Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    وزیراعظم کی سی ٹی ڈی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد،لواحقین سے اظہارتعزیت

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف محکمہ انسدادی دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، شہبازشریف نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    اطلاعات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نےاس موقع پر نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ، وزیراعظم نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی کےلیے دعائیں بھی کیں‌

    وزیراعظم شہباز شریف محکمہ انسدادی دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے ،لواحقین سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے وزیر اعظم کا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہاکہ ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں،شہبازشریف کا کہنا تھا نوید صادق ایک بہادر اور فرض شناس افسر تھے، نوید صادق کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    اس سے پہلے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈائریکٹر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نوید صادق اور انسپکٹر ناصر حسین کی نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، سول و دیگر ملٹری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے افسران خفیہ کارروائی کے دوران خانیوال کے قریب ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک ملزم نے فائرنگ کر کے ایک ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو شہید کر دیا تھا۔خانیوال میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں حساس ادارے کے دو افسروں کی شہادت کے بعد دہشت گرد عمر خان کے خلاف ملتان کے سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم عمر خان نے دہشت گرد اسداللہ اور دیگر تنظیموں کی معاونت سے حملہ کیا۔ ملزم کالعدم تنظیموں سے روابط کے باعث واچ لسٹ میں بھی شامل تھا۔

     

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مفرور دہشت گرد عمرخان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے نوید صادق اور ناصرعباس خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے لئے جارہے تھے۔ چائے پینے کےلیے پیروال کے ہوٹل میں رکے، جہاں ملزم نے پارکنگ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    نوید صادق کو دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور نیٹ ورکس توڑنے پر ستارہ شجاعت سے بھی نوازا گیا تھا۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشتگرد گرفتار کرلیے۔اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، 23 دسمبر 2022 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

  • ہیلتھ لیوی ،حکومت توجہ کرے، تحریر:نایاب فاطمہ

    ہیلتھ لیوی ،حکومت توجہ کرے، تحریر:نایاب فاطمہ

    سوسائٹی فار پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (اسپارک) کی جانب سے 16 نومبر 2022 بروز بدھ کو منعقدہ مباحثے کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ مقررین نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو کے استعمال کے نقصانات سے بچانے کے لئے لیوی عائد کرے۔پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز نے تشویشناک اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ 1200 بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں اور ہر سال ایک لاکھ 70 ہزار افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ وزارت صحت تمباکو نوشی کرنے والے تمام بچوں کے حق میں اقدامات کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہیں کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد ، جو پہلے ہی 31 ملین ہے ، میں مزید اضافہ نہ ہو۔ اور ہماری نوجوان نسل اس بڑہتے ہوئے معاشرتی فتنے سے دور رہے۔

    پاکستان میں تمباکو نوشی کے نتائج خطرناک حد تک بڑہتے چلے جا رہے ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ نقصانات رونما ہو رہے ہیں۔ طلباٰء، بچے اور نوجوان نسل تمباکو نوشی کا شکار ہیں۔ بژے بڑے مافیاز اس کی اسمگلنگ کر کے، اور نوجوان نسل میں پھیلا کر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔سال 2019 میں وفاقی کابینہ نے تمباکو کی کھپت میں کمی اور سالانہ 60 ارب روپے کمانے کے لیے ہیلتھ لیوی (اضافی ٹیکس) عائد کرنے کے بل کی منظوری دی تھی۔ تاہم بہت سے پالیسی سازوں نے بل کو مسلسل روک دیا ہے اور اس وجہ سے فی کس آمدنی میں اضافے کی وجہ سے تمباکو کی مصنوعات زیادہ سستی ہوگئی ہیں۔ کم عمر بچے اور کم آمدنی والے افراد تمباکو کی صنعت کا بنیادی ہدف ہیں۔ تاہم پارلیمنٹ کو فوری طور پر ہیلتھ لیوی بل پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ایک ایکٹ بن سکے اور اسے پورے ملک میں نافذ کیا جاسکے۔ اور مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

    سگریٹ اورنکوٹین پائوچز جیسی مصنوعات نوجوان نسل کے لئے تباہ کن ہیں، دنیا بھر میں تمباکو کی صنعت سے وابستہ بزنس مین ہمارے نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔اس لیے تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ افراط زر اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہو۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمباکو کی صنعت کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔تمباکو ٹیکس کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے سب سے نچلے درجے کے ممالک میں سے ایک ہے اور چونکہ تمباکو کی مصنوعات مالی نقصان کا باعث بن رہی ہیں اس لیے صنعت کو اس عدم توازن کی قیمت ادا کرنی چاہیے جو اس نے پیدا کیں ہیں۔

    ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی کے خلاف موثر آواز اٹھانی چاہیے۔ اور اس ناسور کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور اس کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ ہیلتھ لیوی بل کو فوری طور پر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے تاکہ یہ ایکٹ بن کر پورے ملک میں نافذ ہو سکے اور ہماری نوجوان نسل اس فتنہ سے پاک ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے کوششیں کرے۔

  • عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والے 8 ویگو ڈالے واگزار نہ ہوسکے

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والے 8 ویگو ڈالے واگزار نہ ہوسکے

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والے 8 ویگو ڈالے واگزار نہ ہوسکے

    محکمہ صحت پرائمری نے بااثر افسران کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ،محکمہ صحت کی انکوائری کمیٹی ایک ڈالا ریکور کرسکی ،محکمہ صحت نے ڈالوں کی چوری پر ایف آئی آر درج کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری صحت علی جان اور سابق ڈی جی ہیلتھ ہارون جہانگیر کے پاس تاحال ڈالے موجود ہیں،سابق سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے بھی ڈالا واپس نہ کیا -سربراہ ہیئپاٹائٹس کنٹرول پروگرام شاہد مگسی بھی ڈالا دینے سے انکاری ہیں،متعدد افسران نے موبائل نمبر بند کردیئے ہیں جبکہ گھر سے بھی غائب ہیں تمام افسران کو ڈالوں کی واپسی کے پیغام پہنچائے گئے ہیں

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ ڈالوں کو ہر صورت واپس لیا جائے گا افسران سے غیر قانونی ڈالے استعمال کرنے پر رینٹ چارجز بھی وصول کئے جائیں گے -تمام 9 ویگو ڈالے غیر رجسٹرڈ ہیں ویگو ڈالوں کی ریکوری کے لئے تمام قانونی ضابطے اٹھائے جائیں گے ڈبلیو ایچ او نے بچوں کی ویکیسن اور وبائی امراض کے خاتمے کے لئے ڈالے فراہم کئے تھے

  • سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔آج جب کھیل شروع ہوا تواس وقت 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے اور اسے فتح کےلیے 3 اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کیویز کو صرف ایک وکٹ چاہیے تھی لیکن کم روشنی نے میچ کو نتیجہ خیز نہ بننے دیا اور امپائرز نے میچ روک دیا جس کے نتیجے میں سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

    پانچواں روز
    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35، آغا سلمان 30، حسن علی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا تاہم سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز اسکور کیے۔نسیم شاہ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 15 رنز بنائے جبکہ ابرار احمد نے 7 رنز اسکور کیے۔ دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل پریسویل نے 4 جبکہ اِش سودھی نے 2، ٹم ساؤتھی نے بھی 2 اور میٹ ہنری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    چوتھا روز
    چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔ پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔ اب پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز درکار ہیں۔

    قبل ازیں کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔

    نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت داری قائم کی، بلنڈل 74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    تیسرا روز
    قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

     

    سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 3، اِش سودھی نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    دوسرا روز
    قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

     

    کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    پہلا روز
    دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے تمام پانچ بولرز کا آزمایہ تھا تاہم کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

    ٹاس
    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے۔

    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل

  • اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اوردیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ حارث رؤف نے دیا جواب

    اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اوردیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ حارث رؤف نے دیا جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اس وقت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، حارث رؤف کے ایک بیان نے ہر طرف دھوم مچا رکھی ہے،

    حارث رؤف نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے مختلف سوال کئے گئے ، انٹرویو پروگرام میں حاضرین بھی موجود تھے، میزبان کے ساتھ ساتھ حاضرین نے بھی حارث رؤف سے سوال کئے، جب حاضرین کی جانب سے سوالات کی باری آئی تو حارث رؤف کے مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کی اور کئی سوال پوچھے، اسی دوران سوال کیا گیا کہ اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اور دیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ اس سوال کے جواب میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے دلچسپ انداز میں جواب دیا، حارث رؤف کا کہنا تھا کہ "میں ایک ہی شادی کرسکتا تھا جو میں نے کرلی اب باقی لڑکیاں اپنے دل کہیں اور جوڑ لیں”

    حارث رؤف کی شادی گزشتہ برس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک مقامی ہوٹل میں مزنا مسعود کے ساتھ ہوئی،حارث کی اہلیہ اسکی کلاس فیلو ہیں،نکاح کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور حارث کے دوستوں نے شرکت کی تھی

    حارث رؤف کی سالگرہ ،سکاٹ لینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی تھے شریک

    قبل ازیں حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں تھیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود نائب کپتان مقرر

    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود نائب کپتان مقرر

    لاہور:نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا۔جمعہ کو پی سی بی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب کپتان شاداب خان کی عدم دستیابی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

    شاداب خان بگ بیش لیگ (BBL) کے جاری سیزن 12 میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جائیں گے۔

    کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دہانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میرشامل ہیں۔

    ادھر اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ،16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنالیے تھے اور اسے فتح کےلیے 3 اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ کیویز کو صرف ایک وکٹ چاہیے تھی لیکن کم روشنی نے میچ کو نتیجہ خیز نہ بننے دیا اور امپائرز نے میچ روک دیا جس کے نتیجے میں سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ بھی ڈرا ہوگیا۔

  • تھانہ بنی گالہ کے علاقہ سے اغوا ہونے والی لڑکی  بحفاظت بازیاب

    تھانہ بنی گالہ کے علاقہ سے اغوا ہونے والی لڑکی بحفاظت بازیاب

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ نو ن کی اشتہاری مجرمان کیخلاف بڑی کارروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب تھانہ بنی گالہ کے علاقہ سے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا،

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر اورسنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کیخلاف خصوصی مہم کے تحت بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ نون پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا ، گرفتار مجرم کی شناخت محمد ولی مو سی خان کے نام سے ہوئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    تھانہ بنی گالہ پولیس کو مدعی مقدمہ نے اطلاع دی کہ اس کے بھتیجی کو نامعلوم ملزمان نے اغو اءکر لیا ہے، شہری کی جانب سے اطلاع ملتے ہی تھا نہ بنی گالہ پولیس نے فوری مقدمہ کا اندراج کرکے تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی، پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر وئے کارلاتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے وقوعہ میں ملوث اغو اءکا رکو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت وقاص احمد کے نام سے ہوئی ہے،پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا ،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئے 11جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برامد کرلیاگیا،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد شہزادکو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برامد کر لیا،تھانہ بنی گالہ پولیس نے ملزم ثواب خان کو گرفتار کر کے M-16رائفل معہ ایمونیشن برامد کرلی،تھانہ بنی گالہ پولیس نے ایک اور کارروائی میںمنشیات فروشی میں ملزم کوسر رحمان کو کرکے اس کے قبضہ سے 250گرام ہیروئن برامد کر لی،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم ہارون کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برامد کرلیا،تھانہ بنی گالہ پولیس نے بغیر اجازت گیس سلنڈر بھرنے پرتین ملزمان عمر فاروق،محمد کاشف اورحمزہ کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ انڈسٹریل ایریاپولیس نے بغیر اجازت گیس سلنڈر بھرنے پرملزمان شکیل مسیح اور عارف مسیح کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہاری وعدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران دومجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے متعلق قریبی تھانہ یا "پکار”15پراطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

    میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سانحہ کارساز کے شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کیا ہے

    عمران خان کی حرکتیں بچگانہ، اپنی پارٹی کو ڈبوتے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

  • نااہلی کے بعد پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    نااہلی کے بعد پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    نااہلی کے بعد پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو دن 10 بجے طلب کر لیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کو ذاتی طور پر یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ، نا اہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں،نوٹس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی پر عمران خان نا اہل کئے گئے نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا،

    دوسری جانب گزشتہ روز عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا ہے عدالت نے الیکشن کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا ہے جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا، چیرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے بھیجیے گئے نوٹس کو معطل کرنے کا حکم دے،عدالت درخواست گزار کی استدعا پر حتمی کاروائی تک الیکشن کمیشن کو کاروائی سے روکنے کا حکم دے،عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف قانون اقدام کی کالعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

  • عمران خان پر مبینہ حملہ، تحریک انصاف کا ایک بار پھر جوڈیشیل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    عمران خان پر مبینہ حملہ، تحریک انصاف کا ایک بار پھر جوڈیشیل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے وزیرآباد لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر مبینہ حملے پر جوڈیشیل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کو گولی نہیں لگی ہے رانا ثنااللہ کو ایسا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے،وفاقی وزیرداخلہ کے بیان کے بعد اہمیت زیادہ ہوگئی ہے جے آئی ٹی کو چیزیں پیش نہیں کی گئیں،

    پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے مودبانہ گزارش ہے کہ کمیشن بنائیں،یہ 13جماعتیں نہیں مافیا ہیں،ان کے کارناموں پر لوگوں نے کتابیں لکھی ہوئی ہیں، سب جانتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے لوگوں کو قتل کیا، ڈرایا دھمکایا، انکو پتہ ہے عوام ان کے ساتھ نہیں ، انکو یہی پتہ ہے کہ انکے کیسز ختم ہو گئے اورکاروبار چل رہا ہے، مہنگائی تو ہے ہی لیکن ٹیکس بہت بڑھا دیے گئے ہیں،اس مافیا کو چیلنج کرنا صرف ایک بندے کا کام ہے وہ ہے عمران خان، عمران خان پہلا بندہ نہیں جس کو مائنس کر رہے ہیں، اس سے پہلے انہوں نے بہت لوگوں کو مائنس کیا ہے،انکو عمران خان کی شہرت سے خوف آتا ہے، ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ سب سے پہلے عمران خان حملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے،چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے ،ملک کے سب سے معروف لیڈر کی ایف آئی آر درج نہیں جا رہی، متاریخ جب لکھی جائے گی ہر ایک کے کردار پر لکھی جائے گی،جو عمران خان کے ساتھ کھڑا رہے گا اسکی بھی تاریخ لکھی جائے گی،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

     

  • سومی علی نے سلمان خان پر تششدد کےالزامات لگا دیئے

    سومی علی نے سلمان خان پر تششدد کےالزامات لگا دیئے

    سومی علی نے سلمان خان پر تششدد کےالزامات لگا دیئے

    نوے کی دہائی کی بالی وڈ اداکارہ سومی علی کو سلمان خان کی جانب سے لگائے زخم یاد آگئے،سوشل میڈیا پر سلمان خان کو عورت کو مارنے والا اورجنسی شکاری قرار دیا۔ نوے کی دہائی کی بالی وڈ اداکارہ سومی علی نے ایک بار پھر سلمان خان نے الزامات عائد کیے ۔ اب کی بار سومی علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر پوسٹ کیں ۔ پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر سومی علی نے اپنی دل کی بات کہی اور سلمان خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ اپنی ایک پوسٹ پر سومی نے لکھا آپ نے اسے عورت مارنے والا کہا ہے، دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپ کو سگریٹ جلایا، جسمانی زیادتی کی اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ کیا آپ اس دور کے زخموں سے شفا پا چکی ہیں ؟

    یہ سب سچ ہے۔ وہ ایک نرگسیت پسند شخصیت کا مالک ہے ،جو مجھے تکلیف میں دیکھ کر خوشی محسوس کرتا۔ میں یقینی طور پر کہہ سکتی ہوں اس کی دوسری گرل فرینڈز نے اس تکلیف کی آدھی تکلیف بھی نہیں برداشت کی ہوگی . جو میں نے کی، کیونکہ ان کے پاس اسے چھوڑ دینے کا آپشن موجود ہے ۔ جہاں تک شفا یابی کا تعلق ہے، اس سے کوئی کیسے شفا پاتا ہے؟ میں ابھی بھی علاج میں ہوں۔ میں نے اپنی این جی او شروع کرنے کی پوری وجہ یہ تھی کہ ہمارا کلچر گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کو کتنا عام سمجھتا ہے۔یہ انتہائی منافقت ہے کہ جب میں ایک خیراتی ادارہ چلا رے ہو جس سے متاثرین کو مشکل ترین حالات سے نکالا جا رہا ہو اور آپ اس سے خود گزررہے ہو۔

    سومی علی نے اپنی مختلف تصاویر کے ساتھ سلمان خان پر مختلف الزامات لگائے؛ ایک پوسٹ پر سومی نے ایک سوال لکھا کہ آپ ہرمرتبہ سلمان خان کے خلاف بات کرتیں ہیں اور پھ اسے ہٹا دیتیں ہیں ۔ جس پر سومی نے جواب لکھا ہاں کیونکہ میں غصے میں وہ سب بھول جاتی ہوں کہ میں ایک این جی او کی ایگیٹیو ہوں۔ یہ میرے لیے اچھا نہیں کہ میں گالی گلوچ کروں سوشل میڈیا پراسی لیے میں نے وہ پوسٹ ہٹا دیں ۔
    اسی پوسٹ پر سومی نے ایک سوال لکھا جس کا جواب بھی تحریر کیا۔ سلمان خان اور سومی علی کے درمیان کیا تھا ؟؟ کیا آپ بتا سکتیں ہیں ۔ اس کے ساتھ گزارے میری زندگی کے 8 سال میرے پورے وجود کے بدترین سال تھے۔ ہر بات پر جھگڑا اس کے کے علاوہ وہ مجھے بدصورت، احمق اور گونگا کہہ کر مسلسل نیچا دکھاتا۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ جب وہ مجھے یہ محسوس نہ کرائے کہ میں حقیر ہوں ۔ وہ برسوں تک لوگوں میں اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کرتا تھا اور آخر کار جب اس نے ایسا کیا تو وہ اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتا اور مجھےلگاتارمارتا پیٹتا۔ سومی علی نے سلمان خان کے خلاف 15 مختلف تصاویر پوسٹ کیں ۔ جس میں انہوں نے سلمان خان پر الزامات لگائے اور اپنے 8 سالہ تعلق کے کڑوے پن کو اپنے لفظوں کے ذریعے بیان کیا۔