Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چیف جسٹس آف پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اعتزاز احسن

    چیف جسٹس آف پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اعتزاز احسن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دے کر توہین عدالت کر رہے ہیں،

    میڈٍیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق 111 دن بعد نگران حکومت ختم ہوجائے گی ،یہ بات واضح کردوں کہ الیکشن کے معاملہ 5 رکنی بینچ تھا،ن لیگی متوالوں کی نگاہ میں نوز شریف اور مریم نواز درست ہیں،پی ٹی آئی والے کہتے ہیں عمران خان ہماری ریڈ لاین ہیں،اب چیف جسٹس کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں چیف جسٹس ہماری ریڈ لائن ہیں الیکشن کے لیے جو محکمہ سروسز نہیں دے گا وہ توہین عدالت کرے گا ،جن ججز نے فیصلہ کیا ان کے خلاف سازش کی جارہی ہے شہباز شریف نے کہا کہ 2قسم کے ججز ہیں ایک نواز شریف کے ساتھ دوسرا ان کے خلاف ،ایک سیاسی رہنما کہتی ہیں کہ میرے پاس سیاست دانوں کی ویڈیوز موجود ہیں مریم نواز نے جیل کا بہادری سے سامنے کیا، بھائی بھگوڑے ہو گئے،مریم نواز کے جلسوں میں اب جان نہیں رہی ،مریم نواز چاہتی ہیں ایک سیاست دان کو باہر کردیا جائے ،

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • حقوق پورے کہ ادھورے؟

    حقوق پورے کہ ادھورے؟

    حقوق پورے کہ ادھورے؟

    ازقلم غنی محمود قصوری

    اقوام عالم میں حقوق نسواں اور عورت کی آزادی کا نعرہ بہت پرانا ہے مگر ارض پاک پاکستان میں پہلی بار یہ نعرہ سنہ 2018 میں لگایا گیا تھاعورت کی نام نہاد آزادی کی خودساختہ علمبردار تنظیموں ویمن ایکشن فورم،ہم عورتیں ( وی دی ویمن) ویمن ڈیموکریٹک فورم و دیگر تنظیموں نے 8 مارچ 2018 کو عالمی یوم نسواں کے موقع پہ ملک کے مختلف شہروں میں عورتوں کے حقوق میں نعرے لگائے اور ریلیاں نکالیں جس میں انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ان پہ انتہائی گھٹیا قسم کے نعرے درج تھے جس سے اسلام کے خلاف کھلم کھلا بغض واضع ہو رہا تھا اور ل یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ عورت بہت مظلوم ہے اور مرد بہت بڑا ظالم خاص کر داڑھی والا مرد-

    حیرت کی بات کہ عورت مارچ میں مرد بھی شامل تھے جو عورت کی آزادی کی بات کرنے آئے تھےایسی نام نہاد خود ساختہ حقوق نسواں کی علمبردار عورتوں سے میرا سوال ہے کہ اگر مرد مجرم ہے عورت کا ،تو یہ ساتھ لئے پھرنے والے مرد کی جنس بدل کر ساتھ لے کر آئی ہیں آپ انہیں؟ سوچنے کی بات ہے نا؟ تو وہ بھی تو مرد ہی ہیں نا پھر ان پہ اعتراض کیوں نہیں؟

    درحقیقت وہ مرد دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ناآشنا اور عورت کی ہوس کے پجاری ہیں جو بلا تفریق بہن،بیٹی،ماں و بیوی کے عورت کو جنسی مشین سمجھتےہیں اور اصل بات صرف یہ کہ وہ نام نہاد علمبردار عورتیں عورت کو آزاد تو کروانا چاہتی ہیں مگر اسلامی رشتوں سے ناکہ وہ عورت کی عفت و پردگی کی رکھوالی ہیں-

    اگر یہ عورتیں اتنی ہی حقوق نسواں کی علمبردار ہوتیں تو بھارت میں بیوہ ہونے والی خاتون کا ساری زندگی کا پہنا جانے والا لباس اتروا کر اس بیوہ کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی اجازت لے کر دیتی اگر یہ جعلی علمبردار اتنی ہی غیور ہوتیں تو یورو سٹیٹ کی سال 2017 کی رپورٹ پہ احتجاج کرتیں کہ جس کے مطابق یورپ میں عورت کے خلاف تشدد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور 2017 کے اعداد و شمار سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں عورتوں کے قتل کی شرح سب سے بلند ہو رہی ہے اور ان میں بھی فرانس پہلے نمبر پر ہے-

    فرانس میں ایک سال کے دوران 601 عورتوں کو قتل کر دیا گیا اور برطانیہ میں ہر تین میں سے ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے
    جرمنی میں 380، برطانیہ میں 227 اور اسپین میں 113 عورتیں مردوں کے ہاتھوں قتل ہوئیں ہیں اٹلی میں سال 2018 کے دوران قتل ہونے والی عورتوں کی تعداد 142 رہی ہےاگر یہ جعلی علمبردار عورتیں اتنی ہی عورت کی وفادار اور درد خوار ہیں تو پاکستان میں عورتوں کی تعلیم کی خاطر کام کریں کیوں عورت کو تعلیم دلواتے اور انہیں گھر کی بنیادی چیزیں دلواتے ان کو موت پڑتی ہے؟-

    اتنی غربت ہے پاکستان میں اور عورتیں اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں تب کسی حقوق نسواں کی علمبردار نے کہا کہ حقوق نسواں کی خاطر تم یہ برابری مرد کام چھوڑوں اور یہ پیسے لو ان سے اپنا گھر چلاؤ؟کبھی نہیں نا ایسا ہوا اور نا ہی ہو گا کیونکہ یہ نام نہاد جعلی علمبردار عورتوں کو دین سے دور کر رہی ہیں وگرنہ ان کو نظر آنا چائیے تھا کہ پاکستان میں عورت وزیراعظم سے لے کر ایم پی اے،ایم این تک،پائلٹ سے لے کر فوجی جنرل تک جج سے لے کر وکیل تک بن چکی ہیں اب باقی پیچھے بچا ہی کونسا عہدہ ہے اور کونسی عزت ہے جس کی خاطر یہ احتجاج کرتی ہیں؟

    عورت کے حقوق مانگنا کوئی برائی نہیں بلکہ ایک بہت اچھا قدم ہے کیونکہ اسلام نے عورت کو مرد کے مساوی پیدا کیا ہے جس کی مثال قرآن نے یہ بتائی ہے-

    يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا.

    ’اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا فرمایا پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا فرمایا، پھر ان دونوں میں سے بکثرت مردوں اور عورتوں (کی تخلیق) کو پھیلا دیا
    النساء

    اللہ رب العزت نے آدم علیہ السلام ایک عظیم پیغمبر سے مرد و عورت کو پیدا کیا اب اگر کسی کو پھر بھی سمجھ نا ائے تو اپنا علاج کروائے کیونکہ عورتوں کی تکریم و عزت بارے رب نے ایک اور جگہ ارشاد فرمایا ہے کہ

    قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ

    (اے رسول مکرم!) مومنوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔ یہ ان کے لیے پاکیزگی کا موجب ہے، اللہ اس سے واقف ہے، جو کچھ وہ کرتے ہیں، النور، 24

    درج بالا آیت میں رب اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے فرما رہا ہے کہ اپنی امت کے مردوں سے فرما دیجیے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں تاکہ ان کی نگاہیں عورتوں پہ نا پڑیں-

    ظاہری بات کہ اسلام میں عورت کے مقام و مرتبے کی فکر ہے تبھی تو مرد کو نگاہ نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے وگرنہ نیچی نگاہ رکھنے سے کچھ اور مقصود ہوتا تو چھوٹے بچوں کو بھی حکم دیا جاتا کہ وہ بھی نگاہیں نیچی رکھے-

    سو اس آیت مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اسلام چاہتا ہے کہ ہر عورت چاہے وہ بوڑھی ہے یا جوان خوبصورت ہے یا قبول صورت اس پہ کسی غیر مرد کی بے جا نگاہ نا پڑےحقوق نسواں کی نام نہاد جعلی علمبرداروں ڈر جاو اپنے رب سے اور احتجاج کی آڑ میں عورت کو بےپردہ نا کرو-

  • الیکشن کمیشن کے وارنٹ، عمران خان نے کی درخواست دائر

    الیکشن کمیشن کے وارنٹ، عمران خان نے کی درخواست دائر

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے

    عمران خان کی طرف سے راولپنڈی ہائیکورٹ بنچ میں پٹیشن دائرکی گئی ہے پٹیشن میں الیکشن کمیشن کے 4 ممبران کو فریق بنایا گیا ہے پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ پہلے معطل کرچکی ہے معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے الیکشن کمیشن ممبرز نے وارنٹ جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں

    عدالت میں پٹیشن عمران خان کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی پٹیشن کی سماعت کل جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہو گی

    الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ،الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد کو عمران خان کو 14 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے.عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انکے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پڑے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں،وفد چیف الیکشن کمشنر و ممبران سے ملاقات کرے گا وفد الیکشن کمیشن کو پنجاب کی نگران حکومت کے خدشات سے آگاہ کرے گا

  • لاہور: سول جج فاروق احمد نوکری سے برطرف

    لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کردیا۔

    باغی ٹی وی : رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نےسول جج فاروق احمد کی نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ سول جج فاروق احمد کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔

    سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان گرفتار

    نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری افسر نے تمام شواہد اکٹھے کرکے انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی۔

    واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور اور سول جج بہاولپور ملک فاروق کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا جس پر سیشن جج نے سول جج ملک فاروق اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

    گزشتہ برس جولائی میں ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت رات گئے منظور کی تھی-

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے،درجنوں اشیا پر …

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کیے تھے-

    ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں سول جج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیشن جج نے مجھے مختلف مقدمات کے فیصلے ان کی مرضی کے کرنے کا کہا لیکن میں نے میرٹ پر فیصلے کئے، سیشن جج نے دھمکی دی پھر میرا تبادلہ کروایا۔

    سول جج کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور اب پولیس گھر پر چھاپے مار رہی ہے، میرے پاس سیشن جج کے واٹس ایپ میسجز کالز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں …

  • کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ

    کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب از خود نوٹس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی

    عدالت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو کلب سے متعلق قانون سازی کیلئے اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا ،سپریم کورٹ نے وزارت آئی پی سی کو کلب کے آڈٹ کیلئے آڈٹ فرم کا نام دینے کا بھی حکم دے دیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سرکار کے سیکریٹری سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے ،آپ سے ایسے الفاظ کی توقع نہیں تھی،کسی کی کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتے،متفرق درخواست میں ایسے الفاظ کو حذف کیا جائے ،وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں نے مینجمنٹ کمیٹی سے کئی بار استعفیٰ دیا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کلب کی زمین سی ڈی اے کی ملکیت ہے ،سی ڈی اے کو آپ کچھ تو ادائیگی کریں، لیز منظوری کی بات کریں،وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کلب سے متعلق قانون سازی کا بل منظور نہیں کیا جارہا،

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    واضح رہے کہ عدالت نے دی گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام کے حوالے سے پرویزمشرف دور کی قرارداد غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سروے آف پاکستان کو تین ہفتوں میں 145 ایکڑ زمین کی حد بندی کا حکم دیا تھا،عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ 1975 میں لیز کے تحت 175 ایکڑ زمین دی گئی جس میں 2008 میں مزید 33 سال کی توسیع کر دی گئی، دی گن اینڈ کنٹری کلب کو دی گئی زمین کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔

  • کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے ایک بارپھر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا دیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اننگز پر میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے اپنے ذاتی سنگ میل کو ٹیم سے اوپر رکھنے پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا –

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے تھے کیونکہ اسی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی –

    تاہم سائمن ڈول بابر اعظم کی اننگز سے ناخوش نظر آئے جس کا انہوں نے کمنٹری کے دوران ہی برملا اظہار بھی کیا-

    گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    سائمن ڈول نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا بابر ذاتی سنگ میل کے لیے سست ہو گئے تھے؟ انہیں سینچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

    کیوی کمنٹیٹر نے کہا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی تقاریرنشر کرنے پر پابندی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

  • ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر نوٹس جاری

    ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر نوٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک عدالتوں میں پیشی و سکیورٹی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے کہا کہ آپ نے درخواست میں غیر ضروری پارٹیز کو ختم کردیا ہے ،وکیل عمران خان نے کہا کہ جی بالکل ہم نے غیر متعلقہ فریقین کو الگ کردیا ہے،عدالت نے وفاقی حکومت،پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا جسٹس عابد عزیز شیخ نےعمران خان کی درخواست پر سماعت کی

    قبل ازیں عدالت نے وکیل کو پٹیشن ترامیم کرکے فوری دائر کرنے کی ہدایت کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پٹیشن پر دوبارہ سماعت آج ہی ہوگی آپ کی پٹیشن دیکھی آپ فول پروف سکیورٹی چاہتے ہیں، وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں سکیورٹی ان کا حق ہے جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ کیا سابق وزیراعظم کو سکیورٹی دینے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن ہے؟وکیل درخواست گزار نے عدالت میں‌ کہا کہ نوٹیفکیشن میرے پاس تو نہیں لیکن حکومت آپ کی معاونت کرے گی، عمران خان نے ریلی کی قیادت کرنا تھی، سکیورٹی کی ضرورت تھی،عمران خان کو عدالتوں میں پیشی، ریلی کی قیادت کیلئے سکیورٹی خدشات تھے،

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔

    جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے درخواست میں جن کو فریق بنایا ان کا اس پٹیشن سے کوئی تعلق نہیں 3 دن سے آپ اعتراضات ختم کرا رہے ہی، غیر متعلقہ افراد کو پٹیشن میں فریق بنایا ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بالکل یہ ہماری غلطی ہے اورغلطی سے ایسا ہوا،جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو انتہائی محتاط ہونا چاہئے

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بھی دائر کی ہے؟ وکیل نے کہا کہ ہم نے وہ درخواست لاہور کی عدالتوں کیلئے دائر کی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان شامل تفتیش ہو جائیں گے،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اِن سے کہیں کسی ایک کیس کا تو ٹرائل آگے بڑھنے دیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ملزم اگر شامل تفتیش نہیں ہوتا تو اس کے اپنے نتائج ہیں،

    قبل ازیں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی، عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے ہیں عدالت پہلے وہ دیکھے گی چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے پاس بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی موجود ہے؟ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عمران خان سے سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمومی طور پر دہشت گردی کی ایک لہر ہے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا آج درخواست پر سماعت ہو سکتی ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست دیں گے تو ہم ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھیں گے

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    گمراہ عناصر بلوچستان کےعوام اورمسلح افواج کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں سی پیک کا جائزہ لینے کے لئے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ گوادر کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال ،،پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی گوادر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے-

    بھارتی فوجی افسران کی سرکاری فنڈزپرعیاشیاں اور شاہ خرچیاں، نوجوان نالاں،عام فوجیوں سے امتیازی سلوک …

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی منتخب نمائندوں اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوئی آرمی چیف نے بلوچستان کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اس موقع پر آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر خاص زور دیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلا ن کیا۔

    الیکشن کمیشن کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں گے،راناثنا اللہ

  • عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا کانوٹیفکیشن  معطل

    عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا کانوٹیفکیشن معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے پیمرا کانوٹیفکیشن معطل کر دیا-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی-

    تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اورعمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

    دوران سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیئے کہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔یہ توآزادی اظہار رائے کیخلاف ہے۔

    پیمرا کے وکیل نے اعتراض کیا کہ یہ معاملہ یہاں نہیں سنا جا سکتا ہے، فل بینچ نے سماعت کرنا ہے۔میری عدالت سے درخواست ہے کہ یہ دائرہ اختیار نہیں ہے۔

    متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

    عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ آئندہ چیئرمین پیمرا سے کہیے گا کہ آپ سے مشاورت کر لیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ پیمرا نے عمران خان کی اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

    بعد ازاں دوبارہ کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو جسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    عدالت نے عمران خان کی درخواست کو مزید سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیا۔عمران خان نے پیمرا کی جانب سے پابندی کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کاروائی 13مارچ تک ملتوی کردی۔

    پیمرا نے 5 مارچ کو عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں پر الزامات کے حوالے سے ان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔