی کی جانب سے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

    بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پہلگام سری نگر سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سری نگر سے پہلگام کے راستے میں 11 سکیورٹی چوکیاں قائم ہیں، سوال یہ ہے کہ حملہ آور اس قدر سیکیورٹی کو عبور کرکے کیسے پہلگام پہنچ گئے؟ ہر آنے جانے والے شخص کو مکمل طور پر چیک کیا جاتا ہے، بسوں کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے چیک کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور اس علاقے میں داخل ہونے میں کیسے کامیاب ہوگئے، حملہ آوروں نے کئی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور حملہ کیا۔

    شہری کا کہنا تھا کہ اگر حملہ آور واقعی بیرونی تھے تو بی ایس ایف کی اتنی چوکیاں عبور کیسے کیں؟ مودی کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے فوراً پاکستان پر الزامات عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ پاکستان اور چین دونوں نے اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارتی حکومت نے فوری طور پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا،بھارت کے پاس حملے سے متعلق کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں ہے، ثبوت تب ہوتا کہ بی ایس ایف والے اگر کسی کو پکڑ لیتے، ہر بار جو بھی حملہ آور آتے ہیں وہ فوجی وردی میں ہی کیوں آتے ہیں؟

  • بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    بھارت کی پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش

    بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔

    سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر عالمی مالیاتی دباؤ ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت یہ ظاہر کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی سے خائف ہے۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی شدید مخالفت کی ہے، جس سے اس کے مذموم عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مالی امداد سے محروم کر کے ترقیاتی عمل کو روک دیا جائے تاکہ ملک کو اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ یہ تمام اقدامات سیاسی دشمنی اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی خواہش کا مظہر ہیں، بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان مسلسل شفافیت، مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    پاکستانی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اقدامات کا ادراک کریں۔

  • بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

    بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

    بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 5 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کا دفاعی معاہدہ ختم کر دیا ہے، جس کا اعلان بھارت کی سرکاری دفاعی کمپنی نے کیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق معاہدہ کی منسوخی بھارت کی جانب سے بنگلہ دیشی مصنوعات کی درآمد پر پابندی کے جواب میں کی گئی۔ یاد رہے کہ بھارت نے 18 مئی کو بنگلہ دیشی درآمدات پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔منسوخ کیے گئے معاہدے میں ایک جدید سمندری ٹگ (چھوٹا جہاز) کی تعمیر شامل تھی، جو کہ طویل فاصلے تک سمندر میں تجارتی جہازوں کو کھینچنے اور بحری بچاؤ آپریشنز کے لیے استعمال ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور دفاعی تعلقات میں تناؤ کا مظہر ہے۔

    امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،معین وٹو

    غزہ میں قحط شدت اختیار کرگیا، پیاز ٹکڑوں میں فروخت

    روس اور یوکرین قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ مکمل، 307 قیدی رہا

  • بھارت میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے

    بھارت میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے

    بھارت کے شہر اترپردیش میں گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ایک خاندان نے اے سی لگے ہوئے ٹھنڈے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے۔

    جھانسی شہر کی سڑکوں پر چلنے والی لو اتنی تیز ہے کہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے، اس پر مستزاد شہر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ایسے میں جب ایک خاندان کے پاس نہ گھر میں بجلی تھی، نہ پنکھے چلنے کی امید، تو انہوں نے اے ٹی ایم بوتھ پر ہی قبضہ کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خواتین اور بچوں کو اے ٹی ایم بوتھ کے اندر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاندان کی ایک خاتون نے بتایا کہ نہ دن میں بجلی آتی ہے، نہ رات میں ہمیں صبح کام پر بھی جانا پڑتا ہے، ورنہ بچوں کو کھانا کیسے کھلائیں؟ ایک ماہ سے یہی حال ہے، اس لیے ہم پورا خاندان یہاں آگئے۔

    جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلئے کھل گیا

    یہ منظر بھارت میں گرمی کی شدت اور بجلی کے بحران کی ایک المناک تصویر پیش کرتا ہے جب کہ شہری علاقوں میں اے سی اور کولر والے لوگ گرمی سے بچنے کے راستے ڈھونڈ لیتے ہیں، غریب عوام کے پاس ایسے حالات میں بس اپنی جان بچانے کے لیے ایسے غیر معمولی اقدامات کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا،اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کئی صارفین نے حکومتی ناکامی پر سوال اٹھائے ہیں، تو کچھ نے اس خاندان کی ہمت کو سراہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

  • بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری 96.5 فیصد تک گرگئی

    بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری 96.5 فیصد تک گرگئی

    بھارت میں نریندر مودی حکومت کی جارحانہ عسکری و سفارتی پالیسیوں کے سنگین معاشی اثرات سامنے آنے لگے ہیں-

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری جو پچھلے سال 10 ارب ڈالرز کی سطح پر تھی، اب گھٹ کر محض 353 ملین ڈالرز پر آگئی ہے، یہ گراوٹ بھارت کی سرمایہ کاری کی تاریخ کی بدترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو ملک کی معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی عالمی سیاسی کشیدگی، علاقائی محاذ آرائی اور اندرون ملک جارحانہ پالیسیوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے، خاص طور پر چین، نیپال، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ تنازعات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل فوجی دباؤ نے بھارت کو ایک غیر مستحکم سرمایہ کاری کا مرکز بنا دیا ہے۔

    امریکی پروفیسر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا،پاکستان کی کامیابی کے معترف

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھارت میں کاروبار کرنے پر بڑھتے ہوئے تحفظات کے باعث اب ان کی ترجیح دیگر مستحکم اور پرامن ممالک بن چکے ہیں، اس رجحان نے نہ صرف بھارتی روپے کو دباؤ میں ڈال دیا ہے بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گراو ٹ کا شکار ہیں۔

    سکھ تنظیم MAAR کی عالمی عدالت میں دہائی،بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

  • دشمن روایتی جنگ میں شکست کےبعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے،عطا اللہ تارڑ

    دشمن روایتی جنگ میں شکست کےبعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے،عطا اللہ تارڑ

    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت شکست کا بدلہ بچوں سے لے رہا ہے ایک ایک دہشتگرد کو ٹھکانے لگائیں گے-

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کا ساتھ دیا، افواج پاکستان نے بھارت کو تار یخی شکست دی، دشمن کو روایتی جنگ میں شکست ہوئی دشمن روایتی جنگ میں شکست کےبعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےبھارت کو دھول چٹائی، بھارت شکست کابدلہ بچوں سے لے رہا ہے ایک ایک دہشتگرد کو ٹھکانےلگائیں گے ،بھارت کو ہر میدان میں شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بھارت خارجیوں کے ذریعے دہشت گردی کرا رہا ہے،بھارت کی پراکسی وار کو بھی شکست دیں گے،خضدار واقعے کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کوکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

  • بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، عاصم افتخار

    بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، عاصم افتخار

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔

    سلامتی کونسل کے مباحثے میں مستقل مندوب عا صم افتخار نے کہا کہ ایک بڑی طاقت کا غیر محدود علاقائی بالادستی کا خواب دیکھنا تشویشناک ہے، بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں سے خارج کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنا رہا ہے، جو بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور علاقائی آبی تعاون کے اصولوں کے منافی ہے۔

    لاہور :سی سی ڈی کی کارروائیاں،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو ہلاک

    پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا نوٹس لے اور خطے میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

  • افغانستان اور بھارت  ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

    افغانستان اور بھارت ٹرانزٹ ٹریڈ دوبارہ فعال، واہگہ بارڈر سے درجنوں ٹرک بھارت روانہ

    افغانستان اور بھارت کے درمیان واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کا سلسلہ ایک بار پھر بحال ہو گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ چند روز میں بھارت سے لدے 29 ٹرک بھارت روانہ ہو چکے ہیں، جن میں بڑی مقدار میں خشک میوہ جات شامل تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق20 مئی کو 14 افغان ٹرک بھارت گئے،19 مئی کو 10 ٹرک روانہ ہوئے،جبکہ 16 مئی کو 5 ٹرک واہگہ بارڈر عبور کر چکے ہیں۔

    یہ پیش رفت افغانستان کی جانب سے کی گئی اس درخواست کے تناظر میں ہوئی ہے جس میں پاکستان سے 150 تجارتی ٹرکوں کو بھارت بھیجنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ اس درخواست کے بعد پاکستان نے یکم مئی کو مشروط اجازت دے دی، تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ڈرائیورز کے انٹری پرمٹس میں تاخیر کے باعث یہ عمل سست روی کا شکار رہا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت فروری 2019 سے معطل ہے، جب پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی مصنوعات پر بھاری ڈیوٹیز عائد کر دی تھیں۔ اس کے بعد اگست 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت (آرٹیکل 370) ختم کی، جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی تجارتی روابط محدود کر دیے تھے۔

    باوجود ان پابندیوں کے، واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے افغانستان اور بھارت کے درمیان محدود ٹرانزٹ ٹریڈ کا سلسلہ جاری ہے، جو موجودہ سیاسی تناؤ کے باوجود علاقائی اقتصادی رابطوں کی ایک اہم مثال ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق، آئندہ دنوں میں مزید افغان ٹرک بھی بھارت بھیجے جائیں گے۔

    مورو واقعہ: سندھ بھر میں کشیدگی، قومی شاہراہ بند، مظاہرے اور پرتشدد واقعات

    تنگوانی: بھینس چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، گھر کا مالک شدید زخمی

    وکلا کی عدم موجودگی،عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

    ایئر چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع، شہداء و غازیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

  • بھارت کو سفارتی محاذ پر  ناکامی کا سامنا ،عالمی جریدے  کا انکشاف

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ناکامی کا سامنا ،عالمی جریدے کا انکشاف

    عالمی جریدے "ٹیلی گراف”نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔

    "ٹیلی گراف” کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ بحال کرنے کے لیے جو سفارتی وفد تشکیل دیا، وہ اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکا ہے اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں رکھی گئی کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے اس وفد کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سنجے راوت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سفارتی کمیٹی کو بھی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہےرپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ راہول گاندھی کی طرف سے دیئے گئے سفارتی ناموں کو مودی حکومت نے مسترد کر دیا، جس سے اپوزیشن میں مزید نارا ضگی پیدا ہوئی۔

    پاکستان کی ’جاسوس‘ قرار دی گئی یوٹیوبر بی جے پی کی رکن نکلی

    دفاعی ماہرین کے مطابق آپریشن سندور میں ہزیمت کے بعد مودی حکومت عالمی سطح پر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن داخلی خلفشار اور سیاسی مفادات نے اس سفارتی اقدام کو آغاز سے ہی ناکام بنا دیا ہے۔

    حکومتِ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات دنیا بھر کیلئے مثال ہیں،شرجیل میمن

  • پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    پاکستان اور بھارت کا سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نےسرحد سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے،دونوں ممالک نےتمام فوجیں 30 مئی تک نارمل پوزیشن پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے، فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلیے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی فوجیں انٹرنیشنل اور لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر واپس آنا شروع ہو گئیں، امن کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان مسلسل بات چیت جاری ہے،پہلے مرحلے میں ائیر فورس اور ایوی ایشن اور دوسرے مرحلے میں 30 مئی تک تمام بری فوجیں اور زمینی فورس نارمل پوزیشن پر واپس آ جائیں گی،سیز فائر پر عمل درآمد کیلیے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت جاری رہے گی،دونوں ممالک کے درمیان جلد نیوٹرل مقام پر بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے