Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا پڑوسی گرفتار

    کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا پڑوسی گرفتار

    لاہور:پولیس نے وحدت کالونی میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی گھر سے کام کے لیے نکلی تو محلے دار اُسے زیادتی کے غرض سے زبردستی قریب میں موجود حویلی میں لے گیا،لڑکی نے شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا-

    بعد ازاں وحدت کالونی پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تو ملزم کی تلاش شروع کی اور اُس کو گرفتار کرلیا۔

    12 سالہ لڑکے کے ساتھ گھناؤنا کام، بنائی گئی ویڈیو،ایک ملزم گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت احد اعجاز کے نام سے ہوئی جو متاثرہ لڑکے کا پڑوسی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی و ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    قبل ازیں لاہور میں 12 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بھی بنائی گئی تھی،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم 1 گھنٹے میں گرفتارکر لیا گیا ہے،ساندہ پولیس نے کارروائی کی،ایس ایچ او ساندہ حماد حسن بٹ نےٹیم کے ہمراہ ملزم بلال کو گرفتار کیا –

    بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    ملزم بلال نے 12 سالا لڑکے ایلیا کو اپنے گھر میں بدفعلی کا نشانہ بنایا ،ملزم بلال نے بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی تھی، ۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لئیے جائیں گے بچوں و خواتین سے زیادتی کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں و خواتین سے زیادتی اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • لندن میں نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب کی صورتحال پراجلاس

    لندن میں نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب کی صورتحال پراجلاس

    لندن: مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب کے عام انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کی فہرست پارٹی سربراہ نواز شریف کے سامنے پیش کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے سرجوڑ لئے اس سلسلے میں لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔

    عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے…رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اجلاس میں پنجاب میں آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں پر غور کیا گیا، رانا ثناءاللہ نے پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سےآگاہ کیا اورپنجاب کےعام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کے سامنے رکھی۔

    اجلاس کے دوران امیداوروں کے بیک گراؤنڈ اور وننگ کینیڈیت پر غور کیا گیا، اس دوران رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب نے پنجاب میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آگاہ کیا۔

    الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تیار

    اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کی ناموں کی منظوری کے بعد پارٹی کو گو ہیڈ دیا جائے گا، پنجاب میں انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کریں گے۔

  • سندھ بلدیاتی انتخابات:نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوا،فافن

    سندھ بلدیاتی انتخابات:نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوا،فافن

    انتخابی امور پر نظر رکھنے والی غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سےسندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود انتخابی نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوسرا مرحلے کے حوالے سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں غیر ضروری تاخیر نے پرامن اور منظم انتخابی عمل کو گہنا دیاکراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح میں خاصا فرق رہا البتہ انتخابی عمل پرامن اور نسبتاً منظم رہا،تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر کی بنا پر لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات نے انتخابات کی شفافیت کو متاثر کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی سےعملی اقدامات کےبعدہی مزیدبات چیت ہوسکتی ہے،حافظ نعیم

    فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ سے کراچی اور شہری حیدرآباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا، عام انتخابات کے سال میں انتخابی عمل پر شکوک و شبہات کے تنازعات سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوگا، شکوک و شبہات سے پاک انتخابات کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے جبکہ متنازع الیکشنز سے جمہوریت مزید کمزور ہوگی، اور شہریوں کا جمہوری عمل پر اعتماد متزلزل رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ انتخابی قانون الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت خود کو حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے کے جائز خدشات کو دور ہر ممکن حد تک دور کرنے کی کوشش کرے تاکہ ایسے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے جن میں تمام شہری شامل ہوں اور کسی جماعت کے انتخابی بائیکاٹ کی نوبت پیش نہ آئے۔

    فافن رپورٹ کے مطابق سیاسی تنازعات اور انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باوجود بدین، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ اور ملیر کے اضلاع میں ووٹروں کی ایک نمایاں تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا البتہ کراچی سینٹرل ، کراچی ایسٹ ، کراچی ویسٹ ، کراچی ساؤتھ، کورنگی، حیدرآباد اور کیماڑی کے اضلاع میں ووٹر ٹرن آؤٹ نسبتاً کم رہا۔

    تحریک انصاف کے مزید استعفے منظور ہونے کا امکان

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد سے زائد رہا جبکہ کراچی میں ملیر کے علاوہ 20 فیصد سے بھی کم رہا۔ واضح رہے کہ 2015 کے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ٹرن آؤٹ بالترتیب 36 اور 58 فیصد تھا۔

    فافن کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں حالیہ مرحلے کے دوران ووٹنگ کا عمل زیادہ منظم رہا تاہم پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ان کے اطراف میں انتخابی اشتہارات اور تشہیری مہم سے متعلق بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ بیلٹ پیپر کے اجرا سے متعلق بے قاعدگیاں دوسرے مرحلے میں بھی برقرار رہیں۔ دوسرے مرحلے میں انتخابات کے دن کا ماحول بڑی حد تک پرامن رہا۔

    پولنگ کے دوران فافن کے مشاہدہ کاروں نے پولنگ اسٹیشنوں پر تلخ کلامی کے 14 واقعات رپورٹ کیے جبکہ پہلے مرحلے کے دوران تشدد کے 55 واقعات دیکھنے میں آئے تھے جن میں مسلح جھڑپیں بھی شامل تھیں۔

    دھاندلی کے الزامات کے باوجود کراچی ڈویژن کے عبوری نتائج دو دن کے اندر موصول ہو گئے تھے لیکن حیدرآباد ڈویژن کے مجموعی نتائج کا ابھی بھی انتظار ہے۔

    فافن کےمشاہدہ کاروں کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے تیار کردہ پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے فارموں ( فارم 11 ) میں کئی طرح کی خامیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں فافن کو موصول ہونے والے کئی فارموں میں پولنگ سٹیشنوں کے نام، رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ، مردوں اور عورتوں کے ووٹوں کی الگ الگ تعداد ، اور پریزائیڈنگ افسران کے دستخط سمیت اہم معلومات درج نہیں کی گئیں۔

    الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تیار

    حالیہ انتخابی عمل کے مشاہدے کی روشنی میں فافن کی سفارش ہے کہ الیکشن کے دن انتخابی مہم چلانے سے متعلق ضابطہ اخلاق کے سخت نفاذ کو یقینی بنایا جائے جبکہ ووٹروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ بوتھوں کے لیے مناسب جگہ رکھی جائے۔

    فافن کی یہ رپورٹ 343 پولنگ اسٹیشنوں (کل تعداد کا چار فیصد) سے موصول ہونے والے مشاہدات پر مبنی ہے جن میں 225 مشترکہ، 61 مردانہ اور 57 زنانہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں فافن نے انتخابی عمل کے مشاہدے کے لیے کل 104 تربیت یافتہ شہری مشاہدہ کاروں کو تعینات کیا تھا جن میں 66 مرد اور 38 خواتین شامل تھیں۔

    رپورت کے مطابق مشاہدہ کاروں نے الیکشن کے دن 90 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کے آغاز ، 953 پولنگ بوتھوں پر انتخابی عملے اور سامان کی دستیابی اور 74 پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کے عمل کا مشاہدہ کیا نیز 1,121 ووٹروں کی شناخت اور انہیں بیلٹ پیپر کے اجرا کے مراحل کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

    بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے،وقار مہدی

  • روس نے پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا

    روس نے پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا

    ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا،مونسٹر بم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سمندر کے اندر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے اور مبینہ طور پر اسے اس کی بڑی آبدوز پر لاد دیا گیا ہے جو کہ دنیا کی سب سے لمبی ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو ’پوسائیڈن ‘ تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے۔

    امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پوسائیڈن ‘ نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔

    ’پوسائیڈن‘ کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔


    امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو “قیامت کے دن کی مشین ” قرار دے دیا ہے۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    یہ جوہری ہتھیاروں سے لیس اور طاقتور ہے جو اسے ہدف تک ہزاروں میل کا سفر کرنے کے قابل بناتا ہے اور اسے یوکرین کے جنوبی ساحلی پٹی یا مغربی جنگی جہازوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    یہ 21 میٹر لمبا اور دو میٹر چوڑا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پانی کے اندر اندر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے اور ماسکو کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ یہ "نا رکنے والا” ہے۔

    184 میٹر لمبی بیلگوروڈ آبدوز روس کی سب سے بڑی آبدوز ہے لیکن اسے روس کے وانگارڈ سٹیلتھ نیوکلیئر ٹارپیڈو کو فائر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھابڑے پیمانے پر آبدوز پر ٹیسٹ کورونا وائرس وبائی امراض اور دیگر مختلف تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے روک دیئے گئے تھے لیکن اب یہ اپنے پہلے مشن کے لیے تیار ہے۔

    روس یوکرین جنگ میں کتنےشہری ہلاک ہوئے؟اقوام متحدہ کی رپورٹ آگئی

  • پیپلزپارٹی سےعملی اقدامات کےبعدہی مزیدبات چیت ہوسکتی ہے،حافظ نعیم

    پیپلزپارٹی سےعملی اقدامات کےبعدہی مزیدبات چیت ہوسکتی ہے،حافظ نعیم

    کراچی: بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے تحفظات دور کرنے کے لیے پی پی کا وفد سعید غنی کی قیادت میں ادارہ نور حق پہنچ گیا،جس میں نجمی عالم، امتیاز شیخ اور دیگر شامل تھے-

    تفصیلات کے مطابق وفد نے امیرجماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی پی پی وفد نے جماعت اسلامی کو انتخابی نتائج پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کو تحفظات دور کرنے سے مشروط کردیا۔

    عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے…رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی میں بلدیات انتخابات اور میئرشپ کےلیےاتحاد قائم کرنے کے معاملات پر بات چیت ہوئی جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی کو انتخابات میں دھاندلی، نتائج میں تاخیر اور شفافیت نہ ہونے کے تحفظات سے آگاہ کیا جسے پیپلز پارٹی نے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-

    حافظ نعیم نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ تکلیف فارم 11 اور 12 کے اجراء پر ہوئی جس کے لیے بڑی تگ و دو کرنی پڑی اور اس کے بعد نتائج کی تبدیلی پرتکلیف ہوئی جس پر ہم نے احتجاج کیا، الیکشن کمیشن اور پی پی سے رابطہ کیا بعد ازاں کچھ یوسیز میں ہماری فتح سامنے آئی تاہم کچھ یوسیز میں ری کاؤنٹنگ کے نتیجے میں جوخرابیاں پیدا ہورہی اورنتائج تبدیل ہورہےہیں ہمیں ان پر تحفظات ہیں امید ہے کہ سعید غنی اور ان کی ٹیم ان مسائل کو حل کرے گی، ہم انتظار کریں گے چیزیں بہتر ہوگئیں تو آگے بھی بات چیت بھی ہوگی۔

    پی پی رہنما سعید غنی نے جماعت اسلامی کو کراچی میں انتخابی نشستیں جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے کہنے پر ہم یہاں آئے ہیں تاکہ شکایات کو سناجاسکے، یہ بلدیاتی اداروں کے لیے اچھا موقع ہے کہ دو میچور جماعتیں اس شہر کے حالات کو ٹھیک کرنا چاہتی ہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے تحفظات اور شکایت ہیں جن کا وہ اظہار کرچکے، انتخابات کا سارا سیٹ اپ الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتا ہے، حکومت کے اختیار میں بہت سے چیزیں براہ راست نہیں ہوتیں لیکن پھر بھی یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے اعتراضات دور کرنے میں کہیں حکومت سندھ کا کوئی کردار ہوا تو اسے ضرور ادا کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے 9 رکنی وفد کی ملاقات

    سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی شکایات کو دور کرنے کے لیے جو قانونی کارروائی کرے گی اس میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، جن یوسیز پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا ہے وہ جو فیصلہ کرے گا قبول کریں گے، 23 تاریخ کو جو بھی فیصلہ ہوگا وہ تسلیم کریں گے، تمام مسائل کو حل کریں گے اور آگے بھی ملیں گے-

  • بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سزا سنا دی ہے

    واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 40 برس قید کی سزا سنائی ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی تھی، ملزم کی بیٹی کم عمر اور نابالغ تھی، واقعہ 2017 کا ہے، بھارتی شہر کیرالہ میں باپ نے اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے باپ کو گرفتار کر لیا تھا، باپ کی زیادتی کے بعد بیٹی حاملہ ہو گئی تھی،لڑکی کی ماں نے اسقاط حمل کروایا تھا، جب لڑکی حاملہ ہوئی تو سب کو پتہ چلا کہ باپ اپنی بیٹی کے ساتھ منہ کالا کرتا رہا،

    اڈوکی فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج ٹی جی ورگیس نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ ایکٹ کے تحت ملزم سفاک باپ کو چالیس برس کی سزا سنائی ہے، کیرالہ کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیجو مون جوزف کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ی بیٹی پر اسقاط حمل کے لیے دباؤ بھی ڈالا تھا عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا،

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    قبل ازیں پاکستان کے شہر پنجاب میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سزا سنا ئی تھی ، اپنی سگی بیٹی کے ساتھ 2 سال تک جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،اٹھارہ سالہ علیشبا نے حاملہ ہونے کے بعد بچی کو جنم دیا جسکا ڈی این اے ملزم لطیف اور مٹھو سے میچ ہوا مشہور مقدمہ کا ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ایک مرتبہ عمر قید 10 لاکھ وکٹم کے لئیے ہرجانہ ، اور 2 لاکھ روپے سات ماہ کی بچی کے لئے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

  • ویڈیو:گرفتاری کا خوف، شہباز گل ایک بار پھر وہیل چیئر پر عدالت پیش

    ویڈیو:گرفتاری کا خوف، شہباز گل ایک بار پھر وہیل چیئر پر عدالت پیش

    تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہو گئے

    عدالتی حکم پر شہباز گل جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے شہباز گل وہیل چیئر پر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے ،شہباز گل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی ۔لاہور ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔

    کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روک دیا عدالت نے 24 جنوری تک شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

  • مائیکرو سافٹ کا اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    مائیکرو سافٹ کا اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان

    مائیکرو سافٹ نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: این ڈی ٹی وی نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں آنے والی معاشی بدحالی نے کمپنیوں کو اس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ برطرفیوں میں تیزی لائیں۔

    وہ ارب پتی جنہوں نے 2022 میں اپنی دولت کھوئی یا کمی واقع ہوئی

    مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ ناڈیلا نے ملازمین کے نام ایک میمو میں بتایا کہ معاشی غیریقینی صورتحال کے باعث کمپنی کے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے اور اب زیادہ توجہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے شعبوں پر مرکوز کی جائے گی، اس طرح کے فیصلے مشکل ہوتے ہیں مگر ان کو کرنا ضروری ہوتا ہے۔

    ملازمتوں سے نکالے جانے کا سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوا اور اسے مارچ تک مکمل کیا جائے گا مجموعی طور پر کمپنی کے 5 فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

    بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

    کمپنی کی جانب سے یہ بتانے سے گریز کیا گیا کہ کن شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین زیادہ متاثر ہوں گے مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرنگ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

    اس حوالے سے مائیکرو سافٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ برطرفی کے نتیجے میں مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں $1.2 بلین کا چارج ہو گا جو فی شیئر منافع پر 12 سینٹ کے منفی اثر کو ظاہر کرتا ہے۔

    اس سے قبل مائیکرو سافٹ نے اکتوبر 2022 میں 1000 کے قریب ملازمین کو فارغ کیا تھا ملازمین کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اخراجات میں کمی لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ 1.2 ارب ڈالرز بچانے میں مدد مل سکے۔

    واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ سے قبل میٹا، ایمازون، ٹوئٹر اور متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔

    ٹوئٹر نے طالبان کے خریدے ہوئے تصدیق شدہ بلیو ٹک ختم کر دئیے

  • عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے…رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے…رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی تنظیمی معاملات اور پاکستان کی سیاسی صورت حال پر پارٹ قائد نواز شریف سے رہنمائی لیں گے،عمران خان 35 سے لڑیں یا 70 حلقوں سے اس مرتبہ اس کا پٹہ کھول دیں گے،زیادہ امکان ہے کہ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں نہیں جائے گی،دو مہینے کے الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،ہم انشاللہ اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،

    دوسری جانب ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر بات آپ کرتے ہیں کوئی حقیقت سامنے لے کر آئے،اس کو گرفتار کیا جائے جو ہم سن رہے ہیں میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ہماری حکومت میں ماضی میں بھی ہمارے خلاف کاروائی ہوئی،کسی کو قانون سے ماوار کردار نہیں ہونا چاہئیے ،پارٹی سربراہ نواز شریف کسی کو بھی رہنمائی کے لیے طلب کر سکتے ہیں، حکومت ملے سات آٹھ ماہ نہیں بلکہ ڈیڑھ ماہ ہوا ہے، 23 نومبر کے بعد آزادانہ حکومت وجود میں آئی،میری حکومت میں بھی میرے خلاف پرچے درج ہوئے،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

  • برفباری کے باعث مانچسٹر ائیرپورٹ بند

    برفباری کے باعث مانچسٹر ائیرپورٹ بند

    برفباری کے باعث مانچسٹر ائیرپورٹ بند

    برطانیہ میں برفباری کے باعث مانچسٹرائیرپورٹ بند کردیا گی جبکہ درجنوں پروازیں معطل اور منسوخ ہوگئیں۔ ایوی ایشن برطانیہ نے بیان جاری کیا ہے کہ شدید برفباری کے سبب مانچسٹر ائیرپورٹ کے دونوں رن ویزعارضی طورپر بند کردیے گئے ہیں۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ جیسے ہی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی مطلع کردیا جائے گا۔


    برطانیہ میں درجہ حرارت بہت گرگیا ہے، سارے ملک میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، یلو وارننگ جاری کردی گئی ہے، اسکاٹ لینڈ انگلینڈ کے جنوب مشرق میں بھی سردی کی لہرجاری ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ ائیرپورٹ بند کیا گیا تھا کیونکہ برطانیہ میں درجہ حرارت منفی دس تک گرگیا تھا سارے ملک میں برفباری کا سلسلہ جاری تھی اور اس وقت بھی یلو وارننگ جاری کردی گئی تھی.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
    بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ انگلینڈ کے جنوب مشرق میں بھی سردی کی لہر جاری تھی جبکہ بتایا گیا تھا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شدید برفباری کے سبب مانچسٹر ائیرپورٹ کے دونوں رن ویز عارضی طورپر بند کردیے گئے ہیں، مسافروں سے کہا گیا ہے کہ جیسے ہی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی انہیں مطلع کردیا جائے گا۔

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب رن ویز جزوی طور پر بندہیں جبکہ ڈبلن ائیرپورٹ پر بھی شدید برفباری کے سبب فلائٹ آپریشن جزوی معطل کیا ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برف باری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہرجاری رہے گی۔