Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،مریم نواز

    آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،مریم نواز

    مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگی سرگودھا ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا

    اجلاس میں سرگودھا ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ہر سطح پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کریں گے، کارکنوں اور عہدیداروں کی حمایت اور عزت افزائی پر مشکور ہوں، تنظیم سازی میں ایک مثالی جماعت بننا ہے،جو جماعت ہر طرح کے جبر میں نہ ٹوٹے، وہی عوامی جماعت ہوتی ہے،آپ نے ثابت کیا کہ آپ جیل جانے سے ڈرتے ہیں، نہ عوام کے حق پر جھکتے ہیں،آپ جیسے کارکن ہوں تو ہر مشکل کو شکست دے سکتے ہیں،

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے انتخابات کے بارے میں سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے،نواز شریف نے پارٹی کو انتخابات کے لیے حتمی تیاریوں کی ہدایت کر دی پنجاب کے امیدواروں کو فائنل کرنے کے لیے اہم اداروں سے سروے کروا لیے گئے،ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں پی ڈی ایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے آپشن کو استعمال نہ کرنے کا قوی امکان ہے،پی ڈی ایم اتحاد سے خیبرپختونخوا سندھ اور بلوچستان میں انتخابی اتحاد پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ن لیگ پنجاب کے 371 صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوار فائنل کرنے کے قریب ہے،امیدواروں کی ا سکروٹنی اور کارکردگی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    ،نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا وہ کبھی مہرہ نہیں بنا،

  • شاندانہ گلزار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    شاندانہ گلزار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام سے متعلق کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

    تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار کی ضمانت 9 مارچ تک منظور کی گئی ہے عدالت نے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لئے شاندانہ گلزار کے خلاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداروں کے خلاف اکسانے پر اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 153 اے، 124 اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئی تھیں جو بغاوت، اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جب سے حکومت ختم ہوئی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت رہنما بھی اداروں پر مسلسل تنقید کررہے ہیں، عمران خان نے پہلے امریکہ کو مورد الزام ٹھہرایا کہ امریکہ نے ہماری حکومت گرائی ، پھر یوٹرن لیا اور چیف الیکشن کمشنر کا نام لے لیا، پھر یوٹرن لے لیا اور جنرل ر باجوہ کا نام لے لیا، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز بھی اداروں پر تنقید سے باز نہیں آ رہے جب کسی کی گرفتاری ہوتی ہے تو پھر معافیاں مانگ کر انکو رہائی ملتی ہے،

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

  • پچھلے 8 ماہ کے دوران عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں ان کا ازالہ کریں،خواجہ آصف

    پچھلے 8 ماہ کے دوران عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں ان کا ازالہ کریں،خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ کا الیکشن کے معاملے پر 9 رکنی بینچ خوش آئند ہے عدلیہ مسئلے کا حل تلاش کرے ایسی مثالیں سیٹ نہ کرے کہ نوازشریف کی 200 پیشیاں اورعمران خان کو فوری ضمانت مل جائے

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے پہلے سیاسی شہادت عدلیہ نے کی بھٹو کو پھانسی پر لگایا پھر نوازشریف کی آئینی شہادت ہوئی وہ بھی عدلیہ نے کی سیاستدانوں نے تاریخ میں ایسے نشانات ثبت کئے کہ قوم ان کو آج بھی یاد کرتی ہے ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک شخص کو عدالت طلب کیا جائے مگر وہ نہ آئے لاڈ پیار سے بلائیں اس کے باوجود نہیں آتا بعد میں عمران خان نے اپنی ضمانت کروا لی ان کے میڈیکل کس سرکاری ہسپتال نے تصدیق کی؟ 6 مہینے ہو گئے عمران خان کا پلاسٹر نہیں کھلا قوم کو کہتا ہے جیل جاو اور اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی،خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ اب عدلیہ اپنے وقار کیلئے شہادت دے ایسی مثال پیش کرے کہ ملک مضبوط آئینی ڈھانچے پر مبنی بنیادوں پر کھڑا ہو سکے

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ مجھے پرویز الٰہی نے خود بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا تو میرے حلقے کا بندہ وہاں پر سلامی اکھٹی کر رہا تھا میں نے اسے بلا کر پوچھا کہ کتنی سلامی ہوئی ہے؟ اس نے جواب دیا کہ سر 72 کروڑ روپے اکھٹی ہو گئی ہے پیسے تھیلے میں ڈالے ہوئے ہیں اور ابھی سلسلہ جاری ہے، پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ ’ کام مُک گیا اے کہ جاری اے‘ ، اس نے بتایا کہ نہیں سر ابھی تک سلسلہ جاری ہے اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ہوئی تھی جبکہ زیور اور گاڑیاں علیحدہ تھیں کسی نے اس بیورو کریٹ سے پوچھا ؟ہمیں تو پکڑتے ہوئے دو منٹ نہیں لگتے شاہ محمود قریشی کل کا پکڑا ہوا ہے،آج وہ رو رہا ہے اس کا بیٹا عدالت میں آیا ہواہے ۔شاہد خاقان عباسی کا 90 روز کا ریمانڈ ہوا، میرے ساتھ بیٹھے شخص نے 14 مہینے جیل کاٹی مریم نے جیل کاٹی وزیراعظم میرا ہمسایہ تھا مجھے وہ روٹی بھیجتا تھا

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہم ماضی کی حکومت کا گند صاف کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار جانیں گنوائیں عوام پولیس اور افواج کی جانوں کو خطرہ ہے، کسی کو اس کا احساس ہے؟ پچھلے 8 ماہ کے دوران عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں ان کا ازالہ کریں ماضی میں عدلیہ کی بحالی کیلئے ہمیں اتحادی حکومت چھوڑنی پڑی، وکلا نے بھی بے شمار قربانیاں دیں۔ عدلیہ آرٹیکل 6 کو ری رائیٹ نہ کرے،عوام سمجھتے ہیں ہم کروڑوں روپیہ لیتے ہیں مگر ہم اپنے خرچے پر یہاں آتے ہیں ہماری تنخواہ ایک لاکھ 68 ہزار روپے ہے کچھ پارلیمنٹیرین پیدل چل کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آتے ہیں

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کیس، فاروق ایچ نائیک نے دو ججز پراعتراض اٹھا دیا

    خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کیس، فاروق ایچ نائیک نے دو ججز پراعتراض اٹھا دیا

    سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے بینچ میں شامل جسٹس اعجا ز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر اعتراض اٹھا دیا عدالت نے سماعت پیر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران (ن) لیگ کے وکیل منصور اعوان نے کہا کہ حکم کی کاپی ابھی تک دستیاب نہیں ہوئی چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج اکٹھے ہونے کا مقصد تھا کہ سب کو علم ہو جائے ،مختلف فریقین کے وکلاعدالت میں دیکھ کر خوشی ہوئی فارو ق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا،درخواست ہے سب کو نوٹس جاری کیے جائیں بینچ کی تشکیل پر ہمیں 2 ججز پر اعتراض ہے دونوں ججز کو بینچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی کے بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض ہے نہایت احترام سے ججز کے بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض کر رہا ہوں اعتراض کرنے کا فیصلہ قائدین نے کیا ہے جے یو آئی ایف ، مسلم لیگ( ن) اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے 2 ججز پر اعتراض اٹھایا گیا ہے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ آج پہلے سب کی حاضری لگائیں گے ، سوموار کو سب کو سنیں گے ،4 صوبائی وکلا کی نمائندگی عدالت میں موجود ہے ،سپریم کورٹ بار کسی اور وکیل کے ذریعے اپنی نمائندگی عدالت میں کرے، صدر کی جانب سے ان کے سیکریٹری عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ، مجھے لگتا ہے ہم نے سب سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ، سب موجود ہیں عدالت میں گورنر پنجاب کے وکیل مصطفیٰ رمدے پیش ہوئے ہیں،فاروق ایچ نائیک نے( ن) لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کا مشترکہ بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا ، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا متفقہ بیان پڑھ رہاہوں، تینوں سیاسی جماعتیں احترام سے کہتی ہیں کہ 2رکنی بینچ کا از خود نوٹس کا حکم سامنے ہے۔ جسٹس جمال مندو خیل کا عدالت میں پڑھا گیا بیان بھی ہے، انصاف کی فراہمی ، فیئر ٹرائل کے تناظر میں دونوں ججز صاحبان کو بینچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ مناسب نہیں ہو گا معاملہ فل کورٹ سنے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کرتا ہوں معاملے پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے عدالت سے استدعا ہے کہ فل کورٹ تشکیل دیاجائے

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس وقت میں گہرائی میں نہیں جاﺅں گا، میرا بھی یہی خیال ہے معاملہ فل کورٹ میں سنا جائے۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم پہلے کیس میں قابل سماعت ہونے پر بات کریں گے سپریم کورٹ نے سماعت پیر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • ایمان مزاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو  کھری کھری سنادی

    ایمان مزاری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سنادی

    شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کی مرکزی رہنما شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ارسلان کو کھری کھری سناتےہوئےکہا ہے کہ براہ کرم مجھے نہ سکھائیں کیونکہ آپ کو بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر شیری مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی اور ساتھ ہی کپتان کےساتھی ڈاکٹر ارسلان کو بھی اۤڑے ہاتھوں لیا۔


    ایمان مزاری نےلکھا کہ اپنے حامیوں کو جیل بھیجنا جبکہ آپ خود محفوظ ہیں نہ صرف بزدلانہ عمل ہے بلکہ قابل مذمت ہے، عمران خان کی سیاست نے اپنے ہی حامیوں کا استحصال کیا ہے۔ مزید کہا کہ ایک منافق جو اپنے ہی لوگوں سے قربانیاں مانگتا جارہا ہے جبکہ خود ایک دن بھی جیل جانے کے لیے تیار نہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر ارسلان خالد نے ٹویٹ میں اپنے قائد عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ جس نے ایک دن بھی پاکستان سے جانے کا نہ سوچا۔ جس پر 50 سے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے، قاتلانہ حملہ کیا گیا اور پھر بھی زخمی حالت میں لانگ مارچ میں شرکت کی، عدالت کی پیشی میں حاضری بھی دی۔ ڈاکٹر ارسلان نے جیل بھرو تحریک میں عمران خان پر کی جانےوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ تنقید وہاں کریں جہاں بنتی ہو ، ایک چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے انسان پر آپکی تنقید بلاوجہ ہے۔


    شیری مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پارٹی قائد عمران خان پر تنقید ڈاکٹر ارسلان سے ہضم نہیں ہوئی، اس کےبعد ایمان زینب نے پی ٹی اۤئی قیادت پر کی جانے والی تنقید کو دہرایا جبکہ ایمان مزاری نے لکھا کہ غلطیوں سے، اپنی رائے کو بہت واضح کر دیا ہے لیکن چونکہ یہ آپ سے ہضم نہیں ہوی دہرا دیتی ہوں، اپنے کارکنان کا استحصال کرنے کی سیاست اور خود گرفتاری نہ دینا ، قابل شرم عمل ہے۔

  • تحقیقات نہ کرنے والے نیب افسران کی انکوائری ایف آئی اے اور آڈٹ حکام کو دے سکتے. چیئرمین اے پی سی

    تحقیقات نہ کرنے والے نیب افسران کی انکوائری ایف آئی اے اور آڈٹ حکام کو دے سکتے. چیئرمین اے پی سی

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے کہا ہے کہ تحقیقات نہ کرنے والے نیب افسران کی انکوائری وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور آڈٹ حکام کو دے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں متعدد منصوبوں کی تحقیقات کا حکم دیا لیکن کمیٹی کے سامنے کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

    جیو ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں اور طیبہ گل کے کیسز میں ہدایات کے باوجود بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے پی اے سی کو بتایا کہ بینک آف خیبر میں کرپشن اور 70 سے زائد غیرقانونی تعیناتیوں کی تحقیقات کیلئے اسٹیٹ بینک نے اجازت دے دی ہے، مالم جبہ ریزورٹ پر حکم امتناع ہے جبکہ منصوبہ وفاقی حکومت کی زمین پر بنایا گیا اور بولی کو کنٹرول کیا گیا تھا۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبائی حکومت 15 سال کی لیز دے سکتی تھی لیکن 33 سال کی لیز دی۔ ظاہر شاہ نے بتایا کہ بلین ٹری سونامی میں 540 افراد نامزد ہیں، پائیدار ترقی منصوبوں میں ایک اعلیٰ افسر کا بیٹا ملوث ہے جبکہ پشاور بی آر ٹی کی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدل دیاہے۔

    ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ تحقیقات 6 ماہ میں مکمل کریں گے، نیب پی اے سی کے سامنے پیش ہو گا۔ چئیرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ مالم جبہ کیس کا ٹھیکیدار صوبائی وزیر کا فرسٹ کزن تھا، بلین ٹری سونامی میں 6 ارب روپے نقد میں ادائیگی کی گئی، یہ ادائیگی کراس چیک کے ذریعے کی جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو ان لوگوں کی جائیداد اور اکاؤنٹس چیک کرنے کا اختیار ہے، فوری گرفتاریاں نہ کی گئیں تو لوگ فرارہو جائیں گے۔

  • پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کراچی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بس اڈے پر چھاپہ مار کر دو اسمگلروں کو بھاری گرفتار کر کے مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلحے کی اسمگلنگ کرنے والے ملزمان بس کے ذریعے پشاور سے کراچی مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا اسلحہ لائے جسے شہر میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا-

    حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن بس اڈے پر ناکہ لگادیا ملزمان جیسے ہی بس سے اتر کر رکشے میں بیٹھنے لگے انھیں گرفتار کرکے اسلحے کی کھیپ پکڑ کر رکشہ ڈرائیور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    مٹھائی کے ڈبوں سے 30 نائن ایم ایم پستول، گولیاں اور بڑے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ملزمان نےبڑے ہتھیاروں کے پرزے الگ کئے ہوئے تھے۔

    ملزمان نے ہتھیار دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے تھے کچھ ہتھیار کراچی میں فروخت بھی کرنے تھے، گرفتار دہشت گردوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگرد آپریشن کے دوران ہلاک

    سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگرد آپریشن کے دوران ہلاک

    بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگرد آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایک روز قبل 22 فروری 2023 کی شام ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تاہم الرٹ اور تیاری رہنے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بزدلانہ کوشش کو بغیرجانی نقصان کےناکام بنایا اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا بعد ازاں 23 فروری کی صبح مازا بند میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کی جانب سے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں گی۔

  • ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے،شاہین پر تنقید پر شاہد آفریدی کا جواب

    ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے،شاہین پر تنقید پر شاہد آفریدی کا جواب

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شاہین آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کی کلاس الگ ہے، اگرچہ ہر کوئی شعیب اختر نہیں ہوسکتا، آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

    شعیب اختر کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران کھیل سے چوٹ مزید بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے، میرے خیال میں انہیں کچھ دن اکیلا چھوڑ دیں-

    قبل ازیں شعیب اختر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلیںڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں اگر شاہین اپنا اسپیل پورا کرتے تو وہ سُپر اسٹار بن سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔


    دریں اثنا شعیب اختر نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپکا اہم بالر انجری کا شکار ہوجاتا ہے تو پریشانی ہوتی ہے، شاہین ورلڈکپ میں مکمل فٹ نہیں تھے لیکن انہیں کھلایا گیا، انہوں نے ورلڈکپ میں بہترین بالنگ کی تھی اور کوشش کرنی چاہیے تھی کہ اسپیل مکمل کریں۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران فائنل میں شاہین فلڈنگ کے دوران ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اوورز کا کوٹہ مکمل نہ سکے اور فائنل میں انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے تھے۔

  • سادگی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی

    سادگی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی

    سادگی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی.

    وزیراعظم نے سادگی اور بچت پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں ہر اتحادی جماعت کی نمائندگی ہوگی۔ حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی کے حوالے سے جو تاریخ ساز فیصلے لئے گئے اسکے دوررس نتائج برآمد ہونگے، ان فیصلوں پر عمل درآمد سے قومی خزانے کی بچت ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ان فیصلوں کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے تاہم موثر نتائج کا انحصار اقدامات کی بھرپور عمل داری پر ہے، انہوں نے تاکید کی کہ مذکورہ فیصلوں کے نفاذ میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی اور انکا سختی سے نفاذ ہوگا۔ وزیراعظم نے سادگی اور بچت کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں پر بھرپور عمل درآمد کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم بنانے کی ہدایت کی جس میں ہر اتحادی جماعت کے کابینہ رکن کی نمائندگی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جاری
    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان
    وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کامشورہ دے دیا
    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز
    اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کا موقع کمیٹی میں موجود ہر اتحادی پارٹی کے کابینہ رکن کو دیا جائے گا، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جہان زیب خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور وفاقی سیکرٹری خزانہ شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اس کمیٹی کا اجلاس ایک مہینے میں کم از کم دو بار منعقد کیا جائے، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر، طارق بشیر چیمہ، مشیر قمر زمان کائرہ، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، معاون خصوصی جہان زیب خان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔