Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سادگی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی

    سادگی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی

    سادگی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی.

    وزیراعظم نے سادگی اور بچت پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں ہر اتحادی جماعت کی نمائندگی ہوگی۔ حکومتی سطح پر کفایت شعاری اور سادگی کی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی کے حوالے سے جو تاریخ ساز فیصلے لئے گئے اسکے دوررس نتائج برآمد ہونگے، ان فیصلوں پر عمل درآمد سے قومی خزانے کی بچت ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ان فیصلوں کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے تاہم موثر نتائج کا انحصار اقدامات کی بھرپور عمل داری پر ہے، انہوں نے تاکید کی کہ مذکورہ فیصلوں کے نفاذ میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی اور انکا سختی سے نفاذ ہوگا۔ وزیراعظم نے سادگی اور بچت کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں پر بھرپور عمل درآمد کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی قائم بنانے کی ہدایت کی جس میں ہر اتحادی جماعت کے کابینہ رکن کی نمائندگی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جاری
    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان
    وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کامشورہ دے دیا
    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز
    اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کا موقع کمیٹی میں موجود ہر اتحادی پارٹی کے کابینہ رکن کو دیا جائے گا، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جہان زیب خان، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور وفاقی سیکرٹری خزانہ شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اس کمیٹی کا اجلاس ایک مہینے میں کم از کم دو بار منعقد کیا جائے، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر، طارق بشیر چیمہ، مشیر قمر زمان کائرہ، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، معاون خصوصی جہان زیب خان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

  • پشاور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم

    پشاور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم

    پشاور میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم

    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جمعرات کی صبح تحریک انصاف کے کارکنان صوبائی صدر پرویزخٹک، اسد قیصر کی قیادت میں گل بہار جی ٹی روڈ پر جمع ہوئے، ہشت نگری میں قائدین کی تقاریر کے بعد کارکن سنٹرل جیل پہنچ گئے اور وہاں موجود پولیس وین میں بیٹھنے لگے۔ اس دوران ورکرز خوب نعرے بازی کرتے رہے، پولیس کی جانب سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، پی ٹی آئی کے رہنماء پولیس وین پر چڑھ کر وکٹری کے نشان اور تصاویر بناتے رہے۔

    سابق ارکان اسمبلی ملک واجد، روی کمار، وزیرزادہ گرفتاری دینے کیلئے قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے لیکن کچھ دیر بعد واپس اتر آئے، دن بھرے نعرے بازی اور سیفلیاں بنانے کے بعد شام کو تحریک انصاف نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا ختم کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ورکر یا رہنما کو گرفتار نہیں کیا گیا، قیدیوں کی وین کھڑی تھی لیکن کسی نے گرفتاری نہیں دی، شام کے وقت صوبائی صدر پرویزخٹک نے اعلان کیا کہ عمران خان کی ہدایت پر وہ دھرنا ختم کررہے ہیں اور جمعہ کو پنڈی میں گرفتاریاں دیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ جاری
    عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان
    وزیراعظم کا صدر کو غیر آئینی کاموں سے باز رہنے کامشورہ دے دیا
    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز
    ایس پی سٹی عبدالسلام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی تھی، پی ٹی آئی رہنما وین میں بیٹھنے کے کچھ دیر بعد خود ہی باہر نکل آئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے قیدیوں کی وین کے ٹائر بھی پنکچر کئے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

  • اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ انجن موبائل صارفین کیلئے بھی متعارف

    اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ انجن موبائل صارفین کیلئے بھی متعارف

    مائیکرو سافٹ کا اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ انجن موبائل صارفین کیلئے بھی متعارف کر دیا گیا.

    ڈیسک ٹاپ پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی بنگ چیٹ بوٹ کو متعارف کرانے کے 2 ہفتے بعد مائیکرو سافٹ نے موبائل ڈیوائسز اور اسکائپ میں بھی ان فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے بنگ سرچ انجن کی ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ کے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    موبائل ایپس میں جملے تحریر کرکے بات کرنے کے ساتھ ساتھ مائیکرو فون سے بھی چیٹ بوٹ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اسی طرح کے فیچرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر مائیکرو سافٹ کے براؤزر ایج کی ایپ پر بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ اسکائپ کو استعمال کرنے والے صارفین ہر پلیٹ فارم پر بنگ کے نئے اے آئی فیچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے اسکائپ میں چیٹ بوٹ کو 100 سے زائد زبانوں میں استعمال کرنا ممکن ہوگا. مائیکرو سافٹ کا اے آئی چیٹ بوٹ صارفین کے سوالات کا جواب دیتا ہے اور پیچیدہ موضوعات کی وضاحت آسان الفاظ میں کرتا ہے جبکہ دیگر متعدد کاموں کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ
    گوگل کے مقابلے پر مائیکرو سافٹ کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن پیش خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کا یہ اے آئی چیٹ بوٹ حالیہ مہینوں میں وائرل ہونے والے چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ہے۔ موبائل ڈیوائسز پر بنگ سرچ انجن میں موجود یہ چیٹ بوٹ محدود پریویو کے لیے دستیاب ہے۔ جن صارفین کو پریویو کے لیے مدعو کیا جائے گا وہ ایپ میں بنگ بٹن کو کلک کرکے چیٹ بوٹ سے بات کر سکیں گے۔

  • شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں،مریم نواز

    سرگودھا،مسلم لیگ ن کاورکرزکنونشن،مریم نوازاسٹیج پر موجود تھیں

    ورکر کنونشن سے ن لیگی رہنما وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ن لیگ نے مریم نواز کی قیادت میں الیکشن مہم شروع کردی ہے،پنجاب کی عوام مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کو شکست دے کرحکومت بنائیں گے،مسلم لیگ ن عدلیہ اور قانون کااحترام کرتی ہے،مسلم لیگ ن نے عدلیہ کی بحالی کیلئے تحریک چلائی،عدلیہ بحالی کی تحریک میں عوام کے سمندر نے نوازشریف کاساتھ دیا،مسلم لیگ ن کی رائے ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہییں،چاہتے ہیں کہ ہر کسی کے ساتھ انصاف ہو اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے،عدلیہ کی بحالی مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ہوئی،اس وقت پاکستان کو صاف و شفاف الیکشن کی ضرورت ہے عمران خان کو سیاسی میدان میں شکست دیں گے،عمران خان اگر الیکشن ہارا تو نتائج تسلیم نہیں کرے گا،ایسے نتائج ہونے چاہییں جن کو پوری قوم تسلیم کرے،نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے،سرگودھا میں اگلے جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے،90کی دہائی میں بھی نوازشریف نے ملک کو ترقی دی،عوام نے ہمیشہ نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا،

    ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں بھی سرگودھا نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، نواز شریف بھی کبھی سرگودھا کا ساتھ نہیں چھوڑے گا،سرگودھا نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے،نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا وہ کبھی مہرہ نہیں بنا،ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی، سازش گھڑی چور کے خلاف نہیں نوازشریف کے خلاف ہوئی ،نوازشریف کے خلاف سازش میں 5افراد کا ٹولہ شامل تھا ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمرانی ٹولہ ہےمسلم لیگ ن کے سارے لیڈروں کو چن چن کر نااہل کیا گیا،جنرل فیض جانتے ہیں کہ اس نے اربوں روپے بنائے ساری سازش کا سرغنہ جنرل فیض تھا،مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی ن لیگ انتخابی مہم میں اتر چکی ہے کیا اس فتنے نے آئی ایم ایف کو لکھ کر نہیں دیا کہ وہ بجلی مہنگی کرے گا؟ جس کو صادق اور امین بنا کر پیش کیا گیا اس کی صداقت کے قصے پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں، دونوں میاں بیوی چار سال صرف پیسہ بناتے رہے،مال لوٹتے رہے، پرویز الہیٰ کے بیٹے نے پوری زندگی صرف مال بٹورا ہے،کہتا تھا میں نواز شریف کی جیل سے اے سی اتاروں گا،نوازشریف ہر پیشی پر عدالت جاتاتھا مگر یہ بار بار بلانے کے باوجود نہیں جاتا،نوازشریف نے خود قربانی دی،کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا،عمران خان پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا،پہلی جیل بھرو تحریک دیکھی جس میں پولیس اعلان کررہی ہے،جیل بھرو تحریک میں کارکنان آگے اور پولیس ان کے پیچھے تھی،شہباز شریف کو کہتی ہوں فیض کی باقیات کی فکرنہ کریں انکا احتساب کریں، عمران خان نوازشریف کے ڈر سے چوہے کی طرح بل میں بیٹھا ہوا ہے،جیل کاٹنے والوں کو ایک ہی رات میں ماں،باپ اور بچے یاد آگئے،لاہور کے ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں،60،70 لوگ گرفتاری دینے کیلئے آئے،کارکنوں کیلئے جیلیں اور اپنے لیے بیلیں

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

  • جیل بھرو تحریک، پشاور سے رہنما گھروں کو واپس روانہ

    جیل بھرو تحریک، پشاور سے رہنما گھروں کو واپس روانہ

    پشاور تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکن گرفتاری دیئے بغیر واپس روانہ ہو گئے

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پشاور میں جاری جیل بھرو تحریک ملتوی کرنا پڑا، شاہ فرمان، عاطف خان ، عبد الشکوراور دیگر رہنما واپس چلے گئے ،اس موقع پر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سب کو گرفتارکریں ، یہ3،4 لیڈرز گرفتار کرتے ہیں باقی چھوڑ دیتے ہیں،لیڈرشپ کو پکڑ کر یہ جیل بھرو تحریک ناکام بنانا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب ‏تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے نام پیغام جاری کر دیا ، ایک کارکن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مردان کے جتنے بھی اراکین قومی صوبائی اسمبلی ہیں ان سے زمان پارک بلا کر پوچھین کہ پورے ضلع سے 105 آدمی گرفتاری دینے پہنچے اور ان میں سے بھی 75 آدمی واپس چلے جائیں، نااہل لوگوں کو پارٹی سے نکالا جائے،

    دوسری جانب کارکنان کے باہر نکلنے اور پی ٹی آئی قیادت کے نہ نکلنے پر کارکنان اپنی قیادت پر پھٹ پڑے، ایک پی ٹی آئی کارکن سابق یوتھ صدر ڈی آئی خان شاہنواز کا کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ ہمارے لیڈر زمان پارک اور بنگلوں میں سو رہے ہیں جبکہ کارکن آگے ہیں، آج واضح دیکھ لیا، بہت افسوس اور شرم کی بات ہے،کیا یہ تھی جیل بھرو تحریک؟

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

  • جیل بھرو تحریک، پولیس گاڑی پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

    جیل بھرو تحریک، پولیس گاڑی پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

    سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کا معاملہ،سی سی پی او لاہور کے نوٹس پر سول لائن پولیس کی کارروائی ،واقعہ میں ملوث سیاسی جماعت کا کارکن عباد فاروق گرفتار کر لیا گیا

    ایس پی سول لائنز محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی، ملزم مال روڈ چیرنگ کراس چوک میں پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھا سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    قبل ازیں جیل بھرو تحریک ،گزشتہ روز لاہور میں پولیس وین پر حملہ کر کے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت پر تحریک انصاف کے رہنماؤں عباد فاروق اور زبیر نیازی کے خلاف پولیس سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ سول لائن لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میاں عباد فاروق اور زبیر نیازی نے 70سے 80 افراد کے ساتھ پولیس موبائل پر حملہ کیا اور وین کی فرنٹ سکرین توڑ ڈالی،

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

  • بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ:پولیس نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کوجوڈیشل مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں پیش کردیا

    سخت سیکیورٹی حصار میں صوبائی وزیر کو پیش کیا گیا ، پولیس کی جانب سے مجسٹریٹ سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی، عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ملزم کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خاتون گراں ناز نے ایک ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

    بعد ازاں خان محمد مری کے دوبیٹوں اور ایک نامعلوم خاتون کی لاش بلوچستان کے علاقے بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھاکہ کنویں میں سے ملنے والی خاتون کی لاش گراں ناز کی ہے لہٰذا گزشتہ روز کنویں سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا۔

    پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لڑکی کی لاش ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اور شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گراں ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔

    سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔اس سے قبل سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

    علاوہ ازیں بارکھان میں خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے الزام میں بلوچستان کے برطرف وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • اپنے پاؤں پر ہی کھڑا ہونے کا نام ترقی ہے، تجزیہ، شہزاد قریشی

    اپنے پاؤں پر ہی کھڑا ہونے کا نام ترقی ہے، تجزیہ، شہزاد قریشی

    عوام کی اکثریت کو مہنگائی، غربت، بیروزگاری کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا سامنا رہا اور موجود ہے۔ ملک میں معاشی عدم استحکام، سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں تھا اور موجود ہے۔ پاکستان نے امریکہ کی خاطر ہمیشہ فرنٹ لائن میں کردار ادا کیا وہ ضیا الحق کا دور حکومت ہو یا پرویز مشرف کا دور حکومت جس کے اثرات آج تک پاکستان بطور ریاست اور قوم بھگت رہے ہیں۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج، قومی سلامتی کے اداروں، سول سوسائٹی، پولیس نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قربانیاں دیں۔ جس کا عالمی دنیا اور امریکہ اعتراف کرتا ہے۔ آج ملک میں معاشی عدم استحکام کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا افغانستان میں قیام امن کے لئے کردار ادا کیا ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے ملک سے دہشت گردوں اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا آج ایک بار پھر ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت اور پھر میاں محمد نوازشریف کادور حکومت کا خاتمہ ہوا ہے ملک میں عدم استحکام ہی رہا ہے۔ نوازشریف کو پانامہ کیس میں سزا کے بجائے اقامہ پر سزا دی گئی وہ اپنے بیٹوں اور بیٹی کو ساتھ لے کر جے آئی ٹی سے لے کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

    نوازشریف کے بعد عمران خان کے دور حکومت کا آغاز ہوا انہوں نے بھی اس ملک کو معاشی مستحکم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جس کا خمیازہ تادم تحریر پاکستان بطور ریاست اور عوام بھگت رہی ہے۔ ملکی سیاسی جماعتوں میں پرلطف زندگی گزارنے والے سیاستدانوں نے ملکی وسائل پر توجہ دینے کی عالمی مالیاتی اداروں اور آئی ایم ایف کا سہارا لیا اور وقتی راحت پر توجہ دی جبکہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لئے قرض در قرض لے کر ترقی کرنا ممکن ہی ہیں اپنے پاؤں پر ہی کھڑا ہونے کا نام ترقی ہے۔ آج سیاسی گلیاروں میں عجب بے معنی شور نے مشکلات میں گھرے عوام کے کان مائوف کر دیئے ہیں۔ کہیں آئینی بحران کی صدائیں کہیں قانون کی حکمرانی کی صدائیں۔ کہیں الیکشن کی صدائیں ۔ سیاست ذاتی دشمنی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ہوس اقتدار اور ہوس زر نے پورے ملک اور اس کی عوام کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ان حالات میں اور یہاں تک پاکستان کو پہنچانے میں کس کا اور کن کرداروں کا ہاتھ ہے فیصلہ عوام خود کریں۔

  • نوجوانوں کو قرضے دینا نوازشریف کے ویژن کا تسلسل ہے،وزیراعظم

    نوجوانوں کو قرضے دینا نوازشریف کے ویژن کا تسلسل ہے،وزیراعظم

    پی ایم یوتھ لون اسکیم تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے شرکت کی

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ایم یوتھ لون اسکیم کے تحت قرضے دیئے گئے ہیں،نوجوانوں کو قرضے دینا نوازشریف کے ویژن کا تسلسل ہے،نوازشریف نے 2013 میں یوتھ لون اور روزگاراسکیم شروع کی تھی،ملک بھر کے نوجوان طبقے کو کاروباری مواقع کیلئے قرضے دیئے جارہے ہیں،اربوں روپے کے قرضے تقسیم کیے گئے جس سے نوجوانوں کو فائدہ ہوا،پی ایم یوتھ لون اسکیم کا آغاز پنجاب سےکیا گیا تھا،کسان اسکیم اور تمام دوسرے ایسے پروگرامز کی ریکوری 99 فیصد رہی ہے،نوجوانوں نے قرضے لے کر اس سے کاروبار کر کے بتایا کہ یہ کسی سے کم نہیں،قرضوں کی واپسی سے ثابت ہوگیا کہ نوجوان ایمانداری سے کام کرتے ہیں،

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی دریافت شدہ کہکشائیں،جو سائنسدانوں کے مطابق ہونی ہی نہیں چاہیے تھیں

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی دریافت شدہ کہکشائیں،جو سائنسدانوں کے مطابق ہونی ہی نہیں چاہیے تھیں

    امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے 6 اتنی بڑی قدیم کہکشائیں دریافت کی ہیں جو سائنسدانوں کے مطابق ہونی ہی نہیں چاہیے تھیں۔

    باغی ٹی وی: سائنسی جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکا کی کولوراڈو بولڈر یونیورسٹی کے زیرتحت بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے ایک تحقیق کے دوران ان کہکشاؤں کو دریافت کیا۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر کہکشاں 13 ارب سال سے زیادہ پرانی ہے یعنی یہ بگ بینگ کے 50 سے 70 کروڑ سال بعد تشکیل پائی تھیں یہ کہکشائیں توقعات سے بھی زیادہ بڑی ہیں کیونکہ ہمارا ماننا تھا کہ بگ بینگ کے بعد جب کائنات پھیلنا شروع ہوئیں تو آغاز میں کہکشاؤں کا حجم بھی چھوٹا ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مگر یہ کہکشائیں ہمارے ملکی وے جتنی بڑی ہے اور ہم نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ کائنات کی ابتدا میں اس طرح کی کہکشائیں بن سکتی تھیں اور یہ دریافت ہمارے سائنسی نظریات کو بدلنے کا باعث بن سکتی ہے کائنات کی ابتدا کے 99 فیصد ماڈلز کے مطابق اتنی بڑی کہکشاؤں کا وجود میں آنا ناممکن تھا۔

    محققین نے بتایا کہ ان نئی کہکشاؤں میں سورج کے حجم کے کھربوں ستارے موجود ہو سکتے ہیں جب ہمیں ڈیٹا ملا تھا اور ان کا تجزیہ کیا تو ہمیں بہت زیادہ بڑے اور روشن 6 سرخ ڈاٹ نظر آئے اور ابتدا میں ہمیں لگا کہ کوئی غلطی ہوئی مگر پوری کوشش کے باوجود ہم کوئی غلطی ڈھونڈ نہیں سکے۔

    مگر انہوں نے تسلیم کیا کہ ایسا بھی ممکن ہے کہ ہم نے درحقیقت کچھ بالکل مختلف دیکھا ہو اور سمجھ نہ سکے ہوں یہی وجہ ہے کہ محققین اس حوالے سے تحقیق کو مزید آگے بڑھائیں گے۔