Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    پشاور:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن اور سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے اچینی سربند میں کاروائی کی، سنگو سربند ضلع خیبر بارڈر پر دہشتگردوں نے جوانوں کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، دہشتگردوں اور آپریشن ٹیمز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے، ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    فائرنگ رکنے کے بعد علاقہ میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن میں کم از کم 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے چند ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ہلاک دہشتگرد متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں اور 3 ہینڈ گرنیڈز برآمد کر لیے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

  • اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلے پرپابندی عائد

    اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلے پرپابندی عائد

    پشاور:اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کے مطابق صرف ریگولر طلبا ہی یونیفارم میں یونیورسٹی کے اندر آسکیں گے، ضروری دفتری کام کے لیے آنے والے مہمان وزیٹرکارڈ کے ساتھ یونیورسٹی میں داخل ہوں گے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یونیورسٹی کے اندر سیاسی ٹوپیاں ، جھنڈے اور ہر قسم کے اسلحے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یونیورسٹی میں منشیات لانے اور استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں یونیورسٹی کی قانونی کمیٹیاں سزا مقرر کریں گی، امن و مان کو برقرار رکھنےکے لیےکیمپس کے اندر پولیس کی بھاری نفر ی تعینات ہوگی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلوں پر عمل د رآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور اورکمانڈنٹ پولیس کوخطوط ارسال کردیے ہیں۔

    کوہ سفید اور تاریخ درہ خیبر کے دامن میں واقع اسلامیہ کالج پشاور، پشاور صدر سے پانچ کلو میٹر مغرب میں جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔ 121 ایکڑ اراضی پر مشتمل یہ کالج جنگِ عظیم اول سے ایک سال قبل 1913ء میں قائم کیا گیا۔ اس کی بنیاد صاحبزادہ عبدالقیوم خان اور سر جارج روس کیپل نے رکھی۔

    یہ کالج جس جگہ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کے حوالے میں معلوم ہوا ہے کہ اس مقام پر آج سے تقریباً 1800 سال قبل 200ء میں بدھ مت کی تعلیمات کے لیے ایک بہت بڑی خانقاہ موجود تھی۔ اس وقت کشان خاندان کا راجا کنشکا یہاں پر بر سر اقتدار تھا۔

  • ازبکستان نے پاک، افغان اور ازبک ریل کارمنصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کو دیدی

    ازبکستان نے پاک، افغان اور ازبک ریل کارمنصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کو دیدی

    اسلام آباد: ازبکستان نے پاکستان، افغان اور ازبکستان ریل کار منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شئیر کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان، افغانستان ازبکستان ریل کار منصوبے میں پیش رفت جاری ہے، ازبکستان نے اس حوالے سے فزیبلیٹی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شیئر کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت مزار شریف سے طورخم تک 783 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، مزار شریف سے طور خم تک ٹریک کی لاگت 8 ارب ڈالر سے زائد ہوگی، ٹریک پر 148 کلومیٹر کی 80 ٹنل قائم کی جائیں گی، ٹنل پر مشتمل ٹریک پر 40 لاکھ ڈالر فی کلومیٹر خرچ آئے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مزار شریف سے طورخم تک ٹریک مکمل طور پر الیکٹرک ہوگا، منصوبے سے پاکستان وسطی ایشیاء سے منسلک ہوسکے گا۔

    اس ٹرین میں 5000ٹن وزن مال اٹھانے کی گنجائش موجود ہے جبکہ اس اقدام سے علاقائی رابطے بھی مضبوط ہوں گے جس سے وسیع کاروباری راسطے کھلیں گے کیونکہ ریلوے دنیا بھرمیں نقل وحمل کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔یہ ٹرین ایک پرائیویٹ فرم ہارون برادرز کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ اس ٹرین کا تصور 1960سے چلا آرہا ہے، ماضی میں اے ’آر سی ڈی ٹرین‘ کہا جاتا تھا۔1985میں اس کا نام ایکوٹرین ہو گیا،

    1992میں اس منصوبے کے تحت تمام دس ایکو ممالک کو سڑک اور ریل کے ذریعے بھی ملانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 2009 میں یہ سروس باقاعدہ شروع کی گئی، جووقتاً فوقتاً 2019تک فعال رہی، اس کے بعد اسے مکمل بند کر دیا گیا۔ہم سمجھتے ہیں کہ ایکو ممالک باہم ایک دوسرے سے زمینی طور پر اس طرح سے مربوط ہیں کہ سرحدوں کے سوا کوئی دوسری رکاوٹ نہیں ہے، یہ تمام ممالک باہمی تجارت زمینی راستوں سے زیادہ بہتر طور پر کر سکتے ہیں۔جس کی ایک مثال ترکی سے براستہ ایران اور وسط اشیائی ممالک چین تک ٹرین کا آغاز ہے

  • وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار

    وزیراعلیٰ کا رحیم یارخان میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صحت اور کمشنر بہاولپور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم علاقے کا دورہ کرے اور متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی میڈیکل کیمپ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں گردن توڑ بخار یا کچھ اور بیماری کا پھیلاؤ مزید بڑھ گیا ،متاثرہ خاندان کے مزید 2 افراد متاثر ہو کر شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے زیر علاج مریضوں کی تعداد 11 ہوگئی ،مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ترجمان شیخ زید کے مطابق مشتبہ مریضوں کو شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت نے علاقے میں بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرکے اسکریننگ اور سیمپلنگ شروع کردی ،عالمی ادارہ صحت کی ٹیم گردن توڑ بخار سے جاں بحق افراد کی موت کی تحقیقات میں مصروف ہیں

    واضح رہے کہ رکن پور میں پر اسرار بیماری ،چند روز میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ترجمان شیخ زید اسپتال کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو بخار میں مبتلا ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جنکی موت ہوگئی، متاثرہ گھر سے کھانے پینے کی اشیا برتنوں اورمتاثرہ افراد کے خون کے نمونے لیے، رپورٹ سامنے آنے پر موت کی وجہ بیان کی جا سکتی ہے،دیگرافراداسپتال میں زیرعلاج ہیں، اب تک 12 افراد کی موت ہو چکی ہے اب تک جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ صائمہ ، 12 سالہ عمیرہ ، 16 سالہ اعجاز ، زبیدہ بی بی ، مقصود احمد ، رابعہ بی بی ، عائشہ بی بی ، شہناز بی بی ، نذیراں بی بی اور بشیراں بی بی شامل ہیں جبکہ 7 سالہ آصف اور 2 سالہ خدیجہ کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان داخل کروا دیا گیا ہے

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • پاپائے اعظم پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی یاد میں لاہور میں تعزیتی ریفرنس

    پاپائے اعظم پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی یاد میں لاہور میں تعزیتی ریفرنس

    سیکرٹ ہاٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور آرچ بشپ سبسچئن شاء کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

    لاسیکرٹ ہاٹ کیتھیڈرل چرچ لاہورمیں آرچ بشپ سبسچئن شاء کی زیر صدارت پاپائے اعظم پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلی پنجاب برائے انسانی حقوق رابنسن عزیز فرانسس، چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانامحمدعاصم مخدوم،سابق پردھان گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار بشن سنگھ،علامہ قاری خالد محمود،پروفیسر سید محمود غزنوی،پروفیسر عدنان فیصل،فادر اشفاق انتھونی،فادر قیصر فیروز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسانی حقوق میاں عمر حیات سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    تعزیتی ریفرنس میں پوپ ایمریٹس بینڈکٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کی یاد میں شمع بھی روشن کی گئی۔آرچ بشپ سبسچئین شاء نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاپائے اعظم کی ملی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے دنیا میں قیام امن کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ امن اور رواداری کے لیے ان کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے انسانی حقوق رابنسن عزیز نے پا پائے اعظم کی بین المذاہب خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام زندگی انسانیت کی خدمت میں گزر گئی اور انکا ایک ہی پیغام تھا کہ دنیا بھر میں امن و محبت قائم ہو۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ ہر مذہب میں امن کا پیغام عام ہے اور ہم سب کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے ملکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔تعزیتی ریفرنس سے دیگر مذہبی رہنماؤں نے بھی مختصر خطاب کیا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے اردگرد بین المذاہب ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

  • غیر سنجیدہ اپیل،وقت اور وسائل ضائع کرنے پرصدر مملکت نے کیا جرمانہ

    غیر سنجیدہ اپیل،وقت اور وسائل ضائع کرنے پرصدر مملکت نے کیا جرمانہ

    غیر سنجیدہ اپیل،وقت اور وسائل ضائع کرنے پرصدر مملکت نے کیا جرمانہ

    صدر مملکت نے یو بی ایل پرغیر سنجیدہ اپیل دائر کرنے، وقت اور وسائل ضائع کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا

    صرف 20،000 روپے کے متنازعہ بینک لین دین کیس میں بینک کی جانب سے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف غیر سنجیدہ درخواست دائر کرنے پر 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ بینک اپنے صارف کو کھوئی ہوئی رقم واپس کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ادا کرے بینک نے اپنے وسائل اور وقت ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ بینکنگ محتسب اور ریاست کے سربراہ کا وقت ضائع کیا،

    یو بی ایل نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف صدر مملکت کے پاس ایک کیس میں درخواست دائر کی تھی صارف نے یو بی ایل کے اے ٹی ایم سے 20,000 روپے کی نقد رقم نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن کیش نہیں نکالا گیا تھا مگر صارف کے اکاؤنٹ سے رقم ڈیبٹ ہو گئی صارف نے بینک کو شکایت درج کرائی اور تنازعات کے تصفیہ کا فارم بھی جمع کرایا لیکن اس کی شکایت کو سرسری طور پر مسترد کر دیا گیا تھا صارف نے معاملہ بینکنگ محتسب کے سامنے اٹھایا، جس نے صارف کو متنازعہ رقم واپس کرنے کا حکم جاری کیا صدر نے بینک کی نمائندگی کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ بینک سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کی تعمیل کرنے اور اپنی قانونی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کی ہدایات کے تحت بینک کے اے ٹی ایم کیبنز میں بیرونی کیمرے نصب کیے جانے تھے، شکایات سے متعلق ریکارڈ رکھنے کے لیے، بینکوں کیلئے پروڈنشل ریگولیشنز میں موجود ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے،بینک تحقیقاتی رپورٹ اور مطلوبہ معلومات محتسب کو فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے باوجود اس کے کہ بینک کو پیروی اور سماعت کے دوران موقع دیا گیا،صدر مملکت نے بینک کے نقطہ نظر کو بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا صدر مملکت نے بینک کو ہدایت کہ شکایت کنندہ کو 20,000 روپے کی رقم ادا کرے اور 30 دن ​​کے اندر تعمیل کی رپورٹ جمع کرائے

  • ایران:مزید 2 مظاہرین کو پھانسی دیدی گئی

    ایران:مزید 2 مظاہرین کو پھانسی دیدی گئی

    تہران: ایران میں مھسا امینی کی پولیس کی زیر حراست ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 2 مظاہرین کو سیکیورٹی فورسز کے قتل کے الزام میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر دو افراد محمد مہدی کرامی اور سید محمد حسینی کو پھانسی دیدی گئی۔

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    بیان کے مطابق ان دونوں نے ایک نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر احتجاج کے دوران پیرا ملٹری فورس کے اہلکار کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد کیا تھا جس سے اہلکار کی موت واقع ہوگئی تھی۔عدالت نے ان دونوں کو شفاف تحقیقات اور تمام تر قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد اکتوبر میں ہونے والی سماعت میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار روح اللہ عجمیان کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔

    میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا،مونس الہیٰ کا…

    بیان میں مزید کہا گیا کہ بعد ازاں ملک کی سپریم کورٹ نے بھی پھانسی کی سزا برقرار رکھی تھی لہذا آج صبح سزا پر عمل درآمد کردیا گیا اور میتیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

     

    خیال رہے کہ رواں برس 8 دسمبر کو ہی محسن شکاری نامی سوشل ورکر کو عدالت کے حکم پر ’خدا کے ساتھ دشمنی‘ کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔ انھیں مھسا امینی مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ایران میں گزشتہ برس 18 ستمبر کو کرد نوجوان لڑکی مھسا امینی کو حجاب درست طریقے سے نہ لینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران حراست مبینہ تشدد کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی تھی تاہم پولیس نے تشدد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکی کی ہلاکت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا تھا۔

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ

    مھسا امینی کی ہلاکت پر ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جو پوری دنیا میں پھیل گئے۔ ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے مغربی قوتیں ہیں جو ایران کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 46 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جب کہ 14 افراد کو پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

  • اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم سیف الرحمان کیخلاف جسمانی ریمانڈ منظور کیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ گگو ضلع وہاڑی میں ملزم کیخلاف 16 دسمبر کو مقدمہ درج کیا,اصغر علی نامی شہری کو تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کا مقدمہ درج کیا گی ملزم اور اسکے دیگر ساتھیوں کیخلاف درج مقدمہ میں مدعی اشرف علی نے تاوان کی خاطر بھائی کو اغواء کرنے کا الزام عائد کیا,مغوی کی بازیابی اور مقدمہ کی تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے,

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کینال روڈ کےعلاقہ سےنوجوان کےمبینہ طور پر اغواء کا معاملہ گارڈن ٹاون پولیس نے مغوی کے بھائی کے بیان پرمقدمہ درج کرلیا،درج مقدمے میں کہا گیا کہ نوجوان اپنے گھر سے گاڑی پر ڈرائیور کے ہمراہ نکلا، 6 سے7مسلح افراد نے گاڑی روک کر نوجوان کو اغواکیا،اغواء کار جاتے ہوئے رائفل بھی ساتھ لے گئے، مقدمہ اغوااور چوری کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا،نوجوان کےاغواسےمتعلق ق لیگ کےرہنمامونس الہٰی نےٹویٹ بھی کیا تھا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ کارساز کے شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کیا ہے

    عمران خان کی حرکتیں بچگانہ، اپنی پارٹی کو ڈبوتے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

  • وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پرویز الہی کو عدالتی وزیر اعلیٰ قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پرویز الہی کو عدالتی وزیر اعلیٰ قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پرویز الہی کو عدالتی وزیر اعلیٰ قرار دے دیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی اگر 186 ووٹ لیں گے تو آئینی وزیر اعلیٰ ہوں گے لیکن ابھی وہ عدالتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وکیل تلوار کے بجائے قانون اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے اور وفاقی حکومت نے وکلا کے لیے بجٹ میں 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون گورنر کو مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ اعتماد کے ووٹ کا کہے جبکہ صدر اور گورنر معاملے میں کسی مشورے کے پابند نہیں ہیں۔ اختیار قومی اسمبلی میں صدر اور صوبائی اسمبلی میں گورنر کے پاس ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ یہ دعوی کرتے ہیں ہم اکثریت میں ہیں تو پھر بھاگ کیوں گئے ؟ یہ ووٹ کے ڈر سے بھاگ کر عدالت کیوں چلے گئے ؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اگر 186 ووٹ لیتے ہیں تو وہ آئینی وزیر اعلیٰ ہوں گے لیکن ابھی وہ عدالتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ عدالت نے غیر ضروری بات کی ہے اور عدالتوں سے استدعا ہے کہ ایسے معاملات آئینی ہوتے ہیں ان کے دور رس نتائج ہوتے ہیں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدالتیں اس وقت مداخلت کرتی ہیں جب آئین کو توڑنے کی کوشش کی جائے اور عمران خان کو شاید پارلیمان سے الرجی ہے۔ مسائل جو عمران خان نے کھڑے کر رکھے ہیں ان کا حل پارلیمان میں ہے اور کنٹینر پر کھڑے ہو کر یہ مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔

  • 2023 کےعام انتخابات کی تیاریاں تیزی سےشروع

    2023 کےعام انتخابات کی تیاریاں تیزی سےشروع

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ای سی پی نے ہفتہ کو اس سلسلے میں تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو خطوط لکھے ہیں جس میں انہیں پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں پولیس اور ایجنسیوں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    ان فہرستوں کی فراہمی کے بعد علاقائی الیکشن کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی کے حوالے سے رائے طلب کریں۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔

    میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا،مونس الہیٰ کا…

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ای سی پی کے مطابق ٹرینگ ونگ کے لیے 1 ارب 79 کروڑ اور90 لاکھ کا خرچہ آئیگا جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے 4 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ خرچ ہونگے۔

    کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

    انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ سمیت الیٹرانگ ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ 6 اکھ خرچ ہونگے۔اسکے علاوہ انتخابات کے لیےآرمی کی خدمات اور سیکیورٹی کے لیے کے لیے 15 ارب روپے خرچ ہونگے۔

    9 ماہ میں وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہےعمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی انتشار کے باعث معیشت کو خاصہ نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ۔

    الیکشن کمیشن کیخلاف دائرتوہین عدالت درخواست تحریک انصاف نے واپس لے لی

    یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے سب سے پسندیدہ لیڈر قرار پائے ہیں تاہم ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔