Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا

    ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا

    ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا
    ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرض کی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا ہے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نان بینکنگ فنانس ڈیجیٹل کمپنیز کے قوانین میں ترمیم کردی ہے۔ ڈیجیٹل کمپنیز قرض خواہ کو قرض کی پہلی رقم دیتے وقت چارجز یا فیس پہلے ہی کاٹ رہی تھیں ۔ ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرضےکی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا ہے۔

    ڈیجیٹل کمپنیوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک سے زیادہ ایپس بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل آن لائن کمپنیاں سوشل میڈیا پر ایک ماسٹر ایپ لانچ کریں، ماسٹر آن لائن ایپ کے تحت ڈیجیٹل کمپنیاں مختلف پراڈکٹس یا اسکیمز لانچ کرسکتی ہیں۔ صارفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے لئے آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ فرم سے ایپس کا آڈٹ کرانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ نان بینکنگ ڈیجیٹل فائنانس کمپنیوں پر قرض خواہ کی اجازت کے بغیر معاہدے کی شرائط تبدیل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    بی بی سی کے مطابق انہیں ایک صارف نے بتایا تھا کہ میں نے آن لائن پرسنل لون ایپ سے 27000 روپے قرض لیا اور نوے دن میں 34200 لوٹانا تھے تاہم چھ دن بعد ہی کمپنی سے فون آگیا کہ آپ کو قرضہ ادا کرنا ہے۔ ایپ پر نوے دن میں قرضہ ادا کرنے کا کہا گیا، اس پر کمپنی کے ریکوری ایجنٹ سے بحث شروع ہو گئی اور اب تو حالات یہ ہیں کہ ریکوری ایجنٹ کی جانب سے مجھے گالیاں تک دی جا رہی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر قرضہ دینے کی بہت ساری آن لائن ایپس موجود ہیں جو لوگوں کو چھوٹے قرضے فراہم کرتی ہیں۔ ڈیجیٹل قرضہ دینے کی یہ کمپنیاں مختلف ناموں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موجود ہیں اور ان میں زیادہ تر کمپنیاں 10000 سے 50000 ہزار تک قرضہ فراہم کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے تیز، آسان ، بروقت طریقوں سے قرضہ دینے کے اشتہار سوشل میڈیا پر چلتے ہیں جس میں قرضہ لینے والے خواہش مند افراد کو ایک سے دو دن میں قرضہ کی سہولت دینے کا پیش کش کی جاتی ہے۔

  • بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    بنوں؛ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ، ایک اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنو کے علاقہ ڈوگر عمر زئی میں پولیس وین پر حملہ آوروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے پولیس اطلاعات کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہیں رکے اور مزاحمت پر پولیس پر حملہ کردیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے.

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سال 2022 دسمبر 7 کو بنوں میں  کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں بھی پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تھا. پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا تھا. دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا ڈی آئی خان پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی کے قریب ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ڈی آئی خان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک ریسپانس فورس پہنچ گئی، جس کا ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس فورس کی طرف سے جوابی حملے میں نعرۂ تکبیر اللّٰہ اکبر بلند کیا گیا. ڈی پی او شعیب خان بھاری نفری کے ہمرہ موقع پر پہنچ گئے تھے. پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئے تھے تاہم کوئیک ریسپانس فورس کی طرف سے حملہ آوروں کا تعاقب جاری رہا تھا واضح رہے کہ انسداد پولیو کی سیکیورٹی ٹیم پر 2 دن میں یہ تیسرا حملہ تھا۔


    دوسری جانب ایک کاروائی میں پشاور تھانہ متنی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام جبکہ ملزم گرفتار کرلیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق ملزم موٹر کار کے ذریعے ایمونیشن درہ آدم خیل سے پشاور اور بعد ازاں دوسرے شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کاروائی کے دوران 6400 مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے.

  • نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزل ملتی ہے۔ پرویز الہیٰ

    نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزل ملتی ہے۔ پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر وکیل رہنماء فیصل چودھری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہلم اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نیت نیک اور سمت درست ہے۔ نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزل ملتی ہے۔ پی ڈی ایم والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ان لوگوں نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کئے ہیں۔ چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10 برس میں نہیں ملتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب بی اے تک تعلیم فری کردی ہے۔ ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔ فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وکلاء برداری کی فلاح و بہبود کیلئے چودھری پرویز الٰہی کا جذبہ قابل قدر ہے۔ افضل ساہی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی کا پہلا سنہری دور آج بھی عوام کو یاد ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے اب بھی مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

  • آج مہنگائی اور مشکل حالات ہیں تو استحکام بھی آئے گا،نوید قمر

    آج مہنگائی اور مشکل حالات ہیں تو استحکام بھی آئے گا،نوید قمر

    رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے ،

    رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں کرنے والے خود ٹیکنوکریٹ ہیں،پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی میں توڑ جوڑ کے حق میں نہیں ،پولیٹکل انجینئرنگ نہیں ہونی چاہیے ،اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرناچاہیے ،پیچھے سے اگر یہ کہا جائے کہ بل میں یہ کرنا ہے یہ نہیں تو یہ مناسب نہیں ،جوڈیشری سمیت تمام اداروں کو اپنا کام کرنا چاہیے ،سلیکٹڈ والا طریقہ پہلے کامیاب ہوا نہ اب ہوگا،تمام اداروں کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پارلیمنٹ ملک کا پالیسی ساز ادارہ ہے، چیلنجز بہت ہیں ،سب کو مل بیٹھ کر معیشت کے لیے کردار ادا کرناچاہیے عمران خان نے جانے سے پہلے دوسری حکومت کے لیے مشکلات پیدا کیں ہم دوسری حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کریں گے، اگر آج مہنگائی اور مشکل حالات ہیں تو استحکام بھی آئے گا ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں ،امید ہے حالات بہتر ہوجائیں گے،

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے امید کرتا ہوں پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا میئر لانے میں کامیاب ہوگی 15جنوری کو کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیول پر کام کا جائزہ لیا جا رہا ہے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی وجہ سے گہما گہمی ماند پڑ گئی تھی ہر یوسی میں انتخابی مہم کے حوالے سے پروگرامز ہو رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے حالیہ دنوں میں بڑے جلسے کیے، کراچی میں الیکشن کے لیے ماحول سازگار ہے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے وہ احتجاج کرے،

  • کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

    کمرتوڑمہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی نےمظاہروں کااعلان کردیا

    لاہور: جماعت اسلامی نے آٹا، چکن اور اشیاء ضروریہ کے بحران اور کمر توڑ مہنگائی کیخلاف لاہور میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آٹا ، چکن اور اشیاء ضروریہ کا بحران حکومتی بدنیتی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ حکمرانوں کی عوامی مسائل اورمہنگائی سے لاتعلقی بےحسی کی بدترین مثال ہے۔

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور یہاں لوگ آٹے کی خریداری کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ بیس کلو آٹا 3 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہورہا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرغی 550 روپے فی کلو کی ریکارڈ قیمت پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔ سفید پوش طبقہ حالات سے تنگ آ کر خود کشی پر مجبور ہے۔

    امریکا کا سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار

    امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آٹا ، مرغی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے بحران اور مہنگائی کیخلاف شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر احتجاجی مظاہرے کریگی۔ اتوار 8 جنوری کو ملتان روڈ پر بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اکبر چوک ، جی ٹی روڈ باغبان پورہ سمیت اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    دوسری طرف کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کل باغ جناح میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں،

     

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے اہم مقامات پر کیمپ لگائیں گے ،نوجوانوں میں امید پیدا ہو رہی ہے ،سندھ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ہم الیکشن وقت پر کروائیں گے ،ناصر حسین شاہ نے جو کہا وہ خط واپس لیں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے،صورتحال واضح ہونی چاہیے،تین دفعہ الیکشن ملتوی ہوئے ، امیدواروں نے اپنے وسائل لگائے ہیں،الیکشن ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ،پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے 2015میں بھی عدالت کے کہنے پر الیکشن کروائے گئے ،اگست 2020 سے الیکشن نہیں کروائے گئے ہم مسلسل پچھلے ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کر وائیں،ایم کیو ایم ابھی کوشش میں ہے کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ،پیپلزپارٹی خط کو واپس لے ،

    اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرغی، آٹا، چاول، پیاز، دالیں مزید مہنگی

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگے ہیں ،چارج کیوں نہیں چھوڑ رہے پرسوں رات گلستاں جوہر میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ،رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،رینجرز کو تین ماہ کے لیے اختیارات دیئے جائیں،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،

  • سردی میں آگ سیکنے کیلئے جگہ مانگنے پرنوجوان قتل

    سردی میں آگ سیکنے کیلئے جگہ مانگنے پرنوجوان قتل

    بھارت کے شہر نئی دلی میں سردی کے باعث آگ سیکنے کے لیے جگہ مانگنے پر 15 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دلی میں پیش آیا جہاں خون میں لت پت 15 سالہ نوجوان کی لاش ملی جس کے جسم پر چاقوں کے گھاؤ موجود تھے لڑکے کے قتل میں ملوث ایک شخص سمیت دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    امریکا : سکول میں فائرنگ سے ٹیچر زخمی،6 سالہ بچہ زیرحراست

    پولیس کے مطابق قتل میں ملوث سمت نامی نوجوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ آگ سیک رہا تھا کہ مقتول آیا اور بیٹھنے کے لیے جگہ مانگی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، واقعے کے بعد سمت اپنے گھر گیا اور چاقو لاکر نوجوان کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 2 دونوں لڑکوں کی عمر 16 سال ہے۔

    یوکرین جنگ جلد ختم ہونے کی امید نہیں،کیف کو فوجی امداد جاری رکھیں گے،امریکا

    قبل ازیں یاست کرناٹکا کے ضلع دکشینا کنندا میں 20 سالہ مسلم نوجوان کو صرف اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ اس نے بس اسٹینڈ پر ایک 17 سالہ ہندو لڑکی سے گفتگو کی،مسلم لڑکے کے خلاف بچوں کو جنسی ہراسانی سے بچاؤ کے قوانین کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکے پر تشدد کے الزام میں 12 افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان لڑکے اور ہندو لڑکی کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور دونوں اکثر بس اسٹاپ پر ایک دوسرے سے ملتے بھی رہتے تھے5 جنوری کو جب وہ بس اسٹاپ پر لڑکی سے بات کر رہا تھا تو کچھ افراد وہاں پہچنے اور لڑکے کو اغوا کر کے اپنے ساتھ جیپ میں لے گئے اور پھر ایک دور دراز مقام پر لے جا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اغوا کاروں نے لڑکے کو دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے دوبارہ لڑکی سے ملنے کی کوشش کی تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔

    بھارت میں مسلم نوجوان پر ہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ تشدد

  • پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ،،ہم کام کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ،،ہم کام کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں،

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 ائیرپورٹ کے آپریشنز آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا،کسی ائیر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی ائیرپورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،دنیا کے ماڈلز کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں،پی آئی اے پر بیرونی دباو ہے ،پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ ہے ،روٹس کھل جائیں گے تو ٹکٹس کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی،کراچی ائیرپورٹ کی کیپسٹی کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے ،ملک میں بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کررہے ہیں،قطر اورعرب امارات کو بھی بہترین آپریٹرز کے لیے بتایا ہے ،بین الاقوامی روٹس کھلوانے کی کوشش کررہے ہیں،ریلوے کی روزانہ کمائی ساڑھے 15 کروڑ اور اخراجات 19 کروڑ روپے ہیں،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

     عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سیاسی مخالفین منفی پراپیگنڈہ ترک کریں ،ہم کام کر رہے ہیں ،ریلوے میں ناکارہ لوگ نہیں ریلو ے میں مزید کوچز بھی آئیں گی، پاکستان میں اب کوچز بھی بنیں گی،ہمیں ریلوے میں ریونیوچاہیے

  • 9 ماہ  میں وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    9 ماہ میں وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ شوکت ترین

    سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پچھلے دورِ اقتدار میں موڈیز نے پاکستانی معیشت کی آؤٹ لک کو منفی قرار دیا. اور اب اسحاق ڈار بتائیں کہ 9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ انہوں نے اپنے دور کے بارے میں کہا کہ کورونا کے باوجود معیشت کی ترقی ہماری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے.

    سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے پاس 76 رکنی کابینہ کے لیے پیسے ہیں مگر عوام کے لیے نہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ دسمبر میں بنگلہ دیش کی برآمدات 5.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور دسمبر میں پاکستان کی16.6 فیصد کم ہو کر صرف 2.3 ارب ڈالر رہ گئیں جبکہ 2018 میں پاکستان کو ن لیگ کے دور میں ہی فیٹیف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا.

    خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کامعیشت کی بدحالی اور اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس ملک کولاحق مصائب سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،وائٹ پیپر سروے، آئی ایم ایف کی رپورٹس کے اصل اعدادوشمار پر مبنی ہیں ، وائٹ پیپر میں ہماری توجہ ورثے میں ملی تباہ حال معیشت پر مرکوز تھی، کورونا کے باوجود معیشت کی ترقی ہماری شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے ۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ معاشی صورتحال میں حکومت کی پالیسیوں نے ریکارڈ مہنگائی کی ، بے روزگاری کے ذریعے عوام کو تکلیف میں مبتلا کیاگیا،اسحاق ڈار معیشت کو بچانے کیلئے کوئی قابل اعتماد لائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے ، ہم اخراجات میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ 9 ماہ میں ہونیوالی تباہی کا جواب مانگتے ہیں ۔ شوکت ترین نے کہاکہ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 25 فیصد رہی ،مارچ تا جولائی میں پی ٹی آئی حکومت کے تحت مہنگائی اوسطاً10.8 فیصد رہی ،موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے ممکنہ طور پر 4 سے 5 ملین افراد بیروزگار ہوئے ، ہم ہر سال اوسطاً18 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کر رہے تھے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے روڈ میپ پیش کرنے میں بھی ناکام رہے ، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو کر صرف5.8 ارب ڈالرز تک سکڑ چکے ، اسحاق ڈار بتائیں 9 ماہ میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حکومت کے پاس76 رکنی کابینہ کیلئے پیسے ہیں مگر عوام کیلئے نہیں ، دسمبر میں بنگلہ دیش کی برآمدات5.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ، پاکستان کی 16.6 فیصد کم ہو کر صرف2.3 ارب ڈالر رہ گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ 2018 میں پاکستان کو ن لیگ کے دور میں ہی گرے لسٹ میں شامل کیاگیا،ن لیگ کی معاشی نااہلیوں سے ”بلیک لسٹ“ ہونے کے خطرات نے جنم لیا،2013 سے 2018 کے دوران ن لیگ کے دور میں مالیاتی خسارہ اپنی حدوں کو چھو رہا تھا۔

  • کپتان کی چھٹی،قاسم خان پارٹی کے نئے چئیرمین شیریں مزاری کو جواب،بشری بی بی گیم سے باہر الیکشن کب

    کپتان کی چھٹی،قاسم خان پارٹی کے نئے چئیرمین شیریں مزاری کو جواب،بشری بی بی گیم سے باہر الیکشن کب

    لاہور:عمران خان جنرل باجوہ کے بارے میں عمران خان کے الفاظ پر ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نےکہا کہ پہلے جنرل فیض کے ذریعے زبردستی بجٹ منظورکروایا ، شہبازشریف بھی کہتےہیں کہ جنرل باجوہ نے تمام ترصلاحیتیں استعمال کرکے اس ملک کواس نہج تک پہنچایا ہے ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ پرویز الٰہی بھی کہتےہیں کہ وہ تواکثرعمران خان کی نیپیاں ہی تبدیل کرتے رہے،اوربلاول بھٹو تو پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ سلیکٹڈ ہے

    ایک سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ شیریں مزاری کا یہ کہنا کہ پاکستان میں‌ دہشت گردی اصل میں امریکہ کواڈے دینے کے بہانے ہیں‌ یہ بات ان کو نہیں کہنی چاہیے ، انکا کہنا تھاکہ وہ منسٹر رہ چکی ہیں، انکا کہنا تھاکہ میں تو پہلے ہی کہتا تھا ، ابھی موسم سرد برفباری ہورہی ہے،پھرجب برف پھگلے گی تو پتہ چل جائے گا ، طالبان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے

     

    پنجاب میں سرپرائز کےحوالےسےایک سوال کا جواب دیتےہوئے کہاکہ پرویزالٰہی تو پہلے دن سے عمران خان کے ساتھ مخلص نہیں ، کیا سرپرائز دیں گے ،ان کے اپنے صوبائی ممبران ہی نہیں مانیں‌گے،اس کےساتھ ساتھ اگراتنا ہی بھرم ہےتوپھرکے پی میں یہ کچھ کردکھائیں، ان کا کہنا تھاکہ جنہوں نے استعفے دینے ہوتے ہیں وہ دے دیتے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ممبران کہہ رہےہیں کہ ان کے اپنے سائن نہیں یہ جعل سازی ہے اس پر تومقدمہ ہونا چاہیےتھا

    پی ٹی آئی کے چیئرمین کے حوالےسے جو باتیں ہورہی ہیں ،عمران خان چیئرمین نہیں رہیں گے اورعمران خان قاسم خان کو چیئرمین پارٹی بنائیں گے ، بشریٰ بی بی کے ساتھ تو معاملات تو درست نہیں ، وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہل ہوئے لیکن آج تک کوئی جواب نہیں دیا،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ چیف الیکشن کمشنرکوعمران خان نے خود لگایا تھا ، اور کہتےتھےکہ وہ بہت ایماندار ہیں‌

    عمران خان کے زخمی ہونے کے حوالے سے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ جب عدالت جانا ہوتو ٹانگ پر پٹی لگ جاتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی کی صدارت کرنی ہوتی ہے تو ٹھیک ہوجاتےہیں، ان کا شہباز گل کے بارے میں کہنا تھاکہ وہ کتنا ڈراتے دھمکاتے تھے ، کہتے تھے کہ میں جٹ ہوں یہ ہوں فلاں ہوں اوراب جب عدالت جانے کی بات ہوتی ہے توپھر اس کمر کو کچھ ہوجاتا ہےجس کمر کے دوسروں کوطعنے دیتے تھے

    آئی ایم ایف کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک کا غریب توٹیکس دیتا ہے اگرپھر بھی خزانہ خالی ہےتوپھراس کے ذمہ دارحکمران ہیں ، اس ملک پر سب حکومت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ شہبازشریف غریبوں پر ٹیکس لگارہے ہیں ، اپنے اوپر اورامیروں پر ٹیکس نہیں لگائیں‌گے

    انکا کہنا تھاکہ پانچ ہزارکے نوٹ کا رنگ تبدیل کرنے کا اعلان کریں پھردیکھنا کہ کس طرح پانچ ہزار کے نوٹوں کی بوریاں نکل کر باہرآتی ہیں ،ان کا ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ غریب آئی فون تو استعمال ہی نہیں کرسکتا اوراگرکرتا ہے توپھر ٹیکس دیتا ہےلیکن امیروں کے توڈرائیوروں کےپاس آئی فون ہے مگرامیر ٹیکس نہیں دیتے ،

    انکا کہنا تھاکہ باہرکے ملکوں میں یہ امیرطبقہ بڑے بڑےمحلات میں جاکررہ رہےہیں ،وہ پیسہ کہاں سے آیا،ملک میں انتخاب کروانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ انتخابات دیر سے کروانا چاہتی ہے تاکہ کچھ عزت بچ جائے ہوسکتا ہےکہ وہ پرفارم کرسکیں‌،مگرپی پی وقت پرانتخابات چاہتی ہے ،کیوںکہ وہ سندھ ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں‌ سیٹیں نکال سکتی ہے اورہوسکتا ہے کہ وفاق کی حکومت مل جائے اس لیے وہ انتخابات تاخیر سےنہیں چاہتے

  • پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں

    پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں

    پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی جماعت کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے افراد نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے،جہانگیر ترین، علیم خاں اور چودھری سرور گروپ کو نئی پارٹی میں عہدے مل سکتے ہیں نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی، نئی جماعت عام انتخابات میں انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی،نئی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت الیکشن میں حصہ لے گی، نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی،جیت کی صورت میں پنجاب میں اگلا وزیراعلی ٰ نئی جماعت سے ہو سکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جب حکومت بنی تھی تو جہانگیر ترین، علیم خان، چوھدری سرور تحریک انصاف میں تھے تا ہم بعد میں ان پر کیسز بنے اور انکی اپنی حکومت میں بنے، علیم خان کی گرفتاری بھی ہوئی تھی تا ہم جہانگیر ترین نے ضمانت کروا لی تھی ، چودھری سرور ٕپر بھی الزام لگائے گئے تھے، آہستہ آہستہ تینوں رہنما تحریک انصاف کو چھوڑ گئے، علیم خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے، جہانگیر ترین ابھی تک خاموش ہیں، چودھری سرور کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں تا ہم اب نئی سیاسی جماعت کے حوالہ سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

     عمران خان کیساتھ مثالی تعلقات نہیں بنے،

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

     خواجہ سرا رمل علی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،