Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

    ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

    ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بذریعہ سول بحری جہاز روانہ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے-

    ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرترکیہ وشام کےلیےامدادی سامان کی مذید کھیپ سول بحری جہازکے ذریعے روانہ کردی گئی ہے –


    ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی سامان سےلدے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز کےذریعے روانہ کئے گئے ہیں جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار 200 لگ بھگ خیمے، 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی سامان لے کر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز 15 دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اورشام میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اب تک 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، زلزلے سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

  • پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم ہر تحصیل میں بی آئی ایس پی کے آفس کھلے ہیں تحصیل آفس میں نئی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے,مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے ڈائنامک سروے کیا جارہا ہے ,اب سروے کے مطابق سماہی پیسوں میں اضافہ کیا گیا جن مستحقین نے اپنے بچوں کو رجسٹریشن کروایا ہے ان کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں,

    ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی دی ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ،گھی اور چینی سستے نرخ پر فراہم کررہے ہیں سیلاب سے متاثرہ 28 لاکھ خاندانوں کو پیسے دیئے,جن کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ نہیں ان کا سروے ہورہا ہے ,بلاول بھٹو نے ڈائنامک سروے شروع ہونے پر 25 فیصد اضافہ کیا ہمارے پاس 89 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں جن کو سہہ ماہی امداد دی جارہی یے ورلڈ فوڈ پروگرام ہم نے شروع کیا ہوا ہے غریب خواتین کی امانت میں خیانت کرنے والوں کو سزا دیں گے الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں,پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے کے پی کے میں بھی ہماری تیاریاں جاری ہیں ہم الیکشن سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں, عمران خان نے چار سال بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے تھے,

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا انہوں نے ڈرامہ رچایا جب استعفے منظور ہوئے اب کہتے ہیں واپس آتے ہیں,کل جو لاہور میں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے جمہوریت میں پرامن احتاج ہر کسی کا حق ہے جاں بحق ورکرز کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں عمران خان اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں عمران خان باجوہ کا کورٹ مارشل اور نئے چیف کے پاؤں پڑنا چاہتے ہیں عمران خان نے محسن کشی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے عمران خان باجوہ صاحب کو اپنا محسن کہتے آئیں ہیں نواز شریف پر پابندی لگائی گئی تو کسی نے بات نہیں کی,عمران خان کہتے ہیں میں جیل بھرو تحریک سے نہیں ڈرتا لیکن ضمانتیں کروانے پہنچ جاتے ہیں,اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنا لیا تو کوئی ریڈ یا گرین لائن نہیں بچے گی پیپلزپارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی,ہم ان کو زیادہ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہیں ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا لاہور ہائیکورٹ نے پانچ دن مجرم کا انتظار کیا اعتراض کرتے ہیں آصف علی زرداری محسن نقوی کو بیٹا بیٹا کہتے ہیں لیکن ایک شخص تو اپنی بیٹی کو بیٹی نہیں کہتا, عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں ہمارے بھی دو کیس عرصہ دراز سے پڑے ہیں اس کا بھی فیصلہ کیاجائے ہمارے ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی دوسری کو شہید کیا گیا عمران خان نے اپنی اننگز نہیں کھیلی اسے تو کھیلایا گیا عمران خان اب کسی کندھے کا سہارا تلاش کررہے ہیں بلاول بھٹو کی بدولت خارجہ پالیسی کامیاب ہورہی ہے

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مہنگائی کا احساس ہے,ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے اور انہیں مہنگائی میں ریلیف دیں گے,نیب کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم اور لیڈر آف اپوزیشن کرتے ہیں چیئرمین کا تقرر رولز کے مطابق ہوا ہے کسی سویلین یا ینگ کو موقع دیا جانا چاہیے تھا, آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یہاں آتے ہیں اور خارجہ پالیسی بلاول بھٹو کی وجہ سے کامیاب ہورہی ہے تحریک عدم آصف علی زرداری کی دور اندیشی کی وجہ سے کامیاب ہوئی پنجاب میں بہت جلد اپکو سرپرائز ملے گا کچھ تاش کے پتے ہم نے سینے کیساتھ لگا رکھے ہیں حالات ایک روز میں ٹھیک نہیں ہوتے بنائے جاتے ہیں

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

  • نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا

    نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا

    کراچی: نیو گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر 23 مارچ کو کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح ممکنہ طورپر23مارچ کو کیا جارہا ہےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی آپریشن سے قبل نیو گوادر ایئرپورٹ کی سیفٹی چیکس کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے-

    گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    ذرائع کے مطابق گوادر کے نئے بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن کے تناظر میں سی اے اے کی جانب سے حتمی سیفٹی چیکس شروع کیے –

    ذرائع کے مطابق سیفٹی چیکنگ کے دوران گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رن وے، ائیرسائیڈ، ٹرمینل بلڈنگ سمیت دیگر کے سیفٹی چیکس کے مرحلے طے کیے گئے،گوادرانٹرنیشنل ائرپورٹ حکومت جلد فضائی آپریشن بحالی کا ارادہ رکھتی ہے-

    عمران خان کی تقاریرنشر کرنے پر پابندی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    فضائی آپریشن سے قبل عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کو مدنظر رکھ سی اے اے کے متعلقہ شعبے کی ٹیم فائنل چیک کے پروسیجر کو مکمل کرتی ہے۔

  • پی ٹی آئی کارکن کی موت، گرفتاری کی پرانی ویڈیو وائرل کر دی گئی

    پی ٹی آئی کارکن کی موت، گرفتاری کی پرانی ویڈیو وائرل کر دی گئی

    گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے مابین تصادم کے بعد تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ انکے کارکن کو پولیس نے گرفتار کیا بعد ازاں اس کی لاش ملی، عمران خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی، اور کارکن کی پولیس گاڑی میں گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی جانے لگیں، اس ضمن میں تحریک انصاف نے جھوٹ سے سہارا لیا، تحریک انصاف مرنے والے کارکن کی جو ویڈیو شیئر کر ہی ہے وہ کل کی نہیں بلکہ جیل بھرو تحریک کے وقت گرفتاری دینے کی تھی

    عمران خان نے ویڈیو شیئر کی جس پر گل بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ پرانی وڈیو آج کا کہہ کر لگا دی جھوٹے مکار شخص نے ایکسیڈینٹ میں مرنے والے کی لاش پر سیاست کرنے کے لیے ۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے مرنیوالے کارکن علی بلال کو ہسپتال کون لے کر گیا اس حوالہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی ہے جبکہ تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ کالے ڈالے میں سوار 2 افراد علی بلال کو ہسپتال لائے ایمرجنسی میں ایدھی ایمبولینس سے سٹریچر لے کر علی بلال کو اندر لے گئے ڈاکٹرز نے چیک کرتے ہی علی بلال کی موت کی تصدیق کر دی علی بلال کی موت کی تصدیق ہونے پر دونوں افراد ایمرجنسی سے فرار ہو گئے دونوں افراد کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انکوائری کمیٹی علی بلال کی موت سے متعلق حقائق جلد سامنے لائے گی

    تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر سیکرٹریٹ لاہور کی بیک سائڈ بابا گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

    زمان پارک کی بجلی بھی بند کر دی گئی ہے

    زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

  • ہم الیکشن کمیشن کے پاس ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے ہیں،قریشی

    ہم الیکشن کمیشن کے پاس ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے ہیں،قریشی

    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی سربراہی میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے الیکشن کمیشن گیا

    وفد نے الیکشن کمیشن کو پنجاب کی نگران حکومت کے خدشات سے آگاہ کیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو ہوا سب نے دیکھا، پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرزپر مقدمات درج ہورہے ہیں،ایک طرف دفعہ 144 کا نفاذ اوردوسری جانب ہماراکارکن شہید ہوا ،مناسب تحقیقات چاہتے ہیں تو شہید کے والد کی خواہش پوری کر دیں، آر اوز کی تعیناتی، نگران حکومتوں سے ہم کتنی غیرجانبداری کی توقعات کر سکتے ہیں سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سارے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا، اپنے خدشات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہم الیکشن کمیشن کے پاس ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے ہیں، ہمارا یک نکاتی ایجنڈہ ہے کہ آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات ہونے چاہییں،ملک کی 71 فیصد عوام فوری الیکشن چاہتی ہے،پی ٹی آئی سمجھتی ہے ملک ایک مشکل صورتحال میں داخل ہو چکا ہے،ہم نے ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے،

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • پنجاب ،خیبرپختونخوا میں انتخابات ، 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن

    پنجاب ،خیبرپختونخوا میں انتخابات ، 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن

    وزارت داخلہ کے حکام الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    اسلام آباد،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ،سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اوراسپیشل سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ نے اجلاس میں شرکت کی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پر 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے،

    سیکریٹری وزارت خزانہ حامد یعقوب شیخ نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی ،الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو انتخابات فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کردی وزارت خزانہ نے فنڈز کے حوالے سے آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی

    سیکرٹری خزانہ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا ،الیکشن کمیشن کو ڈیمانڈز پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کا کل شیڈول جاری کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لئے ابھی تک تاریخ سامنے نہیں آ سکی، پنجاب میں 30 اپریل کو الیکشن ہوں گے،

    پنجاب کے تمام صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں الیکشن ہوں گے، اس ضمن میں ن لیگ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت سب سیاسی جماعتوں نے ٹکٹوں کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعدپنجاب میں ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد کردی ہے، اے ایس پیزڈی ایس پیزاورتحصیلداروں ایس ایچ او ،اسسٹنٹ کمشنرزکےٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی ہوگی سپیشل عدالتوں میں ججز کی ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی ہوگی،

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

  • افغانستان، دھماکے میں صوبہ بلخ کا گورنر جاں بحق

    افغانستان، دھماکے میں صوبہ بلخ کا گورنر جاں بحق

    افغانستان کے صوبے بلخ میں دھماکا ہوا ہے

    دھماکے کے نتیجے میں گورنر سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ 7زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، افغان پولیس نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے گورنر محمد داؤد مزمل جمعرات کو لائبریری میں ہونے والے ایک دھماکے میں مارے گئے ہیں،

    افغانستان سے ایک صحافی سلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے اہم ترین کمانڈر اور داعش کے خلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے والے و امریکہ کے جانب سے بلیک لسٹ قرار دیئے جانے والا و موجودہ بلخ صوبے کے گورنر محمد داؤد مزمل نورزئی بم دھماکے میں اپنے تین ساتھیوں سمیت جانبحق۔

    https://twitter.com/Salamsabr/status/1633742216874033152

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ انتظامی اجلاس کے دوران ہوا ،داؤد مزمل طالبان حکومت کے ایک اہم فوجی رہنما اور ان کے ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ گہرے تعلقات تھے اس سے قبل وہ ایک ایرانی سرکاری چینل کے لیے ایک دستاویزی فلم میں نظر آئے تھے جس میں امریکہ کے خلاف اپنی لڑائی کے بارے میں گفتگوکر ہے تھے ،وہ نائب وزیر داخلہ اور پھر طالبان حکومت کے تحت صوبہ بلخ کے گورنر بنے تھے،

    دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی

  • سیاسی چیلنجزپرپاکستان کا شراکت دار بننےکو تیارہیں، امریکا

    سیاسی چیلنجزپرپاکستان کا شراکت دار بننےکو تیارہیں، امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنےکے لیے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے لیکن آئی ایم ایف فنڈنگ کی راہ کھولنےکے لیے بلآخر پاکستان کو ہی فیصلے کرنا ہوں گے۔

    بھارتی فوجی افسران کی سرکاری فنڈزپرعیاشیاں اور شاہ خرچیاں، نوجوان نالاں،عام فوجیوں سے امتیازی سلوک …

    نیڈ پرائس نے کہا کہ اصلاحات لانے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی ہو جائیں گے اور پاکستان کو بہترسرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملےگی جبکہ ضروری اقتصادی فیصلوں سے پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور امریکا کی مدد سےپاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر آسکتا ہےپاکستان پائیدار ترقی کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور آئی ایم ایف کےساتھ کام کررہا ہے-

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا، اقتصادی، سکیورٹی، سیاسی چیلنجزپرپاکستان کا شراکت دار بننے کو تیار ہے، ہم پاکستان کے شراکت دار ہیں، مستحکم، پرامن اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں پاکستانی عوام کو معاشی مشکلات سمیت زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔

  • مبینہ بیٹی چھپانے کے الزام میں نااہلی کیس،نئی دستاویزات عدالت جمع

    مبینہ بیٹی چھپانے کے الزام میں نااہلی کیس،نئی دستاویزات عدالت جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، مبینہ بیٹی چھپانے کے الزام پر نااہلی کیس میں درخواست گزار مزید 12 نئی دستاویزات سامنے لے آیا

    درخواست گزار نے کیلی فورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی عدالت میں استدعا کر دی، عمران خان کیخلاف شیرافگن نیازی اور فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ بھی شامل ہے، دستاویزات میں عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل ہیں،درخواست گزار کی جانب سے ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پر کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست گزار نے 138 صفحات کی نئی درخواست عدالت میں جمع کروائی ہے جس میں دستاویزات بھی شامل ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے حالیہ کاغذات نامزدگی میں بھی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی،اسحاق ڈار

    حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی،تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ میثاق معیشت کریں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے لیکن حکومت معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔

    حقوق پورے کہ ادھورے؟

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں گمراہ کن ہیں، پاکستانی معیشت سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ میثاق معیشت کریں، اس میثاق معیشت میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرے، سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میثاق معیشت کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم جن عہدوں پر ہیں امین ہیں،اللہ اور عوام کو جوابدہ ہیں۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2018 سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کا فقدان پیدا ہوا اور بجٹ خسارے میں بھی اضافہ ہوا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیرہوئی ہے مگر یہ اب ہونے والا ہے.

    لاہور: سول جج فاروق احمد نوکری سے برطرف

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنےکے اقدامات کیے ہیں، ملک کی معاشی مشکلات کو ختم کرنےکے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لیے 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی جو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسی سےتنزلی کا شکار ہوئی، گزشتہ چار سالوں میں فی کس آمدنی میں صرف تیس ڈالر کا اضافہ ہوا، ہمارے دور میں فی کس آمدنی میں 373 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف