Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • کھانا نہ دینے پر کلہاڑیوں کے وار سے شوہر نے بیوی کو کیا قتل

    کھانا نہ دینے پر کلہاڑیوں کے وار سے شوہر نے بیوی کو کیا قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھانا نہیں دے رہی، بیوی کا انکار، شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

    واقعہ بھارت کا ہے، جہاں کھانا نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، شوہر ایک کلینک پر کام کرتا تھا کام سے واپس آیا تو اس نے 32 سالہ بیوی سے کھانا مانگا، گھر لیٹ آنے پر بیوی نے کھانا دینے سے انکار کیا، دونوں میں لڑائی ہوئی، اس دوران ملزم یوگیندر نے اپنی اہلیہ پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، بیوی چیخی چلائی، اہل محلہ گھر پہنچ گئے تا ہم اسوقت تک ملزم نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار سے بیوی کو قتل کر دیا تھا، ملزم کے دو بچے ہیں، بیٹے کی عمر 8 سال ہے جبکہ بیٹی کی عمر 10 سال ہے،

    واقعہ کے بعد ملزم نے خود ہی پولیس کو بیوی کو قتل کرنے کی اطلاع دی، پولیس گھر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ میاں بیوی کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی ہوتی رہتی تھی تا ہم یوگیندر اس بار زیادہ غصے میں آ گیا اور اس نے بیوی کو قتل کر دیا،

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

     انٹرنیٹ پر مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

  • ہم طلاق کے باوجود ساتھ رہ رہے تھے اوراچھے تعلقات تھے،شوہر کا عدالت میں بیان

    ہم طلاق کے باوجود ساتھ رہ رہے تھے اوراچھے تعلقات تھے،شوہر کا عدالت میں بیان

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، پاکستانی خاوند کے خلاف پولینڈ کی شہری دو بیویوں کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کل بچوں کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے، مزید دلائل سن کر فیصلہ کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بچوں اور پاکستانی شوہر کا پاسپورٹ ایف آئی اے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بچے پولینڈ کی دونوں کے ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے حکم دیا کہ دونوں بچوں کو پولینڈ ایمبیسی رکھا جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ کیا دونوں خواتین پاکستانی شوہر سے بات کرنا چاہتی ہیں ، پولینڈ سے تعلق رکھنے والی دونوں اہلیہ کی جانب سے شوہر سے ملنے سے انکار کر دیا گیا،عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں خواتین کب پہنچی ہیں ؟ کیا صرف سماعت کے لیے آئی ہیں؟ وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ دونوں خواتین آج صبح پاکستان پہنچی ہیں ،شوہر نے کہا کہ سابقہ اہلیہ پاکستانی آتی رہی دونوں میں رضامندی سے طلاق ہوئی ،عدالت نے سوال کیاکہ طلاق کے بعد بھی آپ ساتھ رہ رہے تھے ؟ پاکستانی شوہر نے عدالت میں جواب دیا کہ جی ہم طلاق کے باوجود رہ رہے تھے ،اچھے تعلقات تھے ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ طلاق کے باوجود ایک ساتھ رہ رہے تھے،اپنے خلاف آرڈر چیلنج نہیں کیا ؟ پاکستانی شوہر نے کہا کہ اگست 2021 میں دونوں بچوں کی ماؤں سے 18 دن کی قانونی اجازت لیکرآیا تھا ، میں رضامندی سے بچوں کو پاکستان لایا صرف مذہب کی وجہ سے تعلقات خراب ہوئے ،

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • گورنر پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

    گورنر پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

    گورنر پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

    گورنر پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نہیں کہہ سکتے، اعتماد کےووٹ کے لیے 4 سے7 روز درکار ہوتے ہیں، وہ جاری اجلاس میں اعتماد کا نہیں کہہ سکتے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو خط لکھا گیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ درخواست گزار نے اپنی اپیل میں استدعا کی کہ عدالت عالیہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو گورنر کو فوری عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کرے۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔ گورنر پنجاب کے آرڈر میں کہا گیا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت جاری آرڈر میں مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا اس لیے انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے، جبکہ اس آرڈر کے تحت پنجا ب کابینہ بھی تحلیل کی جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ یقین ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کو اراکینِ اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہو گئی، تاہم نوٹیفکیشن کے مطابق نئے وزیرِ اعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کام کرتے رہیں گے۔

  • بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

    بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

    بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ این پی سی سی کے سندھ سے ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ نومبر میں مقامی گیس اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار بہتر ہوئی ہے۔ رفیق شیخ نے سوال اٹھایا کہ نومبر میں اگر بجلی کی طلب کم تھی تو ملک میں لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے۔

    نیپرا نے کہا کہ بجلی کے صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی، نومبر میں ہائیڈل سے 11 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ نومبر میں کوئلے سے کم جبکہ گیس سےزیادہ بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا حکام نے مزید کہا کہ نومبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    دوران سماعت نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی ) کے حکام نے کہا کہ حیرت ہےکہ ابھی تک ہمیں گیس پوری مل رہی ہے۔ نیپرا نے سماعت کے بعد نومبر کے لئے بجلی کیلئے 18 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی، سماعت تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، فیصلےکا اطلاق لائف لائن اور کےالیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

    یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

    یوکرین نے روس کو فروری میں مشروط امن مذاکرات کی پیشکش کر دی ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائےجبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں۔

    یوکرین کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات سے پہلے روس عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرے۔

    دوسری جانب روسی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس میں شامل 4 نئے علاقے غیر فوجی ہوں اور نازیوں سے پاک کیا جائے اور روس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے ہیں۔

    صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ یوکرین کے معاملے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن مغربی ممالک مذاکرات سے انکار کررہے ہیں ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا تھا کہ زیلنسکی بھی اپنے مغربی اتحادی ممالک کی طرح مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

    صدر پیوٹن نے مزید کہا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن ہمیں مثبت ردعمل دیکھنے کو نہیں ملا اس کے باوجود ہم جنگ کے خاتمے کے قابل قبول حل کے لیے تیار ہیں۔

    امریکا کی جانب سے یوکرین کو جدید فضائی سسٹم پیٹریاٹ کی فراہمی کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا تھا کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ روسی افواج پینٹاگون کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو تباہ کر دیں گی۔

  • تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے،معروف شاعرہ شبینہ ادیب  کا یوم پیدائش

    تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے،معروف شاعرہ شبینہ ادیب کا یوم پیدائش

    تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے

    معروف شاعرہ شبینہ ادیب 27 دسمبر 1974ء کو کانپور، اترپردیش میں عزیز احمد اور ریبو بیگم کے ہاں پیدا ہوئیں ان کی شادی جوہر کان پوری سے ہوئی ان کے ہاں ایک بیٹی طوبیٰ جوہر پیدا ہوئی ان کی تصنیف میں تم میرے پاس رہو“ (شعری مجموعہ) شامل ہے-

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خموش لب ہیں جھکی ہیں پلکیں، دلوں میں اُلفت نئی نئی ہے
    ابھی تکلف ہے گفتگو میں، ابھی محبت نئی نئی ہے

    ابھی نہ آئے گی نیند تمکو، ابھی نہ ہمکو سکوں ملے گا
    ابھی تو دھڑکے گا دل زیادہ، ابھی یہ چاہت نئی نئی ہے

    بہار کا آج پہلا دن ہے، چلوچمن میں ٹہل کے آئیں
    فضا میں خوشبو نئی نئی ہے، گلوںمیں رنگت نئی نئی ہے

    جو خاندانی رئیس ہیں وہ مزاج رکھتے ہیں نرم اپنا
    تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے

    ذرا سا قدرت نے کیا نوازا، کہ آ کے بیٹھے ہو پہلی صف میں
    ابھی سے اڑنے لگے ہوا میں، ابھی تو شہرت نئی نئی ہے

    بموں کی برسات ہو رہی ہے،پُرانے جانباز سو رہے ہیں
    غلام دُنیا کو کر رہاہے، وہ جسکی طاقت نئی نئی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تمہارا چہرہ چراغوں میں کون رکھتا ہے
    مری طرح تمہیں آنکھوں میں کون رکھتا ہے

    خدا کی ذات پہ ہم کو یقین ہے ورنہ
    دئیے جلاکے ہواؤں میں کون رکھتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • ہنڈا ، سوزوکی اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    ہنڈا ، سوزوکی اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    ہنڈا ، سوزوکی اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت سال 2022 میں آسمان پر جا پہنچی۔

    باغی ٹی وی: اس سال 70 سی سی کے سستے موٹر سائیکل ہوں یا 150 سی سی موٹر سائیکل سب کی قیمتوں میں ہر کچھ ہفتے بعد اضافہ کیا جاتا رہا۔

    امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

    سب سے زیادہ اضافہ یاماہا کی موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں کیا گیا۔ یاماہا کمپنی نے سال میں 11 بار قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اسی طرح ہونڈا اٹلس کی قیمتوں میں 7 بار جبکہ سوزوکی کے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 5 بار اضافہ کیا گیا۔

    یاماہا کی وائی بی 125زیڈ کی قیمت میں ایک لاکھ 3 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا۔ قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ وائی بی 125زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 9 ہزار اضافہ کیا گیا یہ اب 3 لاکھ 14 ہزار500 کی ہو گئی ہے۔ اسی طرح وائی بی آر 125 جی کی قیمت میں ایک لاکھ 15ہزار 500 کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 36ہزار کی ہو گئی ہے۔

    ہونڈا اٹلس کی 70 سی سی بائیک، کی قیمت میں سال کے اندر اندر 26 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں26 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 28 ہزار 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر معمولی اض

    ہونڈا کی 100 سی سی موٹرسائیکل، ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 31 ہزار 400 روپے بڑھی اور اس کی مجموعی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ سی جی 125 کی قیمت33 ہزار 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 900 روپے ہو گئی جبکہ سیلف اسٹارٹ 125 ایس ای، کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 900 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

    سوزوکی جی ڈی110ایس کی قیمت میں اس سال 45 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہو گئی۔ سوزوکی جی ایس 150 کی قیمت 51 ہزار بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 66ہزار ہو چکی ہے جبکہ جی آر 150 کی قیمت 70ہزار روپے بڑھی جو کہ اب 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    پاک سوزوکی نے بھی اپنا پلانٹ بند کردیا

  • جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف

    جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف

    جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف

    : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 27 دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا ،27 دسمبر 2007 کا دن عوام کی ایک محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ،میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

  • افغان باشندوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد. اے این ایف

    افغان باشندوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد. اے این ایف

    افغان باشندوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد. اے این ایف

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن آئس اور دیگر منشیات برآمد کرلی۔  ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے خیبر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ ترجمان کے مطابق افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی جس میں 3 افغان باشندوں کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
    لاہور:عدالت کا اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم
    رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان حیدر خان، عصمت اللہ اور ساتھی کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں جن میں لندن بھیجے جانیوالے جیکٹس کے پارسل سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا جب کہ دبئی بھیجنے کیلئے بک پارسل سے 10 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی، ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • لاہور:عدالت کا اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

    لاہور:عدالت کا اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث اسکولوں اور کالجوں چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاہور میں اسکولوں اور کالجوں کو مزید7 روز بند کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔عدالتی حکم میں لاہورمیں 2 جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے بعد اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا کہا گیا ہے عدالت نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    عدالت نے اسموگ کے خاتمے کے لیے کیمروں پر آنے والی لاگت کی رپورٹ طلب کر لی۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے۔عدالت نے اگلی سماعت پر پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ڈی سی لاہور کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسموگ کی روک تھام سے متعلق ہم قانون سازی کروا رہے ہیں سموگ کے تدارک کے لیے بڑے شہروں میں انڈسٹریل ایریاز بنائے جائیں۔عدالتی کمیشن نے کہا ہے کہ حکومت کو ماحولیات کے بارے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے۔حکومت دانستہ رقم نہیں دے رہی۔بعد ازاں عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اےکو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022ء سے 2 جنوری 2023ء تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔عدالتِ عالیہ کے حکم کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری تک ہو گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے، پرویز الہٰی نے اسموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے،محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں،اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے،

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، لاہور کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 321 تک پہنچ گیا ہے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں اے کیو آئی 527 ریکارڈ ، کوٹ لکھپت میں اے کیو آئی 340 پایا گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو دوران سفر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،لاہور میں سموگ کا راج ہونے کی وجہ سے شہری بارش کے لئے دعائیں کر رہے ہیں تا ہم بارش کب ہو گی اس حوالہ سے محکمہ موسمیات لاہوریوں کو کوئی نوید نہیں سنا رہا

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار